কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯১৮ টি

হাদীস নং: ৪২৩৬৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٥٤۔۔۔ مومن کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے پہلی عزت افزائی یہ ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ چلنے والوں کی بخشش کردی جاتی ہے۔ ابن عدی والخطیب عن ابوہریرہ ، کلام۔۔۔ اللالی ج ٢ ص ٤٣٠۔
42354- إن أول كرامة المؤمن على الله أن يغفر لمشيعه."عد والخطيب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৬৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٥٥۔۔۔ مومن کو سب سے پہلے راحت وریحان اور جنت نعیم کی خوشخبردی جاتی ہے اور مومن کو پہلی بشارت اس طرح دے کر کہا جاتا ہے : اے اللہ کے دوست تجھے اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور جنت کی بشارت ہو خوش آمدید اللہ تعالیٰ نے تیرے ساتھ چلنے والوں کی مغفرت کردی اور جنہوں نے تیرے لیے دعائے مغفرت کی ان کی دعاقبول کرلی اور جنہوں نے تیری گواہی دی ان کی گواہی قبول کرلی۔ ابن ابی شیبۃ وابوالشیخ فی الثواب عن سلمان
42355- أول ما يبشر به المؤمن روح وريحان وجنة نعيم، وأول ما يبشر به المؤمن أن يقال له: أبشر ولى الله برضاه والجنة! قدمت خير مقدم، قد غفر الله لمن شيعك، واستجاب لمن استغفر لك، وقبل من شهد لك."ش وأبو الشيخ في الثواب - عن سلمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৬৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
٤٢٣٥٦۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ایسے ہیں جو جنازہ کے ساتھ چلتے ہوئے کہتے ہیں : پاک ہے وہ ذات جو قدرت سے غالب ہوئی اور بندوں پر موت کے ذریعہ چھاگئی۔ الرافعی عن ابوہریرہ
42356- إن لله ملائكة يمشون مع الجنازة يقولون: سبحان من تعزز بالقدرة وقهر العباد بالموت."الرافعي - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٥٧۔۔۔ جس میت کو اس کی چارپائی پر رکھ کر تین قدم چلایاجاتا ہے تو وہ ایسی آواز سے بولتی ہے جسے ہر وہ چیز سنتی ہے جسے اللہ تعالیٰ سنانا چاہتا ہے : اے بھائیو ! اے اس کی لعش کو اٹھانے والو ! دنیا تمہیں ایسادھوکا نہ دے جیسا اس نے مجھے دھوکا دیا اور نہ زمانہ تم سے کھیلے جیسے مجھ سے کھیلا میں اپنا سب کچھ اپنی اولاد کے لیے چھوڑے جارہاہوں لیکن وہ میرے گناہ نہیں اٹھائیں گے تم لوگ میرے ساتھ چل رہے ہو اور عنقریب مجھے چھوڑدوگے اور طاقتورذات میرا حساب لے گی۔ ابن ابی الدنیا والدیلمی عن عمر
42357- ما من ميت يوضع على سريره فيخطى به ثلاث خطى إلا نادى بصوت يسمعه من يشاء الله: يا إخوتاه! ويا حملة نعشاه! لا تغرنكم الدنيا كما غرتني! ولا يلعبن بكم الزمان كما لعب بي! أترك ما تركت لذريتي ولا يحملون عني خطيئتي، وأنتم تشيعوني ثم تتركوني والجبار يخاصمني."ابن أبي الدنيا والديلمي - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٥٨۔۔۔ میری امت اس وقت تک اپنے دین کی مضبوطی پر قائم رہے گی جب تک جنازوں کو ان کے واروثوں کے حوالہ نہیں کرے گی۔ طبرانی ، حاکم، بیہقی، سعید بن منصور عن الحارث بن وھب عن الصنایحی
42358- لا تزال أمتي على مسكة من دينها ما لم يكلوا الجنائز إلى أهلها."طب، ك، هب، ص - عن الحارث بن وهب عن الصنابحي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٥٩۔۔۔ جو نماز جنازہ تک جنازہ کے ساتھ رہاتو اس کے لیے ایک قیراط ہے اور جو دفن تک ساتھ رہاتو اس کے لیے دوقیراط ہیں کسی نے عرض کیا : کہ قیراط کیا ہیں ؟ فرمایا : دوبڑے پہاڑوں کی طرح۔ بخاری ، مسلم، نسائی، بیہقی عن ابوہریرہ
42359- من شهد الجنازة حتى يصلى عليها فله قيراط، ومن شهد حتى تدفن كان له قيراطان؛ قيل: وما القيراطان؟ قال: مثل الجبلين العظيمين."خ، م، ن، هب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٠۔۔۔ جو نماز جنازہ تک جنازہ کے پیچھے رہاپھرلوٹا تو اس کے لیے ایک قیراط ہے اور جو جنازہ پڑھ کردفن تک اس کے ساتھ چلاتو اس کے لیے دوقیراط ہیں ایک قیراط حد جتنا ۔ طبرانی فی الکبیر عن ابن عمر
42360- من تبع جنازة حتى يصلى عليها ثم يرجع فله قيراط، ومن صلى عليها ثم مشى معها حتى يدفنها فله قيراطان؛ القيراط مثل أحد."طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦١۔۔۔ جو دفن تک جنازہ کے ساتھ چلاتو اس کے لیے دوقیراط ہیں اور جو دفن سے پہلے لوٹ آیا تو اس کے لیے ایک قیراط احد جتنا ہے۔ الحکیم عن عبداللہ بن مغفل
42361- من شيع جنازة حتى تدفن فله قيراطان، ومن رجع قبل أن تدفن فله قيراط مثل أحد."الحكيم - عن عبد الله بن مغفل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٢۔۔۔ جو جنازہ کے ساتھ اس کے گھر سے نکالے جانے کے وقت نکلا اور جنازہ پڑھا پھر دفن تک اس کے پیچھے چلاتو اس کے لیے اجر کے دوقیراط ہیں۔ عن ابوہریرہ
42362- من خرج مع جنازة من بيتها وصلى عليها ثم تبعها حتى تدفن كان له قيراطان من أجر." ... " - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٣۔۔۔ جو جنازہ کے ساتھ رہا اور اس کے آگے اس لیے چلاتا کہ چارپائی کے چاروں کونوں سے اٹھایا جائے اور دفن تک بیٹھارہا تو اس کے لیے اجر کے دوقیراط ہیں ان میں سے ہلکے سے ہلکا قیامت کے روزمیزان میں احد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہوگا۔ ابن عدی وابن عساکر عن معروف الخیاط عن واثلۃ و معروف لیس بالقوی، کلام۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٥٣٧٧۔
42363- من شهد جنازة ومشى أمامها وحمل بأربع زوايا السرير وجلس حتى تدفن كتب له قيراطان من أجر، أخفهما في ميزانه يوم القيامة أثقل من جبل أحد."عد وابن عساكر - عن معروف الخياط عن واثلة، ومعروف ليس بالقوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭৭
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٤۔۔۔ جو بھی جنازہ ایساہو کہ اس کے ساتھ سرخ رنگ کی خوشبو اور آگ نہ ہو تو اس کے ساتھ ستر ہزارفرشتے چلیں گے۔ ابوالشیح والدیلمی عن عشیر البدری
42364- أيما جنازة لم يتبعها خلوق "" ولا نار شيعها سبعون ألف ملك."أبو الشيخ والديلمي - عن عثير البدري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭৮
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٥۔۔۔ جس نے جنازہ کے چاروں کونوں سے اٹھایا اللہ تعالیٰ اس کے چالیس کبیرہ گناہ معاف کردے گا۔ طبرانی فی الاوسط عن انس، کلام۔۔۔ تذکرۃ الموضوعات ٢١٧، الضعیفۃ ١٨٩١۔
42365- من حمل جوانب السرير الأربع كفر الله عنه أربعين كبيرة."طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৭৯
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٦۔۔۔ جس نے جنازہ کی چارپائی کے چاروں پائے اٹھائے اور ساتھ ایمان اور ثواب کی امیدر کھی تو اللہ تعالیٰ اس کے چالیس کبیرہ گناہ معاف کردے گا۔ ابن النجار عن انس، کلام۔۔۔ ذخیرۃ الحفاظ ٥٢٧١، المتنامبیہ ١٤٩٩۔
42366- من حمل قوائم السرير الأربع إيمانا واحتسابا حط الله أربعين كبيرة."ابن النجار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৮০
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٧۔۔۔ تیزرفتاری کے بغیر چلو، اگر اچھا ہے تو اس کی طرف جلدی کی جائے گی اور اگر اس کے علاوہ ہے تو جہنمی لوگوں کے لیے دوری ہو۔ جنازہ کے پیچھے چلاجاتا ہے اسے پیچھے نہیں چلایا جاتا اور نہ کوئی اس سے آگے بڑھے۔ مسد احمد، بیہقی وضعفہ عن ابن مسعود
42367- السير ما دون الخبب فإن يك خيرا يتعجل إليه، وإن يك سوى ذلك فبعدا لأهل النار، الجنازة متبوعة ولا تتبع، وليس منها من تقدمها."حم، ق وضعفه - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৮১
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٨۔۔۔ جنازہ کو چستی سے لے جاؤ یہودیوں کی طرف گھسٹ کر مت چلو جیسا وہ اپنے جنازوں کو سستی سے لے جاتے ہیں۔ سعید بن منصور، مسنداحمد عن ابوہریرہ
42368- انتشطوا بها ولا تدبوا دبيب اليهود بجنائزها."ص، حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৮২
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٦٩۔۔۔ حضرت ابوموسیٰ (رض) سے روایت ہے کہ کچھ لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے جلدی میں جنازہ لے کرگزرے تو آپ نے فرمایا : تم پرسکون کی کیفیت ہونی چاہیے۔ مسنداحمد عن ابی موسیٰ
42369- لتكن عليكم السكينة. "حم - عن أبي موسى أن ناسا مروا على رسول الله صلى الله عليه وسلم بجنازة يسرعون بها قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৮৩
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میت کی آوازیں
٤٢٣٧٠۔۔۔ پیدل شخص جنازے اٹھانے کے لیے جنازہ سے آگے اور سوار پیچھے رہے اور بچہ کی نماز جنازہ پڑھی جائے۔ حاکم عن المغیرۃ بن شعبۃ
42370- الماشي أمام الجنازة، والراكب خلفها، والطفل يصلي عليه."ك - عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৮৪
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ششم۔۔۔ دفن
٤٢٣٧١۔۔۔ اپنے مردوں کو نیک لوگوں کے درمیان دفن کرو کیونکہ میت کو برے پڑوس سے اذیت پہنچتی ہے جیسے زندہ شخص کو برے پڑوسی سے اذیت ہوتی ہے۔ حلیۃ الاولیاء عن ابوہریرہ
42371- ادفنوا موتاكم وسط قوم صالحين، فإن الميت يتأذى بجار السوء كما يتأذى الحي بجار السوء. "حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৮৫
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ششم۔۔۔ دفن
٤٢٣٧٢۔۔۔ گہری، وسیع اور اچھے انداز میں قبر کھودو اور ان شہداء کو دودوتین تین کو ایک قبر میں دفن کرو اور جو زیادہ قرآن پڑھنے والا ہے اسے پہلے دفن کرو۔ مسنداحمد بیہقی فی السن عن ہشام بن عامر
42372- احفروا واعمقوا وأوسعوا وأحسنوا، وادفنوا الاثنين والثلاثة في قبر واحد وقدموا أكثرهم قرآنا."حم، هق - عن هشام بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪২৩৮৬
موت اور اس کے متعلق اور زیارت قبور کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ششم۔۔۔ دفن
٤٢٣٧٣۔۔۔ مجھے طلحہ کے متعلق موت کا گمان ہے سو مجھے اس کی اطلاع دے دینا تاکہ میں اس کے پاس آجاؤں اور اس کی نماز جنازہ پڑھوں اور جلدی کرنا کیونکہ مسلمان نعش کو اس کے اہل و عیال میں روکے رکھنا مناسب نہیں۔ ابوداؤد عن حصین بن وحوح، کلام۔۔۔ ضعیف الجامع ٢٠٩٩۔
42373- إني لا أرى طلحة إلا قد حدث فيه الموت فآذنوني به حتى أشهده وأصلي عليه، وعجلوا فإنه لا ينبغي لجيفة مسلم أن تحبس بين ظهراني أهله."د - عن حصين بن وحوح" "
tahqiq

তাহকীক: