কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২২০৫৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22060 ۔۔۔ براء بن عازب (رض) کہتے ہیں میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو رفع یدین کرتے دیکھا اور وہ ہاتھوں کو کانوں کے برابر تک لے جاتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبہ)
22059- عن علي أنه كان يرفع يديه في التكبيرة الأولى من الصلاة ثم لا يرفع في شيء منها. "ق وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22061 ۔۔۔ حضرت وائل (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو موسم سرما میں نماز پڑھتے دیکھا چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے ٹوپیاں اور چادریں اوڑھ رکھی تھیں اور چادروں کے اندر سے رفع یدین کرتے تھے ۔ (ضیاء المقدسی)
22060- "مسند البراء بن عازب" رأيت النبي صلى الله عليه وسلم رفع يديه حتى كادتا تحاذيان بأذنيه. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22062 ۔۔۔ اسی طرح حضرت براء بن عازب (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع یدین کرتے ۔ (ابن ابی شیبۃ)
22061- عن وائل قال: "أتيت النبي صلى الله عليه وسلم في الشتاء وهم يصلون في البرانس والأكسية يرفعون أيديهم فيها". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22063 ۔۔۔ طاؤوس (رح) کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر (رض) حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) اور حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) کو دیکھا ہے چنانچہ یہ تینوں حضرات نماز میں رفع یدین کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22062- "أيضا" رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يرفع يديه كلما ركع ورفع. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22064 ۔۔۔ بنو اسد کے آزاد کردہ غلام ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کو دیکھا کہ جب وہ نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے اور جب رکوع کرتے تو پھر بھی رفع یدین کرتے اور جب رکوع سے سر اوپر اٹھاتے پھر بھی رفع یدین کرتے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22063- عن طاووس قال: "رأيت عبد الله بن عمرو وعبد الله ابن عباس وعبد الله بن الزبير يرفعون أيديهم في الصلاة". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22065 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شروع نماز میں رفع یدین کرتے پھر رکوع میں جانے سے پہلے اور رکوع کے بعد بھی رفع یدین کرتے اور دونوں سجدوں کے درمیان رفع یدین نہیں کرتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق۔ وابن ابی شیبہ)
22064- عن أبي حمزة مولى بني أسد قال: "رأيت ابن عباس إذا افتتح الصلاة يرفع يديه، وإذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22066 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کی ہی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز شروع کرتے تو رفع یدین کرتے پھر رکوع میں جانے سے پہلے اور رکوع کے بعد بھی رفع یدین کرتے اور ہاتھوں کو کانوں کے برابر تک لے جاتے (ابن ابی شیبۃ) ۔
22065 – "مسند عبد الله بن عمر" رأيت النبي صلى الله عليه وسلم إذا افتتح الصلاة رفع يديه حتى يحاذي منكبيه، وإذا ركع وبعد ما يرفع، ولا يرفع يديه بين السجدتين. "عب ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22067 ۔۔۔ اسی طرح ابن عمر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب دو رکعتوں میں کھڑے ہوتے تو تکبیر کہہ کر رفع یدین کرتے ۔ (عبدالرزاق بن ابی شیبہ)
22066- "أيضا" أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يرفع يديه إذا افتتح، وإذا ركع وإذا رفع رأسه ولا يجاوز بهما أذنيه. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22068 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ جب نماز میں تکبیر کہتے تو رفع یدین کہتے اور ہاتھوں کا کو ندھوں تک لے جاتے اسی طرح رکوع میں جانے سے پہلے اور رکوع کے بعد بھی رفع یدین کرتے اور جب ایک رکعت سے دوسری رکعت کے لیے اٹھتے رفع یدین کرتے (رواہ ابن عساکر)
22067- "أيضا" كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا قام في الركعتين كبر ورفع يديه. "عب ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22069 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع اور سجدہ میں رفع یدین کرتے تھے (رواہ ابن شیبہ)
22068- عن علي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يرفع يديه إذا كبر في الصلاة حذو منكبيه، وإذا أراد أن يركع، وإذا رفع رأسه من الركوع، وإذا قام في الركعة فعل مثل ذلك. "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৬৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22070 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ابوبکر عمر اور عثمان (رض) تکبیرات میں کمی نہیں کرتے تھے ۔ ایک روایت میں ہے کہ ” تکبیرات تمام کرتے تھے چنانچہ جب رکوع میں جاتے رکوع سے اوپر اٹھتے اور جب سجدہ میں جاتے تکبیر کہتے تھے ۔ (عبدالرزاق ابن ابی شیبہ)
22069- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يرفع يديه في الركوع والسجود. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22071 ۔۔۔ حضرت انس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع اور سجدہ میں رفع یدین کرتے تھے (رواہ ابن نجار)
22070- عن أنس قال: "كان النبي صلى الله عليه وسلم وأبو بكر وعمر وعثمان لا ينقصون التكبير - وفي لفظ: يتمون التكبير - إذا ركعوا وإذا رفعوا وإذا وضعوا". "عب ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رفع یدین کے بیان میں :
22072 ۔۔۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ مجھے ایک صادق راوی نے حضرت ابوبکر ، حضرت عمر ، حضرت عثمان اور حضرت ابن مسعود (رض) کے متعلق بتایا ہے حضرات صحابہ کرام (رض) جب نماز شروع کرتے تو کہتے ۔ ” سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ یا اللہ ! تو پاک ہے اور تعریف کے لائق تو ہی ہے تیرا نام برکت والا ہے تیرا مرتبہ بہت بلند ہے اور تیرے سوا عبادت کے لائق نہیں ۔ (الہیثمی فی مجمع الزوائد ، والطبرانی فی الاوسط والکبیر) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سند میں مسعود بن سلیمان نامی ایک راوی ہے جس کے متعلق ابو حاتم کہتے ہیں کہ یہ مجہول ہے۔
22071- عن أنس أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يرفع يديه في الركوع والسجود. "ابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثناء کے بیان میں :
22073 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کہتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے تکبیر کہنے کے بعد کہتے ۔ ” سبحانک اللھم وبحمدک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ ور تعوذ کے وقت کہتے ! ” اعوذ باللہ من ھمزات الشیطان ونفخہ ونفثہ “۔ میں شیطان کے خطرات اس کے وسوسوں اور اس کی جادو وگری سے اللہ تبارک وتعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں ۔ (الدارقطنی) کلام : ۔۔۔ دارقطنی کہتے ہیں : عبدالرحمن بن عمرو بن شیبہ اپنے والد سے اس حدیث کو مرفوع بیان کرتے ہیں حالانکہ روایت عمر (رض) کی اور یہی صواب ہے۔ ذھبی کہتے ہیں کہ روای کا نام عمرو بن شیبہ ہے ابو حاتم کہتے ہیں کہ عمرو بن شیبہ مجہول راوی ہے۔ حافظ ابن حجر لسان المیزان میں لکھتے ہیں کہ عمرو بن شیبہ کو ابن حبان نے ثقات میں ذکر کیا ہے منذری نے ابو حاتم سے نقل کیا ہے کہ عمروبن شیبہ ثقہ راوی ہے یہ بھی احتمال ہے کہ منذری کی مراد ابو حاتم سے ابن حبان ہو چونکہ ابن حبان کی ابو حاتم بھی کنیت ہے۔ لہٰذا ذھبی نے ابو حاتم رازی سے جو نقل کیا ہے اس میں کوئی تناقض نہیں ہے۔ اس حدیث کو سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) پر موقوف بھی روایت کیا گیا ہے (ابن ابی شیبہ ، طحاوی ودارقطنی، مالک کہتے ہیں کہ یہ حدیث عمر (رض) سے مرفوع بھی روایت ہے۔ حالانکہ یہ صحیح نہیں ہے ، بیہقی نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ (ضعاف دارقطنی 224)
22072- "مسند الصديق" عن ابن جريج قال: "حدثني من أصدق عن أبي بكر وعن عمر وعن عثمان وعن ابن مسعود أنهم كانوا إذا استفتحوا قالوا: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثناء کے بیان میں :
22074 ۔۔۔ اسود بن یزید کہتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) جب نماز شروع کرتے تو بآواز بلند کہتے : ” سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ (سعید بن منصور)
22073- عن عمر قال: "كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا كبر للصلاة" قال: "سبحانك اللهم وبحمدك وتعالى جدك، ولا إله غيرك، فإذا تعوذ قال: أعوذ بالله من همزات الشيطان، ونفخه ونفثه" "قط" وقال: رفعه عبد الرحمن بن عمرو بن شيبة عن أبيه والمحفوظ عن عمر من قوله وهو الصواب قال الذهبي: عمرو بن شيبة، قال أبو حاتم: "مجهول، وقال الحافظ ابن حجر في اللسان: وقد ذكره ابن حبان في الثقات، ونقل المنذري عن أبي حاتم أنه ثقة، قلت: يحتمل أن يكون مراد المنذري بأبي حاتم ابن حبان فإنه أيضا يكنى أبا حاتم فلا يناقض ما نقله الذهبي عن أبي حاتم الرازي وقد رواه موقوفا على عمر". "ش والطحاوي قط ك" وقال: قد روى مرفوعا عن عمر ولا يصح. "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثناء کے بیان میں :
22075 ۔۔۔ ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ عمر (رض) جب نماز شروع کرتے تو تکبیر کہہ کر رفع یدین کرتے اور پھر باآواز بلند کہتے ۔ ” سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ (ضیاء المقدسی)
22074- عن الأسود بن يزيد قال: "كان عمر بن الخطاب إذا افتتح الصلاة رفع صوته يسمعنا فيقول: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثناء کے بیان میں :
22076 ۔۔۔ ابراہیم کہتے ہیں کہ علقمہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے پاس گئے تو ان کے اصحاب کہنے لگے جہاں تک ہو سکے ہمارے لیے یاد کر یا کرو۔ چنانچہ جب واپس آئے کہنے لگے میں نے آپ (رض) کو دیکھا جب نماز شروع کی تو کہنے لگے : ” سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ انھوں نے دو مرتبہ کلی کی اور دو مرتبہ ناک میں پانی ڈالا ۔ (ضیاء المقدسی)
22075- عن إبراهيم عن عمر أنه كان إذا افتتح الصلاة كبر ورفع يديه، ثم قال: "سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك، وتعالى جدك ولا إله غيرك يجهر بهن". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثناء کے بیان میں :
22077 ۔۔۔ خالد بن ابی عمران سالم بن عبداللہ اور نافع کی روایت نقل کرتے ہیں کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) اس وقت تک تکبیر نہیں کہتے تھے جب تک کہ صفوں کی طرف دیکھ کر انھیں سیدھی نہ کرلیتے چنانچہ صفیں جب سیدھی کرلی جاتی تو پھر تکبیر کہتے اور پھر باواز بلند کہتے ۔ ” سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ ور سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) ایسا ہی کرتے تھے ۔
22076- عن إبراهيم قال: "انطلق علقمة إلى عمر فقال له أصحابه: احفظ لنا ما استطعت، فلما رجع قال: رأيته حيث افتتح الصلاة" قال: "سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك، ورأيته توضأ فمضمض مرتين ونثر مرتين". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثناء کے بیان میں :
22078 ۔۔۔ ابو وائل کہتے ہیں کہ عثمان (رض) جب نماز شروع کرتے تو کہتے ۔ ” سبحانک اللھم وبحمدک و تبارک اسمک وتعالی جدک ولا الہ غیرک “۔ باواز بلند پڑھ کر ہمیں سناتے ۔ (دارقطنی)
22077- عن خالد بن أبي عمران أن سالم بن عبد الله ونافعا حدثاه أن عمر بن الخطاب كان لا يكبر حتى يلتفت إلى الصفوف وتعتدل فإذا عدلت كبر"، ثم قال: "سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك رافعا بها صوته، وأن أبا بكر الصديق كان يفعل ذلك". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৭৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ثناء کے بیان میں :
22079 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کہتے ہیں میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنا ہے کہ جب نماز میں تکبیر کہتے تو کہتے : ” لا الہ الا انت سبحانک انی ظلمت نفسی فاغفرلی ذنوبی انہ لا یغفر الذنوب الا انت “۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بلاشبہ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے میرے گناہ معاف فرما اور گناہوں کو تیرے سوا کوئی معاف نہیں کرتا ۔ (الشاشی و سعید بن منصور)
22078- عن أبي وائل قال: "كان عثمان إذا افتتح الصلاة يقول: سبحانك اللهم وبحمدك وتبارك اسمك وتعالى جدك ولا إله غيرك يسمعنا ذلك". "قط".
তাহকীক: