কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৪৭১ টি

হাদীস নং: ৩৯৪৪৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٣٣۔۔۔ سب سے آخر میں جنت جانے والا شخص جہنمی ہوگا جنتی کہیں گے : جہنمی کے پاس یقینی خبر ہے اس سے پوچھو ! کیا کوئی مخلوق ایسی بچی ہے جسے عذاب ہورہا ہوں وہ کہے گا : نہیں۔ (دارقطنی فی غرائب مالک خطیب فی ارواۃ مالک عن ابن عمرو قال : دارقطنی باطل)
39433- "آخر من يدخل الجنة رجل من جهينة فيقول أهل الجنة: عند جهينة الخبر اليقين، سلوه: هل بقي من الخلائق أحد يعذب؟ فيقول: لا." قط في غرائب مالك، خط في رواة مالك - عن ابن عمر، وقال قط: باطل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৪৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٣٤۔۔۔ جب قیام کا دن ہوگا اور اللہ تعالیٰ مخلوق کے درمیان فیصلہ کرچکے گا تو یہ شخص باقی رہ جائیں گے انھیں جہنم میں بھیجے جانے کا حکم دیا جائے گا ان میں سے ایک پیچھے مڑ کر دیکھے گا اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : اسے واپس لاؤ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے : تم نے پیچھے مڑ کر کیوں دیکھا : وہ عرض کرے گا : مجھے امید تھی کہ آپ مجھے جنت میں داخل کریں گے : چنانچہ اسے جنت بھجے جانے کا حکم ہوگا وہ کہے گا : مجھے اللہ تعالیٰ نے وہ کچھ عطا کیا کہ اگر میں جنتوں کو کھلاتا رہوں تو کچھ میرے پاس ہے اس سے کچھ کم نہ ہو۔ (مسند احمد عن عبادۃ بن الصامت وفضالۃ بن عبید معا)

کلام :۔۔۔ القدسیۃ الضعیفیۃ ٧٠۔
39434- "إذا كان يوم القيامة وفرغ الله تعالى من قضاء الخلق فيبقى رجلان فيؤمر بهما إلى النار فيلتفت أحدهما فيقول الجبار تعالى ردوه، فيردونه فيقول له: لم التفت؟ فيقول: قد كنت أرجو أن تدخلني الجنة! فيؤمر به إلى الجنة فيقول: لقد أعطاني الله عز وجل حتى لو أني أطعمت أهل الجنة ما نقص ذلك مما عندي شيئا." حم - عن عبادة بن الصامت وفضالة بن عبيد معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৪৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٣٥۔۔۔ سب سے آخر میں جنت جانے والا اور جہنم سے نکلنے والا وہ شخص ہوگا جو گھٹنوں کے بل چلے گا اس سے کہا جائے گا جنت میں داخل ہوجاؤ ! اسے خیال ہوگا کہ وہ بھرگئی ہے عرض کرے گا : میرے رب وہ تو بھرگئی ہے اللہ تعالیٰ اس سے فرمائیں گے جاؤ ! تمہارے لیے دنیا جیسی دس جنتیں کہیں وہ عرض کرے گا : آپ بادشاہ ہیں اور مجھ سے مزاح تو اس شخص کا جنتیوں میں سب سے کم حصہ ہوگا۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابن مسعود)
39435- "إن آخر من يدخل الجنة ويخرج من النار رجل يحبو فيقال له: ادخل الجنة! فيخيل إليه أنها ملأى فيقول: يا رب أنها ملأى فيقول له: ادخل، إن لك عشرة أمثال الدنيا، فيقول: أنت الملك أتضحك بي! فذلك أنقص أهل الجنة حظا." طب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৪৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٣٦۔۔۔ کچھ جہنمی جہنم میں ڈالے جائیں گے یہاں تک کہ وہ جل کر کوئلہ ہوجائیں گے (پھر) انھیں جنت میں داخل کیا جائے گا تو جنتی کہیں گے کون لوگ ہیں ؟ کہا جائے گا : یہ جہنمی ہیں۔ (سمویہ حلیۃ الاولیاء عن انس)
39436- "إن ناسا يدخلون جهنم، حتى إذا كانوا حمما أدخلوا الجنة فيقول أهل الجنة: من هؤلاء؟ فيقال: هؤلاء الجهنميون." سمويه حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٣٧۔۔۔ لا الہ الا اللہ والے کچھ لوگ اپنے گناہوں کی بدولت جہنم میں جائیں گے تو لات وعزیٰ ( کے پوجنے) والے ان سے کہیں گے : تمہیں لاالہ الا اللہ پڑھنے کا کیا فائدہ ہوا تم ہمارے جہنم میں ہو اللہ تعالیٰ غضبناک ہو کر انھیں (جہنم سے) نکال لے گا اور انھیں نہر حیات میں ڈال دے گا تو ان کے جلن کے نشان ختم ہوجائیں جیسے چاند کا گہن دور ہوتا ہے پھر وہ جنت میں داخل کردیئے جائیں گے ان کا نام جہنمی پڑجائے گا۔ (حلیۃ الاولیاء عن انس)
39437- "إن ناسا من أهل لا إله إلا الله يدخلون النار بذنوبهم فيقول لهم أهل اللات والعزى: ما أغنى عنكم قولكم "لا إله إلا الله" وأنتم معنا في النار! فيغضب الله تعالى فيخرجهم فيلقيهم في نهر الحياة فيبرؤن من حروقهم كما يبرأ القمر من كسوفه فيدخلون ويسمون فيها الجهنمين." حل - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٣٨۔۔۔ کچھ مردوں کو اللہ تعالیٰ جہنم میں داخل کرے گا آگ انھیں بھسم کردے گی اور سیاہ کوئلے ہوجائیں گے وہ سب سے بڑے جہنمی ہوں گے وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے آہ درازی کریں گے اسے پکار کر کہیں گے : ہمارے رب ! ہمیں نکال کر دیوار کی بنیاد میں ڈال دے اللہ تعالیٰ جب انھیں دیوار کی بنیاد میں ڈال دے گا تو وہ دیکھیں کہ اس میں کوئی فائدہ نہیں ہوا عرض کریں گے ہمارے رب ! ہمیں دیوار کے پیچھے کردے ہم اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگتے تو ان کے سامنے ایک درخت بلند ہوگا یہاں تک کہ جہنم کی گرمائش ان سے ہٹ جائے گی، پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے میں نے اپنے بندوں سے عہد کیا ہے یا ایک شخص کو جنت میں داخل کروں گا اور اس کے لیے وہاں اس کی من چاہی نعمتیں رکھوں گا تمہارے لیے وہ کچھ ہے جو تم مانگو گے اور اس کے ساتھ اسی جیسا اور ہے۔ (ھناد عن ابی سعید و ابوہریرہ معا)
39438- "عن رجالا يدخلهم الله النار فتحرقهم حتى يكونوا فحما أسود وهم أعلى أهل النار فيجأرون إلى الله يدعونه فيقولون: ربنا أخرجنا فاجعلنا في أصل هذا الجدار فإذا جعلهم الله في أصل الجدار رأوا أنه لا يغنى عنهم شيئا، قالوا: ربنا اجعلنا من وراء السور ولا نسألك شيئا بعده، فترفع لهم شجرة حتى تذهب عنهم سخنة النار ثم يقول: إني عهدت إلى عبادي أو أدخل الجنة رجلا إلا جعلت له فيها ما اشتهت نفسه، لكم ما سألتم ومثله معه." هناد - عن أبي سعيد وأبي هريرة معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٣٩۔۔۔ ایک بندہ جہنم میں ہزار سال تک اللہ تعالیٰ کو پکارتا رہے گا : اے حنان اے منان (رحم و احسان کرنے واے) اللہ تعالیٰ جبرائیل سے کہیں گے جاؤ اور میرے اس بندے کو میرے پاس لے آؤ ! جبرائیل جائیں گے اور جہنمیوں کو اوندھے منہ پڑا روتے دیکھ کر واپس آجائیں گے عرض کریں گے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : جاؤ اسے لاؤوہ فلاں مقام پر ہے چنانچہ وہ اسے لاکر رب تعالیٰ کے دربار میں کھڑا کردیں گے فرمائیں گے : میرے بندے تم نے اپنی جگہ اور خواب گاہ کو کیسا پایا ؟ وہ عرض کرے گا : میرے رب ! میرے جگہ اور بری خواب گاہ ہے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میرے بندے کو واپس پہنچادوعرض کرے گا : میرے رب ! مجھے امید نہیں کہ جب آپ نے مجھے وہاں سے نکال دیا تو وہاں واپس نہیں لوٹائیں گے اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : میرے بندے کو چھوڑدو۔ (مسند احمد وابن خزیمہ ابن حبان عن انس)

کلام :۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات ٢٢٥ التعقبات ٥٢۔
39439- "إن عبدا في جهنم لينادي ألف سنة "يا حنان يا منان" فيقول الله لجبريل: اذهب فأتني بعبدي هذا فينطلق جبريل فيجد أهل النار مكبين يبكون فيرجع إلى ربه فيخبره فيقول: إيتني به فإنه في مكان كذا وكذا، فيجيء به فيوقفه على ربه عز وجل فيقول: له يا عبدي كيف وجدت مكانك ومقيلك؟ فيقول: يا رب! شر مكان وشر مقيل؛ فيقول: ردوا عبدي، فيقول: يا رب ما كنت أرجو إذ أخرجتني منها أن تعيدني فيها؟ فيقول: دعوا عبدي." حم وابن خزيمة، حب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٠۔۔۔ جہنم کے دودروازے ہیں ایک نام جوانیہ ” اور دوسرے کا برانیہ “ رہا جوانیہ “ تو اس سے کوئی نہیں نکلے گا اور برانیہ جس میں اللہ تعالیٰ گناہ گاروں اور ایمان والوں میں سے سزاواجب کرنے والے کاموں کی بدولت جتنا چاہے گا عذاب دے گا پھر اللہ تعالیٰ فرشتوں انبیاء ورسل اور اپنے نیک بندوں میں سے جن کے لیے چاہے گا اجازت دے گا وہ شفاعت کریں گے تو وہ نکال لیے جائیں گے وہ کوئلہ ہوچکے ہوں گے پھر انھیں جنت کی ایک نہر کے کنارے ڈالا جائے گا جس کا نام نہر حیات ہے ان پر اس کا چھڑکاؤ ہوگا وہ ایسے اگیں گے جیسے سیلابی مٹی پر دانہ اگتا ہے جب ان کے جسم ٹھیک ہوجائیں گے کہا جائے گا نہر میں داخل ہوجاؤ چنانچہ وہ داخل ہوں گے اس کا پانی پئیں گے اور اس سے غسل کریں گے پھر باہر نکل آئیں گے اس کے بعد ان سے کہا جائے گا : جنت میں داخل ہوجاؤ۔ (ھناد عن ابی سعید وابن ھریرۃ)
39440- "إن لجهنم بابين أحدهما يسمى "الجوانية" والآخر يسمى "البرانية" فأما الجوانية فالتي لا يخرج منها أحد، وأما البرانية فالتي يعذب الله فيها أهل الذنوب والموجبات من أهل الإيمان ما شاء الله أن يعذبهم ثم يأذن الله للملائكة والرسل الأنبياء ولمن شاء من عباده الصالحين فيشفعون فيخرجون منها وهم فحم فيلقون على شاطيء نهر في الجنة يسمى نهر الحيوان فينضح عليهم فينبتون كما تنبت الحبة في المحيل، فإذا استوت أجسادهم قيل: ادخلوا النهر! فيدخلون ويشربون منه ويغتسلون فيخرجون، فيقال لهم: ادخلوا الجنة." هناد عن أبي سعيد وأبي هريرة معا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤١۔۔۔ ایک قوم جل کر کوئلہ چکنے کے بعد جہنم سے نکالی جائے گی جنتی ان پر پانی چھڑکتے رہیں گے تو وہ ایسے اگیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ پر کوڑا کرکٹ میں دبابیج اگتا ہے۔ (حلیۃ الاولیاء عن ابی سعید)
39441- "سيخرج قوم من النار قد احترقوا وكانوا مثل الحمم، فلا يزال أهل الجنة يرشون عليهم الماء حتى ينبتون كما تنبت الغثاء في حميل السيل." حل - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٢۔۔۔ مجھے اس آخری جنتی کا علم دیا گیا ہے جو جنت میں داخل ہوگا وہ اللہ تعالیٰ سے سوال کرے گا کہ مجھے جہنم سے بچا اور جنت کا سوال نہیں کرے گا جب جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں چلے جائیں گے تو یہ درمیان میں باقی رہ جائے گا عرض کرے گا : میرے رب ! میرا یہاں کیا ہے اللہ تعالیٰ فرمائے گا : ابن آدم یہ وہی چیز ہے جس کا تو مجھ سے سوال کررہا تھا وہ عرض کرے گا : کیوں نہیں میرے رب ! وہ اسی حالت میں ہوگا کہ اسے ایک درخت نظر آئے گا جو جنت کے دروازے پر اندرونی جانب ہوگا عرض کرے گا : میرے رب ! مجھے اس کے قریب کردے تاکہ اس کا پھل کھاؤں اور اس کا سایہ حاصل کروں۔

اللہ تعالیٰ فرمائیں گے : ابن آدم ! کیا تو نے مجھ سے سوال میں کیا :؟ وہ عرض کرے گا : میرے رب تجھ جیسا کہاں ؟

چنانچہ وہ برابر افضل سے افضل چیزیں دیکھتا اور مانگتا رہے گا یہاں تک کہ اس سے کہا جائے گا : جو جہاں تک تمہارے قدم چل سکیں اور جو تمہاری آنکھیں دیکھیں وہ تمہارا ہے پھر چیزوں کے نام لے لے کر تھک جائے گا تو ہاتھ سے اشارہ کرے گا کہے گا یہ یہ ! اس سے کہا جائے گا : تیرے لیے یہ بھی اور اس کے ساتھ اس جیسا بھی تو وہ راضی ہوجائے گا اور سمجھے گا کہ جو کچھ اسے ملا کسی جنتی کو نہیں عرض کرے گا اگر مجھے اجازت مل جائے تو میں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت سے جنتیوں کے ہے کھانا مشروب اور کپڑے پیش کروں اس سے تو کچھ بھی کم نہیں ہوگا۔ (طبرانی فی الکبیر عن عوف بن مالک)
39442- "قد علمت آخر أهل الجنة يدخل الجنة، كان يسأل الله أن يزحزحه عن النار ولا يسأل الجنة، فإذا دخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار بقي بين ذلك قال: يا رب ما لي ههنا! قال: هذا ما كنت تسألني يا ابن آدم! قال: بلى يا رب، فبينما هو كذلك إذ بدت له شجرة من باب الجنة داخلة في الجنة فقال: يا رب أدنني من هذه الشجرة آكل من ثمرها وأستظل في ظلها! فيقول: يا ابن آدم ألم تكن تسألني؟ قال: يا رب أين مثلك! فما يزال يرى شيئا أفضل من شيء ويسأل حتى يقال له: اذهب فلك ما سعت قدماك وما رأت عيناك، فيسمي حتى يكد أشار بيده فقال: هذا وهذا! فيقال له: هذا لك ومثله معه، فيرضى حتى يرى أنه أعطاه شيئا ما أعطاه أحدا من أهل الجنة فيقول: لو أذن لي لأدخلت أهل الجنة طعاما وشرابا وكسوة مما أعطاني الله ولا ينقصني ذلك شيئا." طب - عن عوف بن مالك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٣۔۔۔ جہنم سے دوادمی نکال اللہ کے حضور پیش کیے جائیں گے پھر انھیں جہنم جانے کا حکم ملے گا ان میں سے ایک مڑ کر دیکھے گا عرض کرے گا : میرے رب ! مجھے امید تھی کہ آپ مجھے جہنم سے نکالنے کے بعد دوبارہ اس میں نہیں لوٹائیں گے چنانچہ اللہ اسے اس سے بچالے گا۔ (مسند احمد ابویعلی ابوعوانہ ابن حبان عن انس)
39443- "يخرج رجلان من النار فيعرضان على الله عز وجل ثم يؤمر بهما إلى النار فيلتفت أحدهما فيقول: أي رب! قد كنت أرجو إذ أخرجتني منها أن لا تعيدني فيها، فينجيه الله." حم، ع وأبو عوانة، حب - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٤۔۔۔ ایک قوم جہنم سے نکلے گی جن کے جسم سے گوشت کے جلنے بھننے کی بوآرہی ہوگی آگ نے انھیں بھسم کردیا گیا ہوگا پھر وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور شفاعت کرنے والوں کی شفاعت سے جنت میں داخل ہوں گے ان کے نام جہنمی پڑجائے گا۔ (ابوداؤد طیالسی مسند احمد وابن حربسہ عن حذیفہ)
39444- "يخرج قوم من النار منتنين قد محشتهم النار فيدخلون الجنة برحمة الله وبشفاعة الشافعين فيسمون الجهنميين." ط، حم وابن خزيمة عن حذيفة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٥۔۔۔ جہنم سے ایک قوم نکال کر جنت میں داخل کی جائے گی جنت میں ان کا نام جہنمی پڑجائے گا وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں گے کہ ان سے یہ نام دور کردے تو جب وہ جہنم سے نکلے اور اللہ تعالیٰ نے ان سے یہ نام دور کردیا۔ (طبرانی الکبیر عن المغیرۃ)
39445- "يخرج قوم من النار فيدخلون الجنة فيسمون الجهنميين في الجنة، فيدعون الله أن يحول عنهم ذلك الاسم، فيمحو الله عنهم لك فإذا خرجوا من النار." طب - عن المغيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৫৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٦۔۔۔ کچھ لوگ جو جل کر کوئلہ ہوچکے ہوں گے جہنم سے نکالے جائیں گے پھر جنتی ان پر مسلسل پانی چھڑکتے رہیں گے تو ان کا گوشت ایسے ہی پھوئے گا جیسے سیل آپ کی مٹی پر رائی کا دانہ اگتا ہے۔ (عبداللہ بن احمد الریلمی وابن خزیمہ عن ابی سعید)
39446- "يخرج ناس من النار قد احترقوا وكانوا مثل الحمم ثم لا يزال أهل الجنة يرشون عليهم الماء حتى ينبتون نبات الغثاء في السيل." عم، ع وابن خزيمة - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৬০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٧۔۔۔ ایک قوم جو جہنم میں داخل ہوگی جب وہ جل کر کوئلہ ہوجائیں انھیں نکال کر جنت میں داخل کردیا جائے گا کہیں گے یہ کون لوگ ہیں کہا جائے گا : یہ جہنمی ہیں۔ (الحکیم عن انس)
39447- "يدخل قوم النار حتى إذا صاروا فحما أخرجوا فأدخلوا الجنة فيقول أهل الجنة: من هؤلاء؟ فيقال: الجهنميون." الحكيم عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৬১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٤٨۔۔۔ ایک قوم جتنا اللہ چاہے گا جہنم میں رہے گی پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے گے اور انھیں وہاں سے نکال لے گا اور وہ سب سے کم درجہ کی جنت میں ایک وادی میں ٹھہریں گے اور نہر حیوان میں غسل کریں گے جنتی انھیں جہنمی کہیں گے ان میں سے کوئی اگر دنیا والوں کی ضیافت و مہمان نوازی کرے تو انھیں کھلائے پلائے بستر لحاف دے اور شادیاں تک کرادے پھر اس کی چیزوں میں کمی واقع نہ ہو۔ (مسند احمد ابن عساکر عن ابن مسعود)
39448- "يكون في النار قوم ما شاء الله أن يكونوا ثم يرحمهم الله فيخرجهم منها فيكونون في واد من أدنى الجنة فيغتسلون في نهر يقال له "الحيوان" فيسميهم أهل الجنة الجهنميون، لو ضاف أحدهم أهل الدنيا لأطعمهم وسقاهم وفرشهم ولحفهم وزوجهم، لا ينقص ذلك مما عنده شيئا." حم وابن عساكر - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৬২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذبح
٣٩٤٤٩۔۔۔ جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل رہے جائیں گے تو موت کو ایک خوبصورت مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا پھر اسے جنت وجہنم کے درمیان کھڑا کیا جائے گا کہا جائے گا : اے جنتوا کیا اسے پہچانتے ہو ؟ وہ سر اٹھا کر اسے دیکھ کر کہیں گے یہ موت ہے اسے ہر ایک نے دیکھا ہے پھر اسے ذبح کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ (جنتیوں سے) کہا جائے گا : جنتیوں ہمیشہ رہو کبھی موت نہیں آئیھی اور جہنمیوں ! ہمیشہ رہو کبھی موت نہیں آئے گی۔ (مسند احمد مسلم ترمذی نسائی عن ابی سعید)
39449- "إذا أدخل أهل الجنة الجنة وأهل النار النار يجاء بالموت كأنه كبش أملح فيوقف بين الجنة والنار فيقال: يا أهل الجنة! هل تعرفون هذا؟ فيشرئبون فينظرون ويقولون: نعم هذا الموت وكلهم قد رآه، فيؤمر به فيذبح، ويقال: يا أهل الجنة خلود ولا موت ويا أهل النار! خلود ولا موت." حم، ق ت، ن - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৬৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذبح
٣٩٤٥٠۔۔۔ جب جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں پہنچ جائیں گے تو موت کو لایا جائے گا اور اسے جنت وجہنم کے درمیان لاکر

ذبح کیا جائے گا پھر ایک منادی نداکرے گا : اے جنتیو ! ہمیشہ کی زندگی ہے موت نہیں اے جہنمیو ! ہمیشہ کی (عذاب والی) زندگی ہے موت نہیں تو جنتیوں کی خوشی میں اور جہنمیوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگا۔ (مسند احمد مسلم عن ابوہریرہ )
39450- "إذا صار أهل الجنة إلى الجنة وأهل النار إلى النار جيء بالموت حتى يجعل بين الجنة والنار ثم يذبح، ثم ينادي مناد: يا أهل الجنة! خلود لا موت، يا أهل النار! خلود لا موت فيزداد أهل الجنة فرحا إلى فرحهم، ويزداد أهل النار حزنا إلى حزنهم." حم، ق - عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৬৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذبح
٣٩٤٥١۔۔۔ جب قیامت کا دن ہوگا تو موت کو خوبصورت مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اس کے بعد اسے جنت وجہنم کے درمیان کھڑا کرکے ذبح کردیا جائے گا لوگ دیکھ رہے ہوں گے سو اگر کوئی خوشی سے مرسکتا تو جنتی مرجائے اور اگر غم سے کوئی مرسکتا تو جہنمی مرجائے۔ (ترمذی عن ابی سعید)
39451- "إذا كان يوم القيامة أتي بالموت كالكبش الأملح فيوقف بين الجنة والنار فيذبح وهم ينظرون، فلو أن أحدا مات فرحا لمات أهل الجنة، ولو أن أحدا مات حزنا لمات أهل النار." ت - عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৩৯৪৬৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ موت کا ذبح
٣٩٤٥٢۔۔۔ موت کو خوبصورت مینڈھے کی طرح لایا جائے گا اور جنت وجہنم کی درمیانی دیوار پر کھڑا کرکے کہا جائے گا : جنتیوں ! وہ سر اٹھا کر دیکھیں گے۔ کہا جائے گا جہنمیو ! وہ بھی گردن بلند کرکے دیکھیں گے ، کہا جائے گا : اسے جانتے ہو ! وہ کہیں گے : جی ہاں یہ موت ہے پھر اسے الٹ کر ذبح کیا جائے گا پس اگر اللہ تعالیٰ نے جنتیوں کے لیے زندگی اور بقاکا فیصلہ نہ کیا ہوتا وہ لوگ خوشی سے مرجائے ۔ (ترمذی عن ابی سعید)
39452- "يؤتى بالموت كأنه كبش أملح حتى يوقف على السور بين الجنة والنار فيقال: يا أهل الجنة! فيشرئبون، ويقال يا أهل النار! فيشرئبون، فيقال: هل تعرفون هذا؟ فيقولون: نعم هذا الموت، فيضجع ويذبح، فلولا أن الله قضى لأهل الجنة الحياة والبقاء لماتوا ترحا." ت - عن أبي سعيد"
tahqiq

তাহকীক: