কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২২২৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22299 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کی روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورت حج میں دو سجدے کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ اس صورت کو بقیہ سورتوں پر دو سجدوں کے ساتھ فضیلت دی گئی ہے۔ (مالک ، عبدالرزاق ، ابن ابی شیبۃ وابو عبیدہ فی فضائلہ وابن مردویہ و بیہقی)
22299- عن عمر انه كان يسجد في الحج سجدتين، وقال: "إن هذه لسورة فضلت على سائر السور بسجدتين". "مالك عب ش وأبو عبيد في فضائله وابن مردويه ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22300 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے نماز میں سورت ” والنجم اذا ھوی “ پڑھی اور اس میں سجدہ کیا پھر کھڑے ہوئے اور ایک دوسری سورت بھی پڑھی ۔ (مالک ، ومسدد ، والطحاوی ، و بیہقی)
22300- عن أبي هريرة أن عمر بن الخطاب قرا بهم {وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى} فسجد فيها، ثم قام فقرأ سورة أخرى. "مالك ومسدد والطحاوي ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22301 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے جمعہ کے دن منبر پر بیٹھ کر آیت سجدہ تلاوت کی آپ (رض) نے منبر سے اتر کر سجدہ کیا اور لوگوں نے بھی ان کے ساتھ سجدہ کیا اگلے جمعہ میں پھر آپ (رض) نے یہی آیت سجدہ تلاوت کی لوگ سجدہ کرنے لگے تو آپ (رض) نے فرمایا : اپنی حالت پر بیٹھے رہو اللہ تعالیٰ نے ہمارے اوپر سجدہ واجب نہیں کیا الا یہ کہ ہم خود ہی اپنے تئیں سجدہ کرلیں ۔ چنانچہ آپ (رض) نے آیت تلاوت کی لیکن سجدہ نہیں کیا اور لوگوں کو بھی سجدے سے منع کیا ۔ (مالک وطحاوی)
22301- عن عروة أن عمر بن الخطاب قرأ السجدة وهو على المنبر يوم الجمعة فنزل فسجد، وسجدوا معه، ثم قرأها يوم الجمعة الأخرى، فذهبوا ليسجدوا فقال عمر: "على رسلكم إن الله لم يكتبها علينا إلا أن نشاء فقرأها، فلم يسجد، ومنعهم أن يسجدوا". "مالك والطحاوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22302 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عمرو (رض) کی روایت ہے کہ عمر (رض) نے ” سورت ص “ میں سجدہ تلاوت کیا ۔ (مسدد)
22302- عن ابن عمر أن عمر سجد في {ص} . "مسدد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22303 ۔۔۔ ابو مریم عبید کہتے ہیں ایک مرتبہ میں سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا ۔ چنانچہ آپ (رض) نے سورت ” ص “ پڑھی اور سجدہ کیا ۔ (رواہ ابن عساکر)
22303- عن أبي مريم عبيد قال: "دخلت مع عمر بن الخطاب محراب داود فقرأ فيه {ص} وسجد". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22304 ۔۔۔ سائب بن یزید کی روایت ہے کہ میں نے حضرت عثمان (رض) کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی انھوں نے سورت ” ص “ پڑھی اور اس میں سجدہ تلاوت کیا پھر کھڑے ہوئے اور بقیہ سورت پڑھی اور پھر رکوع کیا نماز سے فارغ ہونے کے بعد کسی نے پوچھا : اے امیر المؤمنین ! کیا سجدہ تلاوت فرائض میں سے ہے۔ آپ (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا ہے۔ (ابن مردویہ) فائدہ : ۔۔۔ یعنی ہمیں سجدہ تلاوت کے فرض واجب یا سنت ہونے سے بحث نہیں کرنی چاہیے ۔ چنانچہ قطع نظر اس کے جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجود تلاوت کیے ہیں تو ہمیں بھی کرنے چاہئیں الغرض سجود تلاوت بعض آیات میں واجب ہیں اور بعض آیات میں مسنون ۔ تفصیل کے لیے بحرالرئق فتح القدیر اور بدائع الصنائع کو دیکھ لیا جائے ۔
22304- عن السائب بن يزيد قال: "صليت خلف عثمان الفجر فقرأ بسورة {ص} فسجد فيها، ثم قام فقرأ ما بقي منها، ثم ركع،" فقال له بعض القوم: "يا أمير المؤمنين أمن عزائم السجود؟ " قال: "سجد بها رسول الله صلى الله عليه وسلم". "ابن مردويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22305 ۔۔۔ سائب بن یزید روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے منبر پر سورت ” ص “ پڑھی اور پھر منبر سے اتر کر سجدہ کیا ۔ (رواہ بیہقی)
22305- عن السائب بن يزيد أن عثمان بن عفان قرأ {ص} وهو على المنبر فنزل فسجد. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22306 ۔۔۔ مسروق کہتے ہیں میں نے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے پیچھے صبح کی نماز پڑھی انھوں نے سورت نجم پڑھی اور سجدہ کیا پھر کھڑے ہو کر بقیہ سورت پڑھی ۔ (رواہ طحاوی)
22306- عن مسروق قال: "صليت خلف عثمان الصبح فقرأ بالنجم فسجد فيها ثم قام فقرأ سورة أخرى". "الطحاوي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22307 ۔۔۔ ” مسند حنظلہ بن ابی حنظلہ انصاری “ چنانچہ جبلہ بن سحیم کہتے ہیں میں نے حضرت حنظلہ انصاری (رض) کے پیچھے نماز پڑھی وہ ان دنوں مسجد قبا کے پیش امام تھے انھوں نے پہلی رکعت میں سورت ” مریم “ پڑھی جب آیت سجدہ تک پہنچے تو سجدہ کیا۔ (بخاری فی الصحابہ و ابونعیم)
22307- "مسند حنظلة بن أبي حنظلة الأنصاري" عن جبلة بن سحيم قال: "صليت خلف حنظلة الأنصاري إمام مسجد قباء، فقرأ في الركعة الأولى {مَرْيَمَ} فلما بلغ السجدة سجد". "خ في الصحابة وأبو نعيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22308 ۔۔۔ حضرت زید بن ثابت (رض) کہتے ہیں ایک مرتبہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سورت ” النجم “ سنائی تاہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ نہیں کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22308- "مسند زيد بن ثابت" قرأت على رسول الله صلى الله عليه وسلم {النَّجْمُ} فلم يسجد. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22309 ۔۔۔ حضرت ابو درداء (رض) کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ بارہ سجدے کیے ہیں ان میں ایک سجدہ سورت نجم کا سجدہ بھی ہے۔ (ابن عساکر)
22309- عن أبي الدرداء أنه سجد مع رسول الله صلى الله عليه وسلم اثنتي عشرة سجدة منهن التي في {النَّجْمُ} . "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22310 ۔۔۔ حسن بصری (رح) کی روایت ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) نے خواب میں دیکھا کہ وہ ” سورت ص “ لکھ رہے ہیں لکھتے لکھتے جب آیت سجدہ پر پہنچے تو قلم کو ہاتھ سے چھوڑ کر سجدہ کیا ، اور ان کے ساتھ ساتھ قلم دوات اور گھر میں موجود ہر چیز نے سجدہ کیا اور ہر چیز کہہ رہی تھی : ” اللہم اغفربھا ذنبا واحطط بھا وزرا و اعظم بھا اجرا “۔ ترجمہ : ۔۔۔ یا اللہ اس سجدہ کے ذریعے گناہ معاف فرما اور بوجھ کو ہلکا کر اور اجر وثواب کو بڑھا دے ۔ حضرت ابو موسیٰ (رض) کا کہنا ہے کہ میں صبح کو حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا اور انھیں سارا ماجرا سنایا : اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے ابو موسیٰ ! ایک سجدہ ہے جسے ایک نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بھی کیا ہے اور اس سے ان کی توبہ ہوئی میں بھی یہ سجدہ کرتا ہوں جیسے اس نے کیا تھا ۔ (رواہ ابن عساکر)
22310- عن الحسن أن أبا موسى الأشعري رأى كأنه يكتب في منامه {ص} فلما انتهى إلى السجدة بدر القلم من يده فسجد، وبدرت الدواة، ولم يبق في البيت شيء إلا سجد معه فكل من يسجد معه يقول: اللهم اغفر بها ذنبا، واحطط بها وزرا، وأعظم بها أجرا، قال أبو موسى: فغدوت إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأخبرته، فقال: "يا أبا موسى سجدة سجد بها نبي كانت عندها توبة فسجدت كما سجد وترقبت كما ترقب". "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22311 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سورت ” اذا السماء انشقت “ اور ” اقراء باسم ربک الذی خلق “ میں سجدہ تلاوت کیا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ )
22311- "مسند أبي هريرة" سجدنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} و {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ} . "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22312 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورة ” اذا السماء انشقت “۔ میں سجدہ کیا کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22312- "أيضا" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سجد في {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} . "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22313 ۔۔۔ ابورافع کہتے ہیں میں نے حضرت ابوہریرہ (رض) کے پیچھے مدینہ میں عشاء کی نماز پڑھی اس میں انھوں نے سورت ” اذا السماء انشقت “۔ پڑھی اور اس میں سجدہ تلاوت کیا ۔ میں نے عرض کیا : کیا آپ اس سورت میں سجدہ کرتے ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا : میں نے اپنے خلیل ابو قاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس سورت میں سجدہ کرتے دیکھا ہے لہٰذا اسے نہیں چھوڑوں گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22313- عن أبي رافع قال: "صليت خلف أبي هريرة بالمدينة العشاء الآخرة،" فقرأ فيها {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فسجد فيها فقلت له: "تسجد فيها؟ " فقال: "رأيت خليلي أبا القاسم يسجد فيها فلا أدع ذلك". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22314 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سورت ” ص “ میں سجدہ کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22314- "مسند ابن عباس" كان النبي صلى الله عليه وسلم يسجد في {ص} . "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22315 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سورة ” النجم “ میں سجدہ کیا چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ہر آدمی نے سجدہ کیا بجز ایک بوڑھے کے چنانچہ اس نے مٹھی اٹھا کر پیشانی کے ساتھ لگا لی میں نے اس بوڑھے کو دیکھا کہ وہ بحالت کفر قتل کیا گیا۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22315- "مسند ابن مسعود" سجد رسول الله صلى الله عليه وسلم في {النَّجْمُ} فما بقي أحد إلا سجد معه إلا شيخ أخذ كفا من تراب فرفعه إلى جبهته فلقد رأيته قتل كافرا. "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22316 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صبح کی نماز میں سورت ” تنزیل السجدہ “ پڑھی اور اس میں سجدہ تلاوت کیا۔ (طبرانی فی الاوسط) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔
22316- عن علي أن النبي صلى الله عليه وسلم سجد في صلاة الصبح في {تَنْزِيلُ} السجدة. "طس وسنده ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ تلاوت کے بیان ہیں :
22317 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ چار سجدے فرض ہیں (1) الم تنزیل “ (2) ” حم “ السجدہ (3) ” اقراباسم ربک “۔ اور (4) النجم “ ۔ (ضیاء المقدسی ، طبرانی فی الاوسط وابن مندہ فی تاریخ اصبھان و بیہقی)
22317- عن علي قال: عزائم السجود أربع {آلم تَنْزِيلُ} السجدة و {حم} السجدة و {اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ} و {النَّجْمُ} . "ض ش طس وابن منده في تاريخ اصبهان ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৩১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سجدہ شکر کے بیان میں :
22318 ۔۔۔ ابو عوانہ ثقفی محمد بن عبید اللہ ایک آدمی ہے جن کا انھوں نے نام نہیں لیا روایت کرتے ہیں کہ جب سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) کو فتح یمامہ کی خبر پہنچی تو انھوں نے سجدہ شکر بجا لایا ۔ (عبدالرزاق ، ابن ابی شیبہ ، و بیہقی)
22318- عن أبي عوانة الثقفي محمد بن عبيد الله عن رجل لم يسمه قال: "سجد أبو بكر حين جاء فتح اليمامة". "عب ش ق".
tahqiq

তাহকীক: