কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৪৭১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44703 عرب ایک دوسرے کے ہمسر ہیں قبیلہ قبیلے کا ہمسر ہے، مرد مرد کا ہمسر ہے الایہ کوئی جو لاہا یا حجام ہو۔ رواہ البیہقی وصعفہ عن ابن عمر
44703- العرب بعضها أكفاء لبعض، قبيلة بقبيلة، ورجل برجل؛ والموالي بعضها أكفاء لبعض، قبيلة بقبيلة، ورجل برجل، إلا حائك أو حجام. "ق وضعفه - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44704 فلاں قبیلے سے نکاح مت کرو، فلاں اور فلاں قبیلے سے نکاح کرو چونکہ فلاں اور فلاں قبیلے پاکدامن ہیں ان کی عورتیں بھی پاکدامن ہیں جبکہ فلاں قبیلہ بیوقوف ہے اور ان کی عورتیں بھی بیوقوف ہیں اور یہ چیز ناپسندیدہ ہے پس پاکدامنی اختیار کرو۔ رواہ ابوالبرکات ھبۃ اللہ بن المبارک السقطی فی معجمہ وابن النجار عن جبیر بن نفیر
44704- لا تنكحوا من بني فلان، وأنكحوا من بني فلان وبني فلان، وإن بني فلان وبني فلان حصنوا فحصنت فروج نسائهم، وإن بني فلان وهوا فوهت نساؤهم، وهو المكروه فحصنوا الفروج. "أبو البركات هبة الله بن المبارك السقطي في معجمه وابن النجار - عن جبير بن نفير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
4705 اے اہل عجم تم میں سے برے لوگ وہ ہیں جو عرب میں شادی کریں، اے اہل عرب تم میں سے برے لوگ وہ ہیں جو عجم میں شادی کریں۔ رواہ ابونعیم عن عتبہ بن طویع المازنی
44705- يا معشر الموالي! شراركم من تزوج في العرب، ويا معشر العرب! شراركم من تزوج في الموالي. "أبو نعيم - عن عتبة بن طويع المازني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44706 جس شخص نے کسی عورت کے ساتھ شادی کی اور پھر نیت کرلی کہ اس کا مہر اسے نہیں دے گا تو وہ جس دن مرے گا اس دن زانی ہوگا۔ جس شخص نے کسی سے کوئی چیز خریدی اور نیت کرلی کہ وہ چیز کی قیمت نہیں دے گا جس دن وہ مرے گا اس دن خائن ہوگا اور خائن دوزخ میں جاتا ہے۔ رواہ ابویعلی والطبرانی عن صعیب۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2235
44706- أيما رجل تزوج امرأة، فنوى أن لا يعطيها من صداقها شيئا مات يوم يموت وهو زان، وأيما رجل اشترى من رجل بيعا فنوى أن لا يعطيه من ثمنه شيئا مات يوم يموت وهو خائن، والخائن في النار. "ع، طب - عن صهيب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44707 سب سے بہتر مہر وہ ہے جو کم سے کم ہو۔ رواہ الحاکم والبیہقی فی السنن عن عقبۃ بن عامر
44707- خير الصداق أيسره. "ك، هق - عن عقبة ابن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44708 کھڑے ہوجاؤ اور اسے بیس آیتیں پڑھادو وہ تمہاری بیوی ہے۔ رواہ ابوداؤد عن ابوہریرہ (رض) ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4114
44708- قم فعلمها عشرين آية وهي امرأتك. "د - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44709 جاؤ میں نے تمہیں اس عورت کا مالک بنادیا بسبب قرآن کے اس حصہ کے جو تمہیں یاد ہے۔ رواہ البخاری ومسلم عن سھل بن سعد
44709- اذهب فقد ملكتكها بما معك من القرآن. "ق، عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44710 آدمی پر کوئی حرج نہیں کہ وہ اپنے مال میں سے تھوڑے پر نکاح کرے یا زیادہ پر جب وہ آپس میں راضی ہوں گے اور گواہ بھی موجود ہوں۔ رواہ البیہقی عن ابی سعید ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4892
44710- ليس على الرجل جناح أن يتزوج بقليل أو كثير من ماله إذا تراضوا وأشهدوا. "هق - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44711 عورتوں کو مہر دو اگرچہ ایک کوڑے کی صورت میں کیوں نہ ہو یعنی تزویج کے معاملہ میں۔ رواہ الطبرانی والضیاء عن سھل بن سعد ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3829
44711- عوضوهن ولو بسوط - يعني في التزويج. "طب والضياء - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44712 عورتوں کی شرمگاہ کو اپنے عمدہ مال کے ذریعے حلال کرو۔ رواہ ابوداؤد فی مراسیلہ عن یحییٰ بن یعمر مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 803
44712- استحلوا فروج النساء بأطيب أموالكم. "د في مراسيله - عن يحيى بن يعمر مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44713 مہر تلاش کرو خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم ابوداؤد عن سھل بن سعد
44713- التمس ولو خاتما من حديد. "حم، ق، د - عن سهل بن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44714 شادی کرو خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی مہر میں دے کر کیوں نہ کرو۔ رواہ البخاری عن سھل بن سعد
44714- تزوج ولو بخاتم من حديد. "خ - عن سهل ابن سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44715 شرط کا سب سے بڑا حق جسے تم پورا کرو وہ ہے جس کے ذریعے تم شرمگاہوں کو حلال سمجھتے ہو۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم عن عقبۃ بن عامر
44715- إن أحق الشروط أن توفوا به ما استحللتم به الفروج. "حم، ق - عن عقبة بن عامر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44716 جس عورت کے ساتھ مہر پر یاحیاء پر یا چند چیزوں پر عصمت نکاح سے قبل وہ اس کی ملکیت ہوگی، اور جو کچھ نکاح منعقد ہونے کی بعد وہ دینے والے کی ملکیت ہوگی آدمی جس رشتے کے اکرام کرنے کا زیادہ حق رکھتا ہے وہ اس کی بیٹی ہے یا بہن ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ عن ابن عمرو۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 464 و ضعیف النسائی 214
44716- أيما امرأة نكحت على صداق أو حباء أو عدة قبل عصمة النكاح فهو لها، وما كان بعد عصمة النكاح فهو لمن أعطاه، وأحق ما أكرم عليه الرجل ابنته أو أخته. "حم، د، ن هـ - عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44717 جس شخص نے اپنی بیوی کے مہر میں مٹھی بھر گندم دی یا ستو دیئے یا کھجوریں دیں یا آٹا دیا اس نے بیوی کو اپنے لیے حلال کرلیا۔ رواہ ابوداؤد والبیہقی فی السنن عن جابر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 54, 53 و ضعیف ابی داؤد 456
44717- من أعطى في صداق امرأته ملء كفيه برا أو سويقا أو تمرا أو دقيقا فقد استحل. "د، هق - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44718 جس شخص نے ایک درہم مہر دیا اس نے بیوی حلال کرلی۔ رواہ ابوداؤد والبیہقی فی السنن عن ابی لبیبۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5396
44718- من استحل بدرهم فقد استحل. "د، هق - عن أبي لبيبة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44719 اگر تم بطحان وادی کو پہچانتے تو اتنا اضافہ نہ کرتے۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی عن ابی حدرد
44719- لو كنتم تغرفون من بطحان ما زدتم. "حم، ن عن أبي حدرد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44720 تم میں سے جو غیر شادی شدہ ہو ان کا نکاح کرادو اس طریقہ سے کرو جس سے وہ آپس میں راضی ہوں اگرچہ پیلو کے پھل کی مٹھی بھر پر ہی کیوں نہ کریں۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1348
44720- أنكحوا الأيامى على ما تراضى به الأهلون ولو قبضة من أراك. "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔مہر کے بیان میں
44721 عورت کی برکت میں سے ہے کہ اسے آسانی سے پیغام نکاح دیا جائے اور اس کا مہر بھی کم ہو اور اس کا رحم بھی آسان تر ہو (یعنی عورت زیادہ بچے پیدا کرنے والی ہو) ۔ رواہ احمد بن حنبل والحاکم والبیہقی عن عائشۃ۔ کلام : الشذرۃ 1034 اوالمقاصد الحسنۃ 1205
44721- إن من يمن المرأة تيسير خطبتها وتيسير صداقها وتيسير رحمها. "حم، ك، هق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44722 بےنکاحوں کا نکاح کرادو صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا علائق کیا ہیں ؟ جس چیز سے شادی کرنے والے آپس میں راضی ہوجائیں۔ رواہ ابن عدی والبخاری ومسلم
44722- أنكحوا الأيامى منكم، قالوا: ما العلائق؟ قال: ما تراضى عليه الأهلون. "عد، ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: