কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৪৭০২ টি

হাদীস নং: ২২৫৯৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ کا بیان :
22599 ۔۔۔ حضرت ام سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں مشغول تھے کہ آپ کے سامنے سے عبداللہ یا عمرو بن ابی سلمہ گزرنے لگے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ سے اشارہ کیا جس سے وہ واپس لوٹ گئے چنانچہ زینب بنت ام سلمہ (رض) سامنے سے گزرنے لگیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہاتھ سے یوں اشارہ کیا تو وہ چل پڑی جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا کہ یہ عورتیں زیادہ غلبہ والی ہیں۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22599- عن أم سلمة كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي فمر بين يديه عبد الله أو عمرو بن أبي سلمة، فقال: "بيده فرجع، فمرت زينب بنت أم سلمة، فقال بيده هكذا، فمضت، فلما صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم" قال: "هن أغلب". "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ کا بیان :
22600 ۔۔۔ ” مسند عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) “۔ حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک وادی میں تھے ، چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے اور ہم بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اٹھ گئے اچانک شعب ابی طالب سے ایک گدھا رونما ہوا جیسے دیکھ کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رک گئے اور تکبیر نہ کہی فورا بنو اسد کے بھائی یعقوب بن زمعہ گدھے کی طرف لپکے اور اسے واپس دھکیل دیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22600- "مسند عبد الله بن عمرو بن العاص" بينما نحن مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ببعض أعلى الوادي يريد أن يصلي قد قام وقمنا إذ خرج حمار من شعب أبي دب فأمسك النبي صلى الله عليه وسلم فلم يكبر وأحاز إليه يعقوب ابن زمعة أخو بني أسد حتى رده. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ کا بیان :
22601 ۔۔۔ اسود کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں : تم میں سے جو آدمی نماز میں ہوا سے چاہیے کہ وہ بھر پور کوشش کرے اور اپنے سامنے سے کسی کو گزرنے نہ دے چونکہ سامنے سے گزرنے والا نمازی کے اجر وثواب میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
22601- عن الأسود قال: قال عبد الله بن مسعود: "من استطاع منكم أن لا يمر بين يديه وهو يصلي فليفعل، فإن المار بين يدي المصلي أنقص أجرا من الممر عليه". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ کا بیان :
22602 ۔۔۔ اسود کی روایت ہے کہ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی آدمی تمہارے سامنے سے گزرنا چاہتا ہو اور تم نماز میں ہو تو اسے اپنے سامنے سے ہرگز مت گزرنے دو چونکہ وہ تمہاری نماز کے ایک حصہ کو ضائع کردیتا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
22602- عن الأسود أن ابن مسعود قال: "إذا أراد أحدكم أن يمر بين يديك وأنت تصلي فلا تدعه فإنه يطرح شطر صلاتك". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سترہ کا بیان :
22603 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ میں اور فضل ابن عباس (رض) عرفہ کے دن گدھی پر سوار حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سے گزرے گئے جب کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں تھے اور ہمارے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان کوئی اور چیز حائل نہیں تھی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22603- "مسند أنس رضي الله عنه" اجزت أنا والفضل بن عباس أمام النبي صلى الله عليه وسلم مرتدفين أتانا وهو يصلي يوم عرفة وليس بيننا وبينه من يحول بيننا وبينه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات سترہ :
22604 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رات کو نماز پڑھتے اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے جنازہ کی طرح دراز لیٹی ہوتی ۔ (رواہ عبدالرزاق، ابن ابی شیبۃ)
22604- عن عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلي من الليل وأنا معترضة بينه وبين القبلة كاعتراض الجنازة. "عب ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات سترہ :
22605 ۔۔۔ عروہ کی روایت ہے کہ ـحضرت عائشۃ صدیقہ (رض) فرماتی ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھتے اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے لیٹی ہوتی حضرت انس (رض) کا فرمان ہے کہ یہ (ازواج مطہرات) تمہاری مائیں ہیں تمہاری بہنیں ہیں اور تمہاری پھوپھیاں ہیں۔ (رواہ الخطیب فی الشفق والمفترق)
22605- عن عروة أن عائشة أخبرته أن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى وهي معترضة بين يديه، وقال أنس: "هن أمهاتكم وأخواتكم وعماتكم". "الخطيب في المتفق والمفترق".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات سترہ :
22606 ۔۔۔ حضرت میمونہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھتے جب کہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے برابر میں لیٹی ہوتی بسا اوقات جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدہ کرتے تو آپ کے کپڑے میرے ساتھ مس کرتے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چٹائی نما مصلی پر نماز پڑھتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22606- عن ميمونة قالت: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي وأنا بحذائه فربما أصابني ثوبه إذا سجد وكان يصلي على الخمرة" "ش".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات سترہ :
22607 ۔۔۔ ” مسند اسامہ (رض) “ حضرت اسامہ (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا کہ اچانک ایک جنازہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لایا گیا تاکہ آپ اس پر نماز جنازہ پڑھیں ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک طرف جو دیکھا تو سامنے سے ایک عورت آرہی تھی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے واپس کر دو ، چنانچہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے اس عورت کو واپس کردیا حتی کہ وہ نظروں سے اوجھل ہوگئی تب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جنازہ پر تکبیر کہی ۔ (الطبرانی عن اسامہ بن شریک)
22607- "مسند أسامة رضي الله عنه" إني لمع رسول الله صلى الله عليه وسلم إذ قربت إليه جنازة ليصلي عليها، فالتفت فنظر امرأة مقبلة فقال: "ردوها " فردوها مرارا حتى توارت، فلما رآها توارت كبر عليها". "طب عن أسامة بن شريك".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22608 ۔۔۔ حضرت عمرو بن حریث (رض) کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چمڑے سے سیئے ہوئے جوتوں میں نماز پڑھ رہے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22608- عن عمرو بن حريث قال: "رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي في نعلين مخصوفتين". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬০৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22609 ۔۔۔ ” مسند حمزہ بن عمرو اسلمی (رض) “۔ حمزہ ن عمر اسلمی (رض) کی روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہر چیز کے متعلق پوچھا ہے حتی کہ سجدہ میں کنکریوں کے ہٹانے کے متعلق دریافت کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک مرتبہ کنکریوں کو ہموار کرلو ورنہ چھوڑو ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22609- "مسند حمزة بن عمرو الأسلمي" سألت النبي صلى الله عليه وسلم عن كل شيء حتى سألته عن مسح الحصى، فقال: "واحدة أو دع". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22610 ۔۔۔ حضرت ابوذر (رض) کی روایت ہے کہ سجدہ کے لیے کنکریاں ہموار کرنے میں رخصت ہے لیکن ان کا جوں کا توں رہنے دینا سو اونٹنیوں سے افضل ہے۔ (رواہ عبدالرزاق)
22610- عن أبي ذر قال: "رخص في مسحة للسجود وتركها خير من مائة ناقة سوداء العين. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22611 ۔۔۔ ” مسند ابی قتادہ (رض) “۔ حضرت ابو قتادہ (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھتے تھے اور آپ کی نواسی امامہ بنت زنیب جو کہ ابو العاص بن ربیع بن عبدالعزی کی بیٹی ہے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی گردن مبارک پر ہوتی جب آپ رکوع کرتے اسے نیچے رکھ دیتے اور جب سجدہ سے اٹھتے تو اسے دوبارہ اٹھالیتے ۔ ابن جریج کہتے ہیں مجھے زید بن ابی عتاب ، عمرو بن سلیم کی سند سے خبر دی گئی ہے کہ وہ صبح کی نماز تھی ۔
22611- "مسند أبي قتادة" كان النبي صلى الله عليه وسلم يصلي وأمامة بنت زينب ابنة رسول الله صلى الله عليه وسلم وهي ابنة أبي العاص بن الربيع بن عبد العزى على رقبته، فإذا ركع وضعها، وإذا قام من السجود أخذها فأعادها على رقبته، قال: ابن جريج، "أخبرت عن زيد بن أبي عتاب عن عمرو بن سليم أنها صلاة الصبح". "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22612 ۔۔۔ ابو سلمہ بن عبدالرحمن ، عبداللہ بن حارث سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے اور امامہ بنت ابوالعاص بنت زینب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے کاندھے پر ہوتی جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع کرتے تو اسے نیچے رکھ دیتے اور جب سجدہ سے اٹھتے تو اسے دوبارہ اٹھالیتے ۔ (رواہ ابن مسندہ ، وابن عساکر)
22612- عن أبي سلمة بن عبد الرحمن عن عبد الله بن الحارث قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي وأمامة بنت أبي العاص بنت زينب على عاتقه، فإذا ركع وضعها وإذا قام حملها". "ابن منده كر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22613 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اس عمارت کے رب کی قسم میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں داخل ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے جوتے آپ کے پاؤں میں تھے پھر آپ نے اسی حالت میں نماز پڑھی اور اسی حالت میں مسجد سے باہر نکل گئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جوتے نہیں اتارے ۔
22613- "مسند أبي هريرة رضي الله عنه" ورب هذه البنية لقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يدخل ونعلاه في رجليه، ثم يصلي وهو كذلك ثم يخرج من المسجد وهو كذلك ما خلعهما. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22614 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جوتے اتار کر کے بھی نماز پڑھتے دیکھا ہے اور جوتے پہنے ہوئے بھی ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دائیں طرف سے بھی جوتے پہن لیتے تھے اور بائیں طرف سے بھی ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22614- "أيضا" رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي حافيا ومتنعلا ورأيته ينتعل عن يمينه وعن شماله. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22615 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مقام ابراہیم کے پاس جوتوں سمیت نماز پڑھتے دیکھا ہے پھر جب آپ نماز سے فارغ ہو کر چل پڑے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برابر جوتے پہنے ہوئے تھے ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22615- "أيضا" رأيت النبي صلى الله عليه وسلم ها هنا عند المقام يصلي وعليه نعلاه ثم انصرف وهما عليه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22616 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن شخیر کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جوتے پہنے ہوئے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ (رواہ عبدالرزاق فی مصنفہ)
22616- "مسند عبد الله بن الشخير" رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى في نعليه. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22617 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن شخیر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے دیکھا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تھوک پاؤں تلے ڈالی اور اسے پاؤں میں پہنے ہوئے جوتے سے رگڑ دیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
22617- "أيضا" رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي، ثم تنخم تحت قدمه، ثم دلكها بنعله وهي في رجله. "عب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬১৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مباحات نماز :
22618 ۔۔۔ حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بچھونے پر نماز پڑھ لیتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ فی مصنفہ)
22618- "مسند ابن عباس رضي الله عنهما" أن رسول الله صلى الله عليه وسلم صلى على بساط. "ش".
tahqiq

তাহকীক: