কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৪৯৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44964 آج رات آل محمد کے ارد گرد بہت سی عورتوں نے چکر لگائے ہیں وہ سب اپنے خاوندوں کے مارنے کی شکایت کررہی تھیں اللہ کی قسم تم انھیں بہتر ہی پاؤ گے۔۔ رواہ ابوداؤد والنسائی وابن ماجہ وابن حبان والحاکم وابن عساکر عن ایاس الدوسی
44964- لقد طاف الليلة بآل محمد نساء كثير، كلهن تشكو زوجها من الضرب، وايم الله لا تجدون أولئك خياركم. "د، ن، هـ حب، ك، كر - عن إياس الدوسي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44965 اے حکم دو ، اگر اس میں خیروبھلائی ہوئی وہ عنقریب اس کا مظاہرہ کرے گی اپنی بیوی کو لونڈی کی طرح مت مارو۔ رواہ ابن ماجہ وابن حبان عن لقیط بن صبرۃ
44965- مرها، فإن يك منها خير فستفعل، ولا تضرب ظعينتك كضرب أمتك. "هـ، حب - عن لقيط بن صبرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اللہ کے محبوب بندہ
44966 کوئی مومن مرد کسی مومنہ عورت سے بغض نہیں رکھتا اگر اسے عورت کی کوئی عادت ناپسند ہو اسے کوئی دوسرا پسند کررہا ہوتا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن ابوہریرہ
44966- لا يفرك مؤمن مؤمنة، إن كره منها خلقا رضي منها غيره. "حم، م - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو مارنے کی ممانعت
44967 تم میں سے کوئی ارادہ کرتا ہے اور اپنی بیوی کو کوڑے سے پیٹتا ہے کیا بعید پچھلے پہروہ اس سے ہمبستری بھی کرے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی وابن ماجہ والعقیلی عن عبداللہ بن زمعہ
44967- يعمد أحدكم فيجلد امرآته جلد العبد، ولعله يضاجعها من آخر يومه. "حم، ق، ت، هـ، عق - عن عبد الله ابن زمعة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو مارنے کی ممانعت
44968 عورتوں میں جہالت بھی ہوتی ہے اور بےپردگی بھی عورتوں کی جہالت کو خاموشی سے برداشت کرو اور ان کی بےپردگیوں کو گھروں کے اندر چھپائے رکھو۔ رواہ العقیلی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1999 والضعیفۃ 2389
44968- إن من النساء عيا وعورة، فكفوا عيهن بالسكوت، وواروا عوراتهن بالبيوت. "عق - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو مارنے کی ممانعت
44969 بلاشبہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے بڑی امانت یہ ہوگی کہ خاوند بیوی کے پاس جاتا ہے اور بیوی اس کے پاس آتی ہے پھر خاوند بیوی کا راز فشا کردیتا ہے۔۔ رواہ مسلم کتاب النکاح رقم 124 واحمد بن حنبل عن ابی سعید
44969- إن من أعظم الأمانة عند الله يوم القيامة الرجل يفضي إلى امرأته وتفضي إليه ثم ينشر سرها. "م - كتاب النكاح رقم 124 حم - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو مارنے کی ممانعت
44970 تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لیے بہتر ہو۔ رواہ الطبرانی عن ابی کبشہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2800
44970- خياركم خيركم لأهله. "طب - عن أبي كبشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو مارنے کی ممانعت
44971 تم میں سے بہتروہ ہے جو اپنی عورتوں کے لیے بہتر ہو۔ رواہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے مختصر المقاصد 422
44971- خياركم خياركم لنسائهم. "هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو مارنے کی ممانعت
44972 سب سے برا شخص وہ ہے جو اپنے گھر والوں کو تنگی میں رکھتا ہو۔۔ رواہ الطبرانی عن الاوسط عن ابی امامۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3394 والنواضح 900
44972- شر الناس المضيق على أهله. "طس - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو مارنے کی ممانعت
44973 اللہ تعالیٰ کے ہاں قیامت کے دن مرتبہ ومقام کے اعتبار سے سب سے برا شخص وہو ہوگا جو اپنی بیوت کے پاس جاتا ہو اور وہ اس کے پاس آتی ہو پھر وہ اس کا راز افشاں کردیتا ہو۔۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم کتاب النکاح رقم 123 اوابو داؤد عن ابی سعید
44973- إن من شر الناس منزلة عند الله يوم القيامة الرجل يفضي إلى امرأته وتفضي إليه ثم ينشر سرها. "حم، م كتاب النكاح رقم 123، د - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44974 جو تم کھاتے ہو عورتوں کو بھی کھلاؤ، جو تم خود پہنتے ہو عورتوں کو بھی پہناؤ انھیں مارو نہیں اور نہ انھیں برا بھلا کہو (رواہ ابوداؤد عن حکیم عن ابیہ عن جدہ کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ ! آپ ہماری عورتوں کے بارے میں کیا فرمائیں گے ؟ کہتے ہیں کہ یہ حدیث ارشاد فرمائی)
44974- أطعموهن مما تأكلون واكسوهن مما تكسون، ولا تضربوهن ولا تقبحوهن. "د - عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده، قال: قلت: يا رسول الله! ما تقول في نسائنا؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44975 جب تم کھانا کھاؤ بیوی کو بھی کھلاؤ، جب تم کپڑے پہنو تو بیوی کو بھی پہناؤ ، چہرے پر اسے مت مارو، اسے بری بھلی مت کہو، اسے جھڑکو نہیں مگر گھر میں۔ (رواہ ابوداؤد ابن ماجہ عن حکیم بن معاویۃ القشیری عن ابیہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! ہمارے اوپر بیوی کے کیا حقوق ہیں۔ یہ حدیث پھر ذکر کی)
44975- أن تطعمها إذا طعمت، وتكسوها إذا اكتسيت، ولا تضرب الوجه، ولا تقبح، ولا تهجر إلا في البيت. "د، هـ عن حكيم بن معاوية القشيري عن أبيه قال: قلت: يا رسول الله! ما حق زوجة أحدنا عليه؟ قال - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44976 عورت کی مثال پسلی کی طرح ہے اگر تم اسے سیدھی کرنے لگو گے توڑو ڈالوگے۔۔ رواہ العسکری فی الامثال عن عائشۃ
44976- إن المرأة مثل الضلع، إن جئت أن تقومها كسرتها. "العسري في الأمثال - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44977 عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اگر تم اسے سیدھی کرنا چاہو گے توڑ ڈالوگے۔ اگر اسے اپنی حالت پر چھوڑو گے وہ کجی کے ہوتے ہوئے زندگی بسر کرے گی۔۔ رواہ العسکری فی الامثال عن ابوہریرہ
44977- خلقت المرأة من ضلع، إن جئت أن تقيمها تكسرها، وإن تتركها تعش معها على عوجها. "العسكري في الأمثال عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44978 عورت پسلی کی مانند ہے۔ اگر تم اسے سیدھی کرنا چاہو گے توڑ ڈالو گے اسے اپنی حالت پر چھوڑ دو تاکہ کجی کے ہوتے ہوئے زندہ رہے۔ رواہ الرویانی والطبرانی و سعید بن المنصور عن سمرۃ
44978- إنما المرأة كالضلع، إن أقمتها كسرتها، فذرها تعش بها. "الروياني، طب، ص - عن سمرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44979 عورت پسلی کی مانند ہے اسے اپنی حالت پر چھوڑ دو ۔ رواہ ابن عساکر عن ابی موسیٰ
44979- المرأة كالضلع، فدارها تعش بها. "كر - عن أبي موسى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44980 میں اس شخص کو ناپسند کرتا ہوں جو غصہ کی حالت میں اپنی گردن کی رگیں پھولائے ہوئے کھڑا ہو اور اپنی بیوی کو مار رہا ہو۔ رواہ عبدالرزاق عن اسماء بن ابی بکر
44980- إني لأبغض الرجل قائما على امرأته ثائرا فرائص رقبته يضربها. "الحسن بن سفيان، والديلمي - عن أم كلثوم بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
44981 میں اس شخص کو ناپسند کرتا ہوں جو غصے میں گردن کی رگیں پھولائے ہوئے ہو اور اپنی بیوی کو مارے جارہا ہو۔ رواہ الحسن بن سفیان والدیلمی عن ام کلثوم بنت ابی بکر
44981- إني لأكره أن أرى الرجل ثائرا فرائص رقبته قائما على مريئته يضربها. "عب - عن أسماء بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44982 تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی کو غلام کے پیٹنے کی طرح مارتا ہے پھر اس کے ساتھ معانقہ بھی کرلیتا ہے اور اسے حیاء تک نہیں آئی ۔ رواہ ابن سعد عن ابی ایوب
44982- يظل أحدكم يضرب امرأته ضرب العبد ثم يعانقها ولا يستحيي. "ابن سعد - عن أبي أيوب".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44983 کیا تمہیں حیاء نہیں آتی کہ تم اپنی بیوی کو غلام کی طرح مارتے ہو۔ دن کے شروع میں مارتے ہو اور آخر دن میں اس سے ہمبستری کرلیتے ہو کیا حیاء نہیں آتی۔۔ رواہ عبدالرزاق عن عائشۃ صحیح
44983- أما يستحيي أحدكم أن يضرب امرأته كما يضرب العبد! يضربها أول النهار ثم يضاجعها آخره، أما يستحيي. "عب - عن عائشة، صحيح".
tahqiq

তাহকীক: