কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১৬৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21679 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کو روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے پیچھے آخری نماز جو پڑھی تو وہ ایک کپڑے میں پڑھی اور کپڑے کو طرفین میں مخالف سمت ڈال لیا تھا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21679- عن أنس آخر صلاة صلاها رسول الله صلى الله عليه وسلم في ثوب واحد مخالفا بين طرفيه خلف أبي بكر. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21680 ۔۔۔ ابراھیم بن اسماعیل بن ابی حبیبہ اشہبلی عبداللہ بن عبدالرحمن بن ثابت ابوہ جدہ کی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبیلہ بنو اشہل میں نماز پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اوپر ایک چادر لپیٹ رکھی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی آستین نیچے رکھ کر سجدہ کرتے تاکہ سنگریزوں کی تپش سے بچاؤ کرسکیں ۔ (ابن خزیمہ و ابونعیم)
21680- عن إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حبيبة الأشهلي عن عبد الله ابن عبد الرحمن بن ثابت بن الصامت عن أبيه عن جده "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قام يصلي في بني الأشهل وعليه كساء ملتف به يضع يده عليه يقيه برد الحصا". "ابن خزيمة وأبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21681 ۔۔۔ حضرت جابر بن سمرہ (رض) کی روایت ہے کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کہ کیا میں ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہوں جس کو پہنے ہوئے میں اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کروں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی پڑھ سکتے ہو اور اگر ان پر کوئی چیز (منی وغیرہ) لگی ہوئی دیکھو تو اسے دھولیا کرو ۔ (رواہ ابن الجار)
21681- عن جابر بن سمرة "أنه سأل النبي صلى الله عليه وسلم أصلي في الثوب الذي آتي فيه أهلي؟ قال: نعم إلا أن ترى فيه شيئا فتغسله". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21682 ۔۔۔ حضرت جابر بن عبداللہ ب کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بغل کے نیچے سے نکال کر اوپر ڈال رکھا تھا ۔ معبدالرزاق ابن عساکر میں اتنا اضافہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہ نماز ابوبکر (رض) کے پیچھے پڑھی تھی) ۔
21682- عن جابر بن عبد الله "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في ثوب واحد متوشحا به". "عب" زاد "كر": خلف أبي بكر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21683 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کہتے ہیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک قمیص میں نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ (عبدالرزاق ابن ابی شیبہ)
21683- وعنه رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في قميص. "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21684 ۔۔۔ جبار بن صخر بدری کہتے ہیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ ہمیں ستر والے اعضاء دیکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ (رواہ ابو نعیم)
21684- عن جبار بن صخر البدري قال: "سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول "إنا نهينا أن ترى عوراتنا". "أبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21685 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کے پیچھے ایک کپڑے میں نماز پڑھی۔
21685- عن جابر "أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى خلف أبي بكر في ثوب واحد". "ن".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21686 ۔۔۔ حضرت طلق بن علی (رض) کی روایت ہے کہ ایک آدمی آیا اور کہنے لگا : یا نبی اللہ ! آپ ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کو کیسا سمجھتے ہیں ؟ چنانچہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ازار کھولا اور پھر چادر لپیٹ لی اور نماز پڑھی جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : کیا تم میں سے ہر آدمی دو کپڑے پاتا ہے۔ (عبدالرزاق ابن ابی شیبہ)
21686- عن طلق بن علي قال: جاء رجل فقال: "يا نبي الله ما ترى في الصلاة في ثوب واحد؟ فأطلق النبي صلى الله عليه وسلم إزاره فطارق به رداءه، ثم اشتمل بهما، ثم صلى بنا فلما قضى الصلاة قال: أكلكم يجد ثوبين؟ ". "عب، ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21687 ۔۔۔ حضرت عبادہ بن صامت (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رومی چادر اوڑھ رکھی تھی اور اسے گردن مبارک کے ساتھ باندھا ہوا تھا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس چادر کے سوا کچھ نہیں تھا (رواہ ابن عساکر)
21687- عن عبادة بن الصامت قال: "خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم وعليه قطيفة رومية قد عقدها على عنقه، ثم صلى بنا وما عليه غيرها". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21688 ۔۔۔ حضرت عباس بن عبدالمطلب (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے چچا جان ! ننگے ہو کر مت چلیے ۔ (رواہ ابن النجار)
21688- عن العباس بن عبد المطلب قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا عم لا تمش عريانا". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21689 ۔۔۔ حضرت ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بسا اوقات ایک کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے اور اس کی لٹلے ہوئے فالتو حصوں سے گرمی وسردی سے بچاؤ کا کام لیتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21689- عن ابن عباس "أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى في ثوب واحد يتقي بفضوله حر الأرض وبردها". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21690 ۔۔۔ حضرت ابن عباس (رض) کی ہی روایت ہے کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چادر میں نماز پڑھی اور چادر کی طرفین کو دائیں بائیں ڈال رکھا تھا اور اس دن سخت سردی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سردی سے بچاؤ کے لیے چادر سے کام لیتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21690- وعنه "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى في كساء مخالف بين طرفيه في يوم بارد يتقي بالكساء حر الأرض كهيئة الحافر". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21691 ۔۔۔ زبیر بن محمد تمیمی کی روایت ہے کہ زید بن اسلم (رح) کہتے ہیں میں نے ابن عمر (رض) کو ازار کھولے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا ہے میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی وجہ دریافت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہنے لگے میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ (بیھقی وابن عساکر) کلام : ۔۔۔ بیہقی کہتے ہیں اس حدیث کی سند میں زبیر بن محمد متفرد ہیں۔
21691- عن زهير بن محمد التميمي ثنا زيد بن أسلم قال: "رأيت ابن عمر يصلي محلولة أزراره فسألته عن ذلك فقال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يفعله". "ق وقال تفرد به زهير بن محمد كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21692 ۔۔۔ نافع (رح) کی روایت ہے کہ حضرت ابن عمر (رض) نے انھیں دو کپڑے پہنائے چنانچہ ایک دن ابن عمر (رض) مسجد میں تشریف لائے اور نافع (رح) کو پایا وہ پورے جسم کو چادر سے لپیٹے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے آپ (رض) نے فرمایا کیا تمہارے پاس دو کپڑے نہیں جنھیں تم پہن سکو میں نے عرض کیا جی ہاں مجھے دو کپڑے میسر ہیں۔ فرمایا مجھے بتاؤ اگر میں تمہیں گھر کے پیچھے بھیج دوں تو کیا پہن کر واپس آجاؤ گے میں نے اثبات میں جواب دیا آپ (رض) نے فرمایا کیا اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے زیادہ لائق ہے کہ اس کے لیے زینت کی جائے ، یا لوگ اس کے زیادہ حقدار ہیں ؟ میں نے عرض کیا اللہ تبارک وتعالیٰ اس کا زیادہ حقدار ہے ، نافع (رح) کو ابن عمر (رض) نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی حدیث سنائی ، نافع (رح) کہتے ہیں مجھے یقین ہے کہ یہ مرفوع حدیث ہے۔ (موقوف نہیں ہے) وہ یہ کہ آپ (رض) نے فرمایا تم میں سے کوئی آدمی بھی یہودیوں کی طرح چادر نہ اوڑھے جسے دو کپڑے میسر ہوں وہ ایک کپڑے کو اوپر اوڑھے اور دوسرے کا ازار بنا لے اور پھر نماز پڑھے نافع کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) جائز نہیں سمجھتے تھے کہ کوئی آدمی بغیر تہبند یا شلوار کے نماز پڑھے گو کہ جبہ ہی کیوں نہ پہن رکھا ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21692- عن نافع "أن ابن عمر كساه ثوبين وهو غلام فدخل المسجد فوجده يصلي متوشحا به فقال: أليس لك ثوبان تلبسهما؟ فقلت: بلى فقال: أرأيت لو أني أرسلتك إلى وراء الدار أكنت لابسهما؟ قلت: نعم، قال: فالله أحق أن يتزين له أم الناس؟ فقلت: الله، فأخبره عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أو عن عمر قد استيقن نافع أنه عن أحدهما وما أراه إلا عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: "لا يشتمل أحدكم في الصلاة اشتمال اليهود ليتوشح به، ومن كان له ثوبان فليتزر ثم ليصل"، قال نافع: وكان عبد الله لا يرى لأحد أن يصلي بغير إزار وسراويل، وإن كانت جبة ورداء دون إزار وسراويل". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21693 ۔۔۔ حضرت عمار (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں امامت کرائی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کپڑے سے پورے جسم کو ڈھانپ رکھا تھا ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21693- عن عمار قال: "أمنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في ثوب واحد متوشحا به". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21694 ۔۔۔ عمر بن ابو ۔۔۔ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ام سلمہ (رض) کے گھر میں نماز پڑھتے دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کپڑے سے پورے جسم کو ڈھانپ رکھا تھا اور کپڑے کی طرفین کو کھاندھوں پر ڈال رکھا تھا ۔ (رواہ عبدالرزاق، ابن ابی شیبہ)
21694- عن عمر بن أبي سلمة قال: "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يصلي في بيت أم سلمة في ثوب واحد متوشحا به واضعا طرفيه على عاتقيه". "عب ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21695 ۔۔۔ حضرت کیسان (رض) کی روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ظہر وعصر کی نماز ایک چادر میں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور چادر کی طرفین کو سینے پر جمع کر رکھا تھا (رواہ ابن ابی شیبہ)
21695- عن كيسان "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم صلى الظهر والعصر في ثوب واحد متلببا به". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21696 ۔۔۔ سعید بن ابو ہلال کی روایت ہے کہ محمد بن ابو جہم (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں جانور چرانے یا کسی اور کام کے لیے مزدوری پر رکھا تھا ، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی آیا اور اس نے اعضاء ستر کو ننگا کر رکھا تھا اور اسے اس کی پروا بھی نہیں تھی ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ننگا دیکھ کر فرمایا جو آدمی ظاہراً اللہ تبارک وتعالیٰ سے حیا نہیں کرتا وہ باطنا کیا حیاء کرے گا اس آدمی کو اس کا حق دے کر رخصت کر دو ۔ (رواہ ابو نعیم) کلام : ۔۔۔ ابو نعیم کہتے ہیں کہ محمد بن ابی جہم کو ابن محمد بن عثمان ابن ابی شیبہ نے غرباء صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین میں ذکر کیا ہے حالانکہ وہ میرے نزدیک صحابی نہیں ہیں۔
21696- عن سعيد بن أبي هلال عن محمد بن أبي الجهم "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم استأجره يرعى له أو في بعض أعماله فأتاه رجل فرآه كاشفا عن عورته ما يبالي، فقام رسول الله صلى الله عليه وسلم، فرآه كاشفا عن عورته، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من لم يستحي من الله في العلانية لم يستحي منه في السر أعطوه حقه". "أبو نعيم في المعرفة - وقال محمد بن أبي الجهم ذكره ابن محمد بن عثمان بن أبي شيبة في الوحدان والمقلين من الصحابة ولا أراه صحابيا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21697 ۔۔۔ محمد بن ابی عبداللہ بن جحش (رض) کی روایت ہے کہ ایک دن میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بازار میں چلا جا رہا تھا اتنے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ایک آدمی کے پاس سے گزر ہوا وہ آدمی بازار میں اپنے گھر کے پاس رانیں ننگی کیے ہوئے بیٹھا تھا اس آدمی کو معمر کے نام سے پکارا جاتا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ! اے معمر ! اپنی رانوں کو ڈھانپو چونکہ رانیں بھی اعضاء ستر میں سے ہیں۔ (احمد بن حنبل حسن بن سفیان وابن جریر وابو نعیم)
21697- عن محمد بن عبد الله بن جحش قال: "كنت أمشي مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في السوق فمر على رجل من بني عدي يقال له: معمر وهو جالس عند داره في السوق وفخذاه مكشوفتان فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "يا معمر غط فخذيك، فإن الفخذين عورة". "حم والحسن بن سفيان وابن جرير وأبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21698 ۔۔۔ معاویہ بن حیدہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اعضاء ستر کا کیا حکم ہے ارشاد فرمایا بجز اپنی بیوی یا باندیوں کے اپنے اعضاء ستر کی حفاظت کرو ۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دوسرے کے متعلق اعضاء ستر کا کیا حکم ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جہاں تک ہو سکے کوشش کرو کہ تمہارے اعضاء ستر کو کوئی نہ دیکھ سکے میں نے عرض کیا کہ مجھے بتلائیں اگر کوئی تنہائی میں ہو اس وقت کیا حکم ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں کی بنسبت اللہ تعالیٰ اس کا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے حیاء کی جائے ۔ (عبدالرزاق احمد بن حنبل ، ابو داؤد ، ترمذی ، وقال حسن صحیح ، نسائی ، ابن ماجہ ، والحاکم فی المستدرک) ۔
21698- عن معاوية بن حيدة قلت: يا رسول الله: "ما نأتي من عوراتنا وما نذر؟ قال: "احفظ عليك عورتك إلا من زوجتك أو ما ملكت يمينك"، قلت: يا رسول الله فإذا كان بعضنا في بعض؟ قال: "إن استطعت أن لا يرى عورتك أحد فافعل" قلت: أرأيت إذا كان أحدنا خاليا؟ قال: "فالله أحق أن يستحي منه من الناس ووضع يده على فرجه". "عب حم د ت حسن ن هـ ك".
tahqiq

তাহকীক: