কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৪৯৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44984 آج رات ستر (70) عورتوں نے آل محمد کے آس پاس چکر لگایا ان میں سے ہر ایک کو مار پڑی ہوئی تھی مجھے پسند نہیں کہ میں کسی مرد کو گردن کی رگیں پھولائے ہوئے دیکھوں کہ وہ اپنی بیوی کو مارہا ہو۔ رواہ ابن سعد والحاکم والبخاری ومسلم عن ام کلثوم بنت ابی بکر
44984- لقد طاف بآل محمد الليلة سبعون امرأة كلهن قد ضربت، ما أحب أن أرى الرجل ثائرا فريص عصب رقبته على مريئته يقاتلها. "ابن سعد، ك، ق - عن أم كلثوم بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44985 عورتوں کو اگر چھوڑنا ہی ہو تو بستر کی حد تک انھیں چھوڑ دو اور انھیں ہلکی ضرب سے مارو جس کا اثر بدن پر نہ پڑے۔
44985- لا تهجروا النساء إلا في المضاجع، واضربوهن ضربا غير مبرح. "ابن جرير - عن حجاج مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44986 اے لوگو ! عورتیں تمہاری معاون ہیں ، تم نے انھیں اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھ کر حاصل کیا ہے، اللہ تعالیٰ کے کلمہ کی بدولت ان کی شرمگاہوں کو اپنے لیے حلال کیا ہے ، تمہارا ان پر حق ہے اور ان کا تمہارے اوپر حق ہے بھلائی میں تمہاری نافرمانی نہیں کرتی ہیں جب وہ ایسا کرتی ہیں تو ان کے لیے رزق ہے اور کپڑے ہیں اچھی طرح سے۔ رواہ ابن جریر عن ابن عمر
44986- أيها الناس! إن النساء عندكم عوان، أخذتموهن بأمانة الله، واستحللتم فروجهن بكلمة الله، ولكم عليهن حق، ولهن عليكم حق، ومن حقكم عليهن أن لا يوطئن فرشكم أحدا، ولا يعصينكم في معروف، فإذا فعلن ذلك فلهن رزقهن وكسوتهن بالمعروف. "ابن جرير - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৪৯৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44987 عورتیں پسلی سے اور بےپردگی میں پیدا کی گئی ہیں، ان کی بےپردگیوں کو گھروں سے چھپائے رکھو اور ان کی کمزوری پر خاموشی سے غلبہ پاؤ۔ رواہ ابن لال عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1043
44987- النساء خلقن من ضلع وعورة، فاستروا عورتهن بالبيوت، واغلبوا على ضعفهن بالسكوت. "ابن لال - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44988 تمہاری بیوی تمہاری کھیتی ہے ، اپنی کھیتی میں جسے چاہو آؤ، علاوہ اس کے کہ اس کے چہرے پر نہ مارو، اسے بری بھلی نہ کہو اگر اسے جھڑکنا بھی ہو تو صرف گھر کے اندر جب تم کھانا کھاؤ اسے بھی کھلاؤ جب کپڑے پہنو تو اسے بھی پہناؤ، اس کے خلاف تم کیسے کرسکتے ہو حالانکہ تم ایک دوسرے کے پاس خواہش پوری کرنے کے لیے جاتے ہو اور عورتوں نے تم سے سخت معاہدہ کیا ہوا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن بھزبن حکیم عن ابیہ عن جدہ
44988- حرثك، فأت حرثك أنى شئت، غير أن لا تضرب الوجه، ولا تقبح، ولا تهجر إلا في البيت، وأطعم إذا طعمت، واكس إذا اكتسيت، كيف {وَقَدْ أَفْضَى بَعْضُكُمْ إِلَى بَعْضٍ وَأَخَذْنَ مِنْكُمْ مِيثَاقاً غَلِيظاً} . "حم، طب - عن بهز بن حكيم - عن أبيه عن جده".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44989 تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے لیے بہتر ہو اور میں اپنے اہل خانہ کے لیے تم سب سے بہتر ہو۔۔ رواہ الترمذی وقال حسن غریب، وابن حبان والبیہقی فی شعب الایمان وابن جریر عن عائشۃ
44989- خيركم خيركم لأهله، وأنا خيركم لأهلي، وإذا مات صاحبكم فدعوه. "ت: حسن غريب، حب، هب، وابن جرير عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44990 تم میں سے بہتر وہ ہے جو عورتوں کے لیے بھلائی رکھتا ہو۔ رواہ الحاکم عن ابن عباس
44990- خيركم خيركم للنساء. "ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44991 عورتوں کو بالا خانوں میں نہ اتارو اور انھیں کتابت (لکھائی) نہ سکھاؤ بلکہ عورتوں کو سوت کا تنا سیکھاؤ اور سورت نور کی انھیں تعلیم دو ۔ رواہ الحاکم والبیہقی فی شعب الایمان عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 227
44991- لا تنزلوهن في الغرف، ولا تعلموهن الكتابة - يعني النساء، وعلموهن الغزل وسورة النور. "ك، هب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44992 اے لوگو عورتوں اور غلاموں کے معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے ڈرو۔۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن سھل بن سعید
44992- يا أيها الناس! اتقوا الله في أزواجكم وفيما خولكم. "الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن سهل بن سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44993 ۔۔ عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو۔ (رواہ النسائی عن جابر۔
44993- اتقوا الله في النساء. "ن - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44994 قیامت کے دن میری امت سے ایک آدمی لایا جائے گا اور اس کے پاس ایک نیکی بھی نہیں ہوگی جس کی وجہ سے اس کے لیے جنت کی امید کی جاسکے رب تعالیٰ کا حکم ہوگا : اسے جنت میں داخل کرو چونکہ یہ اپنے عیال پر رحمدل تھا۔ رواہ ابن لال وابن عساکر والخطیب عن ابن مسعود
44994- يؤتى الرجل من أمتي يوم القيامة وماله من حسنة ترجى له الجنة، فيقول الرب تعالى: أدخلوه الجنة فإنه كان يرحم عياله. "ابن لال، وابن عساكر، والخطيب - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت کا بیان
44995 جس شخص نے اپنے گھر والوں میں خوشی داخل کی اس خوشی سے اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسی مخلوق پیدا کرے گا جو قیامت کے دن تک اس کے لیے استغفار کرتی رہے گی۔۔ رواہ ابوالشیخ عن جابر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 852
44995- من أدخل على أهل بيته سرورا خلق الله من ذلك السرور خلقا يستغفر له إلى يوم القيامة. "أبو الشيخ - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت۔۔۔از حصہ اکمال
44996 اپنے گھر والوں سے اپنا عصا نیچے نہ رکھو اللہ تعالیٰ کے حقوق کے واسطے انھیں ڈراتے رہو۔ رواہ العسکری فی الامثال عن ابن عمر
44996- لا ترفع عصاك على أهلك، فأخفهم في الله. "العسكري في الأمثال - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت۔۔۔از حصہ اکمال
44997 اپنے کوڑے کو اس جگہ لٹائے رکھو جہاں خادم اسے دیکھتا رہے۔۔ رواہ ابن جریر عن ابن عباس
44997- علق سوطك حيث يراه الخادم. "ابن جرير - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت۔۔۔از حصہ اکمال
44998 اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو اپنے گھر میں کوڑا لٹکائے رکھے تاکہ اس سے گھر والوں کی تادیب کرتا رہے۔ رواہ الدیلمی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3059
44998- رحم الله عبدا علق في بيته سوطا يؤدب به أهله. "الديلمي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اہل خانہ کی تربیت۔۔۔از حصہ اکمال
44999 عورتوں کو بالا خانوں میں سکونت مت دو اور انھیں کتابت مت سکھاؤ۔۔ رواہ الحکیم عن ابن مسعود
44999- لا تسكنوا نساءكم الغرف، ولا تعلموهن الكتاب. "الحكيم - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45000 جب کوئی عورت اپنے خاوند کے بستر کو چھوڑ کر رات بسرکرے فرشتے اس پر لعنت بھیجتے رہتے ہیں حتیٰ کہ وہ واپس لوٹ آئے ایک روایت میں ہے کہ حتیٰ کہ صبح ہوجائے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم عن ابوہریرہ
45000- إذا باتت المرأة هاجرة فراش زوجها لعنتها الملائكة حتى ترجع - وفي لفظ: حتى تصبح. "حم، ق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45001 جب کوئی عورت اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے لیے خوشبو لگاتی ہے وہ اس کے لیے آگ ہے اور عار ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 433
45001- إذا تطيبت المرأة لغير زوجها، فإنما هو نار وشنار "أي عار ". "طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45002 جب کوئی عورت خوشبو میں معطر ہو کر لوگوں کے پاس سے گزرے تاکہ وہ اس کی خوشبو سونگھیں بلاشبہ وہ زانیہ کے حکم میں ہے۔ رواہ اصحاب السنن الثلاثۃ عن ابی موسیٰ
45002- إذا استعطرت المرأة فمرت على القوم ليجدوا ريحها فهي زانية. عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45003 میں اس عورت بےبغض رکھتا ہوں جو دامن گھسیٹتے ہوئے گھر سے باہر نکلتی ہے اور اپنے شوہر کی شکایت کررہی ہوتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن ادسلمہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے 2094 والضعیفہ 2063
45003- إني لأبغض المرأة تخرج من بيتها تجر ذيلها تشكو زوجها. "طب - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক: