কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৫৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44583 نکاح کا اعلان کرو اور مساجد میں نکاح کرو اور اس پر دف بجاؤ۔ رواہ الترمذی وقال حسن غریب عن عائشہ۔ کلام : حدیث کچھ زیادتی کے ساتھ بھی مروی ہے حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 185 والضعیفۃ 978
44583- أعلنوا هذا النكاح، واجعلوه في المساجد واضربوا عليه بالدفوف. "ت: حسن غريب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44584 حلال و حرام کے درمیان فرق کرنے والی چیز نکاح کے موقع پر دف بجانا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والترمذی وقال حسن والنسائی وابن ماجہ والبغوی والطبرانی والحاکم والبیہقی وابو نعیم فی المعرفۃ عن محمد بن حاطب الجمحی
44584- فصل ما بين الحلال والحرام ضرب الدفوف والصوت في النكاح. "حم، ت: حسن، ن، هـ، والبغوي، طب، ك، ق، وأبو نعيم في المعرفة - عن محمد بن حاطب الجمحي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44585 نکاح دین کو مکمل کردیتا ہے نہ کہ پانی (مادہ منویہ) کو بہانا نہ ہی وہ نکاح جو پوشیدہ رچایا جائے یہاں تک کہ دف کی آواز سنی جائے یا دھواں دیکھا جائے۔ رواہ البیہقی وضعفہ عن علی
44585- كمل دينه، النكاح لا السفاح، ولا نكاح السر حتى يسمع دف أو يري دخان. "ق وضعفه - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৫৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44586 جس شخص کو پسند ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ سے پاکیزہ حالت میں ملاقات کرے اسے چاہیے کہ وہ آزاد عورتوں سے نکاح کرے۔ رواہ ابن عدی وابن عساکر عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 646 والشذرۃ 354
44586- من أحب أن يلقى الله طاهرا فليتزوج الحرائر. "عد، وابن عساكر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44587 سر سبزویرانے سے بچتے رہو ، چنانچہ خوبصورت عورت برائی کے منبع پر ہوتی ہے۔ رواہ الرامھر مزی فی الامثال والدارقطنی فی الافراد والدیلمی عن ابی سعید۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 413 والاتقان 462
44587- إياكم وخضراء الدمن: المرأة الحسناء في المنبت السوء. "الرامهرمزي في الأمثال، قط في الأفراد، والديلمي - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44588 حسن شخص نے کسی عورت سے اس کے دین اور اس کی خوبصورت کی وجہ سے نکاح کیا تو یہ اس کے لیے تنگی اور ضرورت میں درستی کا سامان ہوگا۔ رواہ ابن النجار عن ابن عباس
44588- من تزوج امرأة لدينها وجمالها كان له في ذلك سداد من عوز. "ابن النجار - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44589 جس شخص نے کسی عورت سے اس کی عزت کو سامنے رکھ کر شادی کی اللہ تعالیٰ اس کی ذلت میں اضافہ کرے گا جس شخص نے مال کی وجہ سے شادی کی اللہ تعالیٰ اس کے فقروفاقہ میں اضافہ کرے گا جس نے حسن و جمال کے پیش نظر شادی کی اللہ تعالیٰ اس کے گھٹیا پن میں اضافہ کرے گا جس شخص نے کسی عورت سے شادی کی تاکہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھ سکے اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرسکے اور صلہ رحمی کرسکے اس کی یہ تمام حاجتیں پوری ہوں گی اس عورت میں اس کے لیے برکت ہوگی اور اللہ تعالیٰ اس مرد میں بھی اس عورت کے لیے برکت عطا کرے گا۔ رواہ ابن النجار عن انس۔ کلام : حدیث موضوع ہے دیکھئے ترتیب الموضوعات 669 وتذکرۃ الموضوعات 133
44589- من تزوج امرأة لعزها لم يزده الله إلا ذلا، ومن تزوجها لمالها لم يزده الله تعالى إلا فقرا، ومن تزوجها لحسنها لم يزده الله إلا دناءة، ومن تزوج امرأة ليغض بصره ويحصن فرجه ويصل رحمه كان ذلك منه، وبورك له فيها، وبارك الله لها فيه. "ابن النجار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44590 عورت کے چہرے کے حسن و جمال کو اس کے دین کے حسن و جمال پر ترجیح نہیں دینی چاہیے۔ رواہ الدیلمی عن عبادۃ بن الصامت وفیہ الوازع بن قانع
44590- لا يختار حسن وجه المرأة على حسن دينها. "الديلمي - عن عبادة بن الصامت، وفيه الوازع بن قانع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44591 عورتوں کی تین قسمیں ہیں ایک عورت وہ جو برتن کی مانند ہو جسے اٹھایا جاتا ہے اور رکھ دیا جاتا ہے ، دوسری عورت وہ جو کھجلی یعنی خارش ہی ہو تیسری عورت وہ جو محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی ہو مسلمان ہو اور اپنے شوہر کی مدد کرتی ہو یہ عورت اپنے شوہر کے لیے پوشیدہ خزانے سے بھی بہتر ہے۔ رواہ ابوالشیخ عن ابن عمر والرامھر مزی فی الامثال عن جابر وفیہ ارطاۃ بن المنذر عن عبداللہ بن دینار البھرانی وھما ضعیفان
44591- النساء ثلاثة أصناف: صنف كالوعاء تحمل وتضع، وصنف كالعر وهو الجرب، وصنف ودود ولود مسلمة تعين زوجها على إيمانه، وهي خير له من الكنز. "أبو الشيخ - عن ابن عمر، والرامهرمزي في الأمثال - عن جابر، وفيه أرطأة بن المنذر عن عبد الله بن دينار البهراني، وهما ضعيفان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44592 عورتیں گڑیاؤں کی مانند ہوتی ہیں لہٰذا ان کا انتخاب کرو۔ رواہ الحاکم فی تاریخہ عن عمرو بن العاص۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 461 ۔
44592- النساء لعب فتخيروا. "ك في تاريخه - عن عمرو ابن العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44593 اپنے نطفوں کے لیے انتخاب کرو۔ رواہ تمام والضیاء المقدسی عن انس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الغماز 71
44593- تخيروا لنطفكم. "تمام، ض - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44594 اپنے نطفوں کے لیے اختیار کرو اور منکوحہ کا انتخاب کرو تمہیں سرینوں والی عورتوں سے نکاح کرنا چاہیے چونکہ وہ زیادہ نجیب ہوتی ہیں۔ رواہ ابن عدی والدیلمی عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 534 والمتناھیۃ 1006
44594- تخيروا لنطفكم، وانتخبوا المناكح، وعليكم بذوات الأوراك، فإنهن أنجب. "عد، والديلمي - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44595 نکاح کرو تمہاری پاکدامنی میں اضافہ ہوگا اور پانچ قسم کی عورتوں سے نکاح مت کرو شھبرہ لھبرہ نھبرہ ھیدرۃ اور لفوتہ۔ عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ نے جو کچھ فرمایا میں اسے نہیں سمجھتا ہوں ارشاد فرمایا : کیا تم عرب نہیں ہو ؟ فرمایا : شھبرہ وہ عورت ہوتی ہے جو لاغر طویل القامت ہو لھبرہ وہ عورت ہے جو نیلگوں آنکھوں والی اور بدزبان ہو، نھبرہ وہ عورت ہے جو کوتاہ قد اور گھٹیا صفات کی مالک ہو ھیدرہ سزہ پشت بوڑھی عورت ہوتی ہے اور نفوتہ وہ عورت ہے جو غیر کے نطفے سے جنم لینے والے بچے کو تجھ سے منسوب کردے۔ رواہ الدیلمی عن زید بن حارثۃ
44595- تزوج تزد عفة إلى عفتك، ولا تزوج خمسة: شهبرة، ولا لهبرة، ولا نهبرة، ولا هيدرة، ولا لفوتا؛ قال: يا رسول الله! ما أدري مما قلت شيئا! قال: ألستم عربا؟ أما الشهبرة فالطويلة المهزولة، وأما اللهبرة فالزرقاء البذية، وأما النهبرة فالقصيرة الذميمة، وأما الهيدرة فالعجوز المدبرة، وأما اللفوت فهي ذات الولد من غيرك. "الديلمي - عن زيد بن حارثة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44596 نیلگوں آنکھوں والی عورتوں سے نکاح کرو چونکہ ان میں برکت ہوتی ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے العضیفۃ 738 وکشف الخفائ 1414
44596- تزوجوا الزرق، فإن فيهن يمنا. "الديلمي - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44597 محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت سے نکاح کرو تاکہ قیامت کے دن میں تمہاری وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کرسکوں۔ رواہ ابوداؤد والنسائی والطبرانی والحاکم والبخاری ومسلم عن معقل بن یسار
44597- تزوجوا الودود الولود، فإني مكاثر بكم الأمم. "د، ن، طب، ك، ق - عن معقل بن يسار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44598 محبت کرنے والی اور زیادہ بچے پیدا کرنے والی عورت سے نکاح کرو تاکہ میں قیامت کے دن تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر سکوں۔ رواہ الخطیب وابن النجار عن عمر
44598- تزوجوا الودود الولود، فإني مكاثر بكم الأمم يوم القيامة. "الخطيب وابن النجار - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44599 زیادہ بچے پیدا کرنے والی اور محبت کرنے والی عورت سے نکاح کرو چونکہ قیامت کے دن تمہاری کثرت کی وجہ سے باقی انبیاء پر فخر کرسکوں گا۔ رواہ احمد بن حنبل وابن حبان وسمویہ والبخاری ومسلم و سعید بن المنصور عن انس
44599- تزوجوا الولود الودود، فإني مكاثر بكم الأنبياء يوم القيامة. "حم، حب، وسمويه، ق، ص - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44600 تین وجوہ کی بناء پر عورت سے نکاح کیا جاتا ہے۔ اس کے مال جمال اور دین کی وجہ سے، تمہیں دیندار عورت سے نکاح کرنا چاہیے تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔ رواہ احمد بن حنبل عن عائشۃ (رض)
44600- تزوج المرأة لثلاث: لمالها وجمالها ودينها، فعليك بذات الدين تربت يداك. "حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44601 تین خصلتوں میں سے کسی ایک خصلت کی بناء پر عورت سے نکاح کیا جاتا ہے ، عورت سے نکاح کیا جاتا ہے اس کے مال کی وجہ سے عورت سے نکاح کیا جاتا ہے اس کے دین اور اخلاق کی وج سے تم دیندار اور بااخلاق عورت کو ترجیح دو تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔ رواہ ابویعلی وابن حبان وعبد بن حمید والدارقطنی والحاکم و سعید بن المنصور والرامھرمزی فی الامثال والعسکری عن ابی سعید
44601- تنكح المرأة على إحدى خصال ثلاث: تنكح المرأة على مالها، وتنكح المرأة على دينها وخلقها، فخذ ذات الدين والخلق تربت يمينك. "ع، حب، وعبد بن حميد، قط، ك، ص، والرامهرمزي في الأمثال، والعسكري - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44602 چار خصلتوں کی وجہ سے عورت سے نکاح کیا جاتا ہے مال دین جمال، حسب ونسب تمہیں دیندار عورت سے نکاح کرنا چاہیے تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں۔ رواہ سعید بن المنصور عن مکحول مرسلاً
44602- تنكح المرأة على أربع خلال: على مالها، وعلى دينها، وعلى جمالها، وعلى حسبها ونسبها، فعليك بذات الدين! تربت يداك. "ص - عن مكحول مرسلا".
তাহকীক: