কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯১৮ টি
হাদীস নং: ৪২৩৪৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٣٤۔۔۔ میت کی روح اسے اٹھانے غسل دینے اور قبر میں اتارنے والے کو پہچانتی ہے۔ مسنداحمد عن ابی سعید، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ١٧٩٤۔
42334- إن الميت يعرف من يحمله، ومن يغسله، ومن يدليه في قبره."حم - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৪৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٣٥۔۔۔ سوارشخص جنازہ کے پیچھے چلے اور پیدل اس کے پیچھے آگے دائیں بائیں اس کے قریب چلے ناتمام بچہ کی نماز جنازہ پڑھی جائے اور اس کے والد ین کے لیے مغفرت ورحمت کی دعا کی جائے۔ مسنداحمد، ابوداؤد، ترمذی ، حاکم عن المغیرۃ
42335- الراكب يسير خلف الجنازة، والماشي يمشي خلفها وأمامها وعن يمينها وعن يسارها قريبا منها، والسقط يصلي عليه ويدعى لوالديه بالمغفرة والرحمة."حم، د " ت، ك - عن المغيرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৪৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٣٦۔۔۔ جو جنازہ کے ساتھ چلے تو وہ چارپائی کے تمام اطراف سے اٹھائے۔ ابن ماجۃ عن ابن مسعود
42336- من اتبع الجنازة فليحمل بجوانب السرير كلها."هـ - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٣٧۔۔۔ جس نے جنازہ کی پیروی کی اور تین بارا سے اٹھایاتو اس نے اپنا حق ادا کردیا۔ ترمذی عن ابوہریرہ ، کلام۔۔۔ ضعیف الترمذی ١٧٥، ضعیف الجامع ٥٥١٣۔
42337- من تبع جنازة وحملها ثلاث مرات فقد قضى ما عليه من حقها."ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٣٨۔۔۔ جس نے چارپائی کے چاروں پائیوں سے اٹھایاتو اس کے چالیس کبیرہ گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ابن عساکر عن واثلۃ، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٥٥٦٦، النواسخ ٢١٤١۔
42338- من حمل بجوانب السرير الأربع غفر له أربعون كبيرة."ابن عساكر - عن واثلة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٣٩۔۔۔ بلند آواز اور آگ کے ساتھ جنازہ کی پیروی نہ کی جائے اور نہ اس کے آگے چلا جائے۔ ابوداؤد عن ابوہریرہ ، کلام۔۔۔ ضعیف ابی داؤد ٦٨٦، ضعیف الجامع ٦١٩٠۔
42339- لا تتبع الجنازة بصوت ولا نار، ولا يمشي بين يديها."د - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٤٠۔۔۔ جنازہ کے ساتھ آواز کی پیروی سے منع کیا گیا ہے۔ ابن ماجۃ عن ابن عمر
42340- نهى أن تتبع جنازة معها رانة ""هـ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٤١۔۔۔ جب تم جنازہ کے پیچھے چلوتوا سے رکھے جانے سے پہلے نہ بیٹھو۔ مسلم عن ابی سعید
42341- إذا تبعتم الجنازة فلا تجلسوا حتى توضع."م - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنازہ کے ساتھ چلنے کا طریقہ
٤٢٣٤٢۔۔۔ سکون اختیار کرو اور اپنے جنازوں کو لے جانے میں میانہ روی اختیار کرو۔ طبرانی فی الکبیر بیہقی فی السنن عن ابی موسیٰ ، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٣٧٦٣۔
42342- عليكم بالسكينة! عليكم بالقصد في المشي بجنائزكم."طب، هق - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٤٣۔۔۔ جب تم جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہوجایا کروتا کہ وہ تم سے آگے نکل جائے یا رکھ دیا جائے۔ الشافعی، مسنداحمد، بخاری، مسلم، ترمذی، نسائی، ابن ماجۃ ، ابن حبان عن عامر بن ربیعۃ، دار قطنی فی الافراد عن عمر
42343- إذا رأيتم الجنازة فقوموا لها حتى تخلفكم أو توضع."الشافعي، حم، خ، م، د، ت، ن، هـ, حب - عن عامر بن ربيعة؛ قط في الأفراد - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٤٤۔۔۔ جب تمہارے پاس سے جنازہ گزرے تو اس کے لیے کھڑے ہوجایا کرو کیونکہ تم اس کے لیے کھڑے ہورہے ہو جس کے ساتھ فرشتے ہیں۔ طبرانی فی الکبیر عن ابی موسیٰ
42344- إذا مرت بكم جنازة فقوموا لها، فإنما تقومون لمن معها من الملائكة."طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٤٥۔۔۔ جب تم میں سے کسی کے پاس سے جنازہ گزرے تو وہ کھڑا ہوجائے یہاں تک کہ وہ آگے گزر جائے۔ ابوداؤد طیالسی عن ابن عمر
42345- إذا مرت بأحدكم جنازة فليقم حتى تخلفه."ط - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৫৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٤٦۔۔۔ جب تمہارے پاس کسی مسلمان یہودی یاعیسائی کا جنازہ گزرے تو اس کے لیے کھڑے ہوجایا کرو کیونکہ ہم اس جنازہ کے لیے کھڑے نہیں ہوتے بلکہ اس کے ساتھ جو فرشتے ہیں ان کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ مسنداحمد، طبرانی عن ابی موسیٰ
42346- إذا مرت عليكم جنازة مسلم أو يهودي أو نصراني فقوموا لها، فإنا ليس لها نقوم إنما نقوم لمن معها من الملائكة."حم، طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৬০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٤٧۔۔۔ حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے ایک جنازہ گزراتو آپ کھڑے ہوگئے کسی نے کہا : یہ تو یہودی کا جنازہ تھا آپ نے فرمایا : میں تو فرشتوں کے لیے کھڑا ہوا۔ نسائی، حاکم عن انس
42347- إنما قمت للملائكة."ن، ك - عن أنس أن جنازة مرت على رسول الله صلى الله عليه وسلم فقام، فقيل: إنها جنازة يهودي! قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৬১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٤٨۔۔۔ جب کوئی جنتی شخص مرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے اٹھانے والوں اس کے ساتھ چلنے والوں اور اس کی نماز جنازہ پڑھنے والوں کو عذاب دینے سے حیا کرتے ہیں۔ الدیلمی عن جابر
42348- إذا مات الرجل من أهل الجنة استحيى الله عز وجل أن يعذب من حمله، ومن تبعه، ومن صلى عليه."الديلمي - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৬২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٤٩۔۔۔ سب سے افضل جنازہ والے وہ ہیں جن میں ذکر بکثرت کرنے والے ہوں اور جنازہ کے رکھنے سے پہلے کوئی نہ بیٹھے اور سب سے زیادہ اس کے میزان کا وزن ہوگا جو اس پر تین بارمٹی ڈالے۔ ابن النجار عن جابر
42349- أفضل أهل الجنازة أكثرهم فيه ذكرا ومن لم يجلس حتى توضع، وأوفاهم مكيالا من حثا عليها ثلاثا."ابن النجار - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৬৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٥٠۔۔۔ کیا تمہیں حیا نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے اپنے قدموں سے چل رہے ہیں اور تم لوگ سواریوں پر ہو آپ نے جنازہ کے بارے میں فرمایا۔ ترمذی، ابن ماجۃ، حاکم ، حلیۃ الاولیاء بیہقی عن ثوبان، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٢١٧٧۔
42350- ألا تستحيون أن ملائكة الله يمشون على أقدامهم وأنتم على ظهور الدواب ركبانا - قال في الجنازة."ت، هـ, ك، حل، ق - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৬৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٥١۔۔۔ حضرت ثوبان (رض) سے روات ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک جنازہ کے ہمراہ تھے آپ کے پاس ایک سواری لائی گئی تو آپ نے سوار ہونے سے انکار کردیا پھر جب واپس پلٹے تو سواری پیش کی گئی تو آپ سوار ہوگئے کسی نے کہا تو آپ نے فرمایا : اس لیے کہ فرشتے چل رہے تھے تو ان کے چلتے ہوئے میں سوارہوں، جب وہ چلے گئے تو میں سوار ہوگیا۔ ابوداؤد حاکم، بیہقی عن ثوبان
42351- عن ثوبان أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتي بدابة وهو مع الجنازة، فأبى أن يركبها، فلما انصرف أتي بدابة فركب، فقيل له، قال - فذكره".إن الملائكة كانت تمشي فلم أكن لأركب وهم يمشون، فلما ذهبوا ركبت."د، ك، ق -
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৬৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٥٢۔۔۔ مومن کا سب سے پہلا تحفہ یہ ہے کہ اس کے جنازہ میں نکلنے والوں کی بخشش کردی جاتی ہے۔ ابن ابی الدنیا فی ذکر الموت والخطیب عن جابر
42352- إن أول تحفة المؤمن أن يغفر لمن خرج في جنازته."ابن أبي الدنيا في ذكر الموت والخطيب - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪২৩৬৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٥٣۔۔۔ مومن کو سب سے پہلے جو تحفہ دیاجاتا ہے وہ یہ ہے کہ جب وہ اپنی قبر میں داخل ہوتا ہے تو اس کی نماز جنازہ پڑھنے والوں کی بخشش کردی جاتی ہے۔ دارقطنی فی الا فراد وعن ابن عباس
42353- إن أول ما يتحف به المؤمن إذا دخل قبره أن يغفر لمن صلى عليه."قط في الأفراد - عن ابن عباس".
তাহকীক: