কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৯৪০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٣۔۔۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جنتیوں ! تمہارے لیے ایک چیز رہ گئی ہے وہ آج تمہیں نہیں ملی وہ عرض کریں گے : ہا میرے رب ! وہ کیا چیز ہے ؟ فرمائیں گے : میری رضا۔ (الحکیم عن جابر)
39393- "يقول الله تعالى: يا أهل الجنة! بقي لكم شيء لم تنالوه، فيقولون! وما هو يا ربنا؟ فيقول: رضواني." الحكيم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٤۔۔۔ جنتیوں سے کہا جائے گا : تم صحت مندرہو کبھی بیمار نہیں پڑوگے زندہ وہو کبھی نہیں مروگے خوش عیش رہو کبھی بدحال نہیں ہوں گے جوان رہو کبھی بوڑھے نہیں ہوگے (الخطیب فی المتفق والمفترق عن ابی سعیدو ابوہریرہ مع اور جالہ ثقات)
39394- "يقال لأهل الجنة: إن لكم أن تصحوا ولا تسقموا أبدا، وإن لكم أن تعيشوا فلا تموتوا أبدا، وإن لكم أن تنعموا فلا تبأسوا أبدا، وإن لكم أن تشبوا فلا تهرموا أبدا." الخطيب في المتفق والمفترق - عن أبي سعيد وأبي هريرة معا ورجاله ثقات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٥۔۔۔ ایک جنتی جنتیوں کو جھانک کر دیکھے گا تو ایسے لگے گا جسے چمکتا تارا اور ابوبکر وعمر انھیں میں سے ہیں اور کیا ہی اچھے ہیں۔ (ابن عساکر عن ابوہریرہ )
39395- "إن الرجل من أهل الجنة ليشرف على أهل الجنة كأنه كوكب دري، وإن أبا بكر وعمر منهم وأنعما." كر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪০৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٦۔۔ جنت میں سب سے کم درجہ۔ جب کہ ان میں کوئی کم درجہ نہیں ہوگا۔ جنتی وہ ہوگا جو اس بات کی تمنا کرے گا چنانچہ وہ تیززبان اور جامع عقل سے کہے گا : مجھے یہ دے یہ دے یہاں تک جب اس کی کوئی تمنا نہ رہے گی تو اسے کہا جائے یوں کہو یوں کہو پھر اس سے کہا جائے گا تمہارے لیے یہ اور اس جیسا اس کے ساتھ ہے (طبرانی فی الکبیر سعید بن منصور عن سھل بن سعد)
39396- "إن أدنى أهل الجنة منزلة - وليس فيها دنيء - الذي يتمنى فيقول بلسان طلق ذلق وعقل مجتمع: أعطني كذا وأعطني كذا، حتى إذا لم يجد شيئا لقن فقيل له: قل كذا وقل كذا فيقال له: هو لك ومثله معه." طب، ص - عن سهل بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٧۔۔۔ سب سے ادنی جنت والا وہ ہوگا جو ہزار سال تک اپنی جنتی بیویوں نعمتوں خدمتگاروں اور بچوں کو دیکھتا رہے گا اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے سعادت مندوہ ہوگا جو صبح وشام اللہ تعالیٰ کا دیدار کرے گا پھر آپ نے یہ آیت پڑھی : بہت سے چہرے اس دن دیکھ رہے ہوں گے۔ (ترمذی طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر)
39397- "إن أدنى أهل الجنة منزلة لمن ينظر إلى جنانه وأزواجه ونعيمه وخدمه وسرره مسيرة ألف سنة، وأكرمهم على الله من ينظر إلى وجهه غدوة وعشية، ثم قرأ: {وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ} . "ت، طب - عن ابن عمر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٨۔۔۔ جنتی بالا خاتون والوں کو اپنے اپنے اوپر ایسے دیکھیں گے جیسے مشرق یا مغرب میں آسمانی روشن ستارے کو دیکھتے ہیں آپس کے درجوں میں فضیلت کی وجی سے لوگوں نے عرض کیا یارسول اللہ ! یہ تو انبیاء کے درجات ہوں گے جن تک غیر نہیں پہنچ سکیں گے آپ نے فرمایا : کیوں نہیں ! اس ذات کی قسم ! جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ؟ وہ مرد جو اللہ پر ایمان لائے اور رسولوں کی تصدیق کی۔ (مسند احمد والدارمی بخاری مسلم ابن حبان عن ابی سعید ابن حبان عن سھل بن سعد مسند احمد ترمذی صحیح عن ابوہریرہ )
39398- "إن أهل الجنة ليتراؤن أهل الغرف من فوقهم كما تراؤن الكوكب الدري الغابر في الأفق من المشرق أو المغرب لتفاضل ما بينهم، قالوا: يا رسول الله! تلك منازل الأنبياء لا يبلغها غيرهم، قال: بلى والذي نفسي بيده! رجال آمنوا بالله وصدقوا المرسلين." حم والدارمي، خ، م،1 حب - عن أبي سعيد، حب عن سهل بن سعد، حم، ت: صحيح - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٣٩٩۔۔۔ بلند درجات والوں کو کم درجات والے یوں دیکھیں گے جسے تم میں سے کوئی آسمان کے کسی کنارے ہر چمکتے تارے کو دیکھا اور ابوبکر و عمران لوگوں میں سے ہیں اور کیا ہی اچھے ہیں۔ (ابن عساکر عن ابن عمر)
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٨٥١
کلام :۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٨٥١
39399- "إن أهل الدرجات العلى لينظر إليهم من هو أسفل منهم كما ينظر أحدكم إلى الكوكب الدري الغابر في أفق من آفاق السماء، وإن أبا بكر وعمر لمنهم وأنعما." كر - ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠٠۔۔۔ جنت کے اعلیٰ درجہ لوگوں کے درمیان ایسا فرق ہوگا جیسے مشرق یا مغرب میں ستارہ دکھائی دیتا ہے۔ (ابن جریر عن قتادۃ مرسلا)
39400- "إن بين أعلى أهل الجنة وأسفلهم درجة كالنجم يرى في مشارق الأرض ومغاربها." ابن جرير - عن قتادة مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠١۔۔۔ جنات کے ایمانداروں کے لیے ثواب اور جنات پر عذاب بھی ہے کسی نے عرض کیا ان کا ثواب کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : اعراف پر ہوں گے جنت میں نہیں ہوں گے کسی نے عرض کیا : اعراف کیا ہے ؟ فرمایا : جنت کی دیوار جس میں نہریں رواں درخت اگتے اور پھل لگتے ہیں۔ (بیھقی فی البعث عن انس)
39401- "إن مؤمني الجن لهم ثواب وعليهم عقاب، قيل: ما ثوابهم؟ قال: على الأعراف وليسوا في الجنة، وما الأعراف؟ قال: حائط الجنة تجري فيه الأنهار وتنبت فيه الأشجار والثمار." ق في البعث - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠٢۔۔۔ کیا میں تمہیں دنیا کے جنتی لوگ نہ بتاؤں ؟ نبی صدیق شہید اسلام میں پیدا ہونے والا بچہ جنتی ہے جو شخص مصر کی جانب ہے اور اپنے بھائی کی صرف اللہ کی رضا کے لیے زیارت کرتا ہے وہ بھی جنتی ہے کیا میں تمہیں تمہاری جنتی عورتیں نہ بتاؤں ؟ زیادہ بچے جننے اور زیادہ محبت کرنے والی جب غصہ ہو تو کہے میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں میری آنکھ نہیں لگے گی۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن عباس)
39402- "ألا أنبئكم برجالكم من أهل الدنيا في الجنة؟ النبي في الجنة، والصديق في الجنة، والشهيد في الجنة، والمولود مولود الإسلام في الجنة، والرجل يكون في جانب المصر يزور أخاه لا يزوره إلا الله في الجنة؛ ألا أنبئكم بنسائكم من أهل الجنة؟ الولود الودود التي إذا غضبت قالت يدي في يدك لا أكتحل بغمض." طب عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠٣۔۔۔ ابھی میرے پاس سے میرا دوست جبرائیل جاتے ہوئے کہہ گیا : اے محمد ! اس ذات کی قسم ! جس نے آپکو حق دے کر بھیجا اللہ کا ایک بندہ ہے جس نے ایک چوٹی پر جو سمندر میں تھا پانچ سو سال عبادت کی اس پہاڑ کی لمبائی چوڑائی تیس در تیس گز ہے اور سمندت ہر طرف سے چار ہزار فرسخ تک اس پہاڑ کو محیط (گھیرے ہوئے) ہے اللہ تعالیٰ نے ایک انگلی کی موٹائی برابر اس کے لیے میٹھا چشمہ جاری کیا جس سے سفید میٹھا پانی بہتا ہے اور پہاڑ کے دامن میں اس کا رنگ زرد پڑجاتا ہے انار کے ایک درخت ہر رات ایک انار لگتا جس سے وہ دن میں گزار کرلیتا۔ جب شام ہوتی تو وہ اترکر وضو کرتا اور وہ انار لے کر کھا لیتا اور پھر اپنی نماز پڑھنے لگ جاتا اس نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ سجدہ کی حالت میں اس کی روح قبض کرے اور زمین اور دوسری کس چیز کو اس کی اس سجدہ کی حالت کو خراب کرنے کی اجازت نہ دے اور اسی حالت میں اسے قیامت کے روز اٹھائے تو اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی کیا ہم (فرشتے) آسمان سے اترتے اور زمین سے اوپر چڑھتے وہاں سے گزرتے ہیں : ہمیں اس کے بارے جو علم ہے یہ کہ اسے قیامت کے روز اٹھایا جائے گا اللہ تعالیٰ کے سامنے اسے کھڑا کیا جائے گا اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے : میرے بندے کو میری رحمت سے جنت میں داخل کردو وہ عرض کرے گا : میرے رب ! بلکہ میرے عمل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میرے بندے پر جو میری نعمتیں تھیں ان کا اور اس کے عمل کا محاسبہ کرو تو آنکھ کی نعمت پانچ سو سال کی عبادت کو گھیرلے گی اور جسم کی نعمت اس سے زائد ہوگی اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میرے بندے کو جہنم میں داخل کردو ! چنانچہ اسے جہنم کی طرف کھینچا جائے گا تو چیخ کرک ہے گا : میرے رب ! مجھے اپنی رحمت سے جنت میں داخل کردے ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اسے واپس لاؤ پھر اسے اللہ کے سامنے کھڑا کیا جائے گا اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میرے بندے ! جب تو کچھ بھی نہ تھا تجھے کس نے پیدا کیا ؟ وہ عرض کرے گا : آپ نے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : پانچ سو سال کی عبادت کی طاقت تمہیں کس نے دی ؟ وہ عرض کرے گا : میرے رب تو نے دی ! اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : تجھے سمندر کے درمیان میں پہاڑ پر کس نے اتار اور تمہارے لیے میٹھا پانی کھارے پانی سے کس نے نکالا اور تمہارے لیے شب انار کس نے اگایا جبکہ وہ سال بعد ایک مرتبہ پھل دیتا ہے ؟ اور تم نے مجھ سے یہ سوال کیا کہ میری روح بحالت سجدہ قبضہ کی جائے تو میں نے ایسا ہی کیا ؟ وہ عرض کرے گا : میرے رب ! آپ نے یہ سب کچھ کیا اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : یہی میری رحمت ہے اور میں اپنی رحمت سے ہی تجھے جنت میں داخل کررہا ہوں جبرائیل نے کہا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چیزیں تو اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ہیں۔ (الحکیم حاکم ومتعقب ابن حبان عن جابر)
کلام :۔۔۔ الضیفۃ ١٨٣
کلام :۔۔۔ الضیفۃ ١٨٣
39403- "خرج من عندي خليلى جبريل آنفا فقال: يا محمد! والذي بعثك بالحق إن لله عبدا من عباده عبد الله تعالى خمسمائة سنة على رأس جبل في البحر عرضه وطوله ثلاثون ذراعا في ثلاثين ذراعا والبحر المحيط به بأربعة آلاف فرسخ من كل ناحية، وأخرج الله له عينا عذبة بعرض الإصبع تبيض بماء عذب فتستنقع في أسفل الجبل، وشجرة رمان تخرج في كل ليلة رمانة فتغذيه يومه، فإذا أمسى نزل فأصاب من الوضوء وأخذ تلك الرمانة فأكلها ثم قام لصلاته فسأل ربه عند وقت الأجل أن يقبضه ساجدا وأن لا يجعل للأرض ولا لشيء يفسده سبيلا حتى يبعثه وهو ساجد، ففعل، فنحن نمر عليه إذا هبطنا وإذا عرجنا، فنجد له في العلم أنه يبعث يوم القيامة فيوقف بين يدي الله تعالى فيقول له الرب تبارك وتعالى: أدخلوا عبدي الجنة برحمتي، فيقول: يا رب! بل بعملي، فيقول الله: حاسبوا عبدي بنعمتي عليه وبعمله، فتوجد نعمة البصر قد أحاطت بعبادة خمسمائة سنة وبقيت نعمة الجسد فضلا عليه، فيقول: ادخلوا عبدي النار، فيجر إلى النار فينادي: رب! برحمتك أدخلني الجنة، فيقول: ردوه، فيوقف بين يديه فيقول: يا عبدي! من خلقك ولم تكن شيئا؟ فيقول: أنت يا رب! فيقول: من قواك لعبادة خمسمائة سنة؟ فيقول: أنت يا رب! فيقول: من أنزلك في جبل وسط اللجة وأخرج لك الماء العذب من الماء المالح وأخرج لك كل ليلة رمانة وإنما تخرج في السنة مرة؟ وسألتني أن أقبضك ساجدا ففعلت ذلك بك؟ فيقول: أنت يا رب! فقال الله: فذلك برحمتي، وبرحمتي أدخلك الجنة؛ قال جبريل: إنما الأشياء برحمة الله يا محمد." الحكيم، ك وتعقب، حب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠٤۔۔۔ تم میں سے ہر ایک کے دوٹھکانے ہیں : ایک جنت میں اور ایک جہنم میں۔ (ابواسحاق بن یوس فی تاریخ ھراۃ عن حان بن قتیبہ بن الحسح اس بن عیسیٰ بن الحسح اس بن ففضیل عن ابیہ عن جدہ عن ابیہ عن جدہ الحسح اس بن فضیل الحظلی ورجال اسنادہ مجاھل وفیہ خالد بن ھیاج متروک)
39404- "ليس منكم أحد إلا وله منزلان: أحدهما في الجنة والآخر في النار." أبو إسحاق بن يونس1 في تاريخ هراة - عن حسان بن قتيبة بن الحسحاس بن عيسى بن الحسحاس بن فضيل عن أبيه عن جده عن أبيه عن جده الحسحاس بن فضيل الحنظلي، ورجال إسناده مجاهيل، وفيه خالد بن هياج متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠٥۔۔۔ ہر بندے کے دوگھر ہیں ایک جنت میں اور ایک جہنم میں مومن کا جنت والا گھر بنایا جاتا اور دوزخ والا گھر گرددیا جاتا ہے اور کافر کا جنتی گھر منہدم کردیاجاتا اور دوزخ والا گھر تعمیر کردیا جاتا ہے۔ (الدیلمی عن ابی سعید)
39405- "ما من عبدا إلا وله بيتان: بيت في الجنة، وبيت في النار، فأما المؤمن فيبنى بيته في الجنة ويهدم بيته في النار، وأما الكافر فيهدم بيته في الجنة ويبنى بيته في النار." الديلمي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪১৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠٦۔۔۔ قیامت کے روز کچھ انسان لائے جائیں گے ان کے ساتھ پہاڑوں کی طرح نیکیاں ہوں گی پھر جب وہ جنت کے بالکل قریب پہنچ جائیں گے انھیں آواز دی جائے گی : تمہارا اس میں کوئی حصہ نہیں۔ (ابن نافع عن سالم مولی ابی حذیفہ)
39406- "يؤتى بأقوام من ولد آدم يوم القيامة معهم حسنات كالجبال حتى إذا دنوا وأشرفوا على الجنة نودوا: لا نصيب لكم فيها." ابن قانع - عن سالم مولى أبي حذيفة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪২০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٠٧۔۔۔ جنت کا کچھ حصہ جتنا اللہ تعالیٰ چاہیں گے خالی رہ جائے گا پھر اللہ تعالیٰ اس کے لیے کوئی مخلوق پیدا فرمادے گا۔ (عبدبن حمید، مسلم ، ابویعلی ابن حبان عن انس)
39407- "يبقى من الجنة ما شاء الله أن يبقى ثم ينشئ الله لها خلقا ما يشاء." عبد بن حميد، م، ع 1حب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪২১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان والوں کے بچے ان کا ذکر اہل جنت میں گزرچکا ہے۔ الاکمال
٣٩٤٠٨۔۔۔ ایمان والے کے بچے جنت میں ہوں گے ابراہیم (علیہ السلام) ان کی پرورش کریں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
39408- "إن ذراري المؤمنين في الجنة يكفلهم إبراهيم." ك -عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪২২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان والوں کے بچے ان کا ذکر اہل جنت میں گزرچکا ہے۔ الاکمال
٣٩٤٠٩۔۔۔ ایمانداروں کے بچے جنت میں ہوں گے ابراہیم (علیہ السلام) ان کی پرورش کریں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
39409- "ذراري المسلمين في الجنة يكفلهم إبراهيم." ك - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪২৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایمان والوں کے بچے ان کا ذکر اہل جنت میں گزرچکا ہے۔ الاکمال
٣٩٤١٠۔۔۔ مومنین کے بچے ایک جنتی پہاڑپر ہوں گے ابراہیم وسارہ (علیہما السلام) ان کی پرورش کریں گے یہاں تک کہ قیامت کے دن ان کے آباء کے حوالہ کردیں گے۔ (حاکم عن ابوہریرہ )
کلام :۔۔۔ المقاصد الحسنۃ ٢٦٧
کلام :۔۔۔ المقاصد الحسنۃ ٢٦٧
39410- "أولاد المؤمنين في جبل في الجنة يكفلهم إبراهيم وسارة حتى يردهم إلى آبائهم يوم القيامة." ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪২৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین کے بچے
ان کا ذکر بھی اہل جنت میں گزرچکا ہے۔ الاکمال
ان کا ذکر بھی اہل جنت میں گزرچکا ہے۔ الاکمال
٣٩٤١١۔۔۔ میں نے اپنے رب سے مشرکین کی (نابالغ) اولاد کو معاف کرنے کا سوال کیا تو انھیں فرماکر جنت میں داخل کردیا۔
(ابونعیم عن انس)
(ابونعیم عن انس)
39411- "سألت ربي أن يتجاوز عن أطفال المشركين، فتجاوز عنهم وأدخلهم الجنة." أبو نعيم - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪২৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشرکین کے بچے
ان کا ذکر بھی اہل جنت میں گزرچکا ہے۔ الاکمال
ان کا ذکر بھی اہل جنت میں گزرچکا ہے۔ الاکمال
٣٩٤١٢۔۔۔ ان کی کوئی غلطی تو نہیں جس کی سزادی جائے جس کی وجہ سے وہ جہنمی بنیں اور نہ ان کی کوئی نیکیاں ہیں جن کا بدلہ دیا جائے کہ وہ جنت کے مالک بنیں مشرکین کے بچے جنتیوں کے خادم ہوں گے۔ (طبرانی فی الکبیر عن الحسن بن علی)
39412- "لم يكن لهم سيئات فيعاقبوا بها فيكونوا من أهل النار، ولم يكن لهم حسنات فيجاوزا بها فيكونوا من ملوك أهل الجنة، هم خدم أهل الجنة - يعني أطفال المشركين -." طب - عن الحسن بن علي".
তাহকীক: