কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৪৬৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44623 پہلے دن کا ولیمہ حق (واجب) ہے دوسرے دن کا ولیمہ اچھی بات ہے جبکہ تیسرے دن کا ولیمہ نری شہرت اور ریاکاری ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی عن رھیر بن عثمان۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الکشف الالٰہی 1111
44623- الوليمة أول يوم حق، والثاني معروف، والثالث سمعة ورياء. "حم، د، ن - عن زهير بن عثمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44624 اس ولیمے کا کیا حال ہے جس میں شکم سیروں کو دعوت دی جائے جبکہ بھوکوں کو بھگا دیا جائے۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد عن ابی ذر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 42911
44624- كيف بالوليمة يدعون الشبعان ويطردون الغرثان ويدعون. "قط - في الأفراد - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44625 اس ولیمے کا کھانا بہت برا ہے جسے مالدار تو کھائیں لیکن مسکینوں کو روک دیا جائے۔ رواہ الدارقطنی فی فوائد ابن مدرک عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2353
44625- بئس الطعام طعام العرس يطعمه الأغنياء ويمنعه المساكين. "قط - في فوائد ابن مدرك - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44626 اس ولیمے کا کھانا بہت برا ہے جس سے حاجتمندوں کو روک دیا جائے اور غیر حاجتمندوں کو دعوت دی جائے۔ رواہ مسلم عن ابوہریرہ (رض)
44626- شر الطعام طعام الوليمة يمنعها من يأتيها، ويدعى إليها من يأباها ومن لا يجب الدعوة فقد عصى الله ورسوله. "م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ولیمہ
44627 اس ولیمے کا کھانا بہت برا ہے جس میں شکم سیروں کو دعوت دی جائے اور بھوکوں کو روک دیا جائے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3391 ۔
44627- شر الطعام طعام الوليمة يدعى إليها الشبعان ويحبس عنه الجيعان. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44628 پہلے دن کی دعوت حق ہے دوسرے دن کی دعوت اچھی بات ہے اور تیسرے دن کی دعوت ریاکاری اور شہرت کے واسطے ہے۔ رواہ الدیلمی عن انس
44628- الدعوة أول يوم حق، والثاني معروف، والثالث رياء وسمعة. "الديلمي - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44629 دعوت ولیمہ واجب ہے جس نے قبول نہ کی اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کی اور جو شخص بغیر دعوت کے ولیمہ میں داخل ہوا گویا وہ چور بن کر داخل ہوا اور لوٹ مار مچا کر نکل گیا۔ رواہ البخاری ومسلم والنسائی عن ابن عمر
44629- الوليمة حق، فمن لم يجب فقد عصى الله ورسوله، ومن دخل على غيره دعوة دخل سارقا وخرج مغيرا. "ق، ن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44630 ولیمہ حق ہے دوسرے دن ولیمہ اچھی بات ہے جبکہ تیسرے دن کا ولیمہ فخر اور حرج ہے۔ رواہ الطبرانی عن وحشی
44630- الوليمة حق، والثانية معروف، والثالث فخر وحرج. "طب - عن وحشي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44631 اس ولیمے کا کھانا بہت برا ہے جس میں مالداروں کو دعوت دی جائے اور فقراء کو روک دیا جائے جس نے ولیمہ کی دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ تعالیٰ اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2319
44631- بئس الطعام طعام الوليمة يدعى إليها الأغنياء ويمنع الفقراء، ومن لم يجب فقد عصى الله ورسوله. "حل - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44632 ولیمے کا وہ کھانا بہت برا کھانا ہے جس میں مالداروں کو دعوت دی جائے اور مسکینوں کو روک دیا جائے۔ جس شخص نے ولیمہ کی دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1032
44632- شر الطعام طعام الوليمة يدعى إليها الأغنياء ويمنعها المساكين، ومن لم يجب الدعوة فقد عصى الله ورسوله. "ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44633 ولیمہ کا وہ کھانا بہت برا کھانا ہے جس میں مالدار کو دعوت دی جائے اور مسکین کو چھوڑ دیا جائے دعوت ولیمہ حق ہے جس نے اسے ترک کیا اس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ
44633- شر الطعام طعام الوليمة يدعى الغني ويترك المسكين، وهي حق، ومن تركها فقد عصى الله ورسوله. "ق - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44634 شادی کے دن کا کھانا سنت ہے ، دو دونوں کا کھانا فضیلت ہے اور تین دن کا کھانا ریاکاری اور نری شہرت ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 361
44634- طعام يوم العرس سنة، وطعام يومين فضل، وطعام ثلاثة أيام رياء وسمعة. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44635 تمہارے اوپر کوئی وبال نہیں کہ اگر تم مجھے چھوڑ دو چونکہ تمہارے درمیان میری شادی کی گئی ہے، میں تمہارے لیے کھانا تیار کروں اور اس میں تم حاضر ہوجاؤ۔ رواہ الحاکم عن ابن عباس
44635- وما عليكم لو تركتموني فأعرست بين أظهركم، فصنعت لكم طعاما فحضرتموه. "ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب چہارم۔۔۔احکام نکاح اور اس کے متعلقات کے بیان میں اس میں پانچ فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔عورت کی ولایت اور اس کی اجازت کے بیان میں
44636 نکاح ولی اور دو گواہوں کے بغیر نہیں ہوتا۔ رواہ الطبرانی عن ابی موسیٰ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے جنتہ المرتاب 427
44636- لانكاح إلا بولى وشاهدين. "طب - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب چہارم۔۔۔احکام نکاح اور اس کے متعلقات کے بیان میں اس میں پانچ فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔عورت کی ولایت اور اس کی اجازت کے بیان میں
44637 نکاح ولی اور دو عادل گواہوں کے بغیر ہیں ہوتا۔ رواہ البیہقی فی السنن عن عمران وعن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے حنتہ المرتاب 422 واللطیفۃ 41
44637- لا نكاح إلا بولى وشاهدى عدل. "هق - عن عمران، وعن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب چہارم۔۔۔احکام نکاح اور اس کے متعلقات کے بیان میں اس میں پانچ فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔عورت کی ولایت اور اس کی اجازت کے بیان میں
44638 نکاح ولی کے بغیر نہیں ہوتا۔ رواہ احمد بن حنبل وابن عدی والحاکم عن ابن موسیٰ وابن ماجۃ عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے جنتہ المرتاب 421 ۔
44638- لا نكاح إلا بولى. "حم، عد، ك، عن أبي موسى؛ هـ - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب چہارم۔۔۔احکام نکاح اور اس کے متعلقات کے بیان میں اس میں پانچ فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔عورت کی ولایت اور اس کی اجازت کے بیان میں
44639 نکاح ولی کے بغیر نہیں ہوتا جس کا کوئی ولی نہ ہو سلطان اس کا ولی ہوتا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ عن عائشۃ
44639- لا نكاح إلا بولى، والسلطان ولى من لا ولى له. "حم، هـ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب چہارم۔۔۔احکام نکاح اور اس کے متعلقات کے بیان میں اس میں پانچ فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔عورت کی ولایت اور اس کی اجازت کے بیان میں
44640 عورتوں سے ان کی بیٹیوں کے متعلق مشورہ کرو۔ رواہ ابوداؤد والبیہقی فی السنن عن ابن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 461 و ضعیف الجامع 14
44640- آمروا النساء في بناتهن. "د، هق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب چہارم۔۔۔احکام نکاح اور اس کے متعلقات کے بیان میں اس میں پانچ فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔عورت کی ولایت اور اس کی اجازت کے بیان میں
44641 عورتوں سے ان کی ذات کے متعلق مشورہ کرو چونکہ جو عورت پہلے شادی کرچکی ہو وہ اپنا مدعا بیان کرسکتی ہے جبکہ کنواری کی اجازت خاموشی ہے۔ رواہ الطبرانی والبیہقی فی السنن عن العرس بن عمیر
44641- آمروا النساء في أنفسهن، فإن الثيب تعرب عن نفسها، وإذن البكر صمتها. "طب، هق - عن العرس بن عميرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৬৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب چہارم۔۔۔احکام نکاح اور اس کے متعلقات کے بیان میں اس میں پانچ فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔عورت کی ولایت اور اس کی اجازت کے بیان میں
44642 عورتوں کا معاملہ ان کے آباء کے سپرد ہے جبکہ ان کی خاموشی رضامندی ہے۔ رواہ الطبرانی والخطیب عن ابی موسیٰ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1256
44642- أمر النساء إلى آبائهن، ورضاؤهن السكوت. "طب، خط - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক: