কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২২০১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22020 ۔۔۔ ھرمز بن عبدالرحمن بن رافع بن خدیج اپنے دادا رافع بن خدیج (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اے بلال ، صبح کی نماز اتنی روشنی کرکے پڑھو کہ لوگ اپنے تیروں کے نشانات دیکھ سکیں ۔ (سعید بن منصور ، سمویہ ، بغوی و طبرانی)
22019- عن أبي هاشم الجعفي عن تميم بن زيد قال: "دخلنا مسجد قباء، وقد أسفروا وكان النبي صلى الله عليه وسلم أمر معاذا أن يصلي بهم، ثم ذكر الحديث". "ابن منده وأبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22021 ۔۔۔ محمد بن سیرین کہتے ہیں : صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین اتنی روشنی کرکے پڑھنا پسند کرتے تھے کہ بعد از فراغت تیروں کے نشانات کو دیکھ سکیں ۔ (سعید بن منصور)
22020- عن هرمز بن عبد الرحمن بن رافع بن خديج عن جده رافع بن خديج قال: "قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "يا بلال نور بالصبح قدر ما يرى الناس مواقع نبلهم". "ص وسمويه والبغوي طب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22022 ۔۔۔ ابراہیم (رح) کہتے ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین صبح کی روشنی پھیل جانے کے بعد فجر کی نماز پڑھتے تھے ۔ (سعید بن منصور)
22021- عن محمد بن سيرين قال: "كانوا يحبون أن ينصرفوا من صلاة الصبح وأحدهم يرى مواقع نبله". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22023 ۔۔۔ عاصم بن عمرو بن قتادہ اپنی قوم کی ایک بڑی جماعت سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب صبح اچھی طرح ہوجائے تب فجر کی نماز پڑھو بلاشبہ تم جب تک فجر کی نماز طرح روشنی کرکے پڑھو گے اس میں تمہارے لیے بہت بڑا اجر ہے۔ (سعید بن منصور)
22022- عن إبراهيم قال: "كانوا ينورون بصلاة الفجر". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22024 ۔۔۔ عاصم بن عمرو بن قتادہ کی روایت ہے ان کی قوم کے ایک آدمی جو کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین میں سے ہیں کا کہنا ہے کہ صبح کی نماز اچھی طرح روشنی کرکے پڑھو ، جب تک تم صبح کی نماز اچھی طرح روشنی کرکے پڑھو کے اس میں تمہارے لیے بہت بڑا اجر وثواب ہے۔ (سعید بن منصور)
22023- عن عاصم بن عمرو بن قتادة عن نفر من قومه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "اسفروا بصلاة الفجر، فإنكم كلما أسفرتم بها كان أعظم لأجوركم". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اسفار یعنی صبح کے اجالے کے بیان میں :
22025 ۔۔۔ سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فجر کی سنتوں کے متعلق فرمایا : بخدا فجر کی دو سنتیں مجھے سرخ رنگ کے اونٹوں سے بدرجہا محبوب ہیں۔ (ابن ابی شیبۃ)
22024- عن عاصم بن عمرو بن قتادة أن رجلا من قومه من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم قال: "أصبحوا بالصبح فإنكم كلما أصبحتم بها كان أعظم للأجر". "ص".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22026 ۔۔۔ سعید بن مسیب (رح) کی روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے ایک آدمی کو فجر کی سنتوں کے بعد لیٹے ہوئے دیکھا تو فرمایا اسے کنکریاں مارو (یا فرمایا کہ) تم لوگ اسے کنکریاں کیوں نہیں مارتے ہو ۔ (ابن ابی شیبۃ)
22025- عن سعيد بن جبير قال: "قال عمر في ركعتين قبل الفجر: لهما أحب إلي من حمر النعم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22027 ۔۔۔ ابو عثمان نہدی کہتے ہیں میں دیکھتا کہ اگر کوئی آدمی مسجد میں آتا اور سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فجر کی نماز پڑھا رہے ہوتے وہ آدمی مسجد کے کسی کونے میں پہلے دو رکعتیں پڑھتا پھر جماعت میں شریک ہوتا۔ (ابن ابی شیبۃ)
22026- عن سعيد بن المسيب قال: "رأى عمر رجلا اضطجع بعد الركعتين فقال: أحصبوه أو ألا حصبتموه". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22028 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز پڑھی چنانچہ جب نماز سے فارغ ہوئے تو ایک آدمی کو نماز پڑھتے دیکھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی انتظار میں بیٹھ گئے جب وہ نماز سے فارغ ہوا اسے اپنے پاس بلوایا اور فرمایا : فرض نماز کے بعد یہ تمہاری کونسی نماز ہے ؟ اس آدمی نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! جب میں مسجد میں داخل ہوا آپ جماعت کرا رہے تھے اور میں فجر کی دو رکعتیں نہیں پڑھ سکا ہوں لہٰذا میں آپ کے ساتھ جماعت میں شریک ہوگیا اور فرضوں کو سنتوں پر ترجیح دی چنانچہ جب میں نے فرض نماز کا سلام پھیرا تو دو رکعتوں کے لیے کھڑا ہوگیا ، جابر (رض) کہتے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آدمی پر نہ نکیر کی اور نہ ہی اس کی توثیق کی ۔ (رواہ ابن جریر)
22027- عن أبي عثمان النهدي قال: "رأيت الرجل يجيء وعمر بن الخطاب في صلاة الفجر فيصلي الركعتين في جانب المسجد، ثم يدخل مع القوم في صلاتهم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22029 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کہتے ہیں : طلوع فجر کے بعد بجز دو رکعتوں کے کوئی نماز جائز نہیں ۔ (عبدالرزاق)
22028- عن جابر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى الفجر، فلما قضى صلاته بصر برجل يصلي فرقبه حتى قضى صلاته، فأرسل إليه فقال: "ما صلاتك هذه بعد المكتوبة؟ " فقال: يا رسول الله دخلت المسجد وانت في الصلاة ولم أكن صليت ركعتي الفجر، فدخلت في صلاتك وآثرتها على الركعتين، فلما سلمت صليت الركعتين"، قال جابر: "ولم ينكر ذلك عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم ولم يغير". "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22030 ۔۔۔ عطیہ کہتے ہیں حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) نے فجر کی نماز کے بعد دو رکعتیں پڑھیں جب ان کے بارے میں ان سے دریافت کیا گیا تو آپ (رض) نے فرمایا : فجر کے بعد کوئی اور نماز نہیں لیکن میں فجر کی دو سنتیں نہیں پڑھ سکا تھا ۔ (رواہ ابن جریر)
22029- عن ابن عمر قال: "إنما هما ركعتان إذا طلع الفجر لا صلاة إلا ركعتان". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22031 ۔۔۔ قیس بن عمرو کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا کہ نماز کے بعد دوبارہ نماز پڑھ رہا ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا فجر کی دو رکعتیں دو بار پڑھ رہے ہو ؟ اس آدمی نے عرض کیا میں فجر کی نماز سے قبل دو رکعتیں نہیں پڑھ سکا ہوں اور وہ اب پڑھ رہا ہوں اس پر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش رہے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
22030- عن عطية قال: "صلى ابن عمر ركعتين بعد الفجر فقيل له: أبعد صلاة الفجر؟ " قال: "لا، ولكني لم أكن صليت ركعتي الفجر". "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22032 ۔۔۔ ابن جریر کہتے ہیں میں نے یحییٰ بن سعید کے بھائی عبدربہ بن سعید کو سنا ہے وہ اپنے دادا سے روایت کر رہے تھے کہ وہ صبح کے وقت مسجد کی طرف نکلے اتنے میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز شروع کردی لیکن انھوں نے فجر کی دو سنتیں نہیں پڑھی تھیں ۔ چنانچہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ جماعت میں شریک ہوگئے جب نماز سے فارغ ہوئے تو کھڑے ہوگئے اور دو سنتیں پڑھیں ۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس سے گزرے اور فرمایا : یہ کونسی نماز ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : میں نے سنتیں پڑھی ہیں۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آگے بڑھ گئے اور کچھ نہیں فرمایا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22031- عن قيس بن عمرو رأى النبي صلى الله عليه وسلم رجلا يصلي بعد صلاة الصبح ركعتين مرتين فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "أصلاة الصبح مرتين؟ " فقال الرجل: "إني لم أكن صليت الركعتين اللتين قبلهما، فصليتهما الآن فسكت رسول الله صلى الله عليه وسلم". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22033 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو نماز پڑھتے دیکھا اور مؤذن فجر کی نماز کے لیے اقامت کہہ رہا تھا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم صبح کی چار رکعتیں پڑھو گے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22032- عن ابن جرير سمعت عبد ربه بن سعيد أخا يحيى بن سعيد يحدث عن جده قال: "خرج إلى الصبح فدخل النبي صلى الله عليه وسلم في الصبح ولم يكن ركع ركعتي الفجر، فصلى مع النبي صلى الله عليه وسلم، ثم قام حين فرغ من الصبح، فركع ركعتي الفجر، فمر به النبي صلى الله عليه وسلم فقال: "ما هذه الصلاة؟ فأخبره، فسكت النبي صلى الله عليه وسلم، ومضى ولم يقل شيئا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22034 ۔۔۔ ابو جعفر کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابن قشب کے پاس سے گزرے وہ دو رکعتیں پڑھ رہے تھے درآں حالیکہ فرض نماز کے لیے اقامت کہی جا رہی تھی ، حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا دو نمازیں اکٹھی پڑھ رہے ہو ؟ ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22033- عن ابن أبي مليكة أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يصلي والمؤذن يقيم الصبح، فقال "له: "أتصلي الصبح أربعا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22035 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جس قدر سختی کے ساتھ فجر کی سنتوں کا اہتمام کیا ہے اتنا کسی اور نفل نماز پر نہیں کیا ۔ (ابن زجویہ)
22034- عن أبي جعفر قال: "مر رسول الله صلى الله عليه وسلم بابن القشب وهو يصلي ركعتين حين أقيمت الصلاة، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "أصلاتان معا". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22036 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کہتی ہیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جتنی جلدی فجر کی دو رکعتوں سنتوں کی طرف کی ہے اتنی جلدی کسی اور چیز کی طرف نہیں کی حتی کہ مال غنیمت کی طرف بھی اتنی جلدی نہیں کی ۔ (ابن زنجویہ)
22035- عن عائشة قالت: "ما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم على شيء من النوافل أشد معاهدة منه على الركعتين أمام الصبح". "ابن زنجويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22037 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر سے پہلے کی دو رکعتیں نہ حالت صحت میں چھوڑیں نہ حالت مرض میں نہ سفر میں نہ حضر میں خواہ گھر میں موجود ہوں یا نہ ہوں (کسی حالت میں نہیں چھوڑیں)
22036- عن عائشة قالت: "ما رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يسرع إلى شيء قط ما يسرع إلى الركعتين قبل الفجر، ولا إلى غنيمة يصيبها". "ابن زنجويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22038 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے پوچھا گیا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کونسی نماز پر ہمیشگی سے اہتمام کیا ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر سے قبل کی چار رکعتیں ہمیشہ اہتمام سے پڑھیں ۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان میں قیام رکوع اور سجدہ طویل کرتے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر سے پہلے کی دو رکعتیں کبھی نہیں چھوڑیں خواہ تندرست ہوں یا بیمار ، گھر میں ہوں یا سفر پر ہوں ۔ (رواہ ابن جریر)
22037- عن عائشة قالت: "إماما لم يدع صحيحا ولا مريضا في سفر ولا حضر، غائبا ولا شاهدا تعني النبي صلى الله عليه وسلم فركعتان قبل الفجر". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22039 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ظہر سے قبل کی چار رکعات اور فجر سے پہلے کی دو رکعتیں کبھی نہیں چھوڑیں ۔ (رواہ ابن جریر)
22038- عن عائشة أنها سئلت أية صلاة كانت أعجب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يداوم عليها؟ قالت: "كان يصلي قبل الظهر أربع ركعات يطيل فيهن القيام ويكثر فيهن الركوع والسجود، فإماما لم يدع صحيحا ولا مريضا، غائبا ولا شاهدا فركعتان قبل صلاة الغداة". "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক: