কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১৪৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21440 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی رات کو کھڑا ہو تو اپنی اہلیہ کو بیدار کرلے اور اگر وہ بیدار نہ ہو تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے مارے ۔ مالدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
21439- ما من رجل يستيقظ من الليل فيوقظ امرأته، فإن غلبها النوم نضح في وجهها من الماء فيقومان في بيتهما فيذكران الله ساعة من الليل إلا غفر لهما.
"طب عن أبي مالك الأشعري".
"طب عن أبي مالك الأشعري".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21441 ۔۔۔ کوئی مسلمان مرد یا عورت ایسا نہیں جو سوئے مگر اس پر ایک گرہ لگ جاتی ہے اگر وہ بیدار ہو کر اللہ کا ذکر کرلیتا ہے تو وہ گرہ کھل جاتی ہے اور پھر اگر وہ اٹھ کر وضو کر کے نماز کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے تو اس کی صبح نشاط انگیز اور خوشگوار ہوتی ہے اور وہ خیر پاتا ہے اور اس کی تمام گرہیں کھل جاتی ہیں اگر وہ صبح اٹھ کر اللہ کا ذکر نہ کرے تو اس پر گرہ لگی رہتی ہے اور وہ صبح کو بوجھل اور سست روی کا شکار ہوجاتا ہے اور کوئی خیر بھی نہیں پاتا ۔ مابن حبان عن جابر (رض))
21440- إذا استيقظ أحدكم من الليل فليوقظ امرأته فإن لم تستيقظ فلينضح في وجهها الماء. "الديلمي عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21442 ۔۔۔ میری امت کے دو شخص ہیں ان میں سے ایک رات کو اٹھتا ہے اور پاکی و طہارت میں مشغول ہوجاتا ہے اور اس پر گرہیں لگی ہوتی ہیں وہ وضو کرتا ہے : جب ہاتھ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب چہرہ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب بازو دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب سر کا مسح کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب اپنے پیروں کو دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے تب اللہ پاک پردے کے پیچھے فرشتوں سے فرماتا ہے دیکھو میرا یہ بندہ طہارت و صفائی میں مشغول ہے تاکہ مجھ سے سوال کرے پس یہ جس چیز کا سوال بھی کرے گا وہ اس کے لیے ہے ( مسند احمد ابن حبان الکبیر للطبرانی عن عقبۃ بن عامر)
21441- ما من مسلم ذكر ولا أنثى ينام إلا وعليه جرير معقود، فإن استيقظ فذكر الله انحلت عقدة، وإن هو توضأ ثم قام إلى الصلاة أصبح نشيطا قد أصاب خيرا، وقد انحلت عقده كلها، وإن أصبح ولم يذكر الله أصبح وعقده عليه وأصبح ثقيلا كسلانا لم يصب خيرا. "حب عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21443 ۔۔۔ تم پر گرہیں لگی ہوتی ہیں پس جب تم میں سے کوئی ہاتھ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب پاؤں دھوتا ہے تب بھی ایک گرہ کھل جاتی ہے پس اللہ تبارک وتعالیٰ پردہ کے پیچھے والے فرشتوں سے ارشاد فرماتا ہے : میرے اس بندے کو دیکھو جو پاکی حاصل کرنے میں مشغول ہے تاکہ مجھ سے مانگے ۔ پس میرا بندہ جو بھی مانگے گا وہ اس کو عطا ہوا (الکبیر للطبرانی عن عقبۃ بن عامر)
21442- رجلان من أمتي يقوم أحدهما من الليل فيعالج نفسه إلى الطهور وعليه عقد، فيتوضأ فإذا وضأ يديه انحلت عقدة، فإذا وضأ وجهه انحلت عقدة، فإذا غسل يديه انحلت عقدة، فإذا مسح برأسه انحلت عقدة، فإذا وضأ رجليه انحلت عقدة فيقول الله للذين وراء الحجاب انظروا إلى عبدي هذا يعالج نفسه ليسألني ما سألني عبدي هذا فهو له. "حم حب طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
1044 2 ۔۔۔ تم میں سے کوئی رات کے سمے اٹھتا ہے پاکی حاصل کرتا ہے تو اس پر گرہیں لگی ہوتی ہیں وہ وضو کرتا ہے اور ہاتھ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب وہ چہرہ دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے جب وہ سر کا مسح کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وہ پاؤں دھوتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے پس اللہ تبارک وتعالیٰ پردے کے پیچھے فرشتوں کی جماعت سے ارشاد فرماتا ہے میرے اس بندے کو دیکھو جو اپنے نفس کی طہارت میں مشغول ہے تاکہ مجھ سے سوال کرے پس ی جو سوال کرے گا وہ اس کو عطا ہوا (نصر عن عقبۃ بن عامر )
21443- عليكم عقد فإذا وضأ يديه انحلت عقدة، وإذا وضأ رجليه انحلت عقدة فيقول الله للذين وراء الحجاب: انظروا إلى عبدي هذا يعالج نفسه، يسألني ما سألني عبدي فهو له. "طب عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21445 ۔۔۔ جب کوئی بندہ سوتا ہے تو اس کے کانوں پر گرہیں لگا دی جاتی ہیں۔ پھر وہ اللہ کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اگر وہ نماز پڑھتا ہے تو سب گرہیں کھل جاتی ہیں۔ اگر وہ بیدار نہ ہو اور وضو نہ کرے اور نہ صبح کی نماز پڑھے تو اس پر وہ سب گرہیں اسی طرح لگی رہتی ہیں۔ اور شیطان اس کے کانوں میں پیشاب کردیتا ہے (ابن النجار عن ابی سعید (رض))
21444- يقوم أحدكم من الليل يعالج نفسه للطهور وعليه عقد فيتوضأ فإذا وضأ يده انحلت عقدة، فإذا وضأ وجهه انحلت عقدة، فإذا مسح برأسه انحلت عقدة، فإذا وضأ رجليه انحلت عقدة فيقول الله للذين وراء الحجاب: انظروا إلى عبدي هذا يعالج نفسه يسألني، ما سألني عبدي فله ما سألني. "ابن نصر عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21446 ۔۔۔ کوئی مرد یا عورت ایسی نہیں سوتے وقت جس کے سر پر تین گرہیں نہ لگے جاتی ہوں ۔ اگر وہ بیدار ہو کر اللہ ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اگر وہ اٹھ کر وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اور نماز کو آتا ہے تو سب گرہیں کھل جاتی ہیں۔ ممسند احمد الشاشیی ابن نصیر وابن خزیمہ السنن لسعید بن منصور عن جابر (رض))
21445- ما من أحد ينام إلا ضرب على صماخيه بجرير معقد، فإن هو استيقظ فذكر الله انحلت عقدة فإن توضأ انحلت أخرى، فإن صلى انحلت عقده كلها، فإن لم يستيقظ ولم يتوضأ ولم يصل الصبح أصبحت العقد كلها كهيئتها وبال الشيطان في أذنيه. "ابن النجار عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21447 ۔۔۔ اے بیٹی ! اٹھ کھڑی ہو اپنے پروردگار کے رزق کی تقسیم (کے وقت ) حاضر رہ اور غافلین میں سے مت بن ۔ بیشک اللہ تعالیٰ طلوع فجر سے طلوع شمس تک رزق تقسیم فرماتا ہے (شعب الایمان للبیھقی وصعفہ عن فاطمۃ (رض) وعلی (رض))
21446- ما من ذكر ولا أنثى إلا وعلى رأسه جرير معقود ثلاث عقد حين يرقد، فإن استيقظ فذكر الله انحلت عقدة، وإذا قام فتوضأ انحلت عقدة، فإذا أتى الصلاة انحلت عقده كلها. "حم والشاشي وابن نصر وابن خزيمة، ص عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21448 ۔۔۔ جب کوئی سونے لگے اور اس کا ارادہ ہو کہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھے گا تو وہ دائیں ہاتھ سے ایک مٹھی مٹی کی بھر کر رکھ لے ۔ جب بیدار ہو تو دائیں ہاتھ سے وہ مٹی اٹھا کر بائیں کے ساتھ مل لے مابن حبان فی الضعفاء الکبیر للطبرانی عن النعمان بن بشیر واؤردہ ابن الجوزی فی الموعنوعات ) کلام :۔۔۔ یہ روایت موضوع (خود ساختہ ہے) دیکھئے الموضوعات لابن الجوزی (رح) ۔
21447- يا بنية قومي اشهدي رزق ربك، ولا تكوني من الغافلين، فإن الله تعالى يقسم أرزاق الناس ما بين طلوع الفجر إلى طلوع الشمس. "هب وضعفه عن فاطمة وعلي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21449 ۔۔۔ جب تو رات کو اٹھے تو ابتداء دو ہلکی رکعات سے کرے (ابن حبان عن ابوہریرہ )
21448- إذا نام أحدكم وهو يريد أن يصلي من الليل فليضع عن يمينه قبضة من التراب، فإذا انتبه فليقبض منه بيمينه فليحصب عن شماله.
"حب في الضعفاء؛ طب عن النعمان بن بشير، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
"حب في الضعفاء؛ طب عن النعمان بن بشير، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21450 ۔۔۔ جب تو رات کو اٹھے اور نماز پڑھنے کا ارادہ ہو تو تھوڑی سی آواز بلند کرلے تاکہ شیطان گھبرا جائے اور تیرے پڑوسی اٹھ جائیں اور رحمن تجھ سے راضی ہوجائے (مسند الفردوس للدیلمی عن انس (رض))
21449- إذا قام أحدكم من الليل فليبدأ بركعتين خفيفتين. "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21451 ۔۔۔ جو رات کو اٹھے پھر وضو کرے کلی کرے پھر سو بار سبحان اللہ کہے سو بار الحمدللہ کہے سو بار اللہ اکبر کہے اور سو بار لا الہ الا اللہ کہے تو اس کے تمام گناہ بخشے جائیں گے سوائے خون اور مال کے کیونکہ یہ باطل نہیں ہوتے ۔ (الکبیر للطبرانی عن سعد بن جنادۃ ) فائدہ :۔۔۔ خون اور مال یہ معاف کرنے سے معاف ہوسکتے ہیں یا خون کا قصاص اور مال کا بدل ادا کرنے سے معاف ہوسکتے ہیں ایک صحابی (رض) عین بھڑکتی جنگ کے وقت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور پوچھا : اگر میں اس آگ میں گھس جاؤں تو میرے لیے اس کا کیا صلہ ہے آپ نے ارشاد فرمایا : جنت جب صحابی اس جنگ کی چکی میں پسنے کے لیے آگے بڑھے تو آپ نے ان کو واپس بلایا اور ارشاد فرمایا : میرے پاس ابھی جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے تھے اور وہ فرما گئے ہیں : الاالقرض ۔ سوائے قرض کے ، یعنی ہر گناہ معاف ہوجائے گا سوائے قرض کے وہ ادائیگی ہی سے معاف ہوگا ۔ (الا من شاء اللہ ان یرحمہ)
21450- إذا قمت من الليل تصلي فارفع صوتك قليلا تفزع الشيطان وتوقظ الجيران، وترضي الرحمن. "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21452 ۔۔۔ جس شخص نے کسی رات میں سو آیات تلاوت سے نماز پڑھ لی اس کو غافلین میں سے نہیں لکھا جائے گا اور جس شخص نے دو سوا آیات کے ساتھ نماز پڑھ لی اس کو قانتین مخلصین (خالصتا اللہ کے لیے عبادت کرنے والوں) میں لکھا جائے گا ۔ (مستدرک الحاکم ، شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
21451- من قام من الليل فتوضأ ومضمض فاه، ثم قال: سبحان الله مائة مرة، والحمد لله مائة مرة، والله أكبر مائة مرة، ولا إله إلا الله مائة مرة غفرت له ذنوبه إلا الدماء والأموال فإنها لا تبطل. "طب عن سعد بن جنادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21453 ۔۔۔ جس نے رات کو دس آیات کے ساتھ نماز پڑھ لی اس کو غافلین میں سے نہیں لکھا جائے گا اور جس نے نماز میں سو آیات پڑھ لی اس کو قانتین میں لکھا جائے گا ، (یعنی اللہ کے تابعدار اور برگزیدہ لوگ) اور جس نے نماز میں ایک ہزار آیات پڑھ لیں اس کو شاکرین (شکر گزاروں) میں لکھا جائے گا ۔ (الکبیر للطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
21452- من صلى في ليلة بمائة آية لم يكتب من الغافلين، ومن صلى بمائتي آية كتب من القانتين المخلصين. "ك هب وعن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21454 ۔۔۔ جو دس آیات کے ساتھ رات کا قیام کرلے وہ غافلین میں سے نہیں لکھا جائے گا ، جو سو آیات کے ساتھ قیام اللیل کرلے اس کو قانتین میں لکھا جائے گا اور جو شخص دو سو آیات کے ساتھ قیام کرلے وہ کامیاب وکامران لوگوں میں لکھا جائے گا ۔ (الشیرازی فی الالقاب وابن مردویہ عن ابی سعید (رض))
21453- من قام بعشر آيات لم يكتب من الغافلين، ومن قام بمائة آية كتب من القانتين، ومن قام بألف آية كتب من الشاكرين.
"طب عن ابن عمر".
"طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21455 ۔۔۔ جس نے کسی رات میں دس آیات تلاوت کی وہ (تہجد کے) نمازیوں میں شمار ہوگا اور اس کو غافلین میں نہیں لکھا جائے گا ، جس نے پچاس آیات پڑھ لیں اس کو حافظین میں لکھا جائے گا ، جس نے سو آیات پڑھ لیں اس کو قانتین میں لکھا جائے گا ، اور جس نے تین سو آیات پڑھ لیں اس رات قرآن اس سے نہ جھگڑے گا ، اور پروردگار اسی کے متعلق فرمائے گا ، میرا بندہ میرے لیے تھک گیا ، اور جس نے ایک ہزار آیات پڑھ لی اس کو ایک قنطار (بہت بڑا ڈھیر) اجر کا نصیب ہوگا ، جس میں صرف ایک قیراط بھی دنیا ومافیہا سے بہتر ہے ، اور جب قیامت کا دن ہوگا اس کو کہا جائے گا پڑھتا جا اور چڑھتا جا ، وہ جب بھی ایک آیت پڑھے گا ایک درجہ اوپر چڑھ جائے گا حتی کہ وہ اپنے کو یاد سارا قرآن پڑھ لے ۔ پھر پروردگار عزوجل اس کو ارشاد فرمائیں گے ، اپنے دائیں ہاتھ میں خلد (ہمیشہ جنت میں رہنا) پکڑ لے اور بائیں ہاتھ میں نعیم (جنت کی نعمتیں) تھام لے ۔ (محمد بن نصر ، شعب الایمان للبیہقی وابن عساکر عن فضالۃ بن عبید وتمیم الداری معا)
21454- من قام بعشر آيات لم يكتب من الغافلين، ومن قام بمائة آية كتب من القانتين، ومن قام بمائتي آية كتب من الفائزين. "الشيرازي في الألقاب وابن مردويه عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21456 ۔۔۔ جس نے کسی رات میں دو سو آیات پڑھیں اس کو قانتین میں لکھا جائے گا (ابن مردویہ عن ابی الدرداء (رض) ، ابن مردویہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
21455- من قرأ عشر آيات في ليلة كتب من المصلين، ولم يكتب من الغافلين، ومن قرأ خمسين آية كتب من الحافظين، ومن قرأ مائة آية كتب من القانتين، ومن قرأ ثلاث مائة آية لم يحاجه القرآن في تلك الليلة، ويقول ربك عز وجل لقد نصب2 عبدي في ومن قرأ ألف آية كان له قنطار؛ القيراط منه خير من الدنيا وما فيها، فإذا كان يوم القيامة قيل له: اقرأ وارق، فكلما قرأ آية صعد درجة حتى ينتهي إلى ما معه ويقول الله عز وجل له: اقبض بيمينك على الخلد وبشمالك على النعيم. "محمد بن نصر، هب وابن عساكر عن فضالة بن عبيد وتميم الداري معا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21457 ۔۔۔ جس نے کسی رات میں تین سو آیات پڑھیں اس کو قانتین میں لکھا جائے گا (ابن مردویہ عن ابن عباس (رض))
21456- من قرأ في ليلة مائتي آية كتب من القانتين. "ابن مردويه عن أبي الدرداء، ابن مردويه عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21458 ۔۔۔ جس نے کسی رات میں آیات پڑھیں اس کے لیے ایک قنطار اجر لکھا جائے گا اور قنطار دنیا وما فیھما سے بہتر ہے اور جب قیامت کا دن ہوگا بندہ کو عزوجل فرمائے گا پڑھتا جا ہر آیت کے ساتھ ایک درجہ بلند ہوتا جا حتی کہ تجھے یاد قرآن پورا ہوجائے پھر پروردگار فرمائے گا پکڑلے وہ پکڑلے گا بندہ عدرض کرے گا اے پروردگار ! میں نے جس چیز کو پکڑا ہے اسی کی حقیقت سے آپ ہی زیادہ واقف ہیں پروردگار فرمائے گا اس دائیں ہاتھ میں خلد یعنی تیرے لیے جنت کا دوام ہے اور اس بائیں ہاتھ میں جنت کی نعمتیں اور آسائشیں ہیں۔ مالک بیر للطبرانی عن فضالۃ بن عبیاہ وتمیم الداری معا )
21457- من قرأ في ليلة ثلاث مائة كتب من القانتين. "ابن مردويه عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৪৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
21459 ۔۔۔ جس نے کسی رات میں سو آیات پڑھ لیں اس کو غافلین میں نہیں لکھا جائے گا۔ جس نے سو آیادت پڑھ لیں اس کو قانتین میں لکھا جائے گا جس نے پانچ سو سے ہزار آیات تک پڑھ لیں وہ صبح اس حال میں کرے گا کہ اس کو اجر کا ایک قنطار حاصل ہوچکا ہو گا۔ اس میں سے صرف ایک قیراط ہی بہت بڑے ٹیلے کے مثل ہوگا ۔ معبدبن حمید فی تفسیرہ ابن ابی شیبہ وابن جریر وابن نصر الکبیر للطبرانی وابن مردویہ عن ابی الدارداء (رض))
21458- من قرأ عشر آيات في ليلة كتب له قنطار، والقنطار خير من الدنيا وما فيها، فإذا كان يوم القيامة يقول ربك عز وجل للعبد: اقرأ وارق بكل آية درجة حتى ينتهي إلى آخر آية معه، فيقول ربك عز وجل للعبد: اقبض فيقبض، فيقول العبد بيده: يا رب أنت أعلم، فيقول: بهذه الخلد وبهذه النعيم. "طب عن فضالة بن عبيد وتميم الداري معا".
তাহকীক: