কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৯৩৪৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٣۔۔۔ آدمی جب جنت میں پہنچ جائے گا تو اپنے والدین اور بیوی کے بارے میں پوچھے گا اس سے کہا جائے گا : وہ ترے درجہ اور عمل تک نہیں پہنچے وہ عرض کرے گا : میرے رب ! میں نے اپنے لیے اور ان کے لیے عمل کیا تھا چنانچہ انھیں اس کے ساتھ مل جانے کا حکم دیا جائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی عباس)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٥
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٥
39333- "إذا دخل الرجل الجنة سأل عن أبويه وزوجته وولده فيقال: إنهم لم يبلغوا درجتك وعملك، فيقول: يا رب؟ قد عملت لي ولهم، فيؤمر بالحاقهم به." طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৪৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٤۔۔۔ ایک جنتی اپنے رب سے کاشتکاری کی اجازت طلب کرے گا اس سے کہا جائے گا کیا تجھے پسندیدہ چیزیں نہیں ملیں ؟ وہ کہے گا کیوں نہیں لیکن میں کاشتکاری چاہتا ہوں پھر وہ بیج ڈالے گا تو پلک جھپکنے سے پہلے اس کی فصل تیار کھڑی ہوگی اور وہیں کٹ جائے گی اور پہاڑوں جتنی ہوگی اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ابن آدم لو ! تمہیں کوئی چیز سیر نہیں کرسکتیں ۔ (مسند احمد بخاری عن ابوہریرہ )
39334- "إن رجلا من أهل الجنة استأذن ربه في الزرع، فقال له: ألست فيما شئت؟ قال: بلى ولكن أحب أن أزرع، فبذر فبادر الطرف نباته واستواءه واستحصاده، فكان مثل أمثال الجبال؛ فيقول الله: دونك يا ابن آدم! فإنه لا يشبعك شيء." حم خ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৪৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٥۔۔ جنتیوں پر تاج ہوں گے اس کا چھوٹے سے چھوٹا موتی مشرق ومغرب کو روشن کردے گا (ترمذی، حاکم عن ابی سعید)
39335- "إن عليهم التيجان - يعني أهل الجنة - إن أدنى لؤلؤة منها لتضيء ما بين المشرق والمغرب." ت، ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৪৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٦۔۔۔ جنت میں ایک بازار لگے گا جہاں لوگ ہر جمعہ کو آئیں گے اس میں مچک کے ٹیلے ہوں گے بادشمالی چلے گی تو وہ اڑ کر ان کے مہنوں اور کپڑوں میں پڑجائے گی جس سے ان کا حسن و جمال دوبالا ہوجائے گا ہی دوہرے حسن و جمال کے ساتھ وہ اپنے گھر والوں کے پاس آئیں گے ان کے گھر والے ان سے کہیں گے اللہ کی قسم ! ہمارے بعد تم بھی زیادہ حسین و جمیل ہوگئے ہو۔ (مسند احمد، مسلم عن انس)
39336- "إن في الجنة لسوقا يأتونها كل جمعة فيها كثبان المسك فتهب ريح الشمال فتحثو في وجوههم وثيابهم فيزدادوا حسنا وجمالا فيرجعون إلى أهليهم وقد ازدادوا حسنا وجمالا فيقول لهم أهلوهم: والله لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا، فيقولون: وأنتم والله لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا." حم، م - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٧۔۔۔ جنت میں ایک بازار ہے جس میں خریدو فروخت نہیں وہاں صرف مردوں عورتوں کی تصویریں ہوں گی آدمی جب کسی صورت کو پسند کرے گا اس میں داخل ہوجائے گا۔ (ترمذی عن علی)
39337- "إن في الجنة لسوقا ما فيها شراء ولا بيع إلا الصور من الرجال والنساء، فإذا اشتهى الرجل صورة دخل فيها." ت - عن علي"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٨۔۔۔ کیا میں تمہیں جنتیوں کا نہ بتاؤں (کہ کون لوگ ہوں گے) کمزور اور مغلوب لوگ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو
39338- "ألا أنبئك بأهل الجنة؟ الضعفاء المغلوبون." طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٣٩۔۔۔ جنتی اپنی نعمتوں میں مشغول ہوں گے کہ ایک نور بلند ہوگا وہ اپنے سراٹھائیں گے تو اوپر سے رب انھیں دیکھ رہا ہوگا اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اے جنتیوں تم پر سلام ہو ! یہ اللہ تعالیٰ کا وہی ارشاد ہے رب رحیم کی طرف سے سلام کی بات ہوگی چنانچہ وہ انھیں اور وہ اسے دیکھیں گے تو جب تک وہ اسے تک دیکھتے رہیں گے کسی نعمت کی طرف متوجہ نہیں ہوں گے یہاں تک کہ وہ خود ان سے اوجھل ہوجائے اور اس کا نور و برکت ان پر ان کے گھروں میں باقی رہے گی۔ (ابن ماجہ عن جابر)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٣٣
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٣٣
39339- "بينا أهل الجنة في نعيمهم إذ سطع لهم نور فرفعوا رؤسهم فإذا الرب قد أشرف عليهم من فوقهم فقال: السلام عليكم يا أهل الجنة؟ وذلك قوله عز وجل {سلام قولا من رب رحيم} فينظر إليهم وينظرون إليه فلا يلتفتون إلى شيء من النعم ما داموا ينظرون إليه حتى يحتجب عنهم ويبقى نوره وبركته عليهم في ديارهم". هـ والضياء - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤٠۔۔۔ قیامت کے روز زمین ایک روٹی کی طرح ہوگی جسے جبار تعالیٰ ایسے پلٹے گا جسے تم میں سے کوئی سفر میں اپنی روٹی پلٹتا ہے جنتیوں کی مہمان نوازی کے لئے۔ (مسند بیھقی عن ابی سعید)
39340- "تكون الأرض يوم القيامة خبزة واحدة يتكفؤها الجبار بيده كما يتكفأ أحدكم خبزته في السفر نزلا لأهل الجنة." حم، ق - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤١۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ جنت میں قرآن پڑھیں گے ایسے لگے گا کہ لوگوں نے قرآن سناہی نہیں۔ (الجزی فی الابانۃ عن انس)
39341- "كأن الناس لم يسمعوا القرآن حين يتلوه الله عليهم في الجنة." السجزي في الإبانة عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤٢۔۔۔ قیامت کے روز جب رحمن تعالیٰ لوگوں کے سامنے کے قرآن پڑھے گا یوں لگے گا کہ لوگوں نے قرآن سناہی نہیں۔ (فردوس عن ابوہریرہ )
39342- "كأن الخلق لم يسمعوا القرآن حين يسمعونه من الرحمن يتلوه عليهم يوم القيامة." فر عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤٣۔۔۔ اگر جنت کا ناخن بھر کا حصہ ظاہر ہوجائے آسمان و زمین کے کنارے چمک اٹھیں گے اور اگر کوئی جنتی (دنیا کی طرف) جھانک دے اور اس کی کنگن سامنے ہوجائیں تو سورج کی روشنی ایسے ہی ماند پڑجائے جیسے سورج سے ستاروں کی روشنی ماند پڑجاتی ہے۔ (مسند احمد ترمذی عن ابی سعید)
39343- "لو أن ما يقل ظفر مما في الجنة بدا لتزخرفت له ما بين خوافق السماوات والأرض، ولو أن رجلا من أهل الجنة اطلع فبدا أساوره لطمس ضوء الشمس كما تطمس الشمس ضوء النجوم." حم، ت عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤٤۔۔۔ جو جنت کا اہل شخص چھوٹا یا بڑا اسے تیس سال کا جنت میں کردیا جاتا ہے جس سے زیادہ اس کی عمر نہیں ہوگی یہی حال جہنمیوں کا ہوگا۔ (ترمذی عن ابی سعید)
کلام :۔۔۔ ضعیف ا ترمذی ٤٦٧ ضعیف الجامع : ٥٨٥٦
کلام :۔۔۔ ضعیف ا ترمذی ٤٦٧ ضعیف الجامع : ٥٨٥٦
39344- "من مات من أهل الجنة من صغير أو كبير يردون بني ثلاثين في الجنة لا يزيدون عليها أبدا، وكذلك أهل النار." ت عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤٥۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ان کی بلندی زمین و آسمان کے درمیان فلاں جنتی ہے اور زمین و آسمان کا درمیانی فاصلہ پانچ سو سال کا ہے آپ کی مراد اللہ تعالیٰ کا ارشاد وہاں بچھونے ہوں گے سے تھی۔ (مسند احمد ترمذی نسائی ابن حبان عن ابی سعید)
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٦١٠٩
کلام :۔۔۔ ضعیف الجامع : ٦١٠٩
39345- "والذي نفسي بيده إن ارتفاعها كما بين السماء والأرض وإن ما بين السماء والأرض لمسيرة خمسمائة عام - يعني قوله تعالى: {وفرش مرفوعة} . "حم، ت، ن، حب - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৫৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
مسنگ۔ کتاب کے اندر اس حدیث کا ترجمہ نہیں ہے۔
39346- "لا يدخل الجنة أحد إلا أري مقعده من النار لو أساء ليزداد شكرا، ولا يدخل النار أحد إلا أرى مقعده من الجنة لو أحسن ليكون عليهم حسرة." خ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৬০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
39347 ۔۔۔ اے عبداللہ ! اگر اللہ تعالیٰ تمہیں جنت میں داخل کرے تو تمہارے لیے یہ بھی ہوگا اور جو تمہارا دل چاہے اور آنکھوں کی لذت کا سامان ہوا۔ (مسند احمد ترمذی عن لبریدۃ)
39347- "يا عبد الله! إن يدخلك الله الجنة كان لك هذا وما اشتهته نفسك ولذت عينك." حم، ت - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤٦۔۔۔ اہل جنت جنت میں کھائیں گے نہ ناک سنکیں گے نہ دل وبراز کریں گے ان کا کھانا ڈکار (سے ہضم) ہوگا اور مشک کا چھڑکاؤ ہوگا انھیں تسبیح وتحمید کا ایسے الہام ہوگا جیسے سانس کا ہوتا ہے۔ (مسند احمد مسلم ابن ماجہ عن جابر)
39348- "يأكل أهل الجنة فيها ويشربون، ولا يمتخطون ولا يتغوطون ولا يبولون، إنما طعامهم جشاء ورشح كرشح المسك، يلهمون التسبيح والحمد كما يلهمون النفس." حم، م، هـ عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৬২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٤٩۔۔۔ اللہ تعالیٰ ایک قوم کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کرے گا۔ (مسند احمد مسلم عن جابر)
39349- "يخرج الله قوما من النار فيدخلهم الجنة." حم، ق عن جابر
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৬৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٥٠۔۔۔ جہنم سے چار آدمی نکال کر اللہ کے حضور پیش کیے جائیں گے ان میں سے ایک متوجہ ہو کر عرض کرے گا : اے میرے رب ! جب آپ نے مجھے وہاں سے نکال دیا تو دوبارہ لوٹائیں تو اللہ تعالیٰ اس سے اسے نجات دیدے گا۔ (مسلم عن انس)
39350- "يخرج من النار أربعة فيعرضون على الله فيلتفت أحدهم فيقول: أي رب! إذ أخرجتني منها لا تعدني فيها، فينجيه الله منها." م - عن أنس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৬৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل جنت اور ان کے درجات کا ذکر نیز اس میں مشرکین کی اولاد کا تذکرہ بھی ہے
٣٩٣٥١۔۔۔ میری امت کی ایک جماعت جنت میں جائے گی اور وہ ستر ہزار ہوں گے ان کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح چمک رہے ہوں گے۔ (مسلم عن ابوہریرہ )
39351- "يدخل الجنة من أمتي زمرة وهم سبعون ألفا تضيء وجوههم إضاءة القمر ليلة البدر." ق - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৬৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٢۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جنت میں کالے کی سفیدی ہزار سال کے فاصلے سے نظر آئے گی۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
کلام :۔۔۔ الاسرار المرفوعۃ ١٩٤
کلام :۔۔۔ الاسرار المرفوعۃ ١٩٤
39352- "والذي نفسي بيده إنه ليرى بياض الأسود في الجنة من مسيرة ألف عام." طب - عن ابن عمر".
তাহকীক: