কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৭৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44763 اپنی بیویوں میں سے چار کو اختیار کرلو اور بقیہ کو اپنے سے الگ کردو۔ (رواہ الشافعی والترمذی ابن ماجہ وابن حبان والحاکم عن الزھری عن ابیہ وابوداؤد عن الزھری کہ غیلان جب اسلام لائے تو ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں اس موقع پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ذکر فرمائی۔ وقال ابوحاتم زیادۃ وھی من الثقۃ مقبولۃ و صحیحہ البیہقی وابنالقطان ایضاً )
44763- اختر منهن أربعا وفارق سائرهن. "الشافعي، ت، هـ، حب، ك - عن الزهري عن أبيه؛ د - عن الزهري أن غيلان أسلم وتحته عشر نسوة فقال النبي صلى الله عليه وسلم: اختر - وذكره، قال أبو حاتم زيادة، وهي من الثقة مقبولة، وصحح البيهقي وابن القطان أيضا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44764 ان دو میں سے جسے چاہو اختیار کرلو۔ (رواہ ابوداؤد والترمذی وابن ماجہ من حدیث الضحاک بن فیروز عن ابیہ۔ کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قیروزدیلمی (رض) نے فرمایا دراں حالیکہ فیروز اسلام لاسکے تھے اور ان کے نکاح میں دو سگی بہنیں تھیں۔ آپ نے فرمایا : ایک کو اختیار کرلو۔ وقال الترمذی حسن غریب و صحیحہ ابن حبان)
44764- اختر أيهما شئت. "د، ت، هـ - من حديث الضحاك ابن فيروز عن أبيه أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لفيروز الديلمي وقد أسلم على أختين: اختر؛ وقال ت: حسن غريب؛ وصححه ابن حبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44765 چار کو روک لو اور بقیہ کو الگ کردو۔ (رواہ ابن حبان عن ابن عمر کہ غیلان جب اسلام لائے تو ان کے نکاح میں دس (10) بیویاں تھیں، اس موقع پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی)
44765- أمسك أربعا وفارق سائرهن. "حب - عن ابن عمر قال: أسلم غيلان وعنده عشر نسوة، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44766 بلاشبہ یہ شرط درست نہیں ہے۔ (رواہ الطبرانی عن جابر عن ام مبشر سے مروی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے براء بن معرور کی بیوی کو پیغام نکاح بھیجا اس نے جواب دیا : میں نے اپنے شوہر سے شرط لگائی تھی کہ اس کے بعد شادی نہیں کروں گی۔ اس موقع پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی) ۔
44766- إن هذا هذا لا يصلح. "طب - عن جابر عن أم مبشر أن النبي صلى الله عليه وسلم خطب امرأة البراء بن معرور فقالت: إني شرطت لزوجي أن لا أتزوج بعده، قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44767 کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ ایک عورت کو طلاق دے کر دوسری سے نکاح کرے۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن ابن عمرو
44767- لا يحل لرجل أن ينكح امرأة بطلاق أخرى. "حم، طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44768 کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ ایک عورت کو نکاح میں لائے دوسری کے طلاق سے کسی شخص کے لیے حلال نہیں کہ وہ کسی دوسرے کی بیع پر سودے بازی کرے حتیٰ کہ وہ اسے چھوڑ دے تین اشخاص جہاں بھی بیاباں میں ہوں ان کے لیے سفر کرنا جائز نہیں الایہ کہ وہ اپنے میں سے ایک کو اپنا امیر مقرر کرلیں ، تین آدمی اگر بیابان میں ہوں ان میں سے دو کے لیے حلال نہیں کہ وہ تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی کریں۔ رواہ احمد حنبل والطبرانی عن ابن عمرو
44768- لا يحل لرجل أن يتزوج امرأة بطلاق أخرى،ولا يحل لرجل أن يبيع على بيع صاحبه حتى يدر، ولا يحل لثلاثة نفر يكونون بأرض فلاة إلا أمروا عليهم أحدهم، ولا يحل لثلاثة يكونون بأرض فلاة يتناجى اثنان دون صاحبهما. "حم، طب - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44769 ہر چیز کے متعلق کھیل کود جائز ہے سوائے تین چیزوں کے جو شخص کسی چیز کے ساتھ کھیل کود کرے جائز ہے گو کہ مکروہ ہے اگر کوئی شخص نکاح کرے اس کا نکاح جائز ہوگا اگر طلاق دے تو اس کی طلاق جائز ہوگی اور اگر کوئی شخص غلام آزاد کرے اس کا آزاد کرنا جائز ہوگا۔ رواہ الدیلمی عن ابی الدرداء
44769- يجوز اللعب في كل شيء غير ثلاث خلال، فمن لعب بشيء منهن جاز وإن كره، وإن نكح فقد جاز نكاحه، وإن طلق فقد جاز طلاقه، وإن أعتق فقد جاز عتاقه. "الديلمي - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44770 نکاح جائز ہے اور مرض موت میں ثلث مال میں سے نہ کیا جائے۔ رواہ ابونعیم والخطیب عن عبداللہ بن مغفل
44770- النكاح جائز، ولا يجعل من الثلث - يعنى في مرض الموت. "أبو نعيم والخطيب - عن عبد الله بن مغفل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44771 لوگوں میں عورت پر اس کے شوہر کا حق سب سے زیادہ ہے اور مرد پر اس کی ماں کا حق سب سے زیادہ ہے۔ رواہ الحاکم عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 959
44771- أعظم الناس حقا على المرأة زوجها، وأعظم الناس حقا على الرجل أمه. "ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44772 کاش اگر عورت کو شوہر کا حق معلوم ہوتا وہ اپنے شوہر کے آگے صبح اور شام کا کھانا رکھ کر نہ بیٹھتی تاوقتیکہ وہ فارغ نہ ہوجائے۔ رواہ الطبرانی عن معاذ والحاکم عن بریدۃ
44772- لو تعلم المرأة حق الزوج لم تقعد ما حضر غداؤه وعشاؤه حتى يفرغ منه. "طب - عن معاذ؛ ك - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44773 اگر میں کسی مخلوق کے آگے سجدہ کرنے کا حکم دیتا لامحالہ میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کے آگے سجدہ کرے۔ رواہ النسائی عن ابوہریرہ واحمد بن حنبل عن معاذ والحاکم عن بریدۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1193
44773- لو كنت آمرا أحدا أن يسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها. "ن - عن أبي هريرة؛ حم - عن معاذ؛ ك - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44774 اگر میں سکی کو کسی کے آگے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوندوں کو سجدہ کریں چونکہ عورتوں پر خاوندوں کے بہت حقوق ہیں۔ رواہ ابوداؤد والحاکم عن قیس بن سعد۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4842
44774- لو كنت آمرا أحدا أن يسجد لأحد لأمرت النساء أن يسجدن لأزواجهن لما جعل الله لهم عليهن من الحق. "د، ك - عن قيس بن سعد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44775 اگر میں کسی کو کسی دوسرے کے آگے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے اگر کوئی مرد اپنی بیوی کو سرخ پہاڑ سیاہ پہاڑ میں تبدیل کرنے اور سیاہ پہاڑ سرخ پہاڑ میں تبدیل کرنے کا حکم دے عورت کا حق ہے کہ وہ ایسا کرے۔ رواہ ابن ماجہ عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 406 و ضعیف الجامع 4796
44775- لو أمرت أحدا أن يسجد لأحد لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها، ولو أن رجلا أمر امرأته أن تنتقل من جبل أحمر إلى جبل أسود ومن جبل أسود إلى جبل أحمر لكان نولها 1 أن تفعل. "هـ - عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44776 اگر میں کسی کو حکم دیتا کہ وہ غیر اللہ کو سجدہ کرے تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں محمد کی جان ہے عورت اس وقت تک اپنے رب کا حق نہیں ادا کرتی جب تک کہ اپنے خاوند کا حق نہ ادا کردے۔ اگر خاوند عورت سے اپنی نفسانی خواہش پوری کرنے کا مطالبہ کرے جبکہ عورت کجاوے پر بیٹھی ہو وہ خاوند کو ہرگز نہ روکے۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ وابن حبان عن عبداللہ بن ابی اوفی
44776- لو كنت آمرا أحدا أن يسجد لغير الله لأمرت المرأة أن تسجد لزوجها ، والذي نفس محمد بيده ! لا تؤدي المرأة حق ربها حتى تؤدي حق زوجها كله حتى لو سألها نفسها وهي على قتب لم تمنعه حم ، ه ، حب - عن عبد الله بن أبي أوفى ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44777 کسی انسان کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی دوسرے انسان کو سجدہ کرے، اگر انسان کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کرے چونکہ عورت پر خاوند کے بہت حقوق ہیں قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر خاوند کا پورا بدن پاؤں سے لے کر سر تک ایک پھوڑا بن جائے جو کچ لہو اور پیپ سے اٹا پڑا ہو اور عورت اس پیپ کو چاٹنے لگے وہ پھر بھی خاوند کا حق نہیں ادا کرسکتی۔ رواہ احمد بن حنبل والترمذی عن انس
(44777 -) لا يصلح لبشر أن يسجد لبشر ، ولو صلح أن يسجد لبشر لامرت المرأة أن تسجد لزوجها من عظم حقه عليها ، والذي نفسي بيده ! لو أن من قدمه إلى مفرق رأسه فرحة تنبحس بالقيح والصديد ثم أقبلت تلحسه ما أدت حقه حم ، ت - عن أنس .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44778 قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور بیوی آگے سے انکار کردے آسمانوں والا اس عورت پر سخت ناراض ہوجاتا ہے حتیٰ کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہوجائے۔ رواہ مسلم عن ابوہریرہ
(44778 -) والذي نفسي بيده ! ما من رجل يدعو أمرأته إلى فراشه فتأبى عليه إلا كان الذي في السماء ساخطا عليها حتى يرضى عنها (م - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44779 دنیا میں جو عورت بھی اپنے خاوند کو اذیت پہنچاتی ہے، حورعین میں سے جو حور اس شخص کی بیوی ہوتی ہے وہ کہتی ہے۔ اسے اذیت مت پہنچا۔ تجھے اللہ قتل کرے۔ وہ تیرے پاس رہ رہا ہے عنقریب تجھے چھوڑ کر ہمارے پاس آجائے گا۔ رواہ احمد بن حنبل والترمذی وابن ماجہ عن معاذ
(44779 -) لا تؤذي امرأة زوجها في الدنيا إلا قالت زوجته من الحور العين : لا تؤذيه - قاتلك الله ! فانما هو عندك دخيل ، يوشك أن يفارقك إلينا (حم ، ت ، ه - عن معاذ) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44780 اگر کسی عورت کا شوہر گھر پر موجود ہو تو وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے البتہ رمضان کے روزے خاوند کی اجازت کے بغیر بھی رکھ سکتی ہے خاوند کے گھر میں اس کے ہوتے ہوئے کسی کو اجازت نہ دے البتہ اس کی اجازت سے کسی کو اجازت دے۔ عورت اپنے خاوند کے مال میں سے اس کے کہے بغیر کچھ خرچ کرے تو اس کے لیے نصف اجر ہوگا۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی وابن ماجہ عن ابوہریرہ
(44780 -) لا تصم المرأة وبعلها شاهد إلا باذنه غير رمضان ولا تأذن في بيته وهو شاهد إلا باذنه ، وما أنفقت من كسبه من غير أمره فان نصف أجره له (حم ، ق ، د ، ت ، ه - عن أبي هريرة).(
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44781 بالفرض اگر ایک ہی سورت نازل ہوئی ہوتی وہی لوگوں کے لیے کافی ہوتی۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد عن ابی سعید
44781 -) لو كانت سورة واحدة لكفت الناس (حم ، د - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৭৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچواں باب۔۔۔حقوق زوجین کے متعلق اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول۔۔۔بیوی پر شوہر کے حقوق کے بیان میں
44782 اگر کسی عورت کا خاوند گھر میں حاضر ہو اس عورت کے لیے حلال نہیں کہ اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر روز رکھے یا خاوند کے گھر میں اس کی اجازت کے بغیر کسی کو اجازت دے اور وہ اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر جو کچھ خرچ کرتی ہے گو اس کا خاوند اسے اپنا حصہ ادا کررہا ہے۔ رواہ البخاری عن ابوہریرہ
(44782) لا يحل لامرأة أن تصوم وزوجها شاهد إلا باذنه ، أو تأذن في بيته إلا باذنه ، وما أنفقت نفقة من غير أمره فانه يؤدي إليها شطره (خ - عن أبي هريرة).
তাহকীক: