কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৮৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم۔۔۔خاوند پر بیوی کے حقوق اس میں تین فروع ہیں۔ فرع اول۔۔۔باری کے بیان میں
44824 آزاد عورت کے لیے دو دن ہوں گے جبکہ باندی کے لیے ایک دن ہوگا۔ رواہ ابن مندہ عن الاسود ابن عویم۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4743
44824 - للحرة يومان، وللأمة يوم. "ابن منده - عن الأسود ابن عويم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44825 جس شخص کی دو بیویاں ہوں اور اگر وہ ایک کو دوسری پر ترجیح دیتا ہو وہ قیامت کے دن آئے گا اس کا ایک پہلو فالج زدہ ہوگا۔ رواہ ابن جریر عن ابوہریرہ
44825- من كانت له امرأتان يميل إلى إحداهما على الأخرى جاء يوم القيامة أحد شقيه ساقط. "ابن جرير - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44826 میں نے فلاں عورت کو جو کچھ دیا ہے اس کی نسبت تمہارے حق میں کچھ کمی نہیں کروں گا میں نے اسے دو چکیاں ، دو مٹکے اور چھال سے بھرا ہوا ایک تکیہ دیا ہے، اگر تمہارے پاس سات رات تک رہوں گا تو بقیہ تمام بیویوں کے پاس بھی سات رات تک رہوں گا۔ رواہ الحاکم عن ام سلمۃ
44826- إني لا أنقصك شيئا مما أعطيت فلانة: رحاتين وجرتين ومرفقة حشوها ليف، إن سبعت لك سبعت لنسائي. "ك - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44827 اگر تم چاہو تو میں تمہارے پاس سات راتیں رہوں اور پھر دوسری بیویوں کے پاس بھی سات سات رات تک رہوں ۔ رواہ الحاکم عن ام سلمۃ
44827 - إن شئت أن أسبغ لك سبغت للنساء. "ك - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44828 اگر تم چاہو تو تمہاری باری میں اضافہ کردیتا ہوں اور پھر میں اس کا حساب لگا لیتا ہوں ، کنواری عورت کے لیے سات راتیں ہیں اور ثیبہ عورت کے لیے تین راتیں ہیں۔ رواہ الحاکم عن ام سلمۃ
44828- إن شئت زدتك وحاسبتك، للبكر سبع وللثيب ثلاثا. "ك - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44829 ثیبہ عورت کے تین راتیں ہیں اور کنواری کے لیے سات راتیں ہیں۔ رواہ الدارمی وابن الج اور د والطحاوی وابن حبان والدارقطنی عن انس
44829- للثيب ثلاث، وللبكر سبع. "الدارمي، وابن الجارود، والطحاوي، حب، قط - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44830 تمہارے خاندان والوں کے لیے تمہاری طرف سے اس میں کوئی ذلت نہیں کہ اگر تم چاہو تو تمہارے پاس سات رات تک رہوں اور پھر اپنی دوسری بیویوں کے پاس بھی سات سات راتیں گزاروں اگر تم چاہو تو تمہارے پاس تین راتیں گزاروں اور پھر دوسری بیویوں کے پاس بھی چکر لگاؤں ۔ رواہ مسلم وابوداؤد وابن ماجہ عن ام سلمۃ
44830- ليس بك على أهلك هوان، إن شئت سبعت عندك وسبعت نسائي، وإن شئت ثلثت ثم درت. "م، د، هـ - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44831 تمہاری ماں غیرت میں آگئی ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری وابن ماجہ عن انس
44831- غارت أمكم. "حم، خ، هـ - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44832 تم میں سے جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ محبت کرے اور اس کا پھر دوبارہ صحبت کرنے کا ارادہ ہوا سے چاہیے کہ وضو کرے۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن ابی سعید ابن حبان حاکم اور بیہقی میں اضافہ ہے کہ یہ طریقہ باعث نشاط ہے۔
44832- إذا أتى أحدكم أهله ثم أراد أن يعود فليتوضأ. "حم، م، عن أبي سعيد؛ زاد حب، ك، هق: فإنه أنشط للعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44833 تم میں سے جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ دوبارہ مباشرت کا ارادہ رکھتا ہو اسے چاہیے وہ اپنی شرمگاہ دھولے۔ رواہ الترمذی والبیہقی فی السنن عن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 280 والضعیفۃ 2199
44833- إذا أتى أحدكم أهله وأراد أن يعود فليغسل فرجه. "ت، هق - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44834 تم میں سے جو شخص اپنی بیوی کے پاس آئے اسے چاہیے کہ اچھی طرح سے ستر کرے اور دو گدھوں کی طرف ننگے ہو کر مباشرت نہ کریں۔ رواہ ابن ابی شیبۃ والطبرانی والبیہقی فی السنن عن ابن مسعود عن عتبۃ بن عبدوالنسائی عن عبداللہ بن سرجس والطبرانی عن ابی امامۃ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 166 و ضعیف ابن ماجہ 421 ۔
44834- إذا أتى أحدكم أهله فليستتر، ولا يتجردان تجرد العيرين. "ش، طب، هق - عن ابن مسعود؛ عن عتبة بن عبد؛ ن - عن عبد الله بن سرجس؛ طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44835 تم میں سے جب کوئی شخص اپنی بیوی کے پاس آئے اسے چاہیے اچھی طرح ستر کرے چونکہ اگر ستر نہیں کرے گا فرشتوں کو حیاء آجاتی ہے اور وہ باہر نکل جاتے ہیں جبکہ ان کے پاس شیطان آجاتا ہے جب ان کے ہاں بچہ پیدا ہوتا ہے اس میں شیطان کا حصہ ہوتا ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 278 والضعیفۃ 184
44835- إذا أتى أحدكم أهله فليستتر، فإنه إذا لم يستتر استحيت الملائكة وخرجت وحضرت الشياطين، فإذا كان بينهما ولد كان للشيطان فيه شرك. "طس - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44836 جب تم میں سے کسی شخص کو اپنی بیوی سے خواہش پوری کرنے کی حاجت ہو وہ بیوی کے پاس آجائے اگرچہ بیوی تنور پر کیوں نہ ہو۔ رواہ الخطیب عن طلق بن علی
44836- إذا أراد أحدكم من امرأته حاجته فليأتها وإن كانت على تنور. "خط - عن طلق بن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44837 جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کرنے کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ بیوی کے پاس آجائے اور اگر بیوی سے قبل خاوند کی حاجت پوری ہوگئی توا سے الگ ہونے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تاوقتیکہ بیوی کی حاجت بھی پوری ہوجائے۔ رواہ عبدالرزاق وابویعلی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 450
44837- إذا جامع أحدكم أهله فليصدقها، ثم إذا قضى حاجته قبل أن تقضى حاجتها فلا يعاجلها حتى تقضى حاجتها. "عب، ع - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44838 جب تم میں سے کسی شخص کا بیوی کے ساتھ جماع کرنے کا ارادہ ہو اسے چاہیے کہ بیوی کے پاس آجائے، اگر خاوند بیوی سے پہلے فارغ ہوجائے تو اسے جلدی سے الگ نہیں ہونا چاہیے۔ رواہ ابویعلی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 451
44838- إذا جامع أحدكم أهله فليصدقها، فإن سبقها فلا يعجلها. "ع - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44839 جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی یا باندی سے جماع کرے تو اس کی شرمگاہ نہ دیکھے کیونکہ یہ اندھے پن کو پیدا کرتا ہے۔ رواہ بقی بن مخلد وابن عدی عن ابن عباس وقال ابن الصلاح : جید الاسناد ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 126 والتعقبات 28
44839- إذا جامع أحدكم زوجته أو جاريته فلا ينظر إلى فرجها، فإن ذلك يورث العمى. "بقي بن مخلد، عد - عن ابن عباس؛ قال ابن الصلاح: جيد الإسناد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44840 جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرے وہ اپنی خواہش پوری کرکے الگ نہ ہوجائے بلکہ انتظار کرے حتیٰ کہ عورت بھی اپنی خواہش پوری کرے جیسا کہ خاوند اپنی خواہش پوری کرنا چاہتا ہے۔ رواہ ابن عدی و سعید بن المنصور عن طلق۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 260 و ضعیف الجامع 449
44840- إذا جامع أحدكم امرأته فلا يتنح حتى تقضى حاجتها كما يحب أن يقضى حاجته. "عد، ص - عن طلق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44841 جب تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کے ساتھ جماع کرے تو وہ شرمگاہ کی طرف نہ دیکھے کیونکہ یہ اندھے پن کو پیدا کرتا ہے۔ جماع کے وقت باتیں بھی نہ کرے کیونکہ یہ گونگے پن کو پیدا کرتا ہے۔ رواہ الازدی فی الضعفاء والخلیلی فی مشیحتہ والدیلمی فی الفردوس عن ابوہریرہ
44841- إذا جامع أحدكم فلا ينظر إلى الفرج، فإن ذلك يورث العمى، ولا يكثر الكلام، فإن ذلك يورث الخرس. "الأزدي في الضعفاء، والخليلي في مشيخته، فر - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔آداب مباشرت اور ممنوعات مباشرت آداب
44842 جب تم میں سے کوئی شخص کسی خوبصورت عورت کو دیکھے جو اسے بھلی لگے اسے چاہیے کہ اپنی بیوی کے پاس آجائے چونکہ شرمگاہ ایک ہی طرح کی ہوتی ہے اور اس عورت کے پاس بھی ایسی ہی شرمگاہ ہے جیسی کہ اس کے پاس ہے۔ رواہ الخطیب عن عمر۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 496
44842- إذا رأى أحدكم امرأة حسناء فأعجبته فليأت أهله، فإن البضع واحد، ومعها مثل الذي معها. "خط - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৮৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے لباس
44843 اللہ تعالیٰ نے تمہاری بیوی کو تمہارا لباس بنایا ہے اور تمہیں بیوی کالباس بنایا ہے، میری بیوی میری شرمگاہ دیکھ لیتی ہے اور میں اس کی شرمگاہ دیکھ لیتا ہوں۔ رواہ ابن سعد والطبرانی عن سعید بن مسعود۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1593
44843- إن الله تعالى جعلها لك لباسا وجعلك لها لباسا، وأهلي يرون عورتي وأنا أرى ذلك منهم. "ابن سعد، طب - عن سعيد بن مسعود".
তাহকীক: