কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৬১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44603 تمہیں کنواری عورتوں سے نکاح کرنا چاہیے چونکہ وہ شیریں دہن ہوتی ہیں اور گرم جسم کی مالک ہوتی ہیں۔ رواہ سعید بن المنصور عن عمرو بن عثمان مرسلاً
44603- عليكم بأبكار النساء! فإنهن أعذب أفواها، وأسخن جلودا. "ص - عن عمرو بن عثمان مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44604 تم نے کنواری عورت سے نکاح کیوں نہیں کیا تم اس کا جی بہلاتے وہ تمہارا جی بہلاتی تم اس کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے وہ تمہارے ساتھ کرتی۔ (رواہ الطبرانی واحمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی ابن ماجہ عن جابر کہتے ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا : کیا تم نے کنواری عورت سے نکاح کیا یا غیر کنواری سے ؟ میں نے عرض کیا کنواری سے پھر یہ حدیث ذکر کی) ۔
44604- فهلا بكرا! تلاعبها وتلاعبك، وتضاحكها وتضاحكك. "ط، حم، خ، م، د، ن، هـ - عن جابر قال قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: تزوجت بكرا أم ثيبا؟ قلت: ثيبا، قال فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44605 تمہیں نوجوان دوشیزاؤں سے شادیاں کرنی چاہئیں انہی سے نکاح کرو وہ زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں بااخلاق ہوتی ہیں اور شیریں دہن ہوتی ہیں، بلاشبہ مومنین کے بچوں کی روحیں جنت میں سبزرنگ کی چڑیوں میں ہوتی ہیں وہاں ان کے باپ اور ابراھیم (علیہ السلام) ان کی کفالت کرتے ہیں۔ روا سعید بن المنصور عن مکحول مرسلاً
44605- عليكم بالجواري الشباب! فانكحوهن، فإنهن أفتح أرحاما، وأعز أخلاقا، وأطيب أفواها، إن ذراري المؤمنين أرواحهم في عصافير خضر في شجر الجنة يكفلهم أبوهم وإبراهيم. "ص - عن مكحول مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44606 تمہیں نوجوان دوشیزوں سے نکاح کرنا چاہیے چونکہ وہ شیریں دہن اور بااخلاق ہوتی ہیں نیز زیادہ بچے پیدا کرتی ہیں کیا تم نہیں جانتے میں تمہاری کثرت پر فخر کروں گا۔ رواہ سعید بن المنصور عن مکحول مرسلاً
44606- عليكم بالجواري الشباب! فإنهن أطيب أفواها، وأعز أخلاقا، وأفتح أرحاما، ألم تعلموا أني مكاثر. "ص - عن مكحول مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44607 حسن و جمال کی وجہ سے عورتوں سے نکاح مت کرو پس دور نہیں کہ ان کا حسن انھیں ہلاک کردے مال کی بناء پر بھی عورتوں سے نکاح مت کرو کیونکہ ہوسکتا ہے کہ ان کا مال انھیں سرکش بنادے لہٰذا دین داری کی وجہ سے عورتوں سے نکاح کرو سیاہ فام چپٹی ناک والی دیندار لونڈی فضل ہے۔ رواہ الطبرانی والبخاری ومسلم عن ابن عمرو
44607- لا تنكحوا النساء لحسنهن، فعسى حسنهن أن يرديهن، ولا تنكحوهن لأموالهن فعسى أموالهن أن تطغيهن؛ فانكحوهن على الدين، ولأمة سوداء خرماء ذات دين أفضل. "طب، ق - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44608 حسن کی بناء پر عورت سے نکاح مت کرو ہوسکتا ہے ، اس کا حسن اسے تباہ کردے مال کی وجہ سے بھی عورت سے نکاح مت کرو ہوسکتا ہے مال اسے سرکش بنادے دینداری کی بناء پر عورت سے نکاح کرو، سیاہ فام چپٹی ناک والی لونڈی جو دیندار ہو خوبصورت بےدین عورت سے فضل ہے۔ رواہ سعید بن المنصور عن ابن عمرو
44608- لا تنكحوا المرأة لحسنها، فعسى حسنها أن يرديها، ولا تنكحوا المرأة لمالها فعسى مالها أن يطغيها، وانكحوها لدينها، فلأمة سوداء خرماء ذات دين أفضل من امرأة حسناء لا دين لها. "ص - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44609 عورت کے خوبصورت چہرے کو اس کی اچھی دینداری پر ترجیح نہ دی جائے۔ رواہ الدیلمی عن عبادۃ بن الصامت وفیہ الوازع بن نافع
44609- لا يختار حسن وجه المرأة على حسن دينها. "الديلمي - عن عبادة بن الصامت، وفيه الوازع بن نافع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44610 اے عیاض ! بوڑھی یا بانجھ عورت سے نکاح مت کرو چونکہ میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا۔ رواہ الطبرانی والحاکم وتعقب عن عیاض بن غنم۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4650
44610- يا عياض! لا تزوجن عجوزا ولا عاقرا، فإني مكاثر بكم الأمم. "طب، ك وتعقب - عن عياض بن غنم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44611 تم اس عورت سے نکاح مت کرو جو تمہیں ناپسند کرتی ہو۔ رواہ الطبرانی عن خنساء بنت حذام
44611- لا تنكحها وهي كارهة. "طب - عن خنساء بنت حذام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44612 تمہیں کیا ہوا دوشیزہ لڑکیوں اور ان کے کھیل کے متعلق۔ رواہ الطبرانی واحمد بن حنبل عن جابر
44612- ما لك والعذارى ولعابها. "ط، حم - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورتوں کی تین قسمیں
44613 دوتہائی خوشبو میں رکھو اور ایک تہائی کپڑوں میں رکھو۔ (رواہ ابن سعد عن علیاء بن احمد الیشکری کہ حضرت علی (رض) نے حضرت فاطمہ (رض) سے نکاح کیا، آپ (رض) نے ایک اونٹ بیچا چوراسی (84) درہموں کے بدلہ میں نبی نے فرمایا : یہ حدیث ذکر کی) ۔
44613- اجعلوا ثلثين في الطيب وثلثا في الثياب. "ابن سعد عن علياء بن أحمر اليشكري أن عليا تزوج فاطمة، فباع بعيرا له بثمانين وأربعمائة درهم، فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محظورات ۔۔۔ازحصہ اکمال
44614 کسی مسلمان کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام بھیجے حتیٰ کہ وہ (پہلا) نکاح کا ارادہ ترک کردے اور نہ ہی اپنے مسلمان بھائی کی بیع پر بیع کرنا حلال ہے حتیٰ کہ وہ بیع کا ارادہ ترک کردے۔ رواہ احمد بن حنبل عن عقبۃ بن عامر
44614- لا يحل لرجل مسلم يخطب على خطبة أخيه حتى يترك، ولا يبيع على بيع أخيه حتى يترك. "حم - عن عقبة بن عامر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محظورات ۔۔۔ازحصہ اکمال
44615 کوئی آدمی بھی اپنے بھائی کے پیغام نکاح پر پیغام نہ بھیجے حتیٰ کہ وہ اسے اجازت نہ دے دے۔ رواہ الباوردی عن زامل بن عمرو والسکس کی عن ابیہ عن جدہ
44615- لا يخطب الرجل على خطبة أخيه حتى يأذن له. "الباوردي - عن زامل بن عمرو السكسكي - عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44616 دول ہے کے لیے ولیمے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی واصحاب السنن الارئعۃ عن بریدۃ
44616- إنه لا بد للعروس من وليمة. "حم، ن 4، عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44617 جب تمہیں کسی دول ہے کے ولیمہ کی دعوت دی جائے اسے قبول کرلینا چاہیے۔ رواہ مسلم وابن ماجہ عن ابن عمر
44617- إذا دعى أحدكم إلى وليمة عرس فليجب. "م، هـ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44618 ولیمہ کرو خواہ ایک بکری کے ساتھ کیوں نہ ہو۔ رواہ مالک واحمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابویعلی عن انس والبخاری عن عبدالرحمن بن عوف
44618- أولم ولو بشاة. "مالك، حم، ق، ع - عن أنس؛ خ - عن عبد الرحمن بن عوف".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44619 پہلے دن کا کھانا واجب ہے دوسرے دن کا کھانا سنت ہے اور تیسرے دن کا کھانا نری شہرت ہے جس شخص نے شہرت کی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی تشہیر کرے گا۔ رواہ الترمذی عن ابن مسعود۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 186 وذخیرۃ الحفاظ 3459
44619- طعام أول يوم حق، وطعام يوم الثاني سنة، وطعام يوم الثالث سمعة، ومن سمع سمع الله به. "ت - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44620 شادی کے موقع پر ایک دن کا کھانا سنت ہے، دو دن کا کھانا باعث فضیلت ہے جبکہ تین دن کا کھانا ریاکاری اور شہرت ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3617
44620- طعام يوم في العرس سنة، وطعام يومين فضل، وطعام ثلاثة أيام رياء وسمعة. "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44621 شادی کے موقع پر دیئے جانے والے کھانے میں جنت کی خوشبو سے ایک مثقال ڈال دی جاتی ہے۔ رواہ الحارث عن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4014
44621- في طعام العرس مثقال من ريح الجنة. "الحارث - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৬৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44622 جس شخص کو ولیمہ یا اسی جیسی کسی تقریب میں دعوت دی گئی ہوا سے چاہیے کہ دعوت قبول کرے۔ رواہ مسلم عن ابن عمر
44622- من دعى إلى عرس أو نحوه فليجب. "م - عن ابن عمر".
তাহকীক: