কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২১৯৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
21999 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں فجر کی نماز میں مجھے حاضر ہونا صبح تک کے قیام اللیل سے زیادہ پسند ہے ، (مالک وابن ابی شیبہ)
21999- عن عمر قال: "شهود صلاة الصبح أحب إلي من قيام ليلة حتى الصبح". "مالك ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22000 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ کسی آدمی نے فجر کی نماز کا وقت حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت بلال (رض) کو حکم دیا کہ اذان دو طلوع فجر ہوچکا تھا پھر دوسرے دن اسفار (روشنی اچھی طرح سے پھیل چکی تھی) ہوچکا تھا کہ بلال (رض) کو اذان کا حکم دیا پھر فرمایا سائل کہاں ہے ؟ ان دو وقتوں کے درمیان فجر کا وقت ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
22000- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم سئل عن صلاة الفجر، فأمر بلالا فأذن حين طلع الفجر، ثم من الغد حين أسفر، ثم قال: "أين السائل ما بين ذين وقت". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22001 ۔۔۔ ابراہیم (رح) کہتے ہیں کہا جاتا تھا کہ عشاء اور فجر کی نماز پر پابندی صرف منافق نہیں کرتا ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
22001- عن إبراهيم قال: "كان يقال: لا يحافظ على صلاة العشاء والفجر منافق". "ض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22002 ۔۔۔ ابو عمیر ابن انس (رض) کہتے ہیں میری ایک انصاریہ پھوپھی جو کہ صحابیہ ہیں کہتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے کہ فجر اور عشاء کی نماز میں منافق نہیں حاضر ہوتا ۔ (عبدالرزاق ابن ابی شیبہ وضیاء المقدسی) 22003 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن فجر کی نماز میں دو سورتیں : تنزیل السجدہ اور ھل اتی علی الانسان ۔ پڑھتے تھے ۔
22002- عن أبي عمير بن أنس قال: "عمومة لي من الأنصار من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قالوا: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "ما شهدهما منافق يعني الفجر والعشاء". "عب ش ض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22004 ۔۔۔ ابن زبیر (رض) کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی جب نماز سے فارغ ہو کر ہم چل دیئے تو میں اپنے ساتھی کا چہرہ نہیں پہچان سکتا تھا ۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ یعنی فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھی ، حتی کہ جب ہم چل دیئے تو میں اندھیرے کی وجہ سے اپنے ساتھیوں کو نہیں پہچان سکتا تھا ۔
22003- "مسند ابن عباس رضي الله عنهما" كان النبي صلى الله عليه وسلم يقرأ يوم الجمعة في الفجر بتنزيل السجدة، وهل أتى على الإنسان. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تغلیس کے بیان میں :
22005 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کہتے ہیں ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صبح کی نماز پڑھتے پھر جب ہم نماز سے فارغ ہو کر چل دیتے تو (اندھیرے کی وجہ سے) ہم ایک دوسرے کو نہیں پہچان سکتے تھے ۔ (البزار)
22004- عن ابن الزبير قال: "كنت أصلي الصبح مع عمر بن الخطاب ثم أنصرف فلا أعرف وجه صاحبي". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تغلیس کے بیان میں :
22006 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کہتے ہیں ہم حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صبح کی نماز پڑھتے اور ہم ایک دوسرے کے چہرے کو نہیں پہچان سکتے تھے ۔ (ابوبکر فی الغیلانیات)
22005- عن علي رضي الله عنه قال: "كنا نصلي مع النبي صلى الله عليه وسلم صلاة الصبح، ثم ننصرف وما يعرف بعضنا بعضا". "البزار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تغلیس کے بیان میں :
22007 ۔۔۔ قیلہ بنت مخرمہ (رض) کہتی ہیں ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس گئے اس وقت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز پڑھ رہے تھے اور آسمان پر ستارے چمک رہے تھے ۔ (رواہ طبرانی)
22006- عن علي قال: "كنا نصلي مع النبي صلى الله عليه وسلم الصبح وما يعرف بعضنا وجوه بعض". "أبو بكر في الغيلانيات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تغلیس کے بیان میں :
22008 ۔۔۔ حضرت ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ عورتیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صبح کی نماز میں حاضر ہوتی تھیں نماز سے فارغ ہو کر عورتیں واپس لوٹتیں تو چادروں سے انھوں نے اپنے آپ کو مکمل ڈھانپ رکھا ہوتا تھا اور اندھیرے کی وجہ سے پہچانی نہیں جاتی تھیں ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22007- عن قيلة بنت مخرمة قالت: "وردنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يصلي الغداة والنجوم شابكة في السماء". "طب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تغلیس کے بیان میں :
22009 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز پڑھتے اور عورتیں واپس لوٹتیں درآں حالیکہ انھوں نے چادروں میں اپنے آپ کو مکمل ڈھانپ رکھا ہوتا تھا اور اندھیرے کی وجہ سے ایک دوسرے کو نہیں پہچان سکتی تھیں ۔ (سعید بن منصور)
22008- عن أم سلمة قالت: "كن نساء يشهدن مع النبي صلى الله عليه وسلم صلاة الصبح فينصرفن متلفعات بمروطهن ما يعرفن من الغلس". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تغلیس کے بیان میں :
22010 ۔۔۔ ” مسند حصین بن عوف خشعمی “۔ حصین بن عوف (رض) کہتے ہیں ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس وقت صبح کی نماز پڑھ رہے تھے اور آسمان پر ستارے برابر جال بنائے ہوئے تھے ۔ (طبرانی عن قیلہ بنت مخرمہ)
22009- عن عائشة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي الصبح وينصرف النساء المؤمنات متلفعات بمروطهن لا يعرفن أو لا يعرفن بعضهن بعضا من الغلس. "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تغلیس کے بیان میں :
22011 ۔۔۔ حارث ، عبدالعزیز بن ابان ، عمرو جعفی ، ابراہیم بن عبدالاعلی ، سوید بن غفلہ کے سلسلہ سند سے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبح کی نماز تب پڑھتے جب روشنی ہوجاتی ۔ کلام : ۔۔۔ عبدالعزیز اور عمرو دونوں متروک روای ہیں :
22010- "مسند حصين بن عوف الخثعمي" وردنا على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يصلي الغداة والنجوم شابكة في السماء. "طب عن قيلة بنت مخرمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22012 ۔۔۔ خرشہ بن حر کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب کبھی اندھیر اندھیرے میں صبح کی نماز پڑھتے کبھی روشنی کر کے پڑھتے اور کبھی ان دونوں وقتوں کے درمیان پڑھ لیتے ۔
22011- "الصديق" قال الحارث: "حدثنا عبد العزيز بن ابان ثنا عمرو الجعفي عن إبراهيم بن عبد الأعلى عن سويد بن غفلة عن أبي بكر الصديق" قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسفر بالفجر". "عبد العزيز وعمرو كلاهما متروكان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22013 ۔۔۔ ابو عثمان نہدی کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عمر (رض) نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہر دل والا یہ سمجھ سکتا تھا کہ سورج طلوع ہوچکا ہ چنانچہ اتنی تاخیر کے متعلق آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا اگر سورج طلوع ہوچکا ہوتا تو تم لوگ ہمیں غافل نہ پاتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22012- عن خرشة بن الحر قال: "كان عمر بن الخطاب يغلس بصلاة الصبح ويسفر ويصليهما بين ذلك". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22014 ۔۔۔ علی بن ربیعہ والبی کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کو سنا وہ اپنے مؤذن سے فرما رہے تھے روشنی ہونے دو روشنی ہونے دو ، یعنی صبح کی نماز روشنی کرکے پڑھو ۔ (عبدالرزاق وضیا لمقدسی)
22013- عن أبي عثمان النهدي قال: "صلى بنا عمر الغداة، فما انصرف حتى عرف كل ذي بال أن الشمس قد طلعت، فقيل له: ما فرغت حتى كادت الشمس تطلع؟ فقال: لو طلعت لألفتنا غير غافلين". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22015 ۔۔۔ یزید بن مذکور کہتے ہیں ہم نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ انبار میں نماز پڑھی ، آپ (رض) وہاں خوارج کے ساتھ نبرد آزما تھے چنانچہ آپ (رض) فجر کی نماز پڑھتے حتی کہ روشنی اچھی طرح پھیل چکی ہوتی ہم سمجھتے کہ سورج ابھی طلوع ہونا چاہتا ہے۔ (رواہ ابن النجار)
22014- عن علي بن ربيعة الوالبي قال: "سمعت عليا يقول لمؤذنه: أسفر أسفر يعني صلاة الصبح". "عب ض".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22016 ۔۔۔ ادریس اودی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک مرتبہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو ہم مسجد کی دیواروں کی طرف دیکھنے لگے کہ سورج تو نہیں طلوع ہوچکا ۔ (سعید بن منصور)
22015- عن يزيد بن مذكور قال: "كنا نصلي مع علي بالأنبار وهو يقاتل الحرورية، وإنه لينور بالفجر حتى نرى أن الشمس قد طلعت". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22017 ۔۔۔ محمد بن منکدر ، جابر ، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کی سند سے حضرت بلال (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے بلال ! صبح کو جب روشنی پھیل جائے تب نماز پڑھو یہی تمہارے لیے بہتر ہے۔ (رواہ ابو نعیم)
22016- عن إدريس الأودي عن أبيه قال: "صليت مع علي الفجر، فلما صلينا جعلنا ننظر إلى حيطان المسجد أطلعت الشمس أم لا". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22018 ۔۔۔ ابوبکر بن مبارک بن کامل بن ابی غالب خفاف اپنی معجم میں عبید اللہ وعلی ، حمزہ بن اسماعیل موسوی نجیب بن میمون بن سہل ، منصور بن عبداللہ خالدی، عثمان بن احد بن یزید وقاق محمد بن عبید اللہ بن ابی داؤد مخرومی ، شبابہ بن سوار محمد بن منکدر ، جابر بن عبداللہ ، ابوبکر صدیق (رض) ، بلال (رض) کی سند سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا صبح کی نماز روشنی پھیل جانے پر پڑھو چونکہ یہ زیادہ اجر وثواب کا باعث ہے۔ (رواہ ابن نجار)
22017- عن محمد بن المنكدر عن جابر عن أبي بكر الصديق عن بلال قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا بلال أصبحوا بالصبح فهو خير لكم". "أبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22019 ۔۔۔ ابو حاشم جعفی کی روایات ہے کہ تمیم بن زید (رض) کہتے ہیں کہ ہم مسجد قباء میں داخل ہوئے روشنی اچھی طرح پھیل چکی تھی حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معاذ (رض) کو نماز پڑھانے کا حکم دیا پھر راوی نے پوری حدیث بیان کی ۔ (ابن مندہ ، ابو نعیم)
22018- قال "أبو بكر بن المبارك بن كامل بن أبي غالب الخفاف في معجمه، أنا عبيد الله وعلى أنبأنا حمزة بن إسماعيل الموسوي، انا نجيب بن ميمون بن سهل، أنا منصور بن عبد الله الخالدي، أنا عثمان بن أحمد بن يزيد الدقاق، ثنا محمد بن عبيد الله بن أبي داود المخزومي، ثنا شبابة بن سوار عن محمد بن المنكدر عن جابر بن عبد الله عن أبي بكر الصديق عن بلال" قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "صبحوا بالصبح فإنه أعظم للأجر". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক: