কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
قیامت کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৪৭১ টি
হাদীস নং: ৩৯৪৮৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٧٣۔۔۔ اگر کوئی گولی اس کھوپڑے جیسی آسمان سے زمین کی طرف پھینک جائے جو پانچ سو سال کی مسافت ہے توراۃ سے پہلے زمین پر پہنچ جائے لیکن اگر اسے زنجیر کے سر سے چھوڑا جائے تو چالیس سال کی عرصہ میں اپنی حد اور مقام پر پہنچے۔ (مسند احمد ترمذی حاکم عن ابن عمرو)
کلام : ضعیف الترمذی ٤٨٤ ضعیف الجامع : ٤٨٠٥
کلام : ضعیف الترمذی ٤٨٤ ضعیف الجامع : ٤٨٠٥
39473- "لو أن رصاصة مثل هذه - وأشار إلى مثل الجمجمة - أرسلت من السماء إلى الأرض - وهي مسيرة خمسمائة سنة - لبلغت الأرض قبل الليل، ولو أنها أرسلت من رأس السلسلة لسارت أربعين خريفا الليل والنهار قبل أن تبلغ أصلها أو قعرها." حم، ت، ك - عن ابن عمرو"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৮৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٧٤۔۔۔ تمہاری یہ آگ جسے آگ جلاتے ہیں جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے کسی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! وہ تو کافی ہوگی آپ نے فرمایا : وہ اس سے ستردرجے بڑھ کر (تیز) ہے سارے حصے اس کی گرمی کی طرح ہیں۔ (مسند احمد بخاری ترمذی عن ابوہریرہ )
39474- "ناركم هذه التي يوقد - بنو آدم جزء من سبعين جزءا من نار جهنم؛ قيل يا رسول الله! إن كانت لكافية، قال: فإنها فضلت عليها بتسعة وستين جزءا كلهن مثل حرها." حم، ق،ت - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৮৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٧٥۔۔۔ یہ آگ جہنم کی آگ کا ننانواں حصہ ہے۔ (مسند احمد عن ابوہریرہ )
39475- "هذه النار جزء من مائة جزء من جهنم." حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৮৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٧٦۔۔۔ تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے اگر اسے پانی سے دوبارہ بجھایا نہ گیا ہوتا تو تم لوگ اس سے فائدہ نہ اٹھاسکتے اور وہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ اسے اس میں نہ لوٹایا جائے۔ (ابن ماجہ حاکم عن انس)
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٩٤٠ ضعیف الجامع : ٢٠١٨
کلام :۔۔۔ ضعیف ابن ماجہ ٩٤٠ ضعیف الجامع : ٢٠١٨
39476- "إن ناركم هذه جزء من سبعين جزءا من نار جهنم ولولا أنها أطفئت بالماء مرتين ما انتفعتم بها، وإنها لتدعو الله أن لا يعيدها فيها". هـ، ك - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٧٧۔۔۔ تمہاری یہ آگ جہنم کی آگ کا سترواں حصہ ہے ہر حصہ کی گرمی ہے۔ (ترمذی عن ابی سعید)
39477- "ناركم هذه جزء من سبعين جزءا من نار جهنم، لكل جزء منها حرها." ت - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٧٨۔۔۔ یہ پتھر (کی آواز) ہے جسے ستر سال ہوگئے پھینکا گیا وہ ابھی تک نہ تک پہنچے کے لیے گررہا ہے۔ (مسند احمد مسلم عن ابوہریرہ )
39478- "هذا حجر رمي به في النار منذ سبعين خريفا فلهو يهوى في النار إلى حين انتهى إلى قعرها." حم، م، - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯২
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٧٩۔۔۔ جہنم میں لگاتا (مجرمین کو) ڈالا جائے گا اور وہ کہے گا : کیا اور کچھ ہے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس میں اپنا قدم رکھ دیں گے تو وہ سکڑناشروع ہوجائے گا اور کہے گا : بس بس تیری عزت و جلال کی قسم ! اور جنت میں فالتو جگہ رہے گی بالآخر اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک مخلوق پیدا فرمائے گا جنہیں جنت کے محلات میں ٹھہرائے گا۔ (مسند احمد بیھقی ترمذی نسائی عن انس)
39479- "لا تزال جهنم يلقى فيها وتقول "هل من مزيد" حتى يضع فيها رب العزة قدمه فينزوي بعضا إلى بعض وتقول: قط قط وعزتك وكرمك، ولا يزال في الجنة فضل حتى ينشيء الله خلقا آخر فيسكنهم في قصور الجنة." حم، ق، ت، ن - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٠۔۔۔ جہنم کو لایا جائے گا اس دن کی ستر ہزار لگامیں ہوں گی ہر لگام کے ساتھ ایک فرشتہ ہوگا جو اسے کھینچ رہے ہوں گے۔ (مسلم ترمذی عن ابن مسعود)
39480- "يؤتى بجهنم يومئذ لها سبعون ألف زمام مع كل زمام سبعون ألف ملك يجرونها." م، ت - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨١۔۔۔ جہنم نے اپنے رب سے شکایت کی کہ مرا اندرون ایک دوسرے کو کھارہا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اسے دوسانس لینے کی اجازت دی ایک سانس سردیوں میں اور ایک گرمیوں میں تو وہ اس گرمی سے سخت ہے جیسے تم محسوس کرتے ہو اور اس سردی سے زیادہ سخت ہے جو تم محسوس کرتی ہو۔ (مالک بیھقی ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
39481- "اشتكت النار إلى ربها فقالت: رب أكل بعضي بعضا فأذن لها بنفسين: نفس في الشتاء ونفس في الصيف، فهو أشد ما تجدون من الحر وأشد ما تجدون من الزمهرير." مالك، ق هـ- عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٢۔۔۔ جہنم نے اپنے رب سے شکایت کی کہ میرے رب ! میرے اندرون نے ایک دوسرے کو کھالیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اس کے لیے دو سانس مقرر کیے ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں اس کا وہ سانس جو سرما میں ہوتا ہے (چونکہ وہ اندر کی طرف ہوتا ہے) وہ سرد ہے اور گرما میں جو سانس ہوتا ہے (وہ باہر آتا ہے) گرم ہے۔ (ترمذی عن ابوہریرہ )
39482- "اشتكت النار إلى ربها وقالت: يا رب أكل بعضي بعضا! فجعل لها نفسين: نفسا في الشتاء ونفسا في الصيف، فأما نفسها في الشتاء زمهرير، وأما نفسها في الصيف فسموم." ت - عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٣۔۔۔ جہنم کو ہزار سال جلایا گیا یہاں تک کہ وہ سرخ ہوگئی پھر دس سال مزیدا سے جلایا گیا تو وہ سفید ہوگئی پھر مزید دس سال جلائی گئی یہاں تک کہ وہ سیاہ ہوگئی تو وہ تاریک کی طرح سیاہ کالی ہے۔ (ترمذی ابن ماجہ عن ابوہریرہ )
39483- "أوقد على النار ألف سنة حتى احمرت ثم أوقد عليها ألف سنة حتى ابيضت، ثم أوقد عليها ألف سنة حتى اسودت، فهي سوداء مظلمة كالليل المظلم." ت هـ- عن أبي هريرة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯৭
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٤۔۔۔ ہر اذیت و تکلیف پہنچانے والی چیز جہنم میں ہے۔ (خطیب وابن عساکر عن علی وقال المناوی ج ٥ ص ٣٠ وقال : خبرغریب)
39484- "كل مؤذ في النار." خط وابن عساكر - عن علي وقال المناوي: 5/30 وقال: خبر غريب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯৮
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٥۔۔۔ اگر کوئی پتھر سات اونٹنیوں جتنا جہنم کے کنارے سے گرایا جائے تو ستر سال گزرنے پر بھی اس کی تہہ میں نہیں پہنچے گا۔ (ھناد عن انس)
39485- "لو أن حجرا مثل سبع حلقات ألقي في شفير جهنم هوى فيها سبعين خريفا لا يبلغ قعرها." هناد - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৪৯৯
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٦۔۔۔ اگر پیپ کا ایک ڈول دنیا میں یہادیا جائے تو دنیا والے بدبودار ہوجائیں ۔ (ترمذی ابن حبان حاکم عن ابی سعید)
کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٤٨٠ ضعیف الجامع ٤٨٠٣
کلام :۔۔۔ ضعیف الترمذی ٤٨٠ ضعیف الجامع ٤٨٠٣
39486- "لو أن دلوا من غساق يهراق في الدنيا لأنتن أهل الدنيا." ت، حب، ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫০০
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٧۔۔۔ اگر جہنم کا ایک شرارہ مشرق میں ہو تو اس کی گرمائش مغرب میں محسوس کی جائے گی۔ (ابن صردویہ عن انس)
کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٠٦
کلام :۔۔ ضعیف الجامع ٤٨٠٦
39487- "لو أن شررة من شرر جهنم بالمشرق لوجد حرها من بالمغرب." ابن مردويه - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫০১
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٨٨۔۔۔ اگر جہنم کے جوہر کا ایک قطرہ دنیا میں ٹپکادیا جائے تو دنیا والوں کی گذران خراب ہوجائے تو جس کا وہ کھانا ہوگا اس کا کیا حال ہوگا۔ (مسند احمد ترمذی نسائی ابن ماجہ صبان حاکم عن ابن عباس)
39488- "لو أن قطرة من الزقوم قطرت في دار الدنيا لأفسدت على أهل الدنيا معايشهم، فكيف بمن تكون طعامه." حم، ت، ن، هـ، حب، ك - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫০৩
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جہنم اور اس کی خصوصیات
٣٩٤٩٠۔۔۔ اگر (جہنم کا) لوہے کا ایک ہتھوڑا زمین پر کھ دیا جائے اور جن وانس جمع ہو کر اسے اٹھانے کی کوشش کریں تو زمین سے نہ اٹھاسکیں اور اگر لوہے اک ایک ہتھوڑا لے کر کسی پہاڑ پر ضرب لگائی جائے تو جیسے جہنمیوں کو مارا جائے گا تو وہ ریزہ ریزہ ہو کر گرد و غبار بن جائے۔ (مسنداحمد ابویعلی حاکم عن ابی سعید)
39490- "لو أن مقمعا من حديد وضع في الأرض فاجتمع له الثقلان ما أقلوه من الأرض، ولو ضرب الجبل بمقمع من حديد كما يضرب أهل النار لتفتت وعاد غبارا." حم، ع، ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫০৪
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٩١۔۔۔ اگر کسی (جہنمی) پتھر کو جس کا وزن سات اونٹیوں کے برابر ہو جہنم میں پھینکا جائے تو وہ ستر سال گزرنے پر بھی اس کی تہہ میں نہیں پہنچے گا اور خیانت کرنے والے کو لاکر اس کے ساتھ ڈالا جائے گا اور اسے اس بات پر مجبور کیا جائے گا کہ اسے لاؤ۔ (نسائی طبرانی ابن حبان عن سلیمان بن بریدۃ عن ابیہ)
39491- "إن الحجر ليزن سبع خلفات يرمى به في جهنم فيهوي فيها سبعين خريفا ما يبلغ قعرها ويؤتى بالغلول فيلقى معه ثم يكلف صاحبه أن يأتي به." ن، طب، حب، عن سليمان بن بريدة عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫০৫
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٩٢۔۔۔ اگر ایک چٹان جس کا وزن دس اونٹوں کے برابر ہو جہنم کے کنارے سے کرایا جائے تو وہ ستر سالوں میں بھی اپنی تہہ تک نہیں پہنچے گی یہاں تک کہ وہ غی اور ثام تک پہنچ جائے کسی نے عرض کیا : غی اور اثام کیا ہیں ؟ آپ نے فرمایا : جہنم کے دو کنوئیں ہیں جن میں جہنمیوں کی پیپ بہہ کرجاتی ہے۔ (طبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ)
39492- "لو أن صخرة وزنت عشر خلفات قذف بها من شفير جهنم ما بلغت قعرها سبعين خريفا حتى تنتهي إلى غي وأثام، قيل: وما غي وأثام؟ قال: بئران في جهنم يسيل فيهما صديد أهل النار." طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৩৯৫০৬
قیامت کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٣٩٤٩٣۔۔۔ اگر کسی پتھر کو جہنم میں پھینکا جائے گا تو اس کے پہنچے سے پہلے ستر سال گزر جائیں ۔ (ھناد عن ابی موسیٰ )
39493- "لو أن حجرا قذف به في جهنم لهوى سبعين خريفا قبل أن يبلغ قعرها." هناد - عن أبي موسى".
তাহকীক: