কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯২৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٢٧٣۔۔۔ جنت میں ایک پرندہ ہے جس میں ستر ہزار پر ہیں وہ آکر ایک جنتی برتن پر بیٹھے گا پر جھاڑے گا تو ہر ایک سے برف سے زیادہ سفید رنگ اور مکھن سے نرم اور شہد سے میٹھا نکلے گا اس میں دوسرے رنگ سے ملتا جلتا رنگ نہیں ہوگا پھر وہ اڑ کر چلا جائے گا۔ (ھناد عن ابی ابی سعید)
39273- "إن في الجنة لطيرا فيه سبعون ألف ريشة فيجيء فيقع على صفحة الرجل من أهل الجنة ثم ينتفض فيخرج من كل ريشة لون أبيض من الثلج وألين من الزبد وأعذب من الشهد، ليس فيه لون يشبه صاحبه، ثم يطير فيذهب." هناد - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٢٧٤۔۔۔ جنت میں ایک پرندہ ہے جس کے ستر ہزار پر ہیں جب کسی ولی کے سامنے دسترخوان رکھا جائے وہ پرندہ آکر اس میں گرجائے گا پر جھاڑے گا ہر ریشے سے شہد سے زیادہ لذیذ مکھن سے زیادہ نرم اور شہد سے میٹھا رنگ نکلے گا پھر اڑجائے گا۔ (ابن مردویہ عنابن مسعود)
39274- "إن في الجنة طيرا له سبعون ألف ريشة، فإذا وضع الخوان قدام ولي من الأولياء جاء الطير فسقط عليه فانتفض فخرج من كل ريشة لون ألذ من الشهد وألين من الزبد وأحلى من العسل ثم يطير." ابن مردويه - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٢٧٥۔۔۔ جنت میں مومن کے لیے ایک خیمہ ہے جو خول دار موتی سے بنا ہے جس کی لمائی ساٹھ میل ہے مومن کی اس میں میں اہل و عیال ہوں گے مومن ان کے پاس آئے گا پھر بھی وہ ایک دوسرے کو نہ دیکھ سکیں گے (مسند احمد عن ابن ابی موسیٰ )
39275- "إن للمؤمن في الجنة لخيمة من لؤلؤ مجوفة طولها ستون ميلا، للمؤمن فيها أهلون، يطوف عليهم المؤمن فلا يرى بعضهم بعضا." حم - عن ابن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٢٧٦۔۔۔ جنت کی ایک کوڑے کی جگہ دنیا ومافیھا سے بہتر ہے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
39276- "إن موضع سوط في الجنة لخير من الدنيا وما فيها." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٢٧٧۔۔۔ شاید تمہارا گمان ہے کہ جنت کی نہریں زمین پر گڑھوں میں ہوں گی نہیں اللہ کی قسم وہ سطح زمین پر چلتی ہوں گی ان کے کنارون پر خول دار موتیوں کے خیمے ہوں گے ان کی مٹی خوشبودار مشک ہوگی۔ (ابونعیم عن انس)
39277- "لعلكم تظنون أن أنهار الجنة أخدود في الأرض! لا والله ولكنها السائحة على وجه الأرض، حافاتها خيام اللؤلؤ، وطينها المسك الأذفر." أبو نعيم - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٢٧٨۔۔۔ جنت کی دونوں چوکھٹوں کے درمیان چالیس سال کا فاصلہ ہے اور اس پر یہ دن بھی آئے گا کہ وہاں ایسا اژدھام ہوگا جیسے پانچ دن کے پیاسے اونٹوں کا گھاٹ پر ہوتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن عبداللہ بن سلام)
39278- "إن ما بين المصراعين في الجنة مقدار أربعين عاما وليأتين عليه يوم يزاحم عليه كازدحام الإبل وردت لخمس ظمأ." طب - عن عبد الله بن سلام".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٧٩۔۔۔ سب سے پہلی جماعت جو جنت میں جائے گی ان کی صورتیں چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گی وہ اس میں نہ تھوکیں گے نہ ناک سنکیں اور نہ انھیں پاخانہ کی حاجت ہوگی وہاں ان کے سونے کے برتن ہوں گے ان کی کنگھیاں سونے چاندی کی ہوں گی ان کی انکھٹیوں میں عودبندی ہوں گی اور چھڑکاؤ کے لیے مشک ہوگی ہر ایک کے لیے دوبیویاں ہوں گی جن کی پنڈلیوں کا گوداحسن و خوبصورتی کی وجہ سے گوشت میں سے نظر آئے گا ان کا آپس میں کوئی اختلاف وبغض نہیں ہوگا۔ ان کے دل ایک ہوں گے صبح وشام اللہ کی تسبیح کریں گے۔ (مسند احمد بخاری ترمذی عن ابن ھریرۃ)
39279- "أول زمرة تلج الجنة صورتهم على صورة القمر ليلة البدر، لا يبصقون فيها ولا يتمخطون فيها ولا يتغوطون، آنيتهم فيها الذهب، وأمشاطهم من الذهب والفضة، ومجامرهم الألوة، ورشحهم المسك، ولكل واحد منهم زوجتان يرى مخ سوقهما من وراء اللحم من الحسن، لا اختلاف بينهم ولا تباغض، قلوبهم قلب واحد، يسبحون الله بكرة وعشيا." حم، ق،1 - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٠۔۔۔ جنت میں پہلی جماعت کو داخل ہوگی ان کے چہرے چودہویں رات کے چناؤ کی طرح ہوں گے اور ان کے پیچھے جو لوگ ہوں گے ان کے چہرے آسمان پر تیز چمکنے والے ستارے کی طرح ہوں گے ان کے دل ایک ہوں گے ان کا آپس میں کوئی اختلاف بغض وحسد نہیں ہوگا ہر آدمی کی دو بیویاں ہوں گی جن کی خوبصورت کی وجہ سے ان کی پنڈلیوں کا گودا گوشت سے نظر آئے گا صبح وشام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کریں گے نہ بیمار پڑیں گے نی پاخانے کی حاجت ہوگی نہ ناک سکیں گے اور نہ تھوکیں گے ان کی برتن سونے چاندی کے اور ان کی کنگھیاں بھی انہی کی بنی ہوں گی ان کی انگٹھیوں میں عود بن بندی ہوگی (بخاری عن ابن ھریرۃ)
39280- "أول زمرة تدخل الجنة على صورة القمر ليلة البدر، والذين هم على أثرهم كأشد كوكب دري في السماء إضاءة، قلوبهم على قلب رجل واحد، لا اختلاف بينهم ولا تباغض ولا تحاسد، لكل امرئ منها زوجتان، كل واحدة منهما يرى مخ ساقها من وراء لحمها من الحسن، يسبحون الله بكرة وعشيا لا يسقمون ولا يتمخطون ولا يبصقون، آنيتهم الذهب والفضة، وأمشاطهم الذهب، والفضة، ووقود مجامرهم الألوة " ق - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨١۔۔۔ سب سے کم درجے والا جنتی وہ ہوگا ا جو اپنی سلطنت میں ہزار سال دیکھتا رہے گا اس کی آخری سرحد کو ایسے (قریب سے) دیکھے گا جیسے اپنی بیوی خادموں اور بیٹوں کو دیکھے گا اور سب سے بلند درجہ وہ ہوگا جو دو مرتبہ اللہ تعالیٰ کی زیارت کرے گا۔ (مسند احمد حاکم عن ابن عمر)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٣٨١
39281- "إن أدنى أهل الجنة منزلة لرجل ينظر في ملكه ألف سنة، يرى أقصاه كما يرى أزواجه وخدمه وسرره، وإن أفضلهم منزلة لمن ينظر في وجه الله مرتين." حم، ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٢۔۔۔ جنتی جب جنت میں داخل ہوجائیں گے تو اپنے اعمال کی فضیلت کی وجہ سے وہ اس میں اتریں گے پھر دنیا کے دنوں کے اعتبار سے یوم جمعہ کو اعلان کیا جائے گا تو وہ اپنے رب کی زیارت کریں گے ان کے سامنے اس کا عرش نمودار ہوگا اور جنت کے ایک باغ سے ان کے لیے آغاز کیا جائے گا پھر ان کے لیے نور مورتیوں یاقوت زبرجدسونے اور چاندی کے منبر رکھے جائیں گے ان میں سے ادنی شخص حالانکہ ان میں کوئی کم درجہ نہیں ہوگا مشک وکافور کے ٹیلوں پر بیٹھے گا کرسیوں والے ان سے افضل نشست نہ رکھتے ہوں گے حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا کہ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا ہم اپنے رب کو دیکھیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ہاں کیا تمہیں (دن میں ) سورج اور رات جب چودہویں کا چاند دیکھنے میں کوئی شک ہوتا ہے ہم نے عرض کیا : نہیں آپ نے فرمایا : اپنے رب کے دیکھنے میں بھی تمہیں کوئی شک نہیں ہونا چاہے۔

اس مجلس میں ہر شخص سے اللہ تعالیٰ گفتگو فرمائے گا یہاں تک کہ ان میں سے ایک سے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ابن

فلاں ! فلاں دن یاد ہے تم نے یہ یہ کہا تھا ؟ تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی دنیا والی کچھ بےوفائیاں یاد دلائے گا وہ عرض کرے گا میرے رب ! کیا تو نے میری مغفرت نہیں فرمادی ؟ اللہ تعالیٰ فرمائین گے کیوں نہیں ! میری مغفرت کی وسعت سے ہی تم یہاں رک پہنچے ہو وہ لوگ اسی حال میں ہوں گے کہ ایک بادل اس اوپر سے ڈھانپ لے گا اور ان پر ایسی خوشبوبر سے گی کہ انھوں نے کبھی نہیں سونگھی ہوگی اللہ تعالیٰ کی فرمائیں گے جو میں نے عزت و توقیر کا سامان تمہارے لیے تیار کررکھا ہے اس کی طرف آؤ جو تمہیں پسند ہولے لو ! تو ہم ایسے بازار میں آئیں گے جسے فرشتوں نے گھیر رکھا ہوگا اس جیسا کسی نے نہیں دیکھا ہوگا۔ نہ کانوں نے سنا اور نہ دلوں میں اس کا خیال آیا ہوگا تو جو چیز ہمیں پسند ہوگی اٹھوالی جائے گی اس بازار میں خریدو فروخت نہیں ہوگی۔ اس بازار میں جنتی ایک دوسرے سے ملیں گے اونچی منزل والا شخص اپنے سے کم درجہ سے ملے گا۔ اگرچہ ان میں کوئی کم درجہ نہیں ہوگا۔ تو اسے اس کا لباس اچھا لگے گا ابھی اب کی بات ختم نہیں ہونے پائے گا کہ اس پر اس سے اچھا لباس آجائے گا یہ اس لیے کہ جنت میں کوئی بھی غم گین نہیں ہوگا پھر ہم اپنے گھروں کا رخ کریں گے وہاں ہم سے ہماری بیویاں ملیں گی وہ کہیں گی : خوش آمدید ! آپ میں تو پہلے سے زیادہ خوبصورتی آگئی ہم کہیں گے : آج ہم اپنے رب تعالیٰ سے مل بیٹھے تھے تو ہمارے لائق تھا کہ جیسے ہم وہاں تھے اسی طرح لوٹتے۔ (ترمذی ابن ماجہ عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٩٤٧ ضعیف الجامع ١٨٣١
39282- "إن أهل الجنة إذا دخلوها نزلوا فيها بفضل أعمالهم، ثم يؤذن في مقدار يوم الجمعة من أيام الدنيا فيزورون ربهم ويبرز لهم عرشه ويبتدأ لهم في روضة من رياض الجنة فتوضع لهم منابر من نور ومنابر من لؤلؤ ومنابر من ياقوت ومنابر من زبرجد ومنابر من ذهب ومنابر من فضة، ويجلس أدناهم - وما فيهم من دني - على كثبان المسك والكافور ما يرون أن أصحاب الكراسي أفضل منهم مجلسا، قال أبو هريرة قلت: يا رسول الله! هل نرى ربنا؟ قال: نعم، هل تتمارون في رؤية الشمس والقمر ليلة البدر؟ قلنا: لا، قال: كذلك لا تتمارون في رؤية ربكم، ولا يبقى في ذلك المجلس رجل إلا حاضره الله محاضرة حتى أنه يقول للرجل منهم: يا فلان ابن فلان! أتذكر يوم قلت كذا وكذا؟ فيذكره ببعض غدراته1 في الدنيا، فيقول: يا رب! ألم تغفر لي؟ فيقول: بلى، فبسعة مغفرتي بلغت منزلتك هذه، فبينما هم على ذلك إذ غشيتهم سحابة من فوقهم فأمطرت عليهم طيبا لم يجدوا مثل ريحه شيئا قط، ويقول ربنا: قوموا إلى ما أعددت لكم من الكرامة فخذوا ما اشتهيتم، فنأتي سوقا قد حفت به الملائكة ما لم تنظر العيون إلى مثله ولم تسمع الآذان ولم يخطر على القلوب، فيحمل لنا ما اشتهينا، ليس يباع فيه شيء ولا يشترى، وفي ذلك السوق يلقى أهل الجنة بعضهم بعضا، فيقبل الرجل ذو المنزلة المرتفعة فيلقى من هو دونه - وما فيهم دني - فيروعه ما يرى عليه من اللباس، فما ينقضي آخر حديثه حتى يتمثل عليه ما هو أحسن منه، وذلك أنه لا ينبغي لأحد أن يحزن فيها، ثم ننصرف إلى منازلنا فتتلقانا أزواجنا فيقلن: مرحبا وأهلا! لقد جئت وإن بك من الجمال أفضل مما فارقتنا عليه، فنقول: إنا جالسنا اليوم ربنا الجبار ويحقنا أن ننقلب بمثل ما انقلبنا." ت هـ- عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٣۔۔۔ زیادہ ترجتنی وہ لوگ ہوں گے جو بھولے بھالے ہیں۔ (ابزار عن انس) کلام :۔۔۔ اسنی المطالب ٢٤٣ التذکرۃ ١٧
39283- "أكثر أهل الجنة البله2 " البزار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٤۔۔۔ جنتی لوگوں کے زیادہ ترموتی عقیق کے ہوں گے۔ (حلیۃ الاولیاء عن عائشہ)

کلام :۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات ١٥٨ التزیہ ج ٢ ص ٢٧٦
39284- "أكثر خرز أهل الجنة العقيق." حل - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٥۔۔۔ جب جنتی جنت میں ٹھہر جائیں گے تو بھائی ایک دوسرے سے ملنے کی خواہش کریں گے تو اس کا تخت اس کی طرف چل پڑے گا اور اس کا تخت اس کی جانب رواہ ہوجائے گا یہاں تک کہ دونون کہ دونوں کی ملاقات ہوگی تو یہ اور وہ دونوں ٹیک لگا کر باتیں کریں گے جو دنیا میں ان کے درمیان ہوتیں۔ (ان میں سے ایک) کہے گا : میرے بھائی ! یاد ہے ہم نے دنیا کے گھر میں ایک مجلس میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی تھی سو (آج) اس نے ہمیں بخش دیا۔ (ابوالشیخ فی العظمۃ، حلیۃ، ضلیۃ الاولیاء والبیھقی فی البعث عن انس)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٣٥٩ الضعیفتہ ٢٣٢١
39285- "إذا استقر أهل الجنة في الجنة اشتاق الإخوان بعضهم إلى بعض فيسير سرير ذا إلى سرير ذا إلى سرير ذا حتى يلتقيا فيتكئ ذا ويتكئ ذا فيحدثان ما كان بينهما في دار الدنيا فيقول: يا أخي! تذكر يوم كنا في دار الدنيا في مجلس كذا فدعونا الله عز وجل فغفر لنا." أبو الشيخ في العظمة، حل والبيهقي في البعث - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯২৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ ہر جمعہ کی مقدار جنتیوں کے لیے کافر کے سفید ٹیلے پر تجلی فرمائے گا۔ (خطیب عن انس)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٢٩٤ الکشف الالہٰی ٢١٥
39286- "إن الله تعالى يتجلى لأهل الجنة في مقدار كل يوم جمعة على كثيب كافور أبيض".

"خط - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٧۔۔۔ اللہ تعالیٰ جنتیوں سے کہے گا : اے جنت والو ! وہ عرض کریں گے ! ہمارے رب ! ہم حاضر ہیں اور ہماری سعادت ہے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا تم راضی ہوگئے ؟ وہ عرض کریں گے ہم کیسے راضی نہ ہوں جبکہ آپ نے ہمیں وہ کچھ عطا کیا جو اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا نہیں کیا ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : کیا میں تمہیں اس سے افضل نعمت نہ دوں ؟ وہ عرض کریں گے : ہمارے رب ! اس سے افضل کیا چیز ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں نے تمہارے لیے اپنی رضا مندی جائز کردی اب اس کے بعد کبھی تم سے ناراض نہیں ہوں گا۔ (مسند احمد، بخاری ترمذی عن ابی سعید)
39287- "إن الله تعالى يقول لأهل الجنة: يا أهل الجنة! فيقولون: لبيك ربنا وسعديك، فيقول: هل رضيتم؟ فيقولون: وما لنا لا نرضى وقد أعطيتنا ما لم تعط أحد من خلقك؟ فيقول: ألا أعطيكم أفضل من ذلك؟ فيقولون: يا رب! وأي شيء أفضل من ذلك؟ فيقول: أحل عليكم رضواني فلا أسخط عليكم بعده أبدا." حم، ق1 ت - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٨۔۔۔ آدمی جب جنت کا ایک پھل توڑے گا تو دوسرا اس کی جگہ لگ جائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ثوبان)

کلام : ضعیف الجامع ١٤٤٦
39288- "إن الرجل إذا نزع ثمرة من الجنة عادت مكانها أخرى." طب - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩০২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٨٩۔۔۔ علین کا ایک شخص جنتیوں کو جھانک کر دیکھے گا تو جنت ایسے روشن ہوجائے گی جیسے وہ چمکتا ستارا ہے۔ (ابوداؤد عن ابی سعید)

کلام :۔۔۔ ضعیف ابی دواؤد ٨٥٧، ضعیف الجامع ١٤٦٢
39289- "إن الرجل من أهل عليين ليشرف على أهل الجنة فتضيء الجنة لوجهه كأنها كوكب دري." د - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٩٠۔۔۔ ایک جنتی آدمی کو کھانے پینے شہوت اور جماع کی طاقت (دنیا کے) سو آدمیوں کے برابر دی جائے گی ان میں سے کسی کی (قضائے) حاجت پیسنہ ہوگا جو جلد سے نکلے گا پھر اس کا پیٹ پتلا ہوجائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن زید بن ارقم)
39290- "إن الرجل من أهل الجنة ليعطى قوة مائة رجل في الأكل والشرب والشهوة والجماع، حاجة أحدهم عرق يفيض من جلده فإذا بطنه قد ضمر." طب - عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٩١۔۔۔ ایک جنتی کو سو کی طاقت عورتوں کے بارے میں دی جائے گی۔ (ترمذی ابن حبان عن انس)
39291- "يعطى المؤمن في الجنة قوة مائة في النساء." ت2 حب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٢٩٢۔۔۔ کم سے کم درجہ والا جنتی اپنی جنتی بیویوں خدمت گاروں اور بیٹوں کو ہزار سال تک دیکھتا رہے گا ان میں اللہ کے نزدیک سب سے عزت مندوہ ہوگا جو صبح وشام اللہ تعالیٰ کا دیدار کرے گا۔ (ترمذی عن ابن عمر)
39292- " إن أدنى أهل الجنة منزلة لمن ينظر إلى جنانه وأزواجه ونعمه وخدمه وسرره مسيرة ألف سنة، وأكرمهم على الله من ينظر إلى وجهه غدوة وعشية." ت - عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক: