কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২২৩৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز کے بیان میں :
22399 ۔۔۔ عطاء (رح) نے ایک مرتبہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) سے پوچھا : کیا عورتوں کو سواریوں پر نماز پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے ؟ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) نے جواب دیا : عورتوں کو سواریوں پر نماز ادا کرنے کی رخصت نہیں دی گئی ہے نہ شدت میں اور نہ ہی فراخی میں ۔ (رواہ ابن عساکر) فائدہ :۔۔۔ شدت اور فراخی کا مطلب یہ ہے کہ نہ حالت جنگ وجدل میں اور نہ ہی معمول کے حالات میں ۔
22399- عن عطاء أنه سأل عائشة هل رخص للنساء أن يصلين على الدواب؟ قالت: لم يرخص لهن في ذلك في شدة ولا رخاء. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کی نماز کے بیان میں :
22400 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ جب عورت سجدہ کرے تو اسے چاہیے کہ اپنی رانوں کو ملا کر سجدہ کرے ۔ (رواہ بیہقی)
22400- عن علي رضي الله عنه قال: "إذا سجدت المرأة فلتضم فخذيها". "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22401 ۔۔۔ مطیع بن اسود کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے لوگوں کو صبح کی نماز پڑھائی پھر انھیں یاد آیا کہ رات کو انھیں احتلام ہوا ہے چنانچہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے خود تو نماز لوٹا لی لیکن لوگوں کو نماز لوٹانے کا حکم نہیں دیا ۔ (رواہ بیہقی)
22401- عن مطيع بن الأسود قال: "صلى عمر بن الخطاب بالناس الصبح، ثم ذكر احتلاما فاغتسل، ثم أعاد صلاة الصبح ولم يأمر أحدا بإعادة الصلاة". "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22402 ۔۔۔ شرید ثقفی کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے بحالت جنابت لوگوں کو نماز پڑھا دی، یاد آنے پر آپ (رض) نے خود تو نماز لوٹالی لیکن لوگوں کو نماز لوٹانے کا حکم نہیں دیا ۔ (رواہ بیہقی)
22402- عن الشريد الثقفي أن عمر صلى بالناس وهو جنب فأعاد ولم يأمرهم أن يعيدوا. "ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22403 ۔۔۔ خالد بن لجلاج کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے ایک دن لوگوں کو نماز پڑھائی اور جب دو رکعتوں کے بعد بیٹھے تو کافی دیر تک بیٹھے رہے جب کھڑے ہوئے تو پیچھے ہٹے اور ہاتھ سے ایک آدمی کو پکڑ کر آگے بڑھایا اور اپنی جگہ لاکھڑا کیا ، پھر عصر کی نماز کے لیے تشریف لائے اور لوگوں کو نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو منبر پر کھڑے ہو کر حمد وثناء کے بعد فرمایا : اما بعد اے لوگو ! میں نے نماز کے لیے وضو کیا تھا کہ اسی اثناء میں میں اپنے اہل خانہ کی ایک عورت کے پاس سے گزرا اور میں تھوڑی دیر کے لیے اس کے ساتھ مشغول ہوگیا چنانچہ جب میں نماز میں تھا تو میں نے کچھ تری محسوس کی تو میں نے اپنے آپ کو دو اختیار دیئے اول یہ کہ میں تم سے حیاء کر جاؤں اور اللہ تعالیٰ کے سامنے جرات کا اظہار کرلوں ۔ دوم یہ کہ یا تو میں اللہ تعالیٰ سے حیاء کرو اور تمہارے سامنے جرات کا اظہار کروں حالانکہ مجھے یہ بات زیادہ محبوب تھی کہ میں اللہ تبارک وتعالیٰ سے حیا کرو اور تمہارے سامنے جرات کرلوں لہٰذا میں فورا باہر نکلا اور وضو کیا پھر از سرنو نماز پڑھی ، پس تم میں سے جس کو بھی میری جیسی کیفیت لاحق ہو اسے میرے ہی جیسا معاملہ کرنا چاہے ۔ (بیہقی ابن ابی شیبۃ)
22403- عن خالد بن اللجلاج أن عمر بن الخطاب صلى يوما للناس فلما جلس في الركعتين الأوليين أطال الجلوس، فلما استقل قائما نكص خلفه فأخذ بيد رجل من القوم فقدمه مكانه، فلما خرج إلى العصر صلى للناس، فلما انصرف أخذ بجناح المنبر، فحمد الله وأثنى عليه، ثم قال: "أما بعد أيها الناس فإني توضأت للصلاة، فمررت بامرأة من أهل بيتي فكان مني ومنها ما شاء الله أن يكون، فلما كنت في صلاتي وجدت بللا، فخيرت نفسي بين أمرين: إما أن أستحيي منكم وأجترئ على الله، وإما أن أستحيي من الله وأجترئ عليكم، فكان أن أستحيي من الله وأجترئ عليكم أحب إلى، فخرجت فتوضأت وجددت صلاتي، فمن صنع منكم كما صنعته فليصنع كما صنعت". "ق ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22404 ۔۔۔ عباد بن عوام ، حجاج ، ایک آدمی ، عمرو بن حارث ابن ابی ضرار کے سلسلہ میں سند سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) نے فرمایا کہ جس آدمی کو نماز میں نکسیر آجائے پس وہ واپس لوٹے اور وضو کرکے دوبارہ نماز میں شریک ہوجائے اور جو نماز ہوچکے اسے شمار میں لائے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22404- ثنا عباد بن العوام عن حجاج عن رجل عن عمرو بن الحارث ابن أبي ضرار عن عمر بن الخطاب في الرجل إذا رعف في الصلاة قال: "ينفتل فيتوضأ ثم يرجع فيصلي ويعتد بما مضى". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22405 ۔۔۔ عباد بن عوام کی روایت ہے کہ حجاج کہتے کہ ایک شیخ نجے بعض محدثین سیسیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) کے قول کی طرح ابوبکر صدیق (رض) کا قول بھی نقل کیا ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22405- ثنا عباد بن العوام عن حجاج قال: "حدثنا شيخ من أهل الحديث عن أبي بكر مثل قول عمر". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22406 ۔۔۔ محمد بن عمرو بن حارث روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) نے بحالت جنابت لوگوں کو نماز پڑھا دی جب صبح کو اچھی طرح سے روشنی پھیل گئی تو اپنے کپڑوں پر احتلام کا اثر دیکھا اور فرمایا : بخدا ! مجھ سے بڑی زیادتی ہوگئی ، میں تو جنبی ہوں ، پھر مجھے معلوم نہیں رہا ، چنانچہ آپ (رض) نے نماز کا اعادہ کیا جب کہ لوگوں کو نماز کے اعادہ کا حکم نہیں دیا ۔ (دارقطنی ، بیہقی شعب الایمان للبیہقی)
22406- عن محمد بن عمرو بن الحارث أن عثمان صلى بالناس وهو جنب، فلما أصبح نظر في ثوبه احتلاما فقال: "كبرت والله إلا أني أرى أجنب، ثم لا أعلم ثم أعاد ولم يأمرهم أن يعيدوا". "قط هق"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22407 ۔۔۔ حضرت علی (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتب ہم (جماعت صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی یکایک آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے واپس لوٹ گئے دراں حالیکہ ہم نماز ہی میں کھڑے تھے پھر (تھوڑی دیر کے بعد) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور آپ کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پھر ہمیں نماز پڑھائی اور نماز کے بعد فرمایا : جب میں نماز میں کھڑا ہوچکا پھر مجھے یاد آیا کہ میں جنابت کی حالت میں ہوں اور بغیر غسل کے نماز میں کھڑا ہوگیا ہوں اور تم میں سے جس کے دل میں بھی کوئی ایسی بات ہو اور اس کی کیفیت میری جیسی ہو اسے چاہیے کہ واپس لوٹ جائے حتی کہ جب اپنی حاجت یا غسل سے فارغ ہو تو واپس لوٹ آئے اور نماز ادا کرے ۔ (احمد بن حنبل)
22407- عن علي قال: "بينما نحن مع رسول الله صلى الله عليه وسلم نصلي إذ انصرف ونحن قيام، ثم أقبل ورأسه يقطر، فصلى لنا الصلاة،" ثم قال: "إني ذكرت أني كنت جنبا حين قمت إلى الصلاة لم أغتسل، فمن وجد منكم في بطنه رزا وكان على مثل ما كنت عليه فلينصرف حتى إذا فرغ من حاجته أو غسله ثم يعود إلى صلاته". "حم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22408 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا ہے کہ نماز کو حدث کے سوا کوئی چیز نہیں توڑتی سو جس بات کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمانے سے نہیں شرمائے اس سے میں بھی نہیں شرماتا ہوں حدث یہ ہے کہ انسان کو ہوا خارج ہوجائے یا پھر گوڑ مار دے ۔ (سعید بن منصور ، عبداللہ بن احمد والدورقی)
22408- عن علي قال: "إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "لا يقطع الصلاة إلا الحدث" لا أستحييكم مما لا يستحيي منه رسول الله صلى الله عليه وسلم والحدث أن يفسو أو يضرط". "ص عم والدورقي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22409 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی آدمی اپنے پیٹ میں خرابی پائے یا قے یا نکسیر کا اثر محسوس کرے اسے چاہیے کہ نماز سے واپس لوٹ جائے اور وضو کرے پھر جب تک اس نے بات نہیں کی تو اپنی نماز پر بناکر لے ۔ (عبدالرزاق ، ابن ابی شیبۃ ، وابو عبید فی الغریب ، دارقطنی ، بیہقی)
22409- عن علي قال: "إذ وجد أحدكم في بطنه رزا أو قيئا أو رعافا فلينصرف فليتوضأ، ثم ليبن على صلاته ما لم يتكلم". "عب ش وأبو عبيد في الغريب قط ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22410 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں کہ جب امام کو نماز میں قے یا نکسیر کا اثر محسوس ہو یا اپنے پیٹ میں کچھ خرابی محسوس کرتا ہو اسے چاہیے کہ اپنے ناک پر کپڑا رکھے اور مقتدیوں میں سے کسی کو آگے کر کے چلا جائے ۔ (رواہ دارقطنی)
22410- عن علي قال: "إذا أم الرجل القوم فوجد في بطنه رزا أو قيئا أو رعافا، فليضع ثوبه على أنفه وليأخذ بيد رجل من القوم فليقدمه". "قط".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22411 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) فرماتے ہیں جس آدمی کو نماز میں قے یا نکسیر آجائے یا وہ پیٹ میں تکلیف محسوس کرے اور اسے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے وضو ٹوٹ جانے کا خوف ہو اسے چاہیے کہ اپنا ہاتھ ناک پر رکھے اور اگر پڑھی ہوئی نماز کو شمار میں لانا چاہتا ہے تو وضو تک کلام نہ کرے پھر بقیہ نماز مکمل کرے اگر اس نے کلام کرلیا تو نماز کو از سر نو پڑھے اور گر تشہد کی مقدار میں بیٹھنے کے بعد اسے خوف لاحق ہوجائے کہ امام کے سلام پھیرنے سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ جائے گا اسے چاہیے کہ سلام پھیرے اس کی نماز مکمل ہوچکی ۔ (عبدالرزاق ، و بیہقی)
22411- عن علي قال: "أيما رجل دخل في الصلاة فأصابه رز في بطنه أو قيء أو رعاف فخشي أن يحدث قبل أن يسلم الإمام فليجعل يده على أنفه، وإن كان يريد أن يعتد بما قد مضى فلا يتكلم حتى يتوضأ، ثم يتم ما بقي، فإن تكلم فليستقبل صلاته وإن كان قد تشهد وخاف أن يحدث قبل أن يسلم الإمام فليسلم فقد تمت صلاته". "عب ق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22412 ۔۔۔ ابو رزین کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے ہمیں امامت کرائی اور نماز ہی میں انھیں نکسیر آگئی چنانچہ انھوں نے ایک آدمی کو پکڑ کر آگے بڑھا دیا اور خود پیچھے ہٹ گئے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22412- عن أبي رزين قال: "أمنا علي فرعف فأخذ رجلا فقدمه وتأخر". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22413 ۔۔۔ حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ نماز میں جو آدمی ہنس پڑے اسے نماز کا اعادہ کرنا چاہیے اور اسے وضو لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22413- عن جابر قال: "إذا ضحك الرجل في الصلاة فإنه يعيد الصلاة ولا يعيد الوضوء". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22414 ۔۔۔ حضرت ابوبکرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فجر کی نماز پڑھائی اور تکبیر تحریم کہنے کے بعد لوگوں کی طرف اشارہ کیا اور خود مسجد سے چل پڑے ، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا واپس آئے تو ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپکتے ہوئے دیکھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو نماز پڑھائی ۔ (رواہ ابن عساکر)
22414- علي أبي بكرة أن النبي صلى الله عليه وسلم كبر في صلاة الفجر، ثم أومأ إليهم، ثم انطلق فاغتسل فجاء ورأسه يقطر فصلى بهم. "كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22415 ۔۔۔ حضرت سلمان فارسی (رض) فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کوئی آدمی نماز میں پیشاب یا پاخانے کی حاجت محسوس کرے وہ واپس جائے اور کلام کیے بغیر وضو کرے اور واپس نماز کی طرف آجائے اور جو آیت پڑھ رہا تھا اسی سے نماز کو شروع کر دے ۔ (عبدالرزاق وابن عساکر)
22415- عن سلمان الفارسي قال: "إذا وجد أحدكم رزا من غائط أو بول فلينصرف فليتوضأ غير متكلم ولا راع لصنعه يعني عمل يد، ثم ليعد إلى الآية التي كان يقرأ". "عب كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل ۔۔۔ نماز کے مفسدات ، مکروہات اور مستحبات کے بیان میں نماز میں حدث لاحق ہونے کے بیان میں :
22416 ۔۔۔ ابن مسیب (رح) کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بحالت جنابت لوگوں کو نماز پڑھا دی پھر بعد میں لوگوں سمیت نماز دھرائی ۔
22416- عن ابن المسيب قال: "صلى النبي صلى الله عليه وسلم بأصحابه مرة وهو جنب فأعاد بهم". "عب وسنده ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مفسدات متفرقہ :
22417 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ ایک نماز کے پیچھے اس جیسی نماز مت پڑھو۔ (ابن ابی شیبۃ ، وسمویہ)
22417- عن عمر قال: "لا تصلوا على إثر صلاة صلاة مثلها". "ش وسمويه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৪১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مفسدات متفرقہ :
22418 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ فرض نماز کے بعد اسی جیسی نماز ہرگز مت پڑھو ۔ (عبدالرزاق و ابن ابی شیبۃ، وسمویہ)
22418- عن عمر قال: "لا تصلين دبر كل صلاة مكتوبة مثلها". "عب ش".
tahqiq

তাহকীক: