কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২২০৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22040 ۔۔۔ عطاء کی روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ صبح کی نماز پڑھی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو وہ آدمی کھڑا ہوگیا دو رکعتیں پڑھنے لگا حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے فرمایا : یہ کیسی دو رکعتیں ہیں ؟ عرض کیا : یا رسول اللہ ! جب میں آیا آپ نماز میں کھڑے تھے ، میں جماعت میں شریک ہوگیا اور دو رکعتیں نہیں پڑھیں ، مجھے ناپسند تھا کہ آپ جماعت کر رہے ہوں اور میں الگ سے نماز پڑھوں ۔ چنانچہ جب میں نماز سے فارغ ہوا تو اب دو رکعتیں پڑھنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نہ اسے منع کیا اور نہ اس کی توثیق کی ۔ (ابن ابی شیبۃ)
22039- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لا يدع أربع ركعات قبل الظهر وركعتين قبل الفجر. "ابن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22041 ۔۔۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن (رض) کہتے ہیں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور مؤذن فجر کی نماز کے لیے اقامت کہہ رہا تھا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو آدمیوں کو نماز پڑھتے دیکھا ارشاد فرمایا : کیا دو نمازیں اکٹھی پڑھ رہے ہو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22040- عن عطاء أن رجلا صلى مع النبي صلى الله عليه وسلم صلاة الصبح، فلما قضى النبي صلى الله عليه وسلم الصلاة قام الرجل فصلى ركعتين، فقال له النبي صلى الله عليه وسلم: "ما هاتان الركعتان؟ " فقال: يا رسول الله جئت وانت في الصلاة، ولم اكن صليت الركعتين قبل الفجر، فكرهت أن أصليهما وأنت تصلي، فلما قضيت الصلاة قمت فصليتهما، قال: فلم يأمره ولم ينهه". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فجر کی سنتوں کے بیان میں :
22042 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کا فرمان ہے کہ : بخدا ! ایک تکبیر دنیا ومافیہا سے بہتر ہے۔ (ابن سعد ، ابن ابی شیبہ ، ابن عساکر)
22041- عن أبي سلمة بن عبد الرحمن قال: "خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم والمؤذن يقيم الفجر، فوجد رجلين يصليان، فقال: "أصلاتان معا"؟ "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22043 ۔۔۔ عمرو بن میمون کہتے ہیں سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نماز میں تکبیرات کا پوری طرح اہتمام کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22042- عن عمر قال: "لتكبيرة واحدة خير من الدنيا وما فيها". "ابن سعد، ش كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22044 ۔۔۔ اسود کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) تکبیر تحریم کہتے وقت رفع یدین کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22043- عن عمرو بن ميمون قال: "كان عمر بن الخطاب يتم التكبير في الصلاة". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22045 ۔۔۔ عطاء کہتے ہیں مجھے روایت پہنچی ہے کہ حضرت عثمان (رض) جب تکبیر کہتے تو اپنے ہاتھوں کو کانوں کے پیچھے تک لے جاتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22044- عن الأسود أن عمر بن الخطاب كان يرفع يديه إلى التكبير. "عب، ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22046 ۔۔۔ حضرت براء بن عازب (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے پھر نماز سے فارغ ہونے تک رفع یدین نہیں کرتے تھے ۔ (ابن ابی شیبۃ)
22045- عن عطاء قال: "بلغني أن عثمان كان إذا كبر يخلف بيديه أذنيه". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22047 ۔۔۔ حضرت براء بن عازب (رض) کی روایت ہے کہ جب حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر کہتے تو ہاتھ اوپر اٹھاتے حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے انگوٹھے کانوں کے قریب دکھائی دیتے ۔ (رواہ عبدالرزاق) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث ضعاف الدارقطنی میں مروی ہے دیکھے ضعاف الدارلقطنی 221)
22046- "مسند البراء بن عازب" كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا افتتح الصلاة رفع يديه، ثم لا يرفعهما حتى يفرغ. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22048 ۔۔۔ موسیٰ بن ابی حبیب کی روایت ہے کہ حکم بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں تعلیم دیتے تھے کہ جب تم نماز کے لیے کھڑے ہوجاؤ تو تکبیر کہو اور اپنے ہاتھوں کو اوپر اٹھاؤ اور ہاتھ کانوں سے تجازو نہ کرنے پائیں اور پھر کہو۔ ” سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ یا اللہ ! تو پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں تیرا نام برکت والا ہے اور تیرا مرتبہ بلند وبالا ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ (رواہ ابو نعیم)
22047- "أيضا" كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا كبر رفع يديه حتى يرى إبهامه قريبا من أذنيه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22049 ۔۔۔ مجاہد کہتے ہیں میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین میں سے ایک آدمی جو بدر میں بھی شریک رہے کو اپنے بیٹے سے کہتے سنا کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پائی ؟ اس نے کہا جی ہاں ، کیا تکبیر اولی بھی پائی اس نے نفی میں جواب دیا ، بدری بولے : تم نے اتنی زیادہ بھلائی ضائع کردی ہے کہ اس کے مقابلہ میں سو اونٹ بھی ہیچ ہیں۔ (رواہ عبدالرزاق)
22048- "مسند الحكم بن عمير الثمالي" عن موسى بن أبي حبيب عن الحكم بن عمير قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعلمنا: إذا قمتم إلى الصلاة فكبروا، وارفعوا أيديكم ولا تجوزوا آذانكم، وقولوا: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك، وتعالى جدك ولا إله غيرك". "أبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22050 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر سے نماز کی ابتداء کرتے اور قرات الحمد للہ رب العالمین سے شروع کرتے اور جب غیر المغضوب علیہم اور الضالین پر پہنچتے تو آمین کہتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22049- عن مجاهد قال: "سمعت رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم لا أعلمه إلا ممن شهد بدرا" قال لابنه: "أدركت الصلاة معنا"؟ قال: "نعم" قال: "أدركت التكبيرة الأولى"؟ قال: "لا"، قال: "لما فاتك منها خير من مائة ناقة كلها سوداء العين". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22051 ۔۔۔ علقمہ کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) نے فرمایا : میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز دکھلاتا ہوں چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صرف ایک مرتبہ اپنے ہاتھ اوپر اٹھاتے ۔ (ابن ابی شیبۃ)
22050- عن عائشة كان النبي صلى الله عليه وسلم يفتتح الصلاة بالتكبير ويفتتح قراءته بالحمد لله رب العالمين، وإذا قال: "غير المغضوب عليهم ولا الضالين" قال: "آمين". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22052 ۔۔۔ ابان محاربی عبدی کی مسانید میں سے ہے کہ میں ایک وفد میں تھا چنانچہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے قبلہ رو ہو کر ہاتھ اوپر اٹھاتے تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لیتا ۔ (ابن شاھین ، ابو نعیم فی معرفۃ الصحابہ و ابوبکر خلاد النصیبی فی الجزء الثانی من فوائدہ)
22051- عن علقمة قال عبد الله: "ألا أريكم صلاة النبي صلى الله عليه وسلم فلم يرفع يديه إلا مرة". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22053 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا : الحمد للہ حمدا کبیر اضیبا مبارکا فیہ ، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے لگے کہ کون اس تسبیح کو لے اللہ کے حضور اسے پیش کرے ۔ (رواہ ابن نجار)
22052- "مسند أبان المحاربي - ويقال له العبدي - "كنت في الوفد فرأيت بياض إبط رسول الله صلى الله عليه وسلم حين رفع يديه يستقبل بهما القبلة. "ابن شاهين وأبو نعيم في معرفة الصحابة وأبو بكر بن خلاد النصيبي في الجزء الثاني من فوائده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ تکبیر تحریمہ کے اذکار اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22054 ۔۔۔ عبدالرزاق کی روایت ہے کہ اہل مکہ کہتے ہیں کہ ابن جریج نے نماز عطاء سے حاصل کی انھوں نے ابن زبیر سے اور ابن زبیر نے حضرت ابوبکر (رض) سے اور انھوں نے براہ راست نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے چنانچہ ہم نے ابن جریج سے زیادہ اچھی طرح نماز پڑھنے والا کسی کو نہیں دیکھا (احمد بن حنبل ، دارقطنی فی الافراد) اور دارقطنی کا کہنا ہے کہ اس حدیث میں عبدالرزاق ابن جریج سے متفرد ہیں۔ ” امام بیہقی نے بھی یہ حدیث روایت کی ہے اور ان کی روایت میں اتنا اضافہ ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز جبرائیل امین (علیہ السلام) سے حاصل کی اور جبرائیل (علیہ السلام) نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے ۔ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ ابن جریج نماز میں رفع یدین کرتے تھے ۔
22053- عن أنس قال: قال رجل: "الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه"، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لقد ابتدرها اثنا عشر ملكا أيهم يجيء بها وجه الرحمن عز وجل". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22055 ۔۔۔ روایت ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نماز کے شروع میں رفع یدین کرتے تھے اور پھر رکوع سے جب اوپر سر اٹھاتے پھر بھی رفع یدین کرتے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھی ہے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی نماز کے شروع میں رفع یدین کرتے تھے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے پھر بھی رفع یدین کرتے ۔ (بیہقی) اور ان کا کہنا ہے کہ اس حدیث کے تمام راوی ثقہ ہیں۔
22054- عن عبد الرزاق قال: "أهل مكة يقولون: أخذ ابن جريج الصلاة من عطاء وأخذها عطاء من ابن الزبير، وأخذ ابن الزبير من أبي بكر، وأخذها أبو بكر من النبي صلى الله عليه وسلم، ما رأيت أحدا أحسن صلاة من ابن جريج". "حم، قط في الأفراد - وقال: "تفرد به عبد الرزاق عن ابن جريج". "ق" وزاد: وأخذها النبي صلى الله عليه وسلم عن جبريل وأخذ جبريل من الله تبارك وتعالى. قال عبد الرزاق "وكان ابن جريج يرفع يديه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22056 ۔۔۔ اسود کہتے ہیں : میں نے سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کو شروع نماز میں رفع یدین کرتے دیکھا ہے پھر اس کے بعد رفع یدین نہیں کرتے تھے ۔ (طحاوی) ۔
22055- عن أبي بكر أنه كان يصلي هكذا يرفع يديه إذا افتتح الصلاة، وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع، وقال: "صليت خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم وكان يرفع يديه إذا افتتح الصلاة، وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع". "ق وقال: "رواته ثقات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22057 ۔۔۔ حکم کی روایت ہے کہ میں نے طاؤوس (رح) کو دیکھا کہ وہ تکبیر کہتے اور کانوں کے برابر تک رفع یدین کرتے پھر رکوع میں جانے سے پہلے رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تو پھر بھی رفع یدین کرتے چنانچہ میں نے طاؤوس (رح) کے شاگردوں سے رفع یدین کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ طاؤوس عمر (رض) اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کرتے ہیں۔ (سمویہ ، بیہقی)
22056- عن الأسود قال: "رأيت عمر بن الخطاب يرفع يديه في أول تكبيرة ثم لا يعود". "الطحاوي"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22058 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب فرض نماز کے لیے کھڑے ہوجاتے تو تکبیر کہتے اور کاندھوں کے برابر تک ہاتھ اٹھاتے جب قرات ختم کرتے پھر رفع یدین کرتے جب رکوع کرنا چاہتے پھر رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے اس وقت بھی رفع یدین کرتے ۔ جب بیٹھے ہوتے تو رفع یدین نہیں کرتے تھے جب دونوں سجدوں سے اٹھتے تو رفع یدین کرتے ۔ (رواہ احمد بن حنبل ، ترمذی) اور ترمذی کہتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ (ابن حبان ، بیہقی)
22057- عن الحكم قال: "رأيت طاووسا كبر فرفع يديه حذو منكبيه عند التكبيرة ورفع يديه عند الركوع وعند رفع رأسه من الركوع فسألت رجلا من أصحابه" فقال: "إنه يحدث عن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم". "سمويه ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22059 ۔۔۔ روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نماز میں تکبیر اولی کے وقت رفع یدین کرتے تھے اس کے بعد رفع یدین نہیں کرتے تھے ۔ (بیہقی) کلام : ۔۔۔ امام بیہقی (رح) نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔
22058- عن علي قال: "كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا قام إلى الصلاة المكتوبة كبر ورفع يديه حذو منكبيه، ويصنع ذلك إذا قضى قراءته، وإذا أراد أن يركع، ويصنعه إذا رفع رأسه من الركوع، ولا يرفع يديه في شيء من صلاته وهو قاعد، وإذا قام من السجدتين رفع يديه كذلك ثم كبر". "حم ت وقال: حسن صحيح حب ق".
tahqiq

তাহকীক: