কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯৩৬৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٣۔۔۔ ہر ایک بسم اللہ الرحمن الرحیم یہ فلاں بن فلاں کے لیے اللہ تعالیٰ کا خط ہے کے جو اسے جنت میں جائے گا اسے بلند جنت میں داخل کرو جس کے خوشے جھکے ہوئے ہیں۔ (عبدالرزاق وابن المنذر والشیرازی فی الالقاب طبرانی فی الکبیر وابن مردیہ والخطیب عن سلمان)

کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٦٣١٩ ذیل اللآلی ١٦٧
39353- "لا يدخل الجنة أحد إلا بجواز "بسم الله الرحمن الرحيم، هذا كتاب من الله لفلان بن فلان، أدخلوه جنة عالية، قطوفها دانية". "عبد الرزاق وابن المنذر والشيرازي في الألقاب، طب وابن مردويه والخطيب - عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৬৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٤۔۔۔ سب سے کم درجی جنتی وہ ہوگا جس کے سر پر دس ہزار خادم کھڑے ہوں گے ہر خادم کے ہاتھ میں دو پلیٹں ہوں گی ایک پلٹ سونے کی اور ایک چاندی کی ہر ایک کا رنگ دوسری سے مختلف ہوگا دوسری سے جو کھائے گا اسی طرح کی چیز پہلی سے کھائے گا جو لذت پہلی میں پائے گا وہ اسے دوسری سے محسوس ہوگئی پھر مشک کا چھڑکاؤ مشک کی ڈکار ہوگی نہ بول وبراز کریں گے اور نہ ناک سنکیں گے۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس)
39354- "أسفل أهل الجنة درجة لمن يقوم على رأسه عشرة آلاف خادم بيد كل خادم صفحتان: صفحة من ذهب، وصفحة من فضة، في كل واحد لون ليس في الأخرى، يأكل من آخرها مثل ما يأكل من أولها، يجد لآخرها من اللذة والطيب مثل ما يجد لأولها، ثم يكون ذلك رشح مسك وجشاء مسك، لا يبولون ولا يتغوطون ولا يمتخطون." حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৬৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٥۔۔۔ اللہ تعالیٰ جمعہ کے روز جنتیوں کے لیے کافور کے ٹیلے پر نزول فرمائے گا۔ (دارقطنی ابونعیم فی الدلائل عن ابی عباس عن عمر عن ابی بکر قال ابونعیم تفردبی الحسن بن المبارک۔۔۔ قال ابن عدی وھو منکر الحدیث)
39355- "إن الله تعالى لينزل لأهل الجنة يوم الجمعة في رمال من كافور." قط، أبو نعيم في الدلائل - عن ابن عباس عن عمر عن أبي بكر، قال أبو نعيم: تفرد به الحسين بن المبارك، قال ابن عدي: وهو منكر الحديث".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৬৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٦۔۔۔ آدمی جنت میں پہلو بدلے بغیر ستر سال تک ٹیک لگائے بیٹھا رہے گا پھر ایک عورت آکر اس کے کندھے پر تھپکی دے گی وہ اس کے چہرے پر نظر ڈالے گا جس کا رخسار آیئنے سے زیادہ صاف ہوگا اور اس کا ادنی موتی مشرق ومغرب کو روشن کردے چنانچہ وہ اسے سلام کرے گی وہ سلام کا جواب دے گا اور اس سے پوچھے گا : وہ کہے گی : میں مزید نعمت ہوں اس کے بدن پر ستر ہزار کپڑے ہوں گے کم سے کم نعمان کی طرح اچھے ہوں گے اس کی نگاہ ان کپڑوں سے گزرتی ہوئی اس کی پنڈلی کا گودار دیکھ لے گی اس کے سرپر تاج ہوگا جس کا ادنیٰ موتی مشرق ومغرب کو روشن کردے۔ (مسنداحمس ابویعلی ابن حبان سعید بن منصور عن ابی سعید)
39356- "إن الرجل ليتكيء في الجنة سبعين سنة قبل أن يتحول ثم تأتيه امرأة فتضرب على منكبيه فينظر وجهه في خدها أصغى من المرآة، وإن أدنى لؤلؤة عليها تضيء ما بين المشرق والمغرب فتسلم عليه، فيرد السلام ويسألها: من أنت؟ فتقول: أنا من المزيد وإنه ليكون عليها سبعون ثوبا أدناها مثل النعمان من طوبى فينفذها بصره حتى يرى مخ ساقها من وراء ذلك، وإن عليها التيجان إن أدنى لؤلؤة منها لتضيء ما بين المشرق والمغرب." حم، ع، حب، ص - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٧۔۔۔ ایم جنتی مرد صبح ستر دوشیزاؤں کو ثینہ کرے گا اور اللہ تعالیٰ پھر انھیں کنواریاں بنادے گا۔ (الدیلمی عن ابی سعید)
39357- "إن الرجل ليفتض في الغداة سبعين عذراء ثم ينشئهن الله تعالى أبكارا." الديلمي - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٨۔۔۔ حضرت ابوامامہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : گیا : کہ کیا جنتی صحبت کریں گے ؟ آپ نے فرمایا : وہ جماع کریں گے جس میں نہ مرد کی منی ہوگی اور نہ عورت کی۔ (ابویعلی طبرانی فی الکبیر ابن عدی الکامل بیھقی فی البعث عن ابی امامۃ)
39358- "دحاما دحاما لا مني ولا منية." ع، طب عد، ق في البعث - عن أبي أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل: أيجامع أهل الجنة؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٥٩۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! کہ ایک جنتی کو سو آدمیوں کی کھانے پینے شہوت اور جماع کی طاقت دی جائے گی کسی نے عرض کیا : جو کھاتا پیتا ہے اسے (قضائے) حاجت کی ضرورت ہوتی ہے آپ نے فرمایا : ان کی قضائے حاجت یوں ہوگی کہ ان کے بدنوں سے ایک پسینہ مشک کی خوشبو کی طرح ہے نکلے گا جس سے پیٹ ہلکا ہوجائے گا۔ (مسند احمد وھناد بن حمید والدارمی ابویعلی ابن حبان طبرانی فی الکبیر سعید بن منصور عن زید بن ارقم)
39359- "والذي نفسي بيده! إن الرجل من أهل الجنة ليعطى قوة مائة رجل من المطعم والمشرب والشهوة والجماع: قيل: فإن الذي يأكل ويشرب يكون له الحاجة! قال: حاجة أحدهم عرق يفيض من جلودهم مثل ريح المسك فإذا البطن قد ضمر." حم وهناد بن حميد والدارمي، ع، حب، طب، ص - عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٠۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ایک جنتی آدمی صبح کی پہلی گھڑی میں سو کنواریوں سے ہمبستر ہوگا۔ (ھناد عن ابن عباس)
39360- "والذي نفسي بيده! إن الرجل من أهل الجنة ليفضي في الغداة الواحدة إلى مائة عذراء." هناد - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦١۔۔۔ جنت میں مومن کو اتنی جماع کی طاقت دی جائے گی کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! کیا وہ اس کی طاقت رکھے گا ؟ آپ نے فرمایا : اسے سو آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔ (ترمذی صحیح غریب عن ابی عباس)
39361- "يعطى المؤمن في الجنة قوة كذا وكذا من الجمال، قيل: يا رسول الله، أو يطيق ذلك؟ قال: يعطى قوة مائة." ت: صحيح غريب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٢۔۔۔ ان میں سے ایک شخص کو تمہارے ستر سے زائد آدمیوں کی طاقت دی جائے گی۔ (ابن السکن وابن مندہ وابو نعیم بیہقی فی شعب الایمان والخطیب فی المؤتلف عن خارجہ بن ھزء العذری فرماتے ہیں ہم نے تبوک میں ایک شخص سے سنا وہ کہہ رہے تھے یا رسول اللہ ! کیا جنتی صحبت کریں گے ؟ اس پر آپ نے فرمایا)
39362- "يعطى الرجل منهم من القوة الواحدة أكثر من سبعين منكم." ابن السكن وابن منده وأبو نعيم، هب والخطيب في المؤتلف - عن خارجة بن جزء العذري قال: سمعت رجلا بتبوك يقول: يا رسول الله! أيباضع أهل الجنة؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ جب جنتیوں کو جنت میں اور جہنمیوں کو جہنم میں پہنچادے گا فرمائے گا : اے جنتیو ! زمین میں تم کتنے سال رہے ؟ وہ عرض کریں گے دن یا آدھا دن ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے تم نے ایک دن یا آدھے دن میں میری رضا مندی اور جنت کی بہترین تجارت کی اب ہمیشہ کے لیے ٹھہرے رہو ! پھر فرمائے گا : اے جہنمیوں تم زمین پر کتنے سال رہے ہو ؟ وہ عرض کریں گے : دن یا آدھا دن فرمائے گا : ایک یا آدھے دن میں تم نے میری ناراضگی اور غضب کی میری تجارت کی اب ہمیشہ کے لیے ٹھہرے رہو ! وہ عرض کریں گے ہمارے رب ! ہمیں یہاں سے نکال دے پھر ہم نے ایسا کیا تو ہم ظالم ہوں گے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : اس میں دفع ہوجاؤ اور مجھ سے بات نہ کرو تو یہ ان کے رب سے ان کی آخری بات ہوگی۔ ابوبکر محمد بن ابراھیم الاسماعیلی عن ابع الکلاعی ولہ صحبۃ قال : ابن کثیر : غریب والظاھرانہ منقطع)
39363- "إذا أدخل الله أهل الجنة الجنة وأهل النار النار قال: يا أهل الجنة! كم لبثتم في الأرض عدد سنين؟ قالوا: لبثنا يوما أو بعض يوم، قال: نعما اتجرتم في يوم أو بعض يوم رضواني وجنتي! امكثوا خالدين مخلدين، ثم يقول: يا أهل النار! كم لبثتم في الأرض عدد سنين؟ قالوا: لبثنا يوما أو بعض يوم، قال: بئسما اتجرتم في يوم أو بعض يوم غضبي وسخطي! امكثوا فيها خالدين مخلدين، فيقولون: {ربنا أخرجنا منها فإن عدنا فإنا ظالمون} فيقول {اخسئوا فيها ولا تكلمون} فيكون ذلك آخر عهدهم بكلام ربهم." أبو بكر محمد بن إبراهيم الإسماعيلي عن أيفع الكلاعي، وله صحبة، قال ابن كثير: غريب، والظاهر أنه منقطع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٤۔۔۔ جب جنتی جنت میں داخل ہوجائیں گے تو ایک شخص گزرکر کہے گا : اے میرے رب ! مجھے کاشتکاری کی اجازت دیجئے ! اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے ! یہ وری جنت۔ (پڑی) ہے جہاں سے جی چاہے کھاؤ ! وہ عرض کرے گا : میرے رب ! مجھے کاشتکاری کی اجازت دیجئے ! چنانچہ اسے اجازت دی جائے گی پھر وہ بیج ڈالے گا تو تھوڑی دیر بعد ہر بالی جس کی لمبائی بارہ ہاتھ ہوگی وہ اپنی جگہ پر ہی ہوگا کہ اس کے پہاڑوں جتنے ٹکڑے ہوں گے۔ (ابوالشیخ فی العظمۃ عن ابوہریرہ )
39364- "إذا دخل أهل الجنة الجنة مر رجل فيقول: يا رب! ائذن لي في الزرع، فقال الله له: هذه الجنة كل منها حيث شئت، فقال: يا رب! ائذن لي في الزرع، فيأذن له فيبذر حبة فلا يلتفت حتى تعود كل سنبلة طولها اثنتي عشرة ذراعا ثم لا يبرح مكانه حتى يكون منه ركام أمثال الجبال." أبو الشيخ في العظمة - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٥۔۔۔ بندے کو جنت کے دروازے پر وہ کچھ دیا جائے گا کہ اس کا دل خوشی سے پھول جائے گا اور اللہ تعالیٰ اس کا دل مضبوط کرنے کے لیے ایک فرشتہ بھیجے گا۔ (الدیلمی عن انس)
39365- "إن العبد ليعطى على باب الجنة ما يكاد فؤاده يطير لولا أن الله بعث ملكا ليشد فؤاده." الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৭৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٦۔۔۔ جنتیوں کا ایک بازار لگے گا جس میں وہ ہرجمعہ آئیں گے اس میں مشک کے ٹیلے ہوں گے جب وہ ان کی طرف جائیں گے تو ہوا چلے گی تو ان کے چہرے کپڑے اور گھر خوشبو سے بھرجائیں گے جس سے ان کا حسن و جمال دوبالا ہوجائے ! وہ اپنے اہل کے پاس آئیں گے وہ ان سے کہیں گے تم ہمارے بعد زیادہ خوبصورت جمیل ہوگئے ہو ! وہ ان سے کہیں گے : اللہ کی قسم ! تمہارا حسن و جمال بھی بڑھ گیا ہے۔ (مسند احمد والدارمی وابوعوانہ ابن حبان عن انس)
39366- "إن لأهل الجنة سوقا يأتونها كل جمعة فيها كثبان المسك، فإذا خرجوا إليها هبت الريح فتملأ وجوههم وثيابهم وبيوتهم مسكا فيزدادون حسنا وجمالا، فيأتون أهلهم فيقول لهم أهلوهم: لقد ازددتم بعدنا حسنا وجمالا، ويقولون لهن: وأنتم والله لقد ازددتم حسنا وجمالا." حم والدارمي وأبو عوانة، حب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৮০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٧۔۔۔ اہل جنت جنت میں کھائیں پئیں گے نہ ناک سنکیں گے نہ بول وبراز کریں گے ان کا کھانا ڈکار (سے ہضم) ہوگا اور مشک کے چھڑکاؤ جیسا چھڑکاؤ ہوگا انھیں تسبیح وحمد کا الہام ایسے ہی ہوگا جیسے سانس کا ہوتا ہے۔ (مسند احمد مسلم عن نجار)
39367- "يأكل أهل الجنة فيها ويشربون، ولا يمتخطون ولا يتغوطون ولا يبولون، إنما طعامهم جشاء ورشح كرشح المسك، يلهمون التسبيح والحمد كما يلهمون النفس." حم، م - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৮১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٨۔۔۔ کیا تمہیں مشک درخت پر یقین ہے جس کا (ذکر) تم اپنی کتاب میں پاتے ہو ؟ کیونکہ پیشاب اور جنابت ان کی زلفوں سے پسینہ بن کر پاؤں تک مشک کی صورت میں بہہ جائے گا یعنی جنتیوں کا۔ (طبرانی فی الکبیر عن زیدبن ارقم)
39368- "أتؤمن بشجرة المسك وتجدها في كتابكم؟ فإن البول والجنابة عرق يسيل من ذوائبهم إلى أقدامهم المسك يعني أهل الجنة." طب - عن زيد بن أرقم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৮২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٦٩۔۔۔ جنتی سب سے پہلے مچھلی کا جگر کھائیں گے۔ (طبرانی فی الکبیر ابن عساکر عن طارق بن شھاب)
39369- "أول ما يأكل أهل الجنة كبد حوت." طب، كر - عن طارق بن شهاب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৮৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٠۔۔۔ جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والی جماعت کے چہرے دوچودہویں کے چاند جیسے ہوں گے پھر ان کے بعد والوں کے چمکتے ستارے کی طرح حضرت عکاشہ کہنے لگے : اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ مجھے ان میں شامل کردے آپ نے فرمایا : اللہ ! اسے ان میں شامل کردے پھر دوسرا شخص اٹھا آپ نے فرمایا : عکاشہ تم سے پہل کرگیا۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
39370- "أول زمرة تدخل الجنة وجوههم على ضوء القمر ليلة البدر، ثم الذين يلونهم على أحسن كوكب دري، فقال عكاشة: ادع الله أن يجعلني منهم! فقال: اللهم اجعله منهم! فقام آخر، فقال: سبقك إليها عكاشة." ك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৮৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧١۔۔۔ جنت میں جانے والی پہلی جماعت کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گے نہ وہ اس میں تھوکیں نہ ناک سنکیں اور نہ بول وبراز کریں گے ان کے برتن اور کنگھیاں سونے چاندی کی ہوں گی اور ان کی انگیٹھیاں عود بندی سے بھری ہوں گی مشک کا چھڑکاؤ ہوگا ان میں سے ہر ایک کی دوبیویاں ہوں گی جن کی پنڈلیوں کا گوداحسن کی وجہ سے گوشت سے نظر آئے گا ان کا آپس میں کوئی اختلاف وبغض ہوگا ان کے دل ایک ہوں گے صبح وشام اللہ کی تسبیح بیان کریں گے۔ (مسند احمد بخاری مسلم ترمذی عن ابوہریرہ )
39371- "أول زمرة تلج الجنة صورتهم على صورة القمر ليلة البدر، لا يبصقون فيها ولا يمتخطون ولا يتغوطون، آنيتهم فيها الذهب وأمشاطهم من الذهب والفضة، ومجامرهم الألوة، ورشحهم المسك، ولكل واحد منهم زوجتان يرى مخ سوقهما من وراء اللحم من الحسن، لا اختلاف بينهم ولا تباغض، قلوبهم قلب واحد، يسبحون الله بكرة وعشيا." حم، خ، م، ت عن أبي هريرة"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৩৮৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٢۔۔۔ جنت میں داخل ہونے والی پہلی جماعت کے چہرے چودہویں کے چاند کی چاندنی کی طرح ہوں گے اور دوسری جماعت کے چہرے آسمانی چمکتے ستارے کے رنگ کی طرح ہوں گے ان میں سے ہر آدمی کی دوبیویاں حورعین ہوں گی ہر بیوی ہر ستر جوڑے ہوں گے ان کی پنڈلیوں کا گودا ان کے گوشت اور کپڑوں سے ایسے نظر آئے گا جیسے سفید جام میں کوئی مشروب نطر آتا ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
39372- "أول زمرة يدخلون الجنة كأن وجوههم ضوء القمر ليلة البدر، والزمرة الثانية على لون أحسن كوكب دري في السماء، لكل رجل منهم زوجتان من الحور العين، على كل زوجة سبعون حلة يرى مخ سوقها من وراء لحومها وحللها كما يرى الشراب الأحمر في الزجاجة البيضاء." طب عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: