কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৮১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44803 اگر کوئی عورت اپنے گھر سے باہر جائے پھر واپس لوٹے اور خاوند کو جذامی پائے جس کی وجہ سے اس کی ناک سے خون بہہ رہا ہو اور بیوی زبان سے خون چاٹ لے وہ تب بھی خاوند کا حق نہیں ادا کرسکتی ، عورت کے لیے جائز نہیں کہ وہ خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلے یا اس کی اجازت کے بغیر عطیہ کرے۔ رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ
(44803 -) لو أن امرأة خرجت من بيتها ثم رجعت إليه فوجدت زوجها قد انقطع جذاما يسيل أنفه دما فلحسته بلسانها ما أدت حقه ، وما لامرأة أن تخرج من بيت زوجها ولا تعطي من بيت زوجها إلا باذنه (طب - عن أبي أمامة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44804 جو عورت بھی اپنے خاوند کی فرمان بردار ہو، اس کا حق ادا کرتی ہو خاوند کے ساتھ بھلائی کرتی ہو، اپنی ذات کے معاملہ میں خاوند سے خیانت نہ کرتی ہو اور اس کے مال میں بھی خیانت نہ کرتی ہو چنانچہ اس عورت اور شھداء کے درمیان جنت میں ایک درجہ کا فرق ہوگا اور یہ عورت جنت میں اپنے ہی خاوند کی بیوی ہوگی ورنہ اللہ تعالیٰ کسی شھید کے ساتھ اس کی شادی کرادیں گے۔ رواہ الطبرانی عن میمونۃ
(44804 -) إنه ليس من امرأة أطاعت وأدت حق زوجها وتذكر حسنته ولا تخونه في نفسها وماله إلا كان بينها وبين الشهداء درجة واحدة في الجنة ، فان كان زوجها مؤمنا حسن الخلق ، فهي زوجته في الجنة ، وإلا زوجها الله من الشهداء (طب - عن ميمونة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44805 کسی عورت کے لیے اس کے اپنے مال میں خاوند کی اجازت کے بغیر معاملہ کرنا جائز نہیں ہے۔ رواہ الطبرانی عن خیرۃ امرۃ کعب بن مالک
(44805 -) إن لا يجوز للمرأة أمر في مالها إلا باذن زوجها (طب - عن خيرة امرأة كعب بن مالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44806 خاوند کا بیوی پر حق ہے کہ وہ اسے اپنے نفس سے ہرگز نہ روکے گو وہ پالان پر سوار ہی ہو۔ اگر خاوند کی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا تو عورت پر گناہ ہوگا اور یہ کہ عورت خاوند کے گھر سے خاوند کی اجازت کی بغیر کسی چیز کا عطیہ نہ کرے۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابن عباس
(44806 -) حق الزوج على زوجته أن لا تمنع نفسها منه ولو على قتب فان فعلت كان عليها إثم ، وأن لا تعطي شيئا من بيته إلا باذنه (ق - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44807 کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ اپنے خاوند کی خواہش پوری کرنے سے انکار کرے اگرچہ وہ پالان میں کیوں نہ بیٹھی ہے۔ رواہ ابوداؤد الطیالسی عن طلق بن علی
(44807 -) لا يحل لامرأة أن تمنع زوجها ولو على ظهر قتب (ط - عن طلق بن علي).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44808 خاوند کا بیوی پر حق ہے کہ وہ اسے اپنے نفس سے ہرگز نہ روکے اگرچہ وہ پالان میں کیوں نہ بیٹھی ہو یہ کہ خاوند کی اجازت کے بغیر ایک دن بھی نفلی روزہ نہ رکھے البتہ فرض روزہ رکھ سکتی ہے اگر خاوند کی اجازت کے بغیر روزہ رکھا تو گناہ گار ہوگی اور اس سے کوئی چیز قبول نہیں کی جاتی الا یہ کہ خاوند کی اجازت اس میں شامل ہو۔ اگر عورت نے خاوند کی اجازت کے بغیر کوئی چیز دی تو خاوند کے لیے اجر وثواب ہوگا اور عورت پر گناہ ہوگا۔ یہ کہ عورت خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلے، اگر گھر سے نکل گئی تو اللہ تعالیٰ اور غضب کے فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں حتیٰ کہ توبہ کردے یا واپس لوٹ آئے، کسی نے کہا : اگر خاوند ظالم ہو ؟ آپ نے فرمایا : اگرچہ ظالم ہو۔ رواہ الطیالسی والبیہقی وابن عساکر عن ابن عمر کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2730
(44808 -) حق الزوج على الزوجة أن لا تمنعه نفسها وإن كانت على ظهر قتب ، وأن لا تصوم يوما واحدا إلا باذنه إلا الفريضة ، فان فعلت أثمت ولا يتقبل منها شئ إلا باذنه ، فان فعلت كان له الاجر وكان عليها الوزر ، وأن لا تخرج من بيته إلا باذنه ، فان فعلت لعنها الله وملائكة الغضب حتى تتوب أو تراجع ، قيل : وإن كان ظالما ؟ قال : وإن كان ظالما (ط ، ق ، وابن عساكر - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44809 عورت اپنے خاوند کو حاجت پوری کرنے سے نہ روکے اگرچہ پالان میں کیوں نہ بیٹھی ہو۔ رواہ ابن سعد واحمد بن حنبل والطبرانی عن قیس بن طلق عن ابیہ عن جدہ شوہر کی بدوں اجازت مال خرچ نہ کرے
(44809 -) لا تمنع المرأة زوجها حاجته ، ولو كانت على ظهر قتب (ابن سعد ، حم ، طب - عن قيس بن طلق عن أبيه).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44810 عورت کو خاوند کی اجازت کے بغیر اپنے مال میں سے خرچ کرنا جائز نہیں ہے۔ رواہ البغوی عن عبداللہ بن یحییٰ الانصاری عن ابیہ عن جدہ
(44810 -) لا يجوز للمرأة في مالها أمر إلا باذن زوجها (البغوي عن عبد الله بن يحيى الانصاري عن أبيه عن جده).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44811 تازہ چیزیں (جن کے جلدی خراب ہونے کا خدشہ ہو) تم کھا بھی سکتی ہو اور انھیں ہدیہ میں بھی دے سکتی ہو۔ (رواہ عبدبن حمید والبزاز ویحییٰ بن عبدالحمید الحانی فی مسندہ عن سعد بن ابی وقاص البغوی وابن مندہ والحاکم والبیہقی عن سعد روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا : یارسول اللہ میں نے اپنے خاوند اور اپنے بیٹوں پر بوجھ ہوں ہمارے لیے ان کے اموال میں سے کتنا حلال ہے ؟ آپ نے جواب میں یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ وقال الدارقطنی وغیرہ : الصواب انہ رجل من الانصار غیر ابن ابی وقاص)
(44811 -) الرطب تأكلينه وتهدينه عبد بن حميد ، ز ، ويحيى ابن عبد الحميد الحماني في مسنده - عن سعد بن أبي وقاص ، البغوي وابن منده ، ك ، ق - عن سعد أن امرأة قالت : يا رسول الله ! إنا كل على أزواجنا وأبنائنا ، فما يحل لنا من أموالهم ؟ قال فذكره ، قال قط وغيره : الصواب أنه رجل من الانصار غير ابن أبي وقاص).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44812 عورت کے لیے نفلی عبادت خاوند کی اجازت کے بغیر جائز نہیں، عورت گھر کے گلے میں سے جو صدقہ کرتی ہے اس میں خاوند کا ایک حصہ ہوتا ہے اور عورت کے لیے بھی ثواب کا حصہ ہے۔
(44812 -) لا يحل لامرأة تطوع ؟ إلا باذن زوجها ، وما تصدقت من طعام البيت فلزوجها شطر ، ولها شطره (ع - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44813 عورت کا خاوند اگر گھر پر موجود ہو تو اس کی اجازت کے بغیر ایک دن بھی نفلی روزہ نہ رکھے۔ رواہ الحاکم عن ابوہریرہ
(44813 -) لا تصوم المرأة يوما واحدا وزوجها شاهد إلا باذنه (ك - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44814 تم اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر روزہ مت رکھو ، جو سورت تمہارا خاوند پڑھ رہا ہو (نماز میں) وہی سوت تم مت پڑھو اے صفوان رہی تمہاری بات سو جب تم بیدار ہو جاؤ نماز پڑھ لیا کرو۔ رواہ ابویعلی وابن عساکر عن ابی سعد
(44814 -) لا تصومي إلا باذنه ، ولا تقري بسورته ، وأما أنت يا صفوان إذا استيقظت فصل (ع ، وابن عساكر - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44815 تم عورتیں اپنے خاوندوں کے ساتھ دھوکا مت کرو پوچھا گیا : خاوندوں کو دھوکا دینے سے کیا مراد ہے ؟ آپ نے فرمایا : یہ کہ تم خاوند کے علاوہ کسی اور سے محبت کرنے لگو یا کسی کو تحفے دینے شروع کردو۔ رواہ ابن سعد عن سلمی بنت قیس
(44815 -) لا تغششن أزواجكن ، قيل : وما غش أزواجنا ؟ قال : أن تحابين أو تهادين بماله غيره (ابن سعد - عن سلمى بنت قيس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44816 اے عورتوں کی جماعت ! اللہ تعالیٰ سے ڈرتی رہو اور اپنے خاوندوں کی رضامندی کی خواہاں رہو۔ اگر عورت کو معلوم ہوجائے کہ اس کے خاوند کا کیا حق ہے تو وہ صبح تا شام اس کے پاس کھڑی رہے ۔ رواہ ابونعیم عن علی
(44816 -) يا معشر النساء : اتقين الله ، والتمسن مرضاة أزواجكن ، فان المرأة لو تعلم ما حق زوجها لم تزل قائمة ما حضر غداؤه وعشاؤه (أبو نعيم - عن علي)
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ خاوند کے حقوق ادا کرنے کی تاکید
44818 آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی بیٹی فاطمہ (رض) پر گھر کے کام کاج کا فیصلہ کیا اور حضرت علی (رض) پر گھر سے خارجی امور بجا لانے کا فیصلہ کیا۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن حمزۃ بن حبیب مرسلاً
(44818 -) قضى على ابنته فاطمة بخدمة البيت ، وقضى على علي بما كان خارجا من البيت من الخدمة (حل - عن حمزة بن حبيب مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔خاوند پر بیوی کے حقوق اس میں تین فروع ہیں۔ فرع اول۔۔۔باری کے بیان میں
44819 جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان میں سے ایک کی طرف زیادہ رغبت کرنے لگے، قیامت کے دن آئے گا کہ اس کا ایک حصہ فالج زدہ ہوگا۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المعلۃ 332
44819- من كانت له امرأتان فمال إلى إحداهما جاء يوم القيامة وشقه مائل. "حم، د، ن، هـ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔خاوند پر بیوی کے حقوق اس میں تین فروع ہیں۔ فرع اول۔۔۔باری کے بیان میں
44820 اگر کسی شخص کے نکاح میں دو عورتیں ہوں وہ ان دونوں کے درمیان عدل نہ کرتا ہو وہ قیامت کے دن آئے گا اس کا ایک حصہ فالج زدہ ہوگا۔ رواہ الترمذی والحاکم عن ابوہریرہ
44820- إن كانت عند الرجل امرأتان فلم يعدل بينهما جاء يوم القيامة وشقه ساقط. "ت، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔خاوند پر بیوی کے حقوق اس میں تین فروع ہیں۔ فرع اول۔۔۔باری کے بیان میں
44821 جب ثیب عورت پر کنواری عورت کو نکاح میں لائے تو کنواری کے پاس سات راتیں بسر کرے اور اگر ثیب عورت کو کنواری پر نکاح میں لائے تو ثیب کے پاس تین راتیں گزارے۔ رواہ البیہقی فی السنن عن انس
44821- إذا تزوج البكر على الثيب أقام عندها سبعا، وإذا تزوج الثيب على البكر أقام عندها ثلاثا. "هق - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔خاوند پر بیوی کے حقوق اس میں تین فروع ہیں۔ فرع اول۔۔۔باری کے بیان میں
44822 تمہارے خاندان والوں کے لیے تمہاری طرف سے اس میں کوئی ذلت نہیں کہ اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات راتیں رہوں اور پھر بیویوں کے پاس بھی سات سات راتیں رہوں اگر تم چاہو تو تمہارے پاس تین رات تک رہوں اور پھر اس کے بعد دورہ کروں (یعنی تمام بیویوں کے پاس بھی تین تین رات تک رہوں) ۔ رواہ مسلم وابوداؤد وابن ماجہ عن ام سلمۃ
44822- ليس بك هوان على أهلك، إن شئت سبعت عندك، وإن سبعت لك سبعت لنسائي، وإن شئت ثلثت ثم درت. "م، د، هـ 1 - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔خاوند پر بیوی کے حقوق اس میں تین فروع ہیں۔ فرع اول۔۔۔باری کے بیان میں
44823 کنواری عورت کے لیے سات دن ہیں اور ثیبہ عورت کے لیے تین دن۔ رواہ مسلم عن ام سلمۃ وابن ماجہ عن انس
44823- للبكر سبع وللثيب ثلاث. "م - عن أم سلمة؛ هـ - عن أنس".
তাহকীক: