কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৪৫৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح
44563 اپنی قوم میں نکاح کرنے والے کی مثال اس جانور جیسی ہے جیسے سبزازار اپنے گھر پر ہی مل جائے۔ رواہ الطبرانی عن طلحۃ

۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5984 والضعیفۃ 1539
44563- الناكح في قومه كالمعشب في داره. "طب - عن طلحة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح
44564 ہجرت کرو اس سے تمہارے بیٹوں میں بزرگی آئے گی۔ رواہ الخطیب عن عائشۃ

۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6079
44564- هاجروا تورثوا أبناءكم مجدا. "خط - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح
44565 بوڑھی اور بانجھ عورت سے نکاح مت کرو چونکہ میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔

رواہ الطبرانی والحاکم عن عیاض بن غنم

۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6218
44565- لا تزوجوا عجوزا ولا عاقرا، فإني مكاثر بكم الأمم. "طب، ك - عن عياض بن غنم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح
44566 نکا کح شغار سے منع کیا ہے۔

رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والبیہقی فی السنن عن ابن عمر
44566- نهى عن الشغار. "حم، ق، عن عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح
44567 متعہ سے منع کیا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل عن جابر والبخاری عن علی
44567- نهى عن المتعة. "حم - عن جابر؛ خ - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح
44568 میری امت کی بہترین عورتیں وہ ہیں جو خوبصورت ہوں اور ان کے مہر قلیل ہوں۔

رواہ ابن عدی عن عائشۃ

۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2817 و ضعیف الجامع 2928
44568- خير نساء أمتي أصبحهن وجها، وأقلهن مهرا. "عد عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ زیادہ بچے جننے والی عورت سے نکاح
44569 تمہاری بہترین عورتیں وہ ہیں جو بچے پیدا کرنے والی ہوں محبت کرتی ہو اور غمخوار ہوں جب اللہ تعالیٰ سے ڈرتی ہوں، سب سے بری عورتیں وہ ہیں جو بےمہابا باہر نکلتی ہوں فخر کرتی ہوں اور وہ منافقات ہیں ان کی جنت میں داخل ہونے کی مقدار بس اتنی ہی ہوگی جتنی کہ سیاہ کو ؤں میں سفید پروں والے کوے۔ رواہ البیہقی فی السنن عن ابی اذینۃ الصدفی مرسلاً و سلیمان بن یسار مرسلاً
44569- خير نسائكم الولود الودود المواسية المؤاتية إذا اتقين الله، وشر نسائكم المتبرجات المتخيلات، وهن المنافقات، لا يدخل الجنة منهن إلا مثل الغراب الأعصم. 2 "هق - عن أبي أذينة الصدفي مرسلا؛ وسليمان بن يسار مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
44570 تم فلاں شخص کے پاس جاؤ اور ان کی عورتوں کو دیکھ آؤ چونکہ یہ چیز تمہارے درمیان باعث محبت ہوگی اگر تم راضی ہوگے میں تمہارا نکاح کردوں گا۔ رواہ الطبرانی عن المغیرۃ
44570- ائت فلانا فانظر إلى فتاتهم، فإنه أثبت للود بينكما فإن رضيتها أنكحتك. "طب - عن المغيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
44571 تم میں سے کسی شخص کے دل میں اللہ تعالیٰ کسی عورت کے متعلق نکاح کا خیال ڈال دے اس عورت کو ایک نظر دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ رواہ سعید بن المنصور واحمد بن حنبل وابن ماجہ والحاکم والطبرانی والبیہقی و ابونعیم فی المعرفۃ عن محمد بن مسلمۃ الانصاری
44571- إذا ألقى الله في قلب امرئ منكم خطبة امرأة فلا بأس أن ينظر إليها. "ص، حم، هـ، ك، طب، ق، وأبو نعيم في المعرفة - عن محمد بن مسلمة الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
44572 اس عورت کو ایک نظر دیکھ لو چونکہ اس کی طرف دیکھ لینا تم دونوں کے درمیان موافقت پیدا کرنے کے لیے زیادہ مناسب ہے۔ رواہ الترمذی وقال حسن والنسائی عن المغیرۃ بن شعبۃ
44572- انظر إليها فإنه أحرى أن يؤدم بينكما. "ت: حسن، ن - عن المغيرة بن شعبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
44573 ان عورتوں کی طرف دیکھ لو چونکہ انصاری عورتوں کی آنکھوں میں کچھ ہے (یعنی انصاری عورتوں کی آنکھیں نیلگوں ہیں) ۔ رواہ النسائی وابن حبان عن ابوہریرہ
44573- انظر إليها فإن في أعين الأنصار شيئا. "ن، حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44574 جب اللہ تعالیٰ کسی مرد کے دل میں کسی عورت سے نکاح کرنے کے متعلق بات ڈال دیں تو اس عورت کی شکل و صورت کے متعلق غور و فکر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ رواہ ابونعیم فی المعرفۃ عن محمد بن مسلمۃ
44574- إذا قذف الله في قلب عبد نكاح امرأة فلا بأس أن يتأمل خلقها. "أبو نعيم في المعرفة - عن محمد بن مسلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44575 تم (عورت) اس کے رخساروں کو سونگھ لو اور اس کے پھٹوں کو بھی دیکھ لو۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی فی الاوسط والحاکم والبیہقی و سعید بن المنصور عن انس
44575- شمي عوارضها، وانظري إلى عرقوبيها. 1 "حم، طس، ك، ق، ص - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44576 نکاح ایک آنکھ کی مانند ہے اسے کانی مت کرو۔ رواہ ابونعیم عن ابن عباس
44576- النكاح عين فلا تعورها. "أبو نعيم - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44577 جس نکاح پر اخراجات کمہوں وہ برکت میں عظیم ترہوتا ہے۔ رواہ الخطیب فی المتفق والمفترق عن عائشۃ
44577- أعظم النكاح بركة أيسره مؤنة. "خط في المتفق والمفترق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44578 نکاح ظاہر کرو اور نکاح کے موقع پر دف بجاؤ۔ رواہ البیہقی عن عائشۃ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1-33
44578- أظهروا النكاح واضربوا عليه بالغربال. "ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44579 نکاح ظاہراً کرو اس کا اعلان کرو۔ چونکہ یہ نکاح ہے پانی کو صرف بہانا ہی نہیں ہے۔ رواہ البغوی وابن عساکر عن عبداللہ بن عبدالرحمن عن ھبار عن ابیہ عن جدہ ھبار قال البغوی ھذا الحدیث فی الغناء وفی سندہ علی بن قرین وھو وضاع
44579- أشيدوا النكاح وأعلنوه، هذا النكاح لا السفاح. "البغوي، كره - عن عبد الله بن عبد الرحمن عن هبار عن أبيه عن جده هبار؛ قال البغوي: هذا الحديث في الغناء، وفي سنده على ابن قرين وضاع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44580 نکاح کا اعلان کرو، نکاح کا اعلان کرو، نکاح کا اعلان کرو چونکہ یہ نکاح ہے پانی ضائع کرنا نہیں ہے۔ رواہ الحسن بن سفیان والطبرانی وابن عساکر عن عبداللہ بن ابی عبداللہ الھبار بن الاسود عن ابیہ عن جدہ ھبارانہ زوج بیتالہ۔۔۔یعنی انھوں نے اپنی ایک بیٹی کی شادی کرائی ان کے پاس آگ کی ایک بھٹی تھی اور دف تھا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آواز سنی فرمایا : یہ کیسی آواز ہے جواب دیا گیا کہ ھبار نے اپنی بیٹی کا نکاح کیا ہے۔ (راوی کہتا یہ حدیث ذکر کی) ۔
44580- أشيدوا النكاح! أشيدوا النكاح! هذا النكاح لا السفاح. "الحسن بن سفيان، طب، وابن عساكر - عن عبد الله ابن أبي عبد الله الهبار بن الأسود عن أبيه عن جده هبار أنه زوج بنتا له، وكان عندهم كير وغرابيل، فسمع رسول الله صلى الله عليه وسلم الصوت، فقال: ما هذا؟ فقيل: زوج هبار ابنته، قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44581 نکاح کا اعلان کرو۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والحاکم و ابونعیم فی الحلیۃ والبخاری ومسلم و سعید بن المنصور عن ابن الزبیر
44581- أعلنوا النكاح. "حم، طب، ك، حل، ق، ص - عن ابن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৫৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شادی سے پہلے دیکھنا
44582 اس نکاح کا اعلان کرو اور اس پر دف بجاؤ۔ رواہ الترمذی عن عائشۃ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 564 و ضعیف ابن ماجہ 516
44582- أعلنوا هذا النكاح، واضربوا عليه بالغربال. "ت - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: