কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৪৯৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44944 تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی عورتوں اور بیٹوں کے لیے بہتر ہو۔۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2800 و ضعیف الجامع 2918
44944- خيركم خيركم لنسائه ولبناته. "هب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44945 اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو اپنے گھر والوں کو ادب دینے کے لیے اپنا کوڑا گھر میں لٹکائے رکھے۔ رواہ ابن عدی عن جابر
44945- رحم الله امرأ علق في بيته سوطا يؤدب به أهله. "عد - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44946 گھر میں ڈنڈا ایسی جگہ لٹکا کر رکھو جہاں اسے دیکھتے رہیں۔۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابن عمر
44946- علق السوط حيث يراه أهل البيت. "حل - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44947 عورتوں کو مارو، اور انھیں صرف شریر لوگ ہی مارتے ہیں۔۔ رواہ ابن سعد عن القاسم بن محمد مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف اجامع 895 وکشف الخفائ 389
44947- اضربوهن، ولا يضربهن إلا شراركم. "ابن سعد - عن القاسم بن محمد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44948 ڈنڈا گھر میں ایسی جگہ لٹکائے رکھوں جہاں گھر والے اسے دیکھتے رہیں چونکہ ڈنڈا گھر والوں کے لیے باعث ادب ہے۔ رواہ عبداللہ بن احمد بن حنبل الطبرانی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 888 والتمییز 107
44948- علقوا السوط حيث يراه أهل البيت، فإنه أدب لهم. "عب، طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44949 تم اپنے مردوں کو سورت مائدہ کی تعلیم دو اور عورتوں کو سورت نور کی تعلیم دو ۔۔ رواہ سعید بن المنصور والبیہقی فی شعب الایمان عن مجاھد مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3729 والضعیفۃ 2017
44949- علموا رجالكم سورة المائدة وعلموا نساءكم سورة النور. "ص، هب - عن مجاهد مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44950 وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جسے اللہ تعالیٰ نے وسعت عطا کی ہو اور وہ پھر اپنے عیال کو تنگی میں رکھتا ہو۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن جبیر بن مطعم ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4929 والنواضح 1238
44950- ليس منا من وسع الله عليه ثم قتر على عياله. "فر - عن جبير بن مطعم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔حقوق متفرقہ کے بیان میں حدیث ابوزرع
44951 اپنی کھیتی (بیوی) کے پاس جب جی چاہے (مجامعت کے لیے ) آؤ جب خودکھانا کھاؤ اسے بھی کھلاؤ جب خود کپڑے پہنواسے بھی پہناؤ چہرے کو برا بھلا مت کہو اور نہ ہی اسے مارو۔۔ رواہ ابوداؤد عن بھربن حکیم عن ابیہ عن جدہ
44951- ائت حرثك إذا شئت، وأطعمها إذا طعمت، واكسها إذا اكتسيت، ولا تقبح الوجه ولا تضرب. "د - عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44952 عورتوں کے خلاف کم مائیگی سے مدد مانگو چونکہ ان میں سے کسی کی پاس جب کپڑوں کی بہتات ہوجائے اور اچھی طرح سے آراستہ ہونے لگے تو اس کا گھر سے باہر نکلنا بھلا لگتا ہے۔۔ رواہ ابن عدی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 189 والمغیر 27
44952- استعينوا على النساء بالعري، فإن إحداهن إذا كثرت ثيابها وأحسنت زينتها أعجبها الخروج. "عد - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44953 اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے زیادہ محبوب بندہ وہ ہے جو اپنے عیال کے لیے زیادہ نفع بخش ہو۔ رواہ عبداللہ فی زوائد الزھد عن الحسن مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 60 والتمییز 10
44953- أحب العباد إلى الله تعالى أنفعهم لعياله. "عبد الله في زوائد الزهد - عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44954 عورتوں کو ان کی خواہشات پر رہنے دو ۔ رواہ ابن عدی فی الکامل عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 134 و ضعیف الجامع 219
44954- احملوا النساء على أهوائهن. "عد - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44955 عورتوں کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرو چونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلیوں میں اوپر والی پسلی کجدار ہوتی ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے توڑ ڈالو گے اگر اسے اپنے حال پر چھوڑ دو گے وہ برابر ٹیڑھی ہوتی جائے گی لہٰذا عورت کے ساتھ بھلائی کرو۔۔ رواہ البخاری ومسلم عن ابوہریرہ (رض)
44955- استوصوا بالنساء خيرا، فإن المرأة خلقت من ضلع، وإن أعوج شيء في الضلع أعلاه، فإن ذهبت تقيمه كسرته، وإن تركته لم يزل أعوج، فاستوصوا بالنساء خيرا. "ق - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44956 بلاشبہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اگر تم اسے سیدھی کرو گے وہ ایک طریقے سے سیدھی ہرگز نہیں ہوگی تم اس سے نفع اٹھاؤ گے تو ٹیڑھا پن ہوتے ہوئے نفع اٹھاؤ گے اگر تم اسے سیدھی کرنے لگو گے تو ٹوٹ جائے گی عورت کا توڑنا اسے طلاق دینا ہے۔۔ رواہ الترمذی ومسلم عن ابوہریرہ (رض)
44956- إن المرأة خلقت من ضلع لن تستقيم لك على طريقة، فإن استمتعت بها وبها عوج، وإن ذهبت تقيمها كسرتها، فكسرها طلاقها. "ت، م - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44957 بلاشبہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اگر تم پسلی کو سیدھا کرنا چاہو گے اسے توڑ ڈالو گے لہٰذا اس کے ہوتے ہوئے زندگی بسر کرو۔ رواہ احمد بن حنبل وابن حبان والحاکم عن سمرۃ
44957- إن المرأة خلقت من ضلع، وإنك إن ترد إقامة الضلع تكسرها، فدارها تعش بها. "حم، حب، ك - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44958 جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو جب اسے کوئی معاملہ پیش آجائے تو بھلائی سے بات کرنے یا خاموش رہے اور عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو، چونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور اوپر والی پسلی میں کجی نسبتاً زیادہ ہوتی ہے اگر تم اسے سیدھا کرنے لگو گے توڑ ڈالو گے اگر اسے اپنے حال پر چھوڑو گے اس کی کجی برقرار رہے گی لہٰذا عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو۔۔ رواہ مسلم عن ابوہریرہ
44958- من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فإذا شهد أمرا فليتكلم بخير أو ليسكت، واستوصوا بالنساء خيرا، فإن المرأة من ضلع، وإن أعوج شيء في الضلع أعلاه، إن ذهبت تقيمه كسرته، وإن تركته لم يزل أعوج، استوصوا بالنساء خيرا. "م 1 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44959 بلاشبہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اگر تم اسے سیدھی کرنے لگو گے توڑ ڈالو گے اگر اسے اپنی حالت پر چھوڑ دو گے اس میں نقص باقی رہے گا۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی عن ابی ذر
44959- إن المرأة خلقت من ضلع، فإن ذهبت تقومها كسرتها، وإن تدعها ففيها أود وبلغة. "حم، ن - عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44960 تم عورتوں کا معاملہ مجھے برابر غمزدہ رکھے ہوئے ہے تمہارے اوپر ہرگز صبر نہیں کریں گے مگر صرف صبر کرنے والی ہی۔ رواہ الحاکم عن عائشۃ
44960- أمركن مما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن إلا الصابرون. "ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44961 تمہارا معاملہ میرے بعد جو مجھے غمزدہ کیے ہوئے ہے اور تمہارے اوپر میرے بعد ہرگز صبر نہیں کرے گا مگر صرف صبر کرنے والی ہی۔ رواہ الترمذی والبخاری والنسائی عن عائشۃ
44961- إن أمركن مما يهمني بعدي، ولن يصبر عليكن بعدي إلا الصابرون - قاله لأزواجه. "ت، خ، ن - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44962 عورتوں کو واجبی قسم کے کپڑے دو تاکہ اپنے گھروں تم ٹکی رہیں۔۔ رواہ الطبرانی عن مسلمۃ بن مخلد ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 216 تبیض الصحیفہ 6
44962- أعروا النساء يلزمن الحجال "طب - عن مسلمة بن مخلد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৪৯৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44963 بلاشبہ اللہ تعالیٰ تمہیں عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی وصیت کرتا ہے چونکہ عورتیں تمہاری مائیں ہیں تمہاری بیٹیاں ہیں تمہاری خالائیں ہیں اہل کتاب کا کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ شادی کرتا وہ اس کے ہاتھ پر دھاگے تک نہیں لٹکاتا تھا ان میں سے کوئی بھی دوسرے کی طرف رغبت نہیں کرتا تھا یہاں تک کہ بڑھاپے کے بےرحم ہاتھوں مرجائے۔۔ رواہ الطبرانی عن المقدام ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1763
44963- إن الله تعالى يوصيكم بالنساء خيرا، فإنهن أمهاتكم وبناتكم وخالاتكم، إن الرجل من أهل الكتاب يتزوج المرأة وما يعلق على يديها الخيط، فما يرغب واحدا منهما عن صاحبه حتى يموتا هرما. "طب - عن المقدام".
তাহকীক: