কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৯৩৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٣۔۔۔ جنت میں پہلی داخل ہونے والی جماعت کے چہرے چودہویں کے چاند کی طرح ہوں گے اور دوسری جماعت کے آسمانی چمکتے ستارے کے اچھے رنگ کی طرح ہوں گے ہر شخص کی دوبیویاں ہوں گی ہر بیوی پر ستر جوڑے ہوں گے جن سے اس کی پنڈلیوں کا گودا نظر آئے گا۔ (مسند احمد ترمذی ، صحیح وابو الشیخ فی العظمۃ عن ابی سعید)
39373- "أول زمرة تدخل الجنة يوم القيامة صورة وجوههم على صورة القمر ليلة البدر، والثانية على لون أحسن كوكب دري في السماء، لكل رجل زوجتان، على كل زوجة سبعون حلة يبدو مخ ساقها من ورائها." حم، ت صحيح، وأبو الشيخ في العظمة عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٤۔۔۔ جو بندہ بھی جنت میں جائے گا اس کے سرہانے اور پانتی کی جانب دو حورعین بیٹھ کر گائیں گی جن کی آواز ایسی دلکش ہوگی جو کسی انسان یا جن نے سنی ہوگی وہ شیطان کے آلات موسیقی نہیں ہوں گے لیکن اللہ تعالیٰ حمد و تقدیس ہوگی۔ (طبرانی فی الکبیر وابو نصر السجزی فی الابانۃ وابن عساکر عن ابی امامۃ)
39374- "ما من عبد يدخل الجنة إلا يجلس عند رأسه وعند رجليه ثنتان من الحور العين تغنيان بأحسن صوت سمعت الجن والإنس، وليس بمزامير الشيطان ولكن بتحميد الله وتقديسه." طب وأبو نصر السجزي في الإبانة وابن عساكر - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٥۔۔۔ مومن کی جنت میں بہتر عورتوں سے شادی ہوگی ستر تو جنتی عورتیں اور دو دنیا کی ہوں گی۔ (ابن الکبیر ابن عساکر عن محمد بن عبدالرحمن بن حاطلب بن ابی بلتعۃ عن ابیہ عن جدہ)
39375- "يزوج المؤمن في الجنة ثنتين وسبعين زوجة: سبعين من نساء الجنة، وثنتين من نساء الدنيا." ابن السكن، كر - عن محمد بن عبد الرحمن بن حاطب بن أبي بلتعة عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٦۔۔۔ جنتی شخص کی چار ہزار کنواریوں آٹھ ہزار ثیبہ اور سوحوروں سے شادی نہیں ہوگی وہ ہر ہفتہ جمع ہو کر اسی غم گین آواز میں جو مخلوق میں سنتی ہوگی کہیں گی : ہم ہمیشہ رہنے والی کہیں فنا نہیں ہوں گی ہم خوش کبھی بدحال نہیں ہوں گی ، ہم راضی رہنے والی کبھی بھی ناراض نہیں ہوں گی ہم ٹھہرنے والی ہیں کبھی سفر نہ کریں گی اس کی کیا کہنے جو ہمارا ہو اور ہم اس کی ہیں۔ (ابوالشیخ فی العظمۃ عن ابی اوفی)
39376- "يزوج الرجل من أهل الجنة أربعة آلاف بكر وثمانية آلاف أيم ومائة حواء، فيجتمعن في كل سبعة أيام فيقلن بأصوات حزين لم يسمع الخلائق بمثلها: نحن الخالدات فلا نبيد، ونحن الناعمات فلا نبأس، ونحن الراضيات فلا نسخط، ونحن المقيمات فلا نظعن، طوبى لما كان لنا وكنا له." أبو الشيخ في العظمة عن أبي أوفى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٧۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! اللہ تعالیٰ جنت کے درخت کو پیام بھیجے گا : میرے ان بندوں کو سناؤ ! جو میرے ذکر و عبادت میں بانسریاں ، باجے اور ستارچھوڑ کر مشغول ہوئے چنانچہ وہ ایسی آواز بلند کرے گا کہ اس جیسی تسبیح و تقدیس انھوں نے کبھی نہیں سنی ہوگی۔ (الحکیم عن ابوہریرہ )
39377- "إي والذي نفسي بيده، إن الله تعالى يوحي إلى شجرة في الجنة أن: أسمعي عبادي الذين اشتغلوا بعبادتي وذكري عن عزف البرابط والمزامير، فترفع بصوت لم يسمع الخلائق بمثله من تسبيح الرب وتقديسه." الحكيم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٨۔۔۔ اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ! اللہ تعالیٰ ایک جنتی درخت کو وحی بھیجے گا کہ میرے ان بندوں کو مشغول رکھو جنہوں نے گانے باجے کے آلات چھوٖڑ کر اپنے آپ کو میرے ذکر میں مشغول رکھا چنانچہ وہ انھیں تسبیحات وتقدیسات کی ایسی آوازیں سنائے گا کہ مخلوق نے ایسی آوازیں نہیں سنی ہوں گی۔ (الدیلمی عن ابوہریرہ )
39378- "والذي نفسي بيده! إن الله عز وجل ليوحي إلى شجرة الجنة أن أشغلي عبادي الذين شغلوا أنفسهم بذكري عن المعازف والمزامير، فتسمعهم بأصوات ما سمع الخلائق مثلها بالتسبيح والتقديس." الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٧٩۔۔۔ جنتیوں کا زیور وضو کی جگہ تک پہنچے گا۔ (ابن حبان عن ابوہریرہ )
39379- "تبلغ حلية أهل الجنة مبلغ الوضوء." حب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٠۔۔۔ تم لوگ بدن نو عمر سرمگیں آنکھوں والے بن کر شاخوں والے یعنی زیفوں والے بن کر تینتیس سال کی عمر میں یوسف (علیہ السلام) کی صورت اور ایوب (علیہ السلام) کے دوالے بنا کر داخل ہوں گے ۔ (ابن عساکر عن انس)
39380- "تدخلون الجنة جردا مردا مكحلين ذوى أفانين يعني الجمام، أبناء ثلاث وثلاثين، على صورة يوسف وقلب أيوب." ابن عساكر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨١۔۔۔ جنتی صاف بدن نوعمر، گھنگریالے بالووالے سرمگین آنکھوں والے تنتیس سال کی عمروالے آدم (علیہ السلام) کے قد پر بنا کر جن کی لمبائی ساٹھ گز اور چوڑائی سات گز ہے جنت میں داخل ہوں گے۔ (ابن سعد عن سعید بن المسیب مرسلا مسند احمد ابوالشیخ فی العظمۃ عنہ عن ابوہریرہ )
39381- "يدخل أهل الجنة جردا مردا بيضا جعادا مكحلين، أبناء ثلاث وثلاثين على خلق آدم وطوله ستون ذراعا في عرض سبع أذرع." ابن سعد عن سعيد بن المسيب مرسلا، حم وأبو الشيخ في العظمة - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٢۔۔۔ جو ناتمام بچہ بن کر اور بوڑھا ہو کر مرا (باقی) لوگ ان کے درمیان حال میں ہوتے ہیں۔ جب اسے تیس سال کا اٹھایا جائے گا تو جو جنتی ہواوہ آدم (علیہ السلام) کے قد یوسف (علیہ السلام) کی صورت اور ایوب (علیہ السلام) کے دل کے ساتھ (متصب) ہوگا اور جو جہمی ہوگا وہ اتنا بڑا اور موٹا ہوگا جیسے پہاڑ ۔ (طبرانی فی الکبیر عن المقدام بن معد یکرب)
39382- "ما من أحد يموت سقطا ولا هرما - وإنما الناس فيما بين ذلك - إلا بعث ابن ثلاثين سنة، فمن كان من أهل الجنة كان على مسحة آدم وصورة يوسف وقلب أيوب، ومن كان من أهل النار عظموا وفخموا كالجبال." طب - عن المقدام بن معد يكرب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٣۔۔۔ جنتیوں کو قیامت کے روز آدم (علیہ السلام) کی صورت تینتیس سال کی عمر نو عمر صاف بدن اور سرمگین آنکھوں والا اٹھایا جائے گا پھر انھیں جنتی درخت کی طرف لیجایا جائے جس سے انھیں کپڑے پہنائے جائیں گے ان کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے اور نہ ان کی جو انیاں فنا ہوں گی۔ (ابوالشیخ فی العظمۃ وتمام وابن عساکر وابن النجار عن انس)
39383- "يبعث أهل الجنة يوم القيامة على صورة آدم في ميلاد ثلاثة وثلاثين مردا جردا مكحلين، ثم يذهب بهم إلى شجرة في الجنة فيكتسون منها، لا تبلى ثيابهم ولا يفنى شبابهم." أبو الشيخ في العظمة وتمام وابن عساكر وابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٤۔۔۔ لوگوں کو ناتمام بچہ سے بوڑھا کھوسٹ تک تینتیس سال کی عمر میں آدم (علیہ السلام) کے قد یوسف (علیہ السلام) کے حسن ایوب (علیہ السلام) کے اخلاق صاف بدن نوعمر سرمگین آنکھوں والا اور زلفوں والا اٹھایا جائے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن المقداد بن الاسود)
39384- "يحشر الناس ما بين السقط إلى الشيخ الفاني أبناء ثلاث وثلاثين سنة في خلق آدم وحسن يوسف وخلق أيوب جردا مردا مكحلين ذوى أفانين." طب - عن المقداد بن الأسود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٥۔۔۔ ناتمام بچہ سے بوڑھے تک ایمان والوں کو تینتیس سال کی عمر آدم (علیہ السلام) کے قد یوسف (علیہ السلام) کے حسن ایوب (علیہ السلام) کے دل نوعمر سرمگین آنکھوں زلفوں والا بناکر اٹھایا جائے گا کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! کافر کے ساتھ کیا ہوگا آپ نے فرمایا : اسے جہنم کے لیے موٹا کیا جائے گا یہاں تک کہ اس کی کھال کمان جتنی دبیز (موٹی) ہوجائے گی اور اس کی ڈاڑھ احد جتنی ہوجائے گی۔ (طبرانی فی الکبیر وابن مردویہ عن المقدام بن معدیکرب)
39385- "يحشر ما بين السقط إلى الشيخ الفاني المؤمنون منهم أبناء ثلاث وثلاثين سنة في خلق آدم وحسن يوسف وقلب أيوب مردا مكحلين أولى أفانين، قيل: يا رسول! كيف بالكافر؟ قال: يعظم للنار حتى يصير غلظ جلده أربعين باعا، حتى يصير نابه مثل أحد"."طب وابن مردويه - عن المقدام بن معد يكرب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৩৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٦۔۔۔ جنت میں رات نہیں ہوں گی وہاں تو نور اور ضیاء ہے صبح وشام کو لوٹایا جائے گا جن گھڑیوں میں وہ دنیا کے اندر نمازیں پڑھتے تھے ان میں نمازوں کے اوقات ان کے پاس اللہ تعالیٰ کے ہدیے ان کی پاس آئیں گے اور فرشتے انھیں سلام کریں گے۔ (الحکیم عن انس الحسن وابن قلابہ معاوسلا)
39386- "ليس هنالك - يعني في الجنة - ليل، إنما هو ضوء ونور، يرد الغدو على الرواح والرواح على الغدو، ويأتيهم طرف الهدايا من الله لمواقيت الصلاة التي كانوا يصلون فيها في الدنيا، ويسلم عليهم الملائكة." الحكيم - عن الحسن وأبي قلابة معا مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٧۔۔۔ جنت میں مومن کے لیے ایک دخول دار موتی کا خیمہ ہوگا جس کی لمبائی ساٹھ میل ہوگی اس خیمہ میں مومن کے اہل و عیال ہوں گے جو ایک دوسرے کو نہ دیکھ سکیں گے ۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ)
39387- "للمؤمن في الجنة خيمة من لؤلؤ مجوفة طولها ستون ميلا للعبد المؤمن فيها أهل يطوف عليهم لا يرى بعضهم بعضا." طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٨۔۔۔ ہر نعمت ختم ہوجائے گی سوائے جنتیوں کی نعمتوں کے اور ہر پریشانی ختم ہوجائے گی سوائے جہنمیوں کے غم کے جب تجھ سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے تو تو اس کے پیچھے کوئی نیکی کرلیا کر وہ اسے مٹادے گی۔ (ابن لال عن انس)
39388- "كل نعيم زائل إلا نعيم أهل الجنة، وكل هم منقطع إلا هم أهل النار، وإذا عملت سيئة فأتبعها حسنة تمحها." ابن لال - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٨٩۔۔۔ جو جنت میں جائے گا زندہ رہے گا مرے گا نہیں اور اس میں خوش عیش رہے گا بدحال نہیں ہوگا نہ ان کے کپڑے بوسیدہ ہوں گے اور نہ جو انیاں فنا ہوں گی جنت کی عمارت ایک اینٹ سونے ایک اینٹ چاندی سے بنی ہوگی اس کا لیپ خوشبودار مشک ہوگا اور اس کا گارہ زعفران کا ہوگا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی عمر)
39389- "من يدخل الجنة يحيى فيها لا يموت، وينعم فيها لا يبأس، لا تبلى ثيابهم ولا يفنى شبابهم، بناؤها لبنة من ذهب ولبنة من فضة، ملاطها المسك الأذفر، ترابها الزعفران، حصباؤها اللؤلؤ والياقوت." طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٠۔۔۔ تم کس بات پر ہنس رہے ہو ؟ ناواقف آدمی جاننے والے سے پوچھتا ہے جنتیوں کے کپڑوں کے بارے میں پوچھنے والا کہاں ہے ؟ نہیں بلکہ جنت کے چل نکالے جائیں گے۔ (مسند احمد طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو)
39390- "مم تضحكون؟ إن جاهلا يسأل عالما، أين السائل عن ثياب أهل الجنة؟ لا، بل يشقق عنها ثمر الجنة." حم، طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩١۔۔۔ پل صراط سے گزرنے کے بعد جنتی ایک پل پر آپس میں جمع کیے جائیں گئے ان ظلموں کا بدل دلوایا جائے گا جو دنیا میں انھوں نے کیے ہوں گے یہاں تک جب وہ بالکل صاف ستھرے ہوجائیں گے انھیں جنت میں جانے کی اجازت دی جائے گی ان میں سے ہر ایک اپنی منزل کو اپنے دینوی گھر کی طرح پہچان لے گا۔ (حاکم عن ابی سعید)
39391- "يحبس أهل الجنة بعد ما يجاوزون الصراط على قنطرة فيؤخذ لبعضهم من بعض مظالمهم التي تظالموها في الدنيا، حتى إذا هذبوا ونقوا أذن لهم في دخول الجنة فلأحدهم أعرف بمنزله كان في الدنيا." ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٢۔۔۔ ایمان والوں کے لیے نور کی کرسیاں رکھی جائیں گی اور بادل ان پر سایہ فگن ہوں گے اور وہ دن ان کے لیے ایک گھڑی کی طرح گزرے گا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عمرو)
39392- "يوضع للمؤمنين كراسي من نور، ويظلل عليهم الغمام، ويكون ذلك اليوم عليهم كساعة من نهار." طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক: