কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২২২১৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22219 ۔۔۔ روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) رکوع میں قرآن مجید پڑھنے سے منع کرتے تھے ، فرمایا کرتے تھے کہ جب تم رکوع کرو تو اپنے رب کی تعظیم بیان کیا کرو ، اور جب سجدہ کرو تو دعا مانگا کرو چونکہ سجدہ میں دعا قبولیت کے زیادہ لائق ہے۔ (ابو یعلی)
22219- عن علي أنه نهى أن يقرأ القرآن وهو راكع وقال إذا ركعتم فعظموا الرب، وإذا سجدتم فادعوا فقمن أن يستجاب لكم. "ع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22220 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرض نماز کے لیے کھڑے ہوتے تکبیر کہتے جب رکوع سے سر اوپڑ اٹھاتے تو ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہتے پھر اس کے فورا بعد کہتے ۔ ” اللہم ربنا لک الحمد ، ملء السموات وملء الارض وملء ماشئت من شیء بعد “۔ المخلص ۔ فائدہ : ۔۔۔ ابن صاعد کہتے ہیں مجھے معلوم نہیں کہ اس حدیث میں کسی نے قول کیا ہو بجز موسیٰ بن عقبہ کے ۔
22220- عن علي قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قام إلى الصلاة المكتوبة كبر، وإذا رفع من الركوع" قال: "سمع الله لمن حمده، ثم يتبعها اللهم ربنا لك الحمد ملء السموات وملء الأرض وملء ما شئت من شيء بعد". "المخلص. - قال ابن صاعد: لا أعلم يقول في هذا الحديث في المكتوبة إلا موسى بن عقبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رکوع اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22221 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ اللہ عزوجل اس آدمی کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھتے جو رکوع اور سجدہ میں اپنی کمر سیدھی نہیں رکھتا ۔ (ابن النجار) مزید تفصیل کے لیے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 996 ۔
22221- عن أنس قال: "إن الله لا ينظر إلى من لا يقيم صلبه في الركوع والسجود". "ابن النجار".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22222 ۔۔۔ ” مسند سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) “ عبدالکریم بن امیہ کہتے ہیں مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) ننگی زمین پر نماز پڑھ لیتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22222- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن عبد الكريم أبي أمية قال: "بلغني أن أبا بكر الصديق كان يسجد أو يصلي على الأرض مفضيا إليها". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22223 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو گرمی محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے کپڑے کے کنارے پر سجدہ کرلیا کرے ۔ (رواہ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ ، و بیہقی)
22223- عن عمر قال: "إذا وجد أحدكم الحر فليسجد على طرف ثوبه". "عب ش ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22224 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) سے مروی ہے کہ آدمی کو سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے یعنی پیشانی ، دو ہتھیلیاں ، دو گھٹنے اور دو پاؤں ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22224- عن عمر قال: "وجه ابن آدم للسجود على سبعة أعضاء: الجبهة والراحتين والركبتين والقدمين". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22225 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی آدمی گرمی یا سردی کی شدت کی وجہ سے سجدہ کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو اسے چاہیے کہ وہ اپنے کپڑے کے کنارے پر سجدہ کرلے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22225- عن عمر قال: "إذا لم يستطع أحدكم من الحر والبرد فليسجد على ثوبه". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22226 ۔۔۔ یحییٰ بن ابی کثیر (رح) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ سجدہ میں اپنے بالوں کو ہاتھ سے (گردوغبار سے) بچا رہا ہے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یا اللہ ! اس کے بالوں کو بھلائی سے محروم کر دے چنانچہ اس آدمی کے بال گرگئے ۔ (رواہ عبدالرزاق) فائدہ : ۔۔۔ اس جیسی احادیث کی روشنی میں فقہاء نے وضاحت کی ہے کہ نماز میں بالوں اور کپڑوں وغیرہ کو گرد و غبار سے بچانا مکروہ ہے۔
22226- عن يحيى بن أبي كثير أن النبي صلى الله عليه وسلم رأى رجلا يسجد ويتقي شعره بيده، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: "اللهم قبح شعره" فسقط شعره". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22227 ۔۔۔ یحییٰ بن ابی کثیر (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تین طرح کی پھونکیں مکروہ سمجھی گئی ہیں سجدہ کی جگہ پر پھونک مارنا (2) پینے کی چیز میں پھونک مارنا (3) اور کھانے میں پھونک مارنا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22227- عن يحيى بن أبي كثير أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: "ثلاث نفخات يكرهن: نفخة حيث يسجد، ونفخة في الشراب، ونفخة في الطعام". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22228 ۔۔۔ روایت ہے کہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) دو سجدوں کے درمیان (جلسہ میں) کہا کرتے تھے ۔ ” رب اغفرلی وارحمنی وارفعنی واجبرنی وارزقنی “۔ ے میرے پروردگار میری بخشش کر دے مجھ پر رحم کر ، میرے درجات بلند فرما میری حالت درست کر دے اور مجھے رزق عطا کر دے ۔
22228- عن علي أنه كان يقول بين السجدتين: "رب اغفر لي وارحمني وارفعني واجبرني وارزقني". "عب ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22229 ۔۔۔ ” مسند براء بن عازب “ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب (رض) نے ہمیں سجدے کا طریقہ بتایا : چنانچہ انھوں نے اپنی ہتھیلیوں کو زمین پر رکھ کر سہارا لیا اور سرینوں کو بلند کیا پھر فرمایا : حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح سجدہ کرتے تھے ۔ (ابن ابی شیبۃ) مزید تفصیل کے لیے دیکھے ضعیف ابی داؤد 190 ۔ سجدہ میں چہرہ کی جگہ :
22229- "مسند البراء بن عازب" عن أبي إسحاق قال: "وصف لنا البراء فاعتمد على كفيه ورفع عجيزته". فقال: "هكذا كان النبي صلى الله عليه وسلم يسجد". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22230 ۔۔۔ حضرت برآء (رض) کی روایت ہے کہ ان سے سوال کیا گیا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (سجدہ میں) چہرہ مبارک کہاں رکھتے تھے ؟ حضرت براء (رض) نے جواب دیا کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چہرہ مبارک سجدہ میں ہتھیلیوں کے درمیان رکھتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22230- عن البراء قال: "إنه سئل أين كان النبي صلى الله عليه وسلم يضع وجهه"؟ قال: "كان يضع وجهه بين كفيه أو قال يديه يعني في السجود". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22231 ۔۔۔ مسند ثوبان بن سعد بن حکم “۔ عمران بن حکم بن ثوبان اپنے دادا ثوبان (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کوے کی طرح ٹھونکیں مارنے اور درندے کی طرح بازو پھیلا کر رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ (ابن ابی عاصم وابو نعیم)
22231- "مسند ثوبان بن سعد بن الحكم" عن عمران بن الحكم ابن ثوبان عن أبيه ثوبان أن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن نقرة الغراب وافتراش السبع. "ابن أبي عاصم وأبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22232 ۔۔۔ ” مسند جابر بن عبداللہ (رض)) حضرت جابر (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بازؤں کو پیٹ سے جدا کرکے سجدہ کرتے تھے حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لی جاتی تھی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22232- "مسند جابر بن عبد الله" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا سجد جافى حتى يرى بياض أبطيه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22233 ۔۔۔ اسی طرح حضرت جابر بن عبداللہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اعتدال کے ساتھ سجدہ کرنے کا حکم دیتے تھے اور کتے کی طرح بازو پھیلا کر سجدہ کرنے سے منع فرماتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22233- "أيضا" سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يأمر بأن يعتدل في السجود ولا يسجد الرجل باسطا ذراعيه كالكلب. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22234 ۔۔۔ ابوقلابہ کی روایت ہے کہ مالک بن حویرث (رض) ہمارے ہاں تشریف لائے اور فرمایا : کیا میں تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے بارے میں نہ بتلاؤں ؟: چنانچہ کسی نماز کا بھی وقت نہیں تھا انھوں نے ہمیں نماز پڑھ کر دکھائی اور جب انھوں نے پہلی رکعت میں دوسرے سجدہ سے سر اوپر اٹھایا تو سیدھے بیٹھ گئے اور پھر زمین پر سہارا لے کر کھڑے ہوگئے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22234- عن أبي قلابة قال: "كان مالك بن الحويرث يأتينا فيقول: ألا أحدثكم عن صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فيصلي في غير وقت صلاة، فإذا رفع رأسه من السجدة الثانية في أول ركعة استوى قاعدا ثم قام واعتمد". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22235 ۔۔۔ ” مسند وائل بن حجر “ حضرت وائل بن حجر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سجدہ میں دیکھا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں کو کانوں کے قریب رکھا ہوا تھا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22235- "مسند وائل بن حجر" رأيت النبي صلى الله عليه وسلم حين سجد ويديه قريبا من أذنيه. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22236 ۔۔۔ اسی طرح حضرت وائل بن حجر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پیشانی اور ناک پر سجدہ کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ) فائدہ : ۔۔۔ پیشانی اور ناک پر سجدہ کرنا واجب ہے تاہم امام اعظم ابوحنیفہ کے نزدیک اگر صرف پیشانی یا صرف ناک پر سجدہ کیا جائے تو یہ کافی ہے۔
22236- "أيضا" رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يسجد على جبهته وأنفه. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22237 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن اقرم خزاعی “۔ عبداللہ بن اقرم (رض) کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ ابو بالقاع کے ساتھ نمرہ پہاڑ پر تھا ، اچانک ہمارے پاس سے کچھ سوار گزرے انھوں نے اپنی سواریوں کو راستے کے ایک طرف بٹھایا ، ابو بالقاع بولے ، اے بیٹا ! تم بکری کے بچے کے ساتھ رہو حتی کہ میں ان لوگوں کے پاس سے ہو آؤں ، چنانچہ وہ چل پڑے اور میں بھی ان کے ساتھ چل دیا جب وہ قریب پہنچے تو نماز کھڑی کردی گئی ۔ چانک دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے درمیان موجود ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھی اور میں نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی چنانچہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی سجدہ کرتے میں آپ کی بغلوں کی سفیدی دیکھ لیتا ۔ (رواہ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ ، احمد بن حنبل ، طبرانی ، وابو نعیم)
22237- "مسند عبد الله بن أقرم الخزاعي" كنت مع أبي بالقاع من نمرة 2، فمر بنا ركب فأناخوا بناحية الطريق فقال: "أي بني كن في بهمك حتى آتي هؤلاء القوم، فخرج وخرجت معه حتى دنا ودنوت فأقيمت الصلاة، وإذا رسول الله صلى الله عليه وسلم فيهم فصلى وصليت معه، فكنت أنظر إلى عفرتي 4 إبطي رسول الله صلى الله عليه وسلم كلما سجد. "عب ش حم طب وأبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ اور اس کے متعلقات کے بیان میں :
22238 ۔۔۔ مسند ابوہریرہ (رض) “۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ بسا اوقات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے عمامہ کے پیچ پر سجدہ کرلیتے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22238- "مسند أبي هريرة" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسجد على كور عمامته. "عب".
tahqiq

তাহকীক: