কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯৩২৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣١٣۔۔۔ (معراج کی رات) میں جنت میں داخل ہوا تو مجھے اکثر جنتی بھولے بھالے نظر آئے۔ (ابن شاھین فی الافرادوابن عساکر عن جابر)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٨٧٧ ضعیف الجامع ٢٩٥٩
39313- "دخلت الجنة فإذا أكثر أهلها البله." ابن شاهين في الأفراد وابن عساكر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩২৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣١٤۔۔۔ ہر نعمت ختم ہوگی جنتیوں کی نعمت باقی رہے گی ہر غم ختم ہوجائے گا صرف جہنیموں کی مصیبت باقی رہے گی جو تجھ سے کوئی گناہ ہوجائے اس کے بعد نیکی کرلیا کر۔ (ابن لال عن انس)
39314- "كل نعيم زائل إلا نعيم أهل الجنة، وكل هم منقطع إلا هم أهل النار، وإذا عملت سيئة فاتبعها حسنة." ابن لال عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩২৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣١٥۔۔۔ اگر کوئی عورت زمین میں جھانک دے تو زمین مشک کی خوشبو سے بھرجائے اور سورج کی روشنی ماند پڑجائے۔ (طبرانی فی الکبیر والضیاء عن سعید بن عامر)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع، ٤٨٠١
39315- "لو أن امرأة من نساء أهل الجنة أشرفت إلى الأرض لملأت الأرض من ريح المسك ولأذهبت بضوء الشمس والقمر." طب والضياء - عن سعيد بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩২৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣١٦۔۔۔ میری امت کے سات لاکھ ستر ہزار ایک دوسرے کو پکڑ کر جنت میں داخل ہوں گے جب تک پچھلے داخل نہیں ہولیتے پہلے داخل نہیں ہوں گے ان کے چہرے چودھویں کے چاند جیسے ہوں گے۔ (مسلم عن سھل بن سعد)
39316- "ليدخلن الجنة من أمتي سبعون ألفا - سبعمائة ألف - متماسكون آخذ بعضهم بعضا لا يدخل أولهم حتى يدخل آخرهم، وجوههم على صورة القمر ليلة البدر." ق - عن سهل بن سعد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣١٧۔۔۔ جسے اللہ تعالیٰ جنت میں داخل کرے گا تو اس کی بہتر عورتوں سے شادی کرے گا جن میں سے دوحورعین ہوں گی اور ستر (اس کے) جہنمی لوگوں سے اس کی میراث ہوں گی ان میں سے ہر ایک کی خواہش کرنے والی اندام نہانی اور اس مرد کا نہ مڑنے والا عضوتناسل ہوگا۔ (ابن ماجہ عن ابی امامۃ)

کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٩٤٨، ذخیرۃ الحفاظ ٤٨٦٢)
39317- "ما من أحد يدخله الله الجنة إلا زوجه ثنتين وسبعين زوجة: ثنتين من الحور العين، وسبعين من ميراثه من أهل النار، ما منهن واحدة إلا ولها قبل شهي وله ذكر لا ينثني". هـ - عن أبي أمامة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣١٨۔۔۔ جو جنت میں جائے گا خوش عیش ہوگا تنگ حال میں ہوگا نہ اس کے کپڑے پرانے ہوں گے اور نہ جوانی ختم ہوگی۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
39318- "من يدخل الجنة ينعم فيها، ولا يبأس ولا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه." م - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣١٩۔۔۔ نبی، شہید، نوازئیدہ بچہ اور زندہ درگور کی گئی لڑکی جنت میں جائے گی۔ (مسنداحمد ، ابوداؤد عن رجل)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٥٩٨٥
39319- "النبي في الجنة، والشهيد في الجنة، والمولود في الجنة، والوئيد في الجنة." حم، د - عن رجل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٠۔۔۔ انبیاء ورسل جنتیوں کے سردار ہوں گے اور شہداء جنتیوں کے قائدین ہوں گے اور قرآن کے حفاظ جنتیوں کے تعارف کے لیے ہوں گے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ )

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٥٩٨٦، للآلی ج ١ ص ٢٦٥
39320- "النبيون والمرسلون سادة أهل الجنة، والشهداء قواد أهل الجنة، وحملة القرآن عرفاء أهل الجنة." حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢١۔۔۔ نیند موت کی بہن (یعنی موت جیسی) ہے اور جنتی مریں گے نہیں۔ (بیھقی عن جابر)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٢٥١٩ المتناھیۃ ١٥٥٣
39321- "النوم أخو الموت ولا يموت أهل الجنة." هب - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٢۔۔۔ جنتی بالاخانوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے (مشرق یا مغرب میں) چمکنے والے ستارے نظر آتے ہیں۔ (آپس میں ایک دوسرے پر فضیلت کی وجہ سے) (مسنداحمد مسلم عن سھل بن سعد)
39322- "إن أهل الجنة ليتراؤن أهل الغرف في الجنة من فوقهم كما ترون الكوكب في السماء." حم، ق - عن سهل ابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٣۔۔۔ جنتی آپس میں ایک دوسرے پر فضیلت کی وجہ سے بالا خانوں والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے مشرق یا مغرب میں آسمان پر چمکتے ستارے نظر آتے ہیں۔ (مسند احمد مسلم عن ابی سعید ترمذی عن ابوہریرہ )
39323- "إن أهل الجنة ليتراؤن أهل الغرف من فوقهم كما تراؤن الكوكب الدري الغابر في الأفق من المشرق أو المغرب لتفاضل ما بينهم." حم، ق - عن أبي سعيد، ت - عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٤۔۔۔ جنتی ایسی عمدہ سواریوں ہر سوار ہو کر ایک دوسرے کی زیارت کریں گے جیسے وہ یاقوت ہیں اور جنت میں سوائے گھوڑے اور پرندے کے کوئی جانور نہیں ہوگا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی ایوب)
39324- "إن أهل الجنة ليتزاورون على النجائب بيض كأنهن الياقوت، وليس في الجنة شيء من البهائم إلا الإبل والطير." طب عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٥۔۔۔ جنتی روزانہ دربار رب جبار کے دربار میں حاضری دیا کریں گے اللہ تعالیٰ انھیں قرآن سنائیں گے ان میں سے ہر آدمی اعمال کے لحاظ سے اپنی مجلس نشت پر بیٹھے گا جو موتیوں یا قوت زمرسونے اور چاندی کے منبروں سے نبی ہوگی اس سے ان کی آنکھوں جتنی اس سے ٹھنڈی ہوں گی کسی چیز سے ٹھنڈی نہیں ہوں گی اس سے عظیم اور اچھی چیز انھوں نے کبھی نہیں سنی ہوگی اس کے بعد وہ اپنے اپنے مقامات پر اور آنکھوں کی ٹھنڈک کی طرف لوٹ جائیں گے اور آئندہ کے لیے انھیں ایسی ہی تند آئے گی۔ (الحکیم عن بریدۃ)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٨٣٤
39325- "إن أهل الجنة يدخلون على الجبار كل يوم مرتين فيقرأ عليهم القرآن وقد جلس كل امرئ منهم مجلسه الذي هو مجلسه على منابر الدر والياقوت والزمرد والذهب والفضة بالأعمال، فلا تقر أعينهم قط كما تقر بذلك ولم يسمعوا شيئا أعظم منه ولا أحسن منه، ثم ينصرفون إلى رحالهم وقرة أعينهم ناعمين إلى مثلها من الغد." الحكيم - عن بريدة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৩৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٦۔۔۔ مومن جب جنت میں بچے کی خواہش کرے گا تو اس کا حمل وضع حمل اور دانت وغیرہ سب ایک گھڑی میں ہوجائیں گے جیسا وہ چاہے گا۔ (مسند احمد ترمذی ابن ماجہ ابن حبان عن ابی سعید)
39326- "المؤمن إذا اشتهى الولد في الجنة كان حمله ووضعه وسنه في ساعة واحدة كما يشتهي." حم، ت، هـ، حب - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৪০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٧۔۔۔ کم سے کم درجہ جنتی کے اسی ہزار خدام اور بہتر بیویاں ہوں گی اور اس کے لیے موتی زبرجد اور یاقوت کا ایسا قبہ گنبد بنایا جائے گا جیسا جابیہ اور صنعاء کے درمیان ہے۔ (مسند احمد ترمذی ابن حبان والضیاء عن ابی سعید)

کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٤٦٦ ضعیف الجامع ٢٦٦
39327- "أدنى أهل الجنة الذي له ثمانون ألف خادم واثنتان وسبعون زوجة، وينصب له قبة من لؤلؤ وزبرجد وياقوت كما بين الجابية وصنعاء." حم، ت، حب والضياء - عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৪১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٨۔۔۔ اگر اللہ تعالیٰ تمہیں جنت میں داخل کرے تو جب تم چاہو گے کہ یاقوت کے سرخ گھوڑے پر سوار ہو اور وہ تمہیں جنت میں جہاں دل کرے اڑا کرلے جائے تو تم سوار ہوجاؤگے ۔ (مسند احمد ترمذی عن بریدۃ)

کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ١٣٩٢
39328- "إن يدخلك الله الجنة فلا تشاء أن تركب فرسا من ياقوتة حمراء تطير بك في الجنة حيث شئت إلا ركبت. "حم، ت - عن بريدة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৪২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٢٩۔۔۔ جنتی جنت میں صاف بدن نوعمر اور سرمگین آنکھوں والے تیس یا تینتیس سال کے ہو کر داخل ہوں گے۔ (مسند احمد ، ترمذی عن معاذ بن حبل)
39329- "يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا مكحلين أبناء ثلاثين أو ثلاث وثلاثين." حم، ت - عن معاذ بن جبل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৪৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٠۔۔۔ جنتی عورت کی پنڈلی کی سفیدی سترپردوں سے بھی نظر آئے گی بلکہ اس کی پنڈلی کا گودا بھی دکھائی دے گا یہ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وہ گویا یاقوت اور مرجان کہیں سو یاقوت تو وہ پتھر ہے اگر تم اس میں (سوارخ کرکے) سفید دھاگی ڈالو پھر سے صاف کرلو تو اس کے آرپار دیکھ سکو گے۔ (ترمذی عن ابن مسعود)

کلام :۔۔۔ ضعیف ! ترمذی ، ٤٥٦ ضعیف الجامع : ١٧٧٦
39330- "إن المرأة من نساء أهل الجنة ليرى بياض ساقها من وراء سبعين حلة حتى يرى مخها، وذلك بأن الله تعالى يقول: {كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ} فأما الياقوت فإنه حجر لو أدخلت فيه سلكا ثم استصفيته لرأيته من ورائه." ت - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৪৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣١۔۔۔ پہلی جماعت جو جنت میں جائے گی ان کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گے پھر ان کے بعد والے انتہائی چمکتے ستارے جیسے نہ انھیں پیشاب وپاخانہ آئے نہ تھوکیں سنکیں، ان کی کنگھیاں سونے کی چھڑکاؤ مشک کا اور دھونی عود بندی کی ان کی بیویاں حورعین ان کے اخلاق ایک طرح کے اپنے والد کی شکل و صورت پر ساٹھ گز لمبے ہوں گے۔ (مسند احمد مسلم ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
39331- "إن أول زمرة يدخلون الجنة على صورة القمر ليلة البدر، ثم الذين يلونهم على أشد كوكب دري في السماء إضاءة، لا يبولون ولا يتغوطون ولا يتفلون ولا يتمخطون، أمشاطهم الذهب ورشحهم المسك ومجامرهم الألوة وأزواجهم الحور العين، أخلاقهم على خلق رجل واحد على صورة أبيهم آدم ستون ذراعا في السماء." حم، ق، هـ- عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৪৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٢۔۔۔ جب جنتی جنت م میں داخل ہوجائیں گے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کیا تمہیں کیسی چیز کی خواہش ہے جس کا میں اضافہ کردوں ؟ وہ عرض کریں گے : ہمارے رب جو کچھ آپ نے دیا اس سے بڑھ کر کیا ہوگا ؟ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میری رضا مندی اسے بڑھ کر ہے۔ (حاکم عن جابر)
39332- "إذا دخل أهل الجنة الجنة يقول الله: هل تشتهون شيئا فأزيدكم؟ فيقول: ربنا! وما فوق ما أعطيتنا؟ فيقول: رضواني أكبر." ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: