কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نماز کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৪৭০২ টি
হাদীস নং: ২২৬৩৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کو ٹھنڈا کرکے ، جلدی اور تاخیر سے پڑھنے کا بیان :
22639 ۔۔۔ ابن ابی ملیکہ کی روایت ہے کہ ایک مرتبہ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) تشریف لائے آپ (رض) نے ابو محذورہ (رض) کو بآواز بلند اذان دیتے سنا تو آپ (رض) نے فرمایا : اس کی ہلاکت (کلمہ تعجب) کیا اسے خوف نہیں کہ اس کا پیٹ پھٹ جائے گا حضرت ابو محذورہ (رض) نے عرض کیا : یا امیر المؤمنین ! میں نے تو آپ کی آمد کی وجہ سے آواز بلند کی ہے فرمایا : تم گرمی والی سر زمین میں ہو لہٰذا نماز کو ٹھنڈا کرو اور پھر ٹھنڈا کرو آپ (رض) نے دو یا تین بار فرمایا پھر دو رکعتیں پڑھو ، اور پھر اقامت کہہ کر نماز کھڑی کر دو ۔ (رواہ البیہقی)
22639- عن ابن أبي مليكة أن عمر بن الخطاب قدم مكة فسمع صوت أبي محذورة فقال: "ويحه ما أشد صوته اما يخاف أن تنشق مريطاؤه" فقال: "إنما شددت صوتي لقدومك يا أمير المؤمنين، إنك في بلدة حارة فأبرد على الناس ثم أبرد مرتين أو ثلاثا، ثم انزل فاركع ركعتين ثم ثوب". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کو ٹھنڈا کرکے ، جلدی اور تاخیر سے پڑھنے کا بیان :
22640 ۔۔۔ ” مسند ابو ذر (رض) “ حضرت ابوذر (رض) کی روایت ہے کہ ہم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے حضرت بلال (رض) نے اذان دینا چاہی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا نماز کو ٹھنڈی کرو پھر بلال (رض) نے اذان دینی چاہی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز کو اور ٹھنڈی کرو حتی کہ ہم ٹیلوں کا سایہ دیکھنے لگے پھر (کچھ دیر کے بعد) بلال (رض) نے اذان دی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھائی اور پھر فرمایا : گرمی کی شدت جہنم کی تپش کے اثر سے ہوتی ہے ، جب گرمی کی شدت بڑھ جائے تو نماز کو ٹھنڈی کر کے پڑھا کرو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22640- "مسند أبي ذر رضي الله عنه" كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم في مسير فأراد بلال أن يؤذن فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أبرد"، ثم أراد أن يؤذن" فقال: "أبرد" حتى رأينا فيء التلول، ثم أذن فصلى الظهر،" ثم قال: "إن شدة الحر من فيح جهنم، فإذا اشتد الحر فأبردوا بالصلاة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کو ٹھنڈا کرکے ، جلدی اور تاخیر سے پڑھنے کا بیان :
22641 ۔۔۔ ابراہیم (رح) فرماتے ہیں : صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین تمہاری بنسبت ظہر کی نماز کو زیادہ ٹھنڈی کرکے پڑھتے تھے ۔ (رواہ الضیاء المقدسی فی المختارہ)
22641- عن إبراهيم قال: "كانوا أشد إبرادا بالظهر منكم". "ض".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کو ٹھنڈا کرکے ، جلدی اور تاخیر سے پڑھنے کا بیان :
22642 ۔۔۔ ابراہیم (رح) فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین ظہر کی نماز تاخیر سے پڑھتے تھے فجر کی نماز جلدی پڑھتے تھے جب کہ بارش والے دن مغرب کی نماز تاخیر سے پڑھتے تھے ۔ (رواہ سعید بن منصور فی شیبہ)
22642- عن إبراهيم قال: "كانوا يؤخرون الظهر ويعجلون الفجر، ويؤخرون المغرب في اليوم المغيم". "ص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کو ٹھنڈا کرکے ، جلدی اور تاخیر سے پڑھنے کا بیان :
22643 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں : بارش کے دن ظہر کی نماز کو جلدی اور عصر کی نماز کو تاخیر سے پڑھو۔ (رواہ ابن ابی شیبہ فی مصنفہ)
22643- عن عمر قال: "إذا كان يوم الغيم فعجلوا الظهر، وأخروا العصر". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نماز کو ٹھنڈا کرکے ، جلدی اور تاخیر سے پڑھنے کا بیان :
22644 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) فرماتے ہیں کہ بارش والے دن عصر کی نماز جلدی پڑھ لو اور ظہر کی نماز تاخیر سے پڑھو ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22644- عن عمر قال: "إذا كان يوم الغيم فعجلوا العصر، وأخروا الظهر". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات تبرید :
22645 ۔۔۔ ” مسند جناب ارت (رض) “ حضرت خباب (رض) کی روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نماز میں شدید گرمی کی شکایت کی لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری شکایت نہیں سنی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، والامام احمد بن حنبل ومسلم فی کتاب المساجد والنسائی) فائدہ : ۔۔۔ علامہ ہندی رحمۃ اللہ کا یہ باب قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ نماز کو ٹھنڈی کرکے پڑھنے کے متعلق کچھ مسائل کو مزید لانا چاہتے ہیں۔
22645- "مسند خباب بن الأرت" شكونا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الصلاة في الرمضاء فلم يشكنا. "ش حم م ن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات تبرید :
22646 ۔۔۔ اسی طرح حضرت خباب بن ارت (رض) کی روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دوپہر کو شدید گرمی کی شکایت کی لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری شکایت نہ سنی اور ارشاد فرمایا : جب زوال شمس ہوجائے تو نماز پڑھ لو، (رواہ ابن المنذر فی الاوسط والطبرانی)
22646- "أيضا" شكونا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم شدة حر الرمضاء، فلم يشكنا وقال: "إذا زالت الشمس فصلوا". "ابن المنذر في الأوسط، طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات تبرید :
22647 ۔۔۔ حضرت خباب (رض) کی روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شدت گرمی کی شکایت کی لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری شکایت نہ سنی ۔ (رواہ عبدالرزاق ، والطبرانی)
22647- "أيضا" شكونا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم الرمضاء، فلم يشكنا يقول في صلاة الهجير. "عب طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ متعلقات تبرید :
22648 ۔۔۔ حضرت عباس (رض) کی ہی روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی کہ سجدہ میں ہماری پیشانیوں کو شدید تپش محسوس ہوتی ہے لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہماری شکایت نہیں سنی ۔ (رواہ الطبرانی)
22648- "أيضا" شكونا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم شدة الحر في جباهنا وأكفنا فلم يشكنا 2 "طب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪৯
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تکبیرات صلوۃ :
22649 ۔۔۔ ” مسند عمران بن حصین (رض) “۔ مطرف بن شخیر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے اور عمران بن حصین (رض) نے سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کے ساتھ نماز پڑھی چنانچہ آپ (رض) جب بھی سجدہ کرتے تکبیر کہتے اور سجدہ سے سر اٹھاتے وقت بھی تکبیر کہتے ، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا ہماری یہ نماز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز جیسی ہے۔ (رواہ عبدالرزاق، و ابن ابی شیبۃ)
22649- "مسند عمران بن حصين" عن مطرف بن الشخير قال: "صليت أنا وعمران بن حصين مع علي فجعل يكبر إذا سجد وإذا رفع رأسه فلما انفتل" قال: "إن صلاتنا هذه مثل صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم". "عب ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫০
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22650 ۔۔۔ عبداللہ بن لبید بن عمیر لیثی (رض) اپنے والد اور دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرض نماز میں ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرتے تھے ۔ (رواہ الخطیب وقال : غریب وابن عساکر) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث ضعیف ہے دیکھے الاباطیل 396 ۔
22650- عن عبد الله بن عبيد بن عمير الليثي عن أبيه عن جده قال: "كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يرفع يديه مع كل تكبيرة في الصلاة المكتوبة". "خط وقال: "غريب، كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫১
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22651 ۔۔۔ حضرت مالک بن حارث کی روایت ہے کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر کہتے اور رکوع سے اوپر اٹھتے ہوئے بھی تکبیر کہتے اور ہاتھ بھی اٹھاتے حتی کہ ہاتھوں کو کانوں کے سروں کے برابر کردیتے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22651- "مسند مالك بن الحويرث" رأيت النبي صلى الله عليه وسلم يكبر إذا ركع وإذا رفع رأسه من الركوع حتى يحاذي بهما فروع أذنيه. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫২
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22652 ۔۔۔ مالک بن حویرث (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ جب آپ شروع نماز میں تکبیر کہتے تو رفع یدین کرتے جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے تو رفع یدین کرتے اور جب ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہتے تو اس وقت بھی رفع یدین کرتے ۔ (رواہ ابن عساکر)
22652- "أيضا" رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يرفع يديه إذا كبر لافتتاح الصلاة ويرفع يديه إذا كبر للركوع ويرفع يديه إذا قال: "سمع الله لمن حمده". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫৩
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22653 ۔۔۔ حضرت وائل بن حجر (رض) کی روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اوپر نیچے اٹھتے بیٹھتے وقت تکبیر کہتے اور تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرتے اور دائیں وبائیں سلام پھیرتے حتی کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرہ اقدس کی سفیدی ظاہر ہوجاتی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22653- "مسند وائل بن حجر" صليت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فكان يكبر إذا خفض وإذا رفع، ويرفع يديه عند التكبير، ويسلم عن يمينه وعن يساره حتى يبدو وضح وجهه. "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫৪
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22654 ۔۔۔ ابو سلمہ (رض) کی روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ (رض) جب ہمیں نماز پڑھاتے تو اوپر نیچے اٹھتے بیٹھتے تکبیر کہتے اور جب نماز سے فارغ ہوتے تو کہتے میری نماز رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز سے زیادہ مشابہ ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22654- عن أبي سلمة قال: "كان أبو هريرة إذا صلى لنا كبر كلما رفع ووضع وإذا انصرف" قال: "أنا أشبهكم صلاة برسول الله صلى الله عليه وسلم". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫৫
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22655 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تکبیر کہتے اور جب رکوع کرتے تکبیر کہتے پھر ” سمع اللہ لمن حمدہ “۔ کہتے اور سیدھے کھڑے ہوجاتے اور کھڑے کھڑے کہتے ” ربنا ولک الحمد ‘۔ پھر جب سجدہ کے لیے جھکتے تو تکبیر کہتے پھر سجدہ سے سر اٹھاتے ہوئے تکبیر کہتے ، پھر جب دوسرے سجدہ کے لیے جاتے تکبیر کہتے پھر جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے پھر پوری نماز میں اسی طرح کرتے حتی کہ نماز پوری کرلیتے ، دو رکعتوں میں بیٹھنے کے بعد اگر اٹھنا ہوتا تو اٹھتے وقت پھر تکبیر کہتے ۔ (رواہ عبدالرزاق، والبخاری ومسلم ، وابودادؤ، والنسائی)
22655- "مسند أبي هريرة" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا قام إلى الصلاة يكبر حين يقوم، ويكبر حين يركع ثم يقول: "سمع الله لمن حمده حين يرفع صلبه من الركعة ثم يقول وهو قائم: ربنا ولك الحمد، ثم يكبر حين يهوي ساجدا، ثم يكبر حين يرفع رأسه، ثم يكبر حين يسجد ثم يكبر حين يرفع رأسه ثم يفعل ذلك في الصلاة كلها حتى يقضيها، ويكبر حين يقوم من الثنتين بعد الجلوس". "عب خ م د ن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫৬
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22656 ۔۔۔ عکرمہ کہتے ہیں کہ میں یعلی کو مقام ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھتے دیکھا چنانچہ یعلی جب بھی اوپر نیچے اٹھتے بیٹھتے تکبیر کہتے ۔ میں ابن عباس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا تو ان سے اس کے متعلق دریافت کیا تو انھوں نے مجھے کہا : کیا یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز نہیں ہے عکرمہ (رح) کی ماں نہ رہے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22656- عن عكرمة قال: "رأيت يعلى يصلي خلف المقام يكبر في كل وضع ورفع فأتيت ابن عباس، فأخبرته بذلك فقال لي ابن عباس: أو ليس تلك صلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم لا أم لعكرمة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫৭
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22657 ۔۔۔ عمرو قتادہ (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا میں نے فلاں آدمی کے ساتھ نماز پڑھی اس نے نماز میں بائیس مرتبہ تکبیریں کہیں گویا کہ سائل امام کا عیب سمجھ رہا تھا ، حضرت عبداللہ ابن عباس (رض) نے فرمایا : تیری ہلاکت یہ تو ابو القاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت ہے۔ (رواہ عبدالرزاق فی منصفہ)
22657- عن عمرو عن قتادة قال: "جاء رجل إلى ابن عباس فقال: إني قد صليت مع فلان فكبر بنا اثنتين وعشرين تكبيرة كأنه يريد بذلك عيبه فقال ابن عباس: ويحك تلك سنة أبي القاسم صلى الله عليه وسلم". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫৮
نماز کا بیان
পরিচ্ছেদঃ
22658 ۔۔۔ ” مسند ابن مسعود “۔ حضرت عبداللہ ابن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اٹھتے بیٹھتے کھڑے ہوتے اور قیام کے وقت تکبیر کہتے تھے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) اور سیدنا حضرت عمر ابن خطاب (رض) بھی اسی طرح کرتے تھے ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
22658- "مسند ابن مسعود" كان النبي صلى الله عليه وسلم يكبر في كل رفع ووضع وقيام وقعود وأبو بكر وعمر. "ش".
তাহকীক: