কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১৪১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ قیام اللیل (تہجد کے نوافل)
21420 ۔۔۔ جب رات کو کوئی بیدار ہو اور (نیند کے غلبہ سے) قرآن اس کی زبان پر نہ ٹھہرے اور اس کو اپنے پڑھے ہوئے قرآن کی سمجھ بھی نہ آئے تو وہ جاکر سو جائے ۔ (مسند احمد ، مسلم ، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، عن ابوہریرہ (رض))
21419- إن أحب ما يقول العبد إذا استيقظ من نومه: سبحان الذي يحيي الموتى وهو على كل شيء قدير. "خط عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ قیام اللیل (تہجد کے نوافل)
21421 ۔۔۔ جب رات کو کوئی شخص بیدار تو وہ دو ہلکی سی رکعات سے اپنی نماز کی ابتداء کرے ۔ (مسنداحمد مسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
21420- إذا قام أحدكم من الليل فاستعجم القرآن على لسانه فلم يدر ما يقول فليضطجع. "حم م د هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ قیام اللیل (تہجد کے نوافل)
21422 ۔۔۔ جب کوئی نماز پڑھتے ہوئے اونگھ کا شکار ہو رہا ہو تو وہ سو جائے حتی کہ اس کی نیند پوری ہوجائے ، کیونکہ جب کوئی اونگھتے ہوئے نماز پڑھے کا تو ممکن ہے کہ وہ استغفار کرنا چاہے مگر اس سے اپنے لیے بددعا نکل جائے ۔ (مؤطا امام مالک ، البخاری ، مسلم ، ابو داؤد ، الترمذی ، ابن ماجہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
21421- إذا قام أحدكم من الليل فليفتح صلاته بركعتين خفيفتين. "حم م عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ قیام اللیل (تہجد کے نوافل)
21423 ۔۔۔ جب کوئی (نفل) نماز پڑھتے ہوئے اونگھنے لگے تو وہ جا کر سو جائے حتی کہ اس کو معلوم ہوجائے کہ وہ کیا پڑھ رہا ہے۔ (مسند احمد البخاری ، النسائی عن انس (رض))
21422- إذا نعس أحدكم وهو يصلي فليرقد حتى يذهب عنه النوم، فإن أحدكم إذا صلى وهو ناعس لا يدري لعله يستغفر فيسب نفسه.
"مالك ق د ت هـ عن عائشة".
"مالك ق د ت هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ قیام اللیل (تہجد کے نوافل)
21424 ۔۔۔ جب کوئی نماز کے دوران اونگھ رہا ہو وہ جا کر سو جائے ، کیونکہ نہ معلوم وہ اپنے خلاف بددعا نہ کرلے اور اس کو علم ہی نہ ہو ۔ (النسائی ، ابن حبان حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
21423- إذا نعس أحدكم وهو يصلي فلينصرف فلينم حتى يعلم ما يقول.
"حم خ ن عن أنس".
"حم خ ن عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع ۔۔۔ قیام اللیل (تہجد کے نوافل)
21425 ۔۔۔ جبرائیل مسلسل مجھے رات کے قیام کی وصیت فرماتے رہے حتی کہ میں نے سمجھ لیا کہ میری امت کے بہترین لوگ رات کو تھوڑا ہی سوئیں گے ۔ (مسند الفردوس عن انس (رض))
21424- إذا نعس أحدكم وهو يصلي فلينصرف لعله يدعو على نفسه وهو لا يدري. "ن حب عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21426 ۔۔۔ رات کے پیٹ میں دو رکعتیں پڑھنا بھی گناہوں کو دھو دیتا ہے۔ (الحاکم فی التاریخ عن جابر (رض))
21425- ما زال جبريل يوصيني بقيام الليل حتى ظننت أن خيار أمتي لن يناموا من الليل إلا قليلا. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21427 ۔۔۔ رات کی نماز کے بغیر چارہ کار نہیں ، خواہ ایک اونٹنی کے دودھ دوہنے کی بقدر ہو ، اور خواہ ایک بکری کے دودھ دوہنے کی بقدر ہو اور عشاء کے بعد جو بھی نماز پڑھی جائے وہ رات کی نماز ہے۔ (الکبیر للطبرانی ، ابو نعیم عن ایاس بن معاویہ المزنی)
21426- ركعتان في جوف الليل يكفران الخطايا. "ك في تاريخه عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21428 ۔۔۔ تم پر رات کا قیام لازمی ہے ، کیونکہ یہ تم سے پہلے صالحین کا شعار ہے ، رات کا قیام اللہ کے قرب کا ذریعہ ہے ، گناہوں سے باز رکھنے کا ذریعہ ہے ، گناہوں کا کفارہ ہے ، جسم سے برائیوں کو دفعہ کرنے والا ہے۔ (مسند احمد ، الترمذی ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی ، ابن السنی ، ابو نعیم فی الطب عن ابی ادریس الخولانی عن بلال ، وقال الترمذی ، غریب لا یصح ، الترمذی ، ابن جریر ، ابن خزیمہ ، ابونعیم ، مستدرک الحاکم ، السنن للبیہقی عن ابی ادریس عنابی امامۃ قال الترمذی وھذا اصح من حدیث ابی ادریس عن بلال ، ابن عساکر عن ابی ادریس عن ابی الدرداء (رض) ، ابن السنی عن جابر (رض))
21427- لا بد من صلاة بليل، ولو حلب ناقة، ولو حلب شاة وما كان بعد صلاة عشاء الآخرة فهو من الليل. "طب وأبو نعيم عن إياس بن معاوية المزني".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21429 ۔۔۔ تم پر رات کا قیام لازمی ہے بیشک یہ تم سے قبل صالحین کا شعار ہے، یہ اللہ کے قرب کا ذریعہ ، گناہوں کا کفارہ اور گناہوں سے باز رکھنے والا ہے۔ (الاوسط للطبرانی عن ابی امامۃ (رض))
21428- عليكم بقيام الليل، فإنه دأب الصالحين قبلكم، وإن قيام الليل قربة إلى الله ومنهاة عن الإثم، وتكفير للسيئات، ومطردة للداء عن الجسد.
"حم ت ك ق وابن السني وأبو نعيم في الطب عن أبي إدريس الخولاني عن بلال، وقال ت: غريب لا يصح؛ ت وابن جرير وابن خزيمة وأبو نعيم ك ق عن أبي إدريس عن أبي أمامة. قال ت: وهذا أصح من حديث أبي إدريس عن بلال؛ ابن عساكر عن أبي إدريس عن أبي الدرداء؛ ابن السني عن جابر".
"حم ت ك ق وابن السني وأبو نعيم في الطب عن أبي إدريس الخولاني عن بلال، وقال ت: غريب لا يصح؛ ت وابن جرير وابن خزيمة وأبو نعيم ك ق عن أبي إدريس عن أبي أمامة. قال ت: وهذا أصح من حديث أبي إدريس عن بلال؛ ابن عساكر عن أبي إدريس عن أبي الدرداء؛ ابن السني عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21430 ۔۔۔ تم پر رات کا قیام لازم ہے کیونکہ یہ تم سے پہلے صالحین کا شعار ہے ، اللہ کی قربت کا ذریعہ ہے ، پروردگار کی رضا مندی ، گناہوں کا کفارہ ہے اور ان سے دور رکھنے والا ہے اور جسمانی بیماری کے لیے دافع ہے۔ (الکبیر للطبرانی ابن السنی ، ابو نعیم ، شعب الایمان للبیہقی وابن عساکر عن سلمان (رض))
21429- عليكم بقيام الليل فإنه دأب الصالحين قبلكم، وهو قربة إلى ربكم ومكفرة للسيئات، ومنهاة عن الإثم. "طس عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21431 ۔۔۔ تم پر رات کی نماز لازم ہے خواہ ایک رکعت ہی ہو ، بیشک رات کی نماز گناہوں سے باز رکھتی ہے ، رب تبارک وتعالیٰ کے غصے کو فرو کرتی ہے اپنے پڑھنے والے سے جہنم کی آگ کو دفع کرتی ہے۔ اور مخلوق میں سے اللہ کے نزدیک مبغوض ترین (جن پر اللہ کو سخت غصہ آتا ہے) تین اشخاص ہیں : وہ آدمی جو دن میں بھی کثرت سے سوئے اور رات کی نماز (تہجد) میں بھی سے کچھ نہ پڑھے ۔ دوسرا وہ شخص جو کھائے تو بہت زیادہ مگر کھانے پر اللہ کا نام تک نہ لے اور نہ کھانے کے بعد اللہ کا شکر کرے اور تیسرا وہ شخص جو بغیر بات کے خوب ہنسے ۔ بیشک کثرت کے ساتھ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے اور فقر وفاقہ کو پیدا کرتا ہے۔ الدیلمی عن ابن عمرو (رض))
21430- عليكم بقيام الليل فإنه دأب الصالحين قبلكم ومقربة إلى الله، ومرضاة للرب، ومكفرة للسيئات، ومنهاة عن الإثم، ومطردة للداء عن الجسد.
"طب وابن السني وأبو نعيم؛ هب وابن عساكر عن سلمان".
"طب وابن السني وأبو نعيم؛ هب وابن عساكر عن سلمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21432 ۔۔۔ فرض نماز کے بعد افضل ترین نماز رات کی نماز (تہجد) ہے (ابن جریر (رض) ، عن ابوہریرہ (رض))
21431- عليكم بصلاة الليل ولو ركعة واحدة، فإن صلاة الليل منهاة عن الإثم، وتطفيء غضب الرب تبارك وتعالى، وتدفع عن أهلها حر النار يوم القيامة، وإن أبغض الخلق إلى الله ثلاثة: الرجل يكثر النوم بالنهار ولم يصل من الليل شيئا، والرجل يكثر الأكل ولا يسمي الله على طعامه ولا يحمده، والرجل يكثر الضحك من غير عجب فإن كثرة الضحك تميت القلب، وتورث الفقر. "الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21433 ۔۔۔ فرض نماز کے بعد افضل ترین نماز رات کی نماز پڑھنا ہے۔ (ابن جریر ، عن جندب الجبلی (رض))
21432- أفضل الصلاة بعد المكتوبة قيام الليل. "ابن جرير عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21434 ۔۔۔ فرض نماز کے بعد افضل ترین نماز رات کی نماز ہے اور افضل ترین روزے ماہ رمضان کے بعد اس ماہ کے روزے ہیں جس کو لوگ ماہ محرم کہتے ہیں۔ (ابن زنجویہ ، حلیۃ الاولیاء عن جندب البجلی)
21433- أفضل الصلاة بعد المفروضة الصلاة في جوف الليل. "ابن جرير عن جندب البجلي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21435 ۔۔۔ دو رکعتیں جن کو ابن آدم اخیر رات میں پڑھتا ہے اس کے لیے دنیا ومافیھا سے بہتر ہیں۔ اور اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف دامن گیر نہ ہوتا تو یہ نماز ان پر فرض کردیتا ۔ (آدم فی الثواب وابو نصر عن حسان بن عطیہ مرسلا ، الدیلمی عن ابن عمرو (رض))
21434- إن أفضل الصلاة بعد الفريضة الصلاة في جوف الليل، وإن أفضل الصيام بعد شهر رمضان لشهر الله الذي يدعونه المحرم. "ابن زنجويه حل عن جندب البجلي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21436 ۔۔۔ رات کا افضل حصہ آخر رات کا حصہ ہے ، پھر فجر کی نماز تک نماز مقبول ہے۔ پھر طلوع شمس تک کوئی نماز قبول نہیں ، پھر عصر کی نماز تک نماز مقبول ہے۔ پھر غروب شمس تک کوئی نماز نہیں ، پوچھا گیا : یا رسول اللہ ! رات کی نماز کیسے ہے ؟ ارشاد فرمایا : دو دو رکعت ، پوچھا گیا : دن کی نماز کیسے ہے ؟ ارشاد فرمایا : چار چار رکعت ۔ اور جس نے نماز کے بعد نماز پڑھی اللہ پاک اس کے لیے ایک قیراط ثواب لکھیں گے ، اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔ بندہ جب کھڑا ہو کر وضو کرتا ہے ، پھر اپنی ہتھیلیاں دھوتا ہے تو اس کے گناہ اس کی ہتھیلیوں سے نکل جاتے ہیں ، پھر وہ کلی کرتا ہے اور ناک میں پانی ڈالتا ہے تو اس کے گناہ ناک کے نتھنوں سے بھی نکل جاتے ہیں پھر جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے گناہ چہرے کانوں اور آنکھوں سے بھی نکل جاتے ہیں۔ پھر جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے تو اس کے گناہ بازوؤں سے بھی نکل جاتے ہیں پھر جب وہ سر کو مسح کرتا ہے تو اس کے گناہ سر سے بھی نکل جاتے ہیں پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے تو اس کے گناہ پاؤں سے بھی نکل جاتے ہیں اور جب وہ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اپنے گناہوں سے یوں نکل جاتا ہے جیسے آج اس کی ماں نے اس کو جنم دیا (الجامع لعبدالرزاق عن علی (رض))
21435- ركعتان يركعهما ابن آدم جوف الليل الأخير، خير له من الدنيا وما فيها، ولولا أن أشق على أمتي لفرضتهما عليهم. "آدم في الثواب وأبو نصر عن حسان بن عطية مرسلا؛ الديلمي عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21437 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ایسے بندے پر رحم فرمائے جو رات کو کھڑا ہو پھر نماز پڑھے اور اپنے گھر والوں کو جگائے پس نماز پڑھو اللہ ایسی عورت پر رحم کرے جو رات کو کھڑی ہو اور نماز پڑھے پھر اپنے شوہر کا جگائے تو وہ بھی نماز پڑھے (ابن ابی شیبہ عن الحسن مرسلا)
21436- أفضل الليل جوف الليل الآخر، ثم الصلاة مقبولة إلى صلاة الفجر، ثم لا صلاة إلى طلوع الشمس، ثم الصلاة مقبولة إلى صلاة العصر، ثم لا صلاة حتى تغرب الشمس، قيل: يا رسول الله كيف صلاة الليل؟ قال: مثنى مثنى قيل: كيف صلاة النهار؟ قال: أربعا أربعا، ومن صلى على صلاة كتب الله له قيراطا، والقيراط مثل أحد، وإن العبد إذا قام يتوضأ فغسل كفيه خرجت ذنوبه من كفيه، ثم إذا مضمض واستنشق خرجت ذنوبه من خياشيمه، ثم إذا غسل وجهه خرجت ذنوبه من وجهه وسمعه وبصره، ثم إذا غسل ذراعيه خرجت ذنوبه من ذراعيه، ثم إذا مسح برأسه خرجت ذنوبه من رأسه، ثم إذا غسل رجليه خرجت ذنوبه من رجليه، ثم إذا قام إلى الصلاة خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. "عب عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21438 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ایسے سخص پر رحم فرمائے جو رات کو کھڑا ہو اور نماز پڑھے اور اپنی اہلیہ کو اٹھائے تو وہ بھی نماز پڑھے ۔ اگر وہ انکار کر دے تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے اللہ تبارک وتعالیٰ ایسی عورت پر رحم کرے جو رات کو اٹھے نماز پڑھے اور اپنے شوہر کو جگائے تو وہ بھی نماز پڑھے اگر وہ انکار کرے تو اس کے منہ پر پانی کے جھپکے مارے ۔ مسند احمد ابو داؤد النسائی ابن ماجہ ابن جریر مستدرک الحاکم السنن للبیھقی ابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
21437- رحم الله رجلا قام من الليل فصلى ثم أيقظ أهله فصلوا رحم الله امرأة قامت من الليل فصلت، ثم أيقظت زوجها فصلى. "ش عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21439 ۔۔۔ جو شخص رات کو بیدار ہو اور اپنی بیوی کو بھی بیدار کرے ۔ اگر اس پر نیند کا غلبہ ہو تو اس کے چہرے پر پانی کے چھینٹے مارے پھر وہ دونوں اپنے گھر میں کھڑے ہو کر رات کی ایک گھڑی اللہ کا ذکر کریں (نماز پڑھیں ) تو ضرور ان کی بخشش کردی جائے گی ۔ مالک بیر للطبرانی عن ابی مالک الاشعری )
21438- رحم الله رجلا قام من الليل فصلى، وأيقظ امرأته فصلت، فإن أبت نضح في وجهها الماء، رحم الله امرأة قامت من الليل فصلت وأيقظت زوجها فصلى فإن أبى نضحت في وجهه الماء. "حم د ن هـ وابن جرير ك ق حب عن أبي هريرة".
তাহকীক: