কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১৯৭৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21979 ۔۔۔ عبدالملک بن سوید کاہلی کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فجر کی نماز میں ان دو سورتوں سے قنوت پڑھتے تھے ۔ ” اللہم انا نستعینک ونستغفرک ونثنی علیک الخیر ولا نکفرک ونخلع ونترک من یفجرک اللہم ایاک نعبد ولک نصلی ونسجد ، والیک نسعی ونحفد ونرجو رحمتک ونخشی عذابک ان عذابک بالکفار ملحق “۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21979- عن عبد الملك بن سويد الكاهلي أن عليا قنت في الفجر بهاتين السورتين؛ اللهم إنا نستعينك ونستغفرك ونثني عليك ولا نكفرك ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكفار ملحق. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21980 ۔۔۔ یزید بن ابی حبیب کی روایت ہے کہ عبدالعزیز بن مروان نجے عبداللہ بن زریر غافقی کو پیغام بھیجا اور کہا : بخدا میں تجھ میں جفا دیکھتا ہوں چونکہ تو قرآن نہیں پڑھتا ہے جواب دیا جی کیوں نہیں ، بخدا عبدالعزیز نے ان سے کہا : بھلا آپ کیا پڑھتے ہیں جو میں قرآن میں سے نہیں پڑھتا ہوں ؟ عبداللہ نے جواب دیا : میں قنوت پڑھتا ہوں اور حضرت علی (رض) نے مجھے بتایا ہے کی دعائے قنوت قرآن مجید میں سے ہے۔ (محمد بن نصر فی الصلوۃ)
21980- عن يزيد بن أبي حبيب قال: بعث عبد العزيز بن مروان إلى عبد الله بن زرير الغافقي فقال له: "والله إني لأراك جافيا ما أراك تقرأ القرآن،" قال: "بلى والله إني لأقرأ القرآن، وأقرأ منه ما لا تقرأ به،" فقال له عبد العزيز: "وما الذي لا أقرأ به من القرآن"؟ قال: "القنوت حدثني علي ابن أبي طالب أنه من القرآن". "محمد بن نصر في الصلاة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21981 ۔۔۔ عبداللہ بن زریرعافقی کہتے ہیں مجھے عبدالملک بن مروان نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ تم ابو تراب (سیدنا حضرت علی المرتضی (رض)) کی محبت کا کیوں دم بھرتے ہو چونکہ تم محض ایک جفا کش اعرابی ہو عبداللہ بولے ! بخدا میں نے تمہارے والدین سے پہلے قرآن جمع کیا ہے اور مجھے قرآن مجید میں سے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے دو سورتیں سکھلائی ہیں جنھیں نہ تم جانتے ہو اور نہ تمہارے والدین وہ سورتیں یہ ہیں۔ ” اللہم انا نستعینک ونستغفرک ونثنی علیک القرآن ولا نکفرک ونخلع ونترک من یفجرک اللہم ایاک نعبد ولک نصلی ونسجد ، والیک نسعی ونحفد ونرجو رحمتک ونخشی عذابک ان عذابک بالکفار ملحق “۔ (طبرانی فی الدعاء)
21981- عن عبد الله بن زرير الغافقي قال لي عبد الملك بن مروان: "لقد علمت ما حملك على حب أبي تراب إلا أنك أعرابي جاف فقلت: والله لقد جمعت القرآن من قبل أن يجتمع أبواك، ولقد علمني منه علي بن أبي طالب سورتين علمهما إياه رسول الله صلى الله عليه وسلم ما علمتهما أنت ولا أبواك اللهم إنا نستعينك ونثني عليك القرآن ولا نكفرك، ونخلع ونترك من يفجرك، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك إن عذابك بالكفار ملحق". "طب في الدعاء".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21982 ۔۔۔ صلہ بن زفر کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے ایک ماہ تک قنوت پڑھی اور پھر رک گئے ۔ میں نے رکنے کی وجہ دریافت کی تو کہنے لگے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے عمل سے آگے نہیں بڑھنا چاہتا ۔ (ابو الحسن علی بن عمر احربی فی فوائدہ)
21982- عن صلة بن زفر قال: "قنت علي شهرا، ثم أمسك فسألته لم أمسكت؟ " قال: "ما كنت لأزيدكم على ما صنع رسول الله صلى الله عليه وسلم". "أبو الحسن علي بن عمر الحربي في فوائده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21983 ۔۔۔ شعبی کہتے ہیں کہ جب سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھی تو لوگوں نے آپ (رض) کے اس عمل کو خلاف عادت سمجھا اس پر علی (رض) فرمایا : ہم نے اپنے دشمن کے خلاف مدد طلب ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21983- عن الشعبي قال: "لما قنت علي في صلاة الصبح أنكر الناس ذلك" قال: فقال علي: "إنما استنصرنا على عدونا". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21984 ۔۔۔ ابو اسحاق کہتے ہیں میں نے ابو جعفر سے قنوت کا تذکرہ کیا انھوں نے کہا : سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) ہمارے ہاں سے جا چکے ہیں اور وہ ہمارے ہاں قنوت نہیں پڑھتے تھے انھوں نے تمہارے پاس آنے کے بعد قنوت پڑھی ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21984- عن أبي إسحاق قال: "ذاكرت أبا جعفر القنوت" فقال: "خرج علي من عندنا وما يقنت وإنما قنت بعد ما أتاكم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21985 ۔۔۔ عبدالرحمن بن معقل کہتے ہیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین میں سے دو آدمیوں نے قنوت پڑھی ہے (1) سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) (2) اور ابو موسیٰ (رض) نے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21985- عن عبد الرحمن بن معقل قال: "قنت في الفجر رجلان من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم علي وأبو موسى". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21986 ۔۔۔ ابن معقل کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) ، سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) اور حضرت ابو موسیٰ (رض) فجر کی نماز میں رکوع کے بعد قنوت پڑھتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21986- عن ابن معقل أن عمر وعليا وأبا موسى قنتوا في الفجر قبل الركوع. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21987 ۔۔۔ ابو عبدالرحمن سلمی (رح) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) جب نماز فجر میں قنوت پڑھتے تو تکبیر کہتے اور تکبیر کہہ کر رکوع بھی کرتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21987- عن أبي عبد الرحمن السلمي أن عليا كبر حين قنت في الفجر وكبر حين ركع. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21988 ۔۔۔ حارث روایت کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) تکبیر کہہ کر قنوت شروع کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21988- عن الحارث عن علي أنه كان يفتتح القنوت بالتكبير. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৮৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21989 ۔۔۔ عبدالرحمن بن معقل کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی اور جب قنوت پڑھی تو اس میں کہا : یا اللہ ! معاویہ اور اس کے ہوا خواہوں کو پکڑ لے عمرو بن العاص اور اس کے ساتھیوں کو پکڑ لے ۔ ابو سلمہ (رض) اور اس کے مثل کو پکڑ لے عبداللہ بن قیس (رض) اور اس کے ہم خیالوں کو پکڑا لے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21989- عن عبد الرحمن بن معقل قال: "صليت مع علي صلاة الغداة، فقنت" فقال في قنوته: "اللهم عليك بمعاوية وأشياعه، وعمرو بن العاص وأشياعه، وأبي الأعور السلمي وأشياعه، وعبد الله بن قيس وأشياعه". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21990 ۔۔۔ سعید بن زید سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دعائے قنوت میں یہ بھی بڑھایا اللہ قبیلہ عمل زکوان اور عصیہ پر لعنت کر چونکہ انھوں نے تیری اور تیرے رسول کی نافرمانی کی ہے اور ابو لاعور سلمی پر بھی لعنت کر ۔ (رواہ ابو نعیم)
21990- عن سعيد بن زيد قال: "قنت رسول الله صلى الله عليه وسلم" فقال: "اللهم العن رعلا وذكوان وعصية عصت الله ورسوله، والعن أبا الأعور السلمي". "أبو نعيم" 1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21991 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مہینہ تک صبح کی نماز میں قنوت پڑھتے رہے اور قنوت میں عرب کے چند قبائل عصیہ ، ذکوان ، رعل ، لحیان پر بددعا کی یہ سب قبیلہ بنو سلیم میں سے ہیں۔ (عبدالرزاق ، خطیب فی المتفق والمفترق) اور خطیب نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ پھر ایک ماہ کے بعد قنوت ترک کردی ۔
21991- عن أنس قال: "قنت رسول الله صلى الله عليه وسلم شهرا في صلاة الصبح يدعو على أحياء من أحياء العرب: عصية، وذكوان، ورعل ولحيان، وكلهم من بني سليم". "عب، خط في المتفق والمفترق وزاد: ثم ترك"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21992 ۔۔۔ حسین بن علی (رض) وتر کی قنوت میں یہ پڑھتے تھے ۔ ” اللہم انک تری ولا نری وانت بالمنظر الا علی وان الیک الرجعی وان لک الاخرۃ والاولی اللہم انا نعوذبک من ان نذل ونخزی “۔ یا اللہ تو دیکھتا ہے ہم نہیں دیکھتے تو دیکھنے کے اعلی مقام پر ہے اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے دنیا و آخرتتیرے ہی لیے ہے یا اللہ ! ہم ذلت و رسوائی سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
21992- عن الحسين بن علي أنه كان يقول في قنوت الوتر: اللهم إنك ترى ولا نرى، وأنت بالمنظر الأعلى، وإن إليك الرجعى، وإن لك الآخرة والأولى، اللهم إنا نعوذ بك من أن نذل ونخزى. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21993 ۔۔۔ حسن بن علی (رض) نے ابو اعور سلمی سے کہا : کیا تو نہیں جانتا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رعل ذکوان اور عمرو بن سفیان پر لعنت کی تھی ۔ (ابویعلی فی مسندہ وابن عساکر)
21993- عن الحسن بن علي أنه قال لأبي الأعور السلمي: "ألم تعلم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لعن رعلا وذكوان وعمرو بن سفيان". "ع كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21994 ۔۔۔ عبداللہ بن شبل انصاری (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا اللہ ! فلاں آدمی پر لعنت کر اور اس کے دل کو اندھا کر دے اور اس کے پیٹ کو جہنم کے گرم پتھروں سے بھر دے ۔ (رواہ الدیلمی) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث ضعیف ہے چونکہ اس کی سند میں عبدالوھاب بن ضحاک متروک راوی ہے۔
21994- عن عبد الله بن شبل الأنصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "اللهم العن فلانا واجعل قلبه قلب سوء، واملأ جوفه من رضف جهنم". "الديلمي وفيه: عبد الوهاب بن الضحاك متروك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21995 ۔۔۔ ابورافع (رض) روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) ، سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) ، سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) ، اور سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) رکوع کے بعد دعائے قنوت پڑھتے تھے ۔ (ابن نجار)
21995- عن أبي رافع أن النبي صلى الله عليه وسلم وأبا بكر وعمر وعثمان وعليا قنتوا بعد الركوع. "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21996 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فجر کی دوسری رکعت سے سر مبارک اٹھاتے تو کہتے یا اللہ اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں یا اللہ ! ولید بن ولید ، سلمہ بن ہشام ، عباس بن ابی ربیعہ اور مکہ میں محبوس کمزور مؤمنین کو نجات عطا فرما ، یا اللہ ! مضر پر اپنا دباؤ شدید تر کر دے اور ان پر یوسف (علیہ السلام) جیسا قحط مسلط فرما ۔ (رواہ عبدالرزاق)
21996- عن أبي هريرة لما رفع رسول الله صلى الله عليه وسلم رأسه من الركعة الأخيرة من صلاة الفجر قال: "اللهم ربنا ولك الحمد، اللهم أنج الوليد بن الوليد وسلمة بن هشام وعياش بن أبي ربيعة، والمستضعفين من المؤمنين بمكة، اللهم اشدد وطأتك على مضر واجعلها عليهم كسني يوسف". "عب" 1
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21997 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عشاء کی نماز پڑھ رہے تھے اور جب سمع اللہ لمن حمدہ کہا پھر سجدہ سے پہلے یہ کہا : یا اللہ ! ضعیف مومنین کو نجات عطا فرما ! یا اللہ مضر پر اپنا دباؤ شدید تر کر دے اور ان پر یوسف (علیہ السلام) جیسا قحط مسلط فرما دے ۔ (رواہ ابن نجار )
21997- عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه وسلم بينا هو يصلي العشاء إذ قال: "سمع الله لمن حمده"، ثم قال قبل أن يسجد: "اللهم أنج المستضعفين من المؤمنين، اللهم اشدد وطأتك على مضر، اللهم سنين كسني يوسف"."ابن النجار"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৯৯৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دعائے قنوت کے متعلق :
21998 ۔۔۔ روایت ہے کہ مکحول (رح) نے صبح کی نماز میں رکوع کے بعد سر اوپر اٹھا کر قنوت پڑھی اور ساتھ بلند کر کے کہا ! ” ربنا لک الحمد مل السموت ومل الارض السبع وملاما فیھن من شیء بعد اللہم ایاک نعبد ولک نصلی ونسجد والیک نسعی ونحفد نرجو رحمتک ونخشی عذابک ان عذابک الجد بالکفار ملحق “۔ ے ہمارے رب تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں جو بھری زمین و آسمان کے برابر ہو اور ان میں جو چیز ہو اس کے بھرنے کے برابر یا اللہ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں تیرے لے ہی نماز اور سجدہ کرتے ہیں ہمارا دوڑنا بھاگنا تیری ہی طرف ہے ہم تیری رحمت کے خواستگار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں بلاشبہ تیرا عذاب کافروں کے ساتھ ملحق ہے۔ (ابن عساکر)
21998- عن مكحول أنه قنت في صلاة الصبح بعد الركوع ورفع يديه فقال: "ربنا لك الحمد ملء السموات وملء الأرض السبع وملء ما فيهن من شيء بعد، اللهم إياك نعبد ولك نصلي ونسجد وإليك نسعى ونحفد نرجو رحمتك ونخشى عذابك الجد، إن عذابك الجد بالكفار ملحق". "كر".
tahqiq

তাহকীক: