কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৪৭৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔محرمات نکاح کے بیان میں
44743 عورت کو اس کی پھوپھی کے ساتھ ایک نکاح میں جمع نہ کیا جائے ، اور نہ ہی عورت کو اس کی خالہ کے ساتھ نکاح میں جمع کیا جائے۔ رواہ البخاری ومسلم النسائی عن ابوہریرہ
44743- لا يجمع بين المرأة وعمتها، ولا بين المرأة وخالتها. "ق، ن - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔محرمات نکاح کے بیان میں
44744 نکاح میں پھوپھی اور خالہ کے ہوتے ہوئے کسی عورت کو (جو پھوپھی کی بھتیجی یا خالہ کی بھانجی ہو) نکاح میں نہ لایا جائے۔ رواہ النسائی وابن ماجہ عن ابوہریرہ والنسائی عن جابر وابن ماجہ عن ابی موسیٰ وعن ابی سعید وکذا اخرجہ مسلم
44744- لا تنكح المرأة على عمتها، ولا على خالتها. "ن، هـ - عن أبي هريرة؛ ن - عن جابر؛ هـ - عن أبي موسى وعن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔محرمات نکاح کے بیان میں
44745 پھوپھی اور بھتیجی کو ایک نکاح میں جمع نہ کیا جائے اسی طرح خالہ اور اس کی بھانجی کو ایک نکاح میں جمع نہ کیا جائے۔ رواہ مسلم عن ابوہریرہ
44745- لا تنكح العمة على ابنة الأخ، ولا ابنة الأخت على الخالة. "م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔محرمات نکاح کے بیان میں
44746 پھوپھی کے ہوتے ہوئے اس پر اس کی بھتیجی نکاح میں نہ لائی جائے اور نہ ہی پھوپھی پر اس کی بھتیجی نکاح میں لائی جائے بھانجی کو خالہ پر نکاح میں نہ لایا جائے خالہ کو بھانجی پر نکاح میں بھی نہ لایا جائے چھوٹی بہن پر بڑی بہن نکاح میں نہ لائے جائے اور نہ ہی بڑی بہن پر چھوٹی بہن لائی جائے۔ رواہ ابوداؤد عن ابوہریرہ
44746- لا تنكح المرأة على عمتها، ولا العمة على ابنة أخيها، ولا المرأة على خالتها، ولا الخالة على ابنة أختها، لا الكبرى على الصغرى، ولا الصغرى على الكبرى. "د - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44747 جب کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے پھر ہمبستری سے قبل اسے طلاق دے دے، اس شخص کے لیے حلال ہے کہ وہ اس عورت کی بیٹی کے ساتھ شادی کرے البتہ اس عورت کی ماں سے شادی نہیں کرسکتا۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابن عمرو
44747- إذا نكح الرجل المرأة ثم طلقها قبل أن يدخل بها فإنه يتزوج ابنتها، وليس له أن يتزوج أمها. "ق - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44748 جس شخص نے دو حرمتیں پھلانگ ڈالیں اسے تلوار سے دو حصوں میں کاٹ دو ۔ رواہ العقیلی والخرائطی فی مساوی الاخلاق والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان وابن عساکر عن عبداللہ بن ابی مطرف۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5207
44748- من تخطي الحرمتين الاثنتين فخطوا وسطه بالسيف. "عق، والخرائطي في مساوي الأخلاق؛ طب، هب، وابن عساكر - عن عبد الله بن أبي مطرف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44749 رضاعی بھانجی اور رضاعی بھتیجی سے نکاح کرنا حلال نہیں ہے۔ رواہ الطبرانی عن کعب بن عجرۃ
44749- لا تحل بنت الأخ ولا بنت الأخت من الرضاع. "طب - عن كعب بن عجرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44750 حرام سے حلال میں فساد نہیں پڑتا جس شخص نے کسی عورت کے ساتھ زنا کیا اس پر کوئی حرج نہیں کہ وہ زانیہ عورت کی ماں یا بیٹی سے نکاح کرے جبکہ نکاح کی صورت میں ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ رواہ ابن عدی والبیہقی عن عائشۃ
44750- لا يفسد حلال بحرام، ومن أتى امرأة فجورا فلا عليه أن يتزوج أمها أو ابنتها، فأما نكاح فلا. "عد، ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44751 حرام فعل سے حلال چیز حرام نہیں ہوتی، البتہ نکاح حلال سے (حلال چیز) حرام ہوجاتی ہے۔ رواہ العقیلی والبخاری ومسلم عن عائشۃ
44751- لا يحرم الحرام الحلال، إنما يحرم ما كان بنكاح حلال. "عق، ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44752 اگر میری ربیبہ (پروردہ لڑکی جو بیوی کے پہلے خاوند سے ہو) میری پرورش میں نہ ہوتی میرے لیے حلال نہ ہوتی وہ میری رضاعی بھائی کی بیٹی ہے چونکہ ثویبہ نے مجھے اور ابوسلمہ کو دودھ پلایا ہوا ہے مجھ پر تم عورتیں اپنی بیٹیوں اور بہنوں کو مت پیش کرو۔ رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ عن ام حبیبۃ بنت ابی سفیان
44752- لو أنها لم تكن ربيبتي في حجرى ما حلت لي، إنها لابنة أخي من الرضاعة، أرضعتني وأبا سلمة ثوبة، فلا تعرضن على بناتكن ولا أخواتكن. "خ، م ، د، ن، هـ - عن أم حبيبة بنت أبي سفيان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔احکام متفرقہ کے بیان میں نکاح متعہ
44753 اے لوگو ! میں تمہیں عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ کرنے کی اجازت دی تھی، اور اب اللہ تعالیٰ نے نکاح متعہ تا قیامت حرم کردیا ہے، لہٰذا جس کے پاس نکاح متعہ کے تحت کوئی عورت ہو وہ اس کا راستہ آزاد کردے اور جو کچھ تم نے انھیں دیا ہے اس سے کچھ بھی نہ لو۔ رواہ مسلم وابن ماجہ عن سبرۃ
44753- يا أيها الناس! إني كنت قد أذنت لكم في الاستمتاع من النساء، وإن الله تعالى قد حرم ذلك إلى يوم القيامة، فمن كان عنده منهن شيء فليخل سبيله، ولا تأخذوا مما آتيتموهن شيئا. "م، هـ - عن سبرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فصل۔۔۔احکام متفرقہ کے بیان میں نکاح متعہ
44754 نکاح، طلاق، عدت اور میراث نے نکاح متعہ کو معدوم کردیا ہے۔ رواہ ابن حبان عن ابوہریرہ
44754- هدم المتعة النكاح والطلاق والعدة والميراث. "حب - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44755 عورتوں کے ساتھ نکاح متعہ کرنا حرام ہے میں اللہ تعالیٰ کے خلاف سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا کسی کو نہیں جانتا بجز اس شخص کے جو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو حلال سمجھے یا غیر قاتل کو قتل کرڈالے، اور مکہ اللہ تعالیٰ کی حرمت والی جگہ ہے۔ رواہ ابن قانع عن حارث بن غزیۃ
44755- متعة النساء حرام، ولا أعلم أحدا أعدى على الله ممن استحل حرمات الله وقتل غير قاتله، وإن مكة هي حرم الله عز وجل. "ابن قانع - عن حارث بن غزية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کا نکاح
44756 جو غلام بھی اپنے آقا کی اجازت کے بغیر نکاح کرے وہ زانی ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والترمذی والحاکم عن جابر
44756- أيما عبد تزوج بغير إذن أهله فهو عاهر. "حم، د، ت، ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کا نکاح
44757 جب کوئی غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح کرے وہ زانی ہے۔ رواہ ابن ماجہ عن ابن عمر
44757- إذا تزوج العبد بغير إذن سيده كان عاهرا. "هـ - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غلام کا نکاح
44758 غلام جب اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح کرے تو اس کا نکاح باطل ہے۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 448
44758- إذا نكح العبد بغير إذن مولاه فنكاحه باطل. "د - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار سے زیادہ شادیاں کرنے کا حکم اور نکاح مفقود کا حکم
44759 اپنی بیویوں میں سے چار کو اختیار کرلو اور بقیہ کو اپنے سے الگ کردو۔ رواہ ابوداؤد عن الحارث بن قیس الاسدی
44759- اختر منهن أربعا وفارق سائرهن. "د - عن الحارث بن قيس الأسدي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار سے زیادہ شادیاں کرنے کا حکم اور نکاح مفقود کا حکم
44760 مفقود (لاپتہ شخص) کی بیوی بدستور اس کی بیوی ہی رہے گی یہاں تک کہ اس کا کوئی اتاپتہ آجائے۔ رواہ الدارقطنی والبیہقی عن المغیرۃ
44760- امرأة المفقود امرأته حتى يأتيها البيان. "قط، هق - عن المغيرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چار سے زیادہ شادیاں کرنے کا حکم اور نکاح مفقود کا حکم
44761 اسلام میں نکاح شغار کی گنجائش نہیں ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ وابن حبان عن انس واخرحہ مسلم عن ابن عمر۔ کلام : حدیث پر ۔ کلام کیا گیا ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 6203
44761- لا شغار في الإسلام. "حم، هـ، حب - عن أنس؛ م - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৭৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44762 اپنی بیویوں میں سے چار کا انتخاب کرلو اور بقیہ کو اپنے سے جدا کردو ۔ (رواہ ابوداؤد الطحاوی والباوردی والبغوی وابن قانع والدارقطنی عن الحارث بن قیس الاسدی : کہ وہ ایمان لائے اور ان کے پاس آٹھ بیویاں تھیں، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کا تذکرہ کیا اس پر آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمایا وقال البغوی ومالہ غیرہ ورواہ الطبرانی عن ابن عمر)
44762- اختر منهن أربعا وفارق سائرهن. "د، والطحاوي والباوردي، والبغوي، وابن قانع، قط - عن الحارث بن قيس الأسدي أنه أسلم وعنده ثمان نسوة، فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم قال - فذكره،قال البغوي: وماله غيره؛ طب - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক: