কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১৬৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21699 ۔۔۔ حضرت معاویہ بن ابی سفیان (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چادر میں نماز پڑھی ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21699- عن معاوية بن أبي سفيان أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى في ثوب واحد. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21700 ۔۔۔ معمر بن عبداللہ بن فضلہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس سے گزرے اور وہ اپنی ران ننگی کئے ہوئے بیٹھے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے معمر ! اپنی ران کو ڈھانپ کر رکھو ، چونکہ ران بھی مسلمان کے اعضاء ستر میں سے ہے۔ (رواہ ابن جریر)
21700- عن معمر بن عبد الله بن نضلة "أن النبي صلى الله عليه وسلم مر به وهو كاشف عن فخذه، فقال: يا معمر غط فخذك فإنها من عورة المسلم". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21701 ۔۔۔ حضرت ابودرداء (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ہی چادر سے پورا جسم مبارک ڈھانپ رکھا تھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک سے غسل کے اثرات عیاں ہو رہے تھے ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی اس کے بعد میں نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کیا آپ نے نماز کے لیے جنابت سے غسل کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جی ہاں ۔
21701- عن أبي الدرداء قال: "خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم متوشحا في ثوب واحد في رأسه أثر الغسل، فصلى فقلت: يا رسول الله أفيه وفيه؟ قال: نعم يعني الجنابة الصلاة". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21702 ۔۔۔ حضرت ابو سعید خدری (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چادر لپیٹ کر نماز پڑھی ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21702- عن أبي سعيد الخدري "أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى في ثوب واحد متوشحا به". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21703 ۔۔۔ حضرت معاویہ بن ابی سفیان (رض) کہتے ہیں میں نے ام حبیبہ (رض) سے پوچھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جن کپڑوں میں ہم بستری کرتے کیا انہی میں نماز پڑھ لیتے تھے ؟ انھوں نے جواب دیا : جی ہاں بشرطیکہ ان کپڑوں میں منی وغیرہ کا اثر نہ ہو ۔ (الضیاء المقدسی فی مختارہ)
21703- عن معاوية بن أبي سفيان قال: "سألت أم حبيبة قلت: أكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في الثوب الذي يضاجعك فيه؟ قالت: نعم إذا لم ير فيه أذى". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21704 ۔۔۔ معاویہ بن ابو سفیان (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں ام حبیبہ (رض) کے پاس گیا ، دیکھتا ہوں کہ ایک طرف رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک چادر لپیٹے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں چادر کی اطراف کو دائیں بائیں ڈال رکھا ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے ہیں میں نے کہا : اے ام حبیبہ ! کیا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی کپڑے میں نماز پڑھ لیتے ہیں ؟ انھوں نے کہا : جی ہاں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی کپڑے میں ہمبستری بھی کرچکے ہیں۔ (الضیاء المقدسی فی مختارہ)
21704- عن معاوية بن أبي سفيان قال: "دخلت على أم حبيبة فرأيت النبي صلى الله عليه وسلم قائما يصلي في ثوب واحد قد خالف بين طرفيه يقطر رأسه ماء، فقلت: يا أم حبيبة أيصلي النبي صلى الله عليه وسلم في ثوب واحد؟ قالت: نعم وهو الثوب الذي كان فيه ما كان تعني الجماع". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21705 ۔۔۔ حضرت ام حبیبہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک بڑی چادر میں نماز پڑھی اس چادر کا کچھ حصہ مجھ پر تھا اور کچھ حصہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوڑھ رکھا تھا اسی چادر کو اوڑھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمبستری بھی کرلی تھی ۔ (البخاری فی التاریخ وابن عساکر)
21705- عن أم حبيبة قالت: "رأيت النبي صلى الله عليه وسلم صلى في ثوب علي وعليه وفيه كان ما كان". "خ في تاريخه كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21706 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صوف کی بنی ہوئی منقش چادر میں نماز پڑھی وہ چادر آدھی مجھ پر تھی اور آدھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوڑھ رکھی تھی ۔ (عبدالرزاق والخطیب فی لمتفق)
21706- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في الثوب الذي يجامع فيه". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21708 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا کیا آدمی ایک کپڑے میں نماز پڑھ سکتا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا تم میں سے ہر آدمی کو دو دو کپڑے میسر ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ حدیث میں جہاں بھی ایک کپڑے یا چادر میں نماز پڑھنے کا ذکر آیا ہے اس سے مراد بڑی چادر ہے جس سے پورا جسم ڈھانپا جاسکے یا کم از کم اس سے ستر عورت ہوجائے ۔
21707- وعنها "أن النبي صلى الله عليه وسلم صلى وعليه مرط من صوف من هذه المرحلات علي بعضه وعليه بعضه". "عب خط في المتفق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21710 ۔۔۔ مسند عبداللہ بن جراد میں ابن عساکر ابو القاسم سمرقندی ابو قاسم بن مسعدہ ابو عمرو عبدالرحمن بن محمد فارسی ، ابو احمد بن عدی حسین بن عبداللہ بن یزید قطان ابو ایوب وزان یعلی بن اشدق بن بشیر بن ثوب بن مشمرخ بن یزید بن مالک بن خفاجہ بن عمرو بن عقیل ۔ (ایضا) ابو قاسم اسماعیل بن احمد بن سماک محمد بن احمد بن براء علی بن مدینی کے سلسلہ سند سے عبداللہ بن جراد (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمارے ساتھ جامع مسجد میں نماز پڑھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی اور اسے گرہ دے کر باندھ رکھا تھا ۔ کلام : ۔۔۔ ابو قاسم کہتے ہیں : یہ شامی حدیث ہے اور اس کی سند مجہول ہے لیکن یہی حدیث عمر بن حمزہ نے بھی روایت کی ہے اور یعلی بن اشدق کی سند میں کوئی حرج نہیں ہے پھر بھی عمر بن حمزہ ہی صرف یعلی سے یہ حدیث روایت کرتے ہیں اور یہ جزیرہ کی مقیمی تھے عبداللہ بن جراد سے یعلی کے علاوہ اور کوئی روایت نہیں کرتا جو نسخہ میرے پاس ہے اس میں اسی طرح ہے ابو عبداللہ بن خلال کہتے ہیں کہ ابو قاسم بن مندہ نے ہمیں یہ حدیث اجازہ سنائی ہے۔ بو ظاہر بن سلمہ علی بن محمد ، ابو محمد بن ابو حاتم ، عبداللہ بن جراد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ، عبداللہ بن جراد سے یعلی بن اشدق روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو کہتے سنا ہے کہ عبداللہ بن جراد غیر معروف راوی ہے اور یہ اسناد صحیح بھی نہیں الغرض یعلی بن اشدق ضعیف راوی ہیں ابو زرعہ کہتے ہیں کہ یعلی بن اشدق صادق الحدیث نہیں ہے۔ (انتہی) ۔
21708- وعنها "أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى أن يصلى في شعار المرأة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21711 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک آدمی کی پاس سے گزرے اس آدمی نے اپنی ران ننگی کی ہوئی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ران کو ڈھانپ کر رکھو چونکہ آدمی کی ران بھی اعضاء ستر میں سے ہے۔ (رواہ ابن جریر)
21709- عن أبي هريرة "أن رجلا قال: يا رسول الله يصلي الرجل في الثوب الواحد؟ فقال النبي صلى الله عليه وسلم "أو لكلكم ثوبان؟ " "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21712 ۔۔۔ جرھد (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس تشریف لائے جرھد (رض) نے اپنی ران ننگی کی ہوئی تھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اے جرھد ! اپنی ران کو ڈھانپو چونکہ ران بھی اعضاء ستر میں ہے۔ (ابن جریر و ابونعیم)
21710- "مسند عبد الله بن جراد" ابن عساكر أخبرنا أبو القاسم ابن السمرقندي أنبأنا أبو القاسم بن مسعدة أنبأنا أبو عمرو عبد الرحمن ابن محمد الفارسي أنبأنا أبو أحمد بن عدي حدثنا حسين بن عبد الله بن يزيد القطان أنبأنا أبو أيوب الوزان أنبأنا يعلى بن الأشدق بن بشير بن ثوب بن المشمرخ بن يزيد بن مالك بن خفاجة بن عمرو بن عقيل "أيضا" أخبرنا أبو القاسم إسماعيل بن أحمد أنبأنا أحمد بن السماك أنبأنا محمد بن أحمد بن البراء قال: "قال علي بن المديني حديث عبد الله بن جراد: صلى بنا رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسجد جمع في بردة قد عقدها. فقال: حديث شامي إسناده مجهول ولكنه رواه عمر بن حمزة وكان لا بأس به عن يعلى ابن الأشدق ويعلى هذا لم يرو عنه غير عمر بن حمزة وكان بالجزيرة وهو حديث قد روى ولم يرو عن عبد الله بن جراد غير يعلى هذا كذا قال من نسخة ما شافهني به. - أبو عبد الله الخلال أنبأنا أبو القاسم بن منده أنبأنا أبو يعلى إجازة" "ح" قال: "وأنبأنا أبو طاهر بن سلمة أنبانا علي بن محمد قالا أنبأنا أبو محمد بن أبي حاتم قال عبد الله بن جراد روى عن النبي صلى الله عليه وسلم، روى عنه يعلى بن الأشدق سمعت أبي يقول عبد الله بن جراد روى عن النبي صلى الله عليه وسلم روى عنه يعلى بن الأشدق سمعت أبي يقول عبد الله بن جراد لا يعرف ولا يصح هذا الإسناد ويعلى بن الأشدق ضعيف الحديث قال أبو زرعة: كان يعلى بن الأشدق لا يصدق - انتهى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21713 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کہتے ہیں کہ عورت تین کپڑوں میں نماز پڑھے گی قمیص ، اوڑھنی اور ازار ۔ (ابن ابی شیبہ وابن منیع بیہقی)
21711- عن ابن عباس قال: "مر رسول الله صلى الله عليه وسلم على رجل، فرأى فخذه خارجة فقال له: "غط فخذك، فإن فخذ الرجل من عورته". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ستر عورت :
21714 ۔۔۔ مکحول کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے پوچھا : عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے گی وہ کہنے لگیں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو اور پھر میرے پاس واپس آؤ چنانچہ مکحول سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے پاس گئے ان سے پوچھا انھوں نے جواب دیا : عورت قمیص ، اوڑھنی اور ازار میں نماز پڑھے گی مکحول حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کے پاس واپس لوٹے اور انھیں خبر دی حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) بولیں : سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے سچ کہا ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21712- عن جرهد "أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل عليه وهو كاشف فخذه فقال: يا جرهد غط فخذك فإنها عورة. وفي لفظ: فإن الفخذ من العورة". "ابن جرير وأبو نعيم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے ستر کے بارے میں :
21715 ۔۔۔ ابو اسحاق (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اور شریح فرمایا کرتے تھے کہ باندی اسی حالت میں نماز پڑھ سکتی ہے جس حالت میں وہ گھر سے باہر نکلتی ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21713- عن عمر قال: "تصلي المرأة في ثلاثة أثواب: درع وخمار وإزار". "ش وابن منيع ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کے ستر کے بارے میں :
21716 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا کہ مشرق اور مغرب کے درمیان قبلہ ہے۔ (امام مالک (رح) ، عبدالرزاق ابن ابی شیبہ ، بیہقی)
21714- عن مكحول قال: "سألت عائشة في كم ثوب تصلي المرأة؟ فقالت: ائت عليا فاسأله، ثم ارجع إلي فأتى عليا فسأله فقال: في درع سابغ وخمار، فرجع إليها فأخبرها فقالت: صدق". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باندی کا ستر :
21717 ۔۔۔ ابو قلابہ جرمی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا کہ قبلہ مشرق اور مغرب کے درمیان ہے۔ (ابو عباس الاصم فی جزء من حدیثہ)
21715- عن أبي إسحاق "أن عليا وشريحا كانا يقولان: تصلي الأمة كما تخرج". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استقبال قبلہ :
21718 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا منادی آیا اور کہنے لگا قبلہ بیت الحرام کی طرف تبدیل ہوچکا ہے۔ امام دو رکعتیں پڑھا چکا تھا نمازیوں نے ادھر ہی سے منہ پھیرلیا اور بقیہ دو رکعتیں کعبہ کی طرف منہ کرکے پڑھیں ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21716- عن عمر قال: "ما بين المشرق والمغرب قبلة". "مالك عب ش ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استقبال قبلہ :
21719 ۔۔۔ سلیمان تمیمی کی روایت ہے کہ میں نے حضرت انس بن مالک (رض) کو فرماتے سنا ہے کہ میرے سواء کوئی باقی نہیں رہا جس نے دو قبلوں کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی ہو۔ (ابن عساکر)
21717- عن أبي قلابة الجرمي قال: "قال عمر بن الخطاب: القبلة ما بين المشرق والمغرب". "أبو العباس الأصم في جزء من حديثه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৭১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استقبال قبلہ :
21720 ۔۔۔ حضرت براء (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سولہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھی حتی کہ سورة بقرہ کی یہ آیت نازل ہوئی ۔ مآیت)” حیث ما کنتم فولوا وجوھکم شطرہ “۔ تم جہاں کہیں بھی ہو کعبہ کی طرف منہ پھیر لو۔ یہ آیت جب نازل ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ چکے تھے ایک آدمی انصار کی ایک جماعت کے پاس سے جو نماز میں مشغول تھے گزرا اس نے ان کو حدیث سنائی انھوں نے بھی اپنے چہرے قبلہ کی طرف پھیر لیے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21718- عن أنس جاء منادي رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: "إن القبلة قد حولت إلى البيت الحرام، وقد صلى الإمام ركعتين، فاستداروا وصلوا الركعتين الباقيتين نحو الكعبة". "ش".
তাহকীক: