কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২১৯৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21959 ۔۔۔ صفت عبداللہ بن عمر بن خطاب (رض) صبح کی نماز میں یہ دعائے قنوت پڑھتے تھے : ” اللہم اغفرلمؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات واصلح ذات بینھم والف بین قلوبھم وانصرھم علی عدوک وعدوھم “۔ (رستہ فی الایمان) ” یا اللہ ! مؤمن مردوں ، مومن عورتوں ، مسلمان مردوں ، مسلمان عورتوں کی مغفرت فرما ۔ اور ان کی آپس کے تعلقات درست کر دے ان کے دلوں میں محبت والفت ڈال دے اور دشمن کے خلاف ان کی مدد کر۔
21959- عن عبد الله بن عمر بن الخطاب كان يقول في القنوت في صلاة الصبح: "اللهم اغفر للمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات وأصلح ذات بينهم، وألف بين قلوبهم وانصرهم على عدوك وعدوهم". "رسته في الإيمان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21960 ۔۔۔ حسن بصری (رح) کی روایت ہے کہ حضرت ابی (رض) نے سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے دور خلافت میں لوگوں کو امامت کرائی اور نصف رمضان تک دعائے قنوت نہیں پڑھی جب نصف رمضان گزر چکا تو پھر رکوع کے بعد قنوت پڑھی جب آخری عشرہ آیا تو الگ ہو کر خلوت نشین ہوگئے اور لوگوں کو قاری معاذ (رض) نے نماز پڑھائی ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21960- عن الحسن أن أبيا أم الناس في خلافة عمر، فصلى بهم النصف في رمضان لا يقنت، فلما مضى النصف قنت بعد الركوع، فلما دخل العشر أبق وخلى عنهم، فصلى بهم العشر معاذ القاري في خلافة عمر. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21961 ۔۔۔ ابن جریج (رح) کہتے ہیں میں نے عطاء سے کہا : کیا رمضان کے مہینہ میں دعائے قنوت پڑھی جائے گی ؟ انھوں نے جواب دیا : سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے سب سے پہلے قنوت پڑھی ہے۔ میں نے کہا : کیا رمضان کے نصف آخر پورے میں پڑھی جائے گی ؟ انھوں نے اثبات میں جواب دیا۔
21961- عن ابن جريج قال: "قلت لعطاء: القنوت في شهر رمضان؟ " قال: "عمر أول من قنت، قلت: النصف الآخر أجمع؟ " قال: "نعم". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21962 ۔۔۔ حسن بصری (رح) کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے حضرت ابی (رض) کو حکم دیا کہ رمضان میں لوگوں کو نماز پڑھائیں اور انھیں یہ بھی حکم دیا کہ نصف آخر میں سولہویں رات سے قنوت پڑھیں ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21962- عن الحسن أن عمر حيث أمر أبيا أن يصلي بالناس في رمضان، أمره أن يقنت بهم في النصف الثاني ليلة ست عشرة. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21963 ۔۔۔ شعبی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) نے فرمایا : اگر لوگ ایک وادی یا گھاٹی میں چلیں اور عمر دوسری وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں بھی عمر (رض) کی وادی اور گھاٹی میں چلوں گا اگر عمر (رض) قنوت پڑھیں گے تو عبداللہ بھی قنوت پڑھے گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21963- عن الشعبي قال: قال عبد الله بن مسعود: "لو أن الناس سلكوا واديا أو شعبا وسلك عمر واديا أو شعبا سلكت وادي عمر وشعبه، ولو قنت عمر قنت عبد الله". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21964 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کی روایت ہے کہ عمر (رض) فجر میں دعائے قنوت نہیں پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21964- عن ابن عمر عن عمر أنه كان لا يفعله يعني القنوت في الفجر. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21965 ۔۔۔ زید بن وھب کہتے ہیں کہ بعض اوقات سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فجر کی نماز میں قنوت پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21965- عن زيد بن وهب قال: "ربما قنت عمر في صلاة الفجر". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21966 ۔۔۔ عبید بن عمیر (رض) کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے پیچھے فجر کی نماز پڑھی اس میں انھوں نے رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھی ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21966- عن عبيد بن عمير قال: "صليت خلف عمر بن الخطاب الغداة قنت فيها قبل الركوع". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21967 ۔۔۔ زید بن وھب (رض) کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) صبح کی نماز میں رکوع سے پہلے دعائے قنوت پڑھتے تھے ۔
21967- عن زيد بن وهب أن عمر بن الخطاب قنت في صلاة الصبح قبل الركوع. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21968 ۔۔۔ ابوعثمان نہدی کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) پیچھے صبح کی نماز پڑھی تو آپ (رض) نے رکوع سے پہلے قنوت پڑھی ۔۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21968- عن أبي عثمان النهدي قال: "صليت خلف عمر بن الخطاب صلاة الصبح فقنت قبل الركوع". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21969 ۔۔۔ ھشیم کی روایت ہے کہ حصین کہتے ہیں : ایک دن میں نے فجر کی نماز پڑھائی میرے پیچھے عثمان بن زیادہ بھی کھڑے پڑھ رہے تھے ۔ جب میں نے اپنی نماز پوری کی تو عثمان نے مجھ سے کہا : تم نے اپنی قنوت میں کیا پڑھا ہے۔ میں نے کہا : میں نے یہ کلمات پڑھے ہیں۔ ” اللہم انا نستعینک ونستغفرک ونثنی علیک الخیر کلہ نشکرک ولا نکفرک ونخلع ونترک من یفجرک اللہم ایاک نعبد ولک نصلی ونسجد ، والیک نسعی ونحفد ونرجو رحمتک ونخشی عذابک ان عذابک بالکفار ملحق “۔ عثمان بولے ! سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) یہی قنوت پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21969- ثنا هشيم قال: "أخبرنا حصين" قال: "صليت الغداة ذات يوم، وصلى خلفي عثمان بن زياد فقنت في الصلاة، فلما قضيت صلاتي قال لي: ما قلت في قنوتك؟ فقلت: ذكرت هؤلاء الكلمات: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك الخير كله، نشكرك ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكفار ملحق،" فقال عثمان: "كذا كان يصنع عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21970 ۔۔۔ ابراہیم کہتے ہیں ! حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فجر میں قنوت نہیں پڑھتے تھے ۔ سب سے پہلے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فجر میں قنوت پڑھی ہے گو کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے جنگ لڑنے کی وجہ سے قنوت پڑھی تھی ۔ (رواہ ملک)
21970- عن إبراهيم قال: "كان عبد الله لا يقنت في الفجر، وأول من قنت فيها علي، فكانوا يرون أنه فعل ذلك لأنه كان محاربا". "ك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21971 ۔۔۔ ابراہیم نخعی کہتے ہیں : سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اس لیے قنوت پڑھتے تھے چونکہ وہ حالت جنگ میں تھے چنانچہ فجر اور مغرب میں اپنے دشمنوں کے خلاف بددعا کرتے تھے ۔ (رواہ الطحاوی)
21971- عن إبراهيم النخعي قال: "إنما كان علي يقنت لأنه كان محاربا وكان يدعو على أعدائه في القنوت في الفجر والمغرب". "الطحاوي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21972 ۔۔۔ عبداللہ بن معقل کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فجر کی نماز میں قنوت (نازلہ) پڑھتے تھے ۔ (طحاوی ، بیہقی ، ابن ابی شیبہ) امام بیہقی (رح) کہتے ہیں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کا یہ اثر صحیح اور مشہور ہے۔
21972- عن عبد الله بن معقل قال: "قنت علي في الفجر". "الطحاوي هق وقال هذا عن علي صحيح مشهور ش"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21973 ۔۔۔ عبدالرحمن بن سوید کاہلی کہتے ہیں گویا کہ میں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو فجر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھتے سن رہا ہوں اور وہ پڑھ رہے ہیں : ” اللہم انا نستعینک ونستغفرک “۔ (رواہ بیہقی)
21973- عن عبد الرحمن بن سويد الكاهلي قال: "كأني أسمع عليا في الفجر حين قنت وهو يقول: اللهم إنا نستعينك ونستغفرك". "هق" 2
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21974 ۔۔۔ عرفجہ کہتے ہیں میں نے حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی چنانچہ وہ قنوت نہیں پڑھتے تھے جب کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی اور انھوں نے نماز میں قنوت پڑھی ۔ (رواہ بیہقی)
21974- عن عرفجة قال: "صليت مع ابن مسعود صلاة الفجر فلم يقنت، وصليت مع علي فقنت". "هق"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21975 ۔۔۔ یزید بن ابی زیاد کہتے ہیں میں نے اپنے شیوخ کو کہتے سنا ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) صبح کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت پڑھتے تھے ۔ (رواہ بیہقی)
21975- عن يزيد بن أبي زياد قال: "سمعت أشياخنا يحدثون أن عليا كان يقنت في صلاة الصبح بعد الركوع". "هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21976 ۔۔۔ عبدالرحمن بن معقل کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) وتر میں قنوت پڑھتے تھے (اور کچھ لوگوں کو بددعا دیتے تھے قنوت رکوع کرنے کے بعد پڑھتے تھے ۔ (ابن ابی شیبہ و بیہقی)
21976- عن عبد الرحمن بن معقل أن علي بن أبي طالب قنت في الوتر فدعا على ناس وعلى أشياعهم وقنت بعد الركوع. "ش هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21977 ۔۔۔ حارث کہتے ہیں سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) رمضان کے نصف آخر میں قنوت پڑھتے تھے ۔ (ابن ابی شیبہ و بیہقی)
21977- عن الحارث أن عليا كان يقنت في النصف الأخير من رمضان. "ش هق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21978 ۔۔۔ ابو عبدالرحمن کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نماز وتر میں رکوع کے بعد قنوت پڑھتے تھے ۔ (ابن ابی شیبہ و بیہقی)
21978- عن أبي عبد الرحمن أن عليا كان يقنت في الوتر بعد الركوع. "ش هق".
তাহকীক: