কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫০১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45004 دیکھ لو کہ تم اپنے خاوند سے کسی مقام پر ہو چونکہ تمہارا خاوند تمہاری جنت بھی ہے اور جہنم بھی۔ رواہ ابن سعد والطبرانی عن عمۃ حصین بن محصن
45004- انظري أين أنت منه، إنما هو جنتك ونارك. "ابن سعد، طب - عن عمة حصين بن محصن".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45005 جو عورت بھی اپنے شوہر کے گھر کے علاوہ کسی اور کے گھر میں کپڑے اتارتی ہے بلاشبہ وہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ پردے کو توڑتی ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ والحاکم عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیر ۃ الحفاظ 235 والمتناھیۃ 561
45005- أيما امرأة وضعت ثيابها في غير بيت زوجها فقد هتكت ستر ما بينها وبين الله عز وجل. "حم، هـ 1، ك - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45006 جو عورت بھی اپنے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر باہر نکلتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے غصہ میں رہتی ہے تاوقتیکہ واپس لوٹ آئے یا اس کا خاوند اس سے راضی ہوجائے۔۔ رواہ الخطیب عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضواعات 129 والتنزیہ 2172
45006- أيما امرأة خرجت من بيت زوجها بغير إذن زوجها كانت في سخط الله تعالى حتى ترجع إلى بيتها أو يرضى عنها زوجها. "خط - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چھٹا باب۔۔۔عورتوں کے متعلق ترھیبات وترغیبات کے بیان میں اس میں دو فصلیں ہیں۔ فصل اول ۔۔۔ترھیبات کے بیان میں
45007 جو عورت بلاوجہ اپنے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والترمذی وابن ماجہ وابن حبان والحاکم عن ثوبان ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2249
45007- أيما امرأة سألت زوجها الطلاق من غير ما بأس، فحرام عليها رائحة الجنة. "حم، د، ت، هـ، حب، ك - عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45008 جو عورت خاوند کی اجازت کے بغیر۔ (نفلی) روزہ رکھ لے پھر خاوند نے اپنی خواہش پوری کرنے کا ارادہ کیا بیوی نے انکار کردیا اللہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں تین کبیرہ گناہ لکھ دیتا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان عن ابی امامۃ
45008- أيما امرأة صامت بغير إذن زوجها فأرادها على شيء فامتنعت عليه كتب الله عليها ثلاثا من الكبائر. "طس - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45009 جو عورت خوشبو میں معطر ہو کر لوگوں کے پاس سے گزرتی ہے تاکہ انھیں خوشبو آئے بلاشبہ وہ زانیہ ہے اور اس کی طرف اٹھنے والی ہر آنکھ زانیہ ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی والحاکم عن ابی موسیٰ
45009- أيما امرأة نزعت ثيابها في غير بيتها خرق الله عز وجل عنها ستره. "حم، طب، ك، هب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45010 جو عورت بھی غیر کے گھر میں کپڑے اتارتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے پردہ کو توڑتی ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان عن ابی امامۃ
45010- أيما امرأة استعطرت ثم خرجت فمرت على قوم ليجدوا ريحها فهي زانية، وكل عين زانية. "حم، ن، ك - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45011 جو عورت بھی اپنے سر میں بالوں کا اضافہ کرتی ہے جو حقیقت مسں اس کے سر کا حصہ نہیں ہوتے بلاشبہ وہ جھوٹ میں اضافہ کررہی ہوتی ہے۔ رواہ النسائی عن معاویۃ
45011- أيما امرأة زادت في رأسها شعرا ليس منه، فإنه زور تزيد فيه. "ن - عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45012 اپنے خاوند کو مال سے قاعدہ معروف کی ساتھ لے سکتی ہو جو تمہیں اور تمہارے بیٹوں کے لیے کافی ہو۔ رواہ البیہقی وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ عن عائشۃ
45012- خذي من ماله بالمعروف ما يكفيك ويكفي بنيك. "ق، د، ن، هـ عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45013 لوگوں کی دو قسمیں اہل دوزخ میں سے ہیں میں نے انھیں بعد میں نہیں دیکھا۔ (1) وہ لوگ ہیں جن کے پاس گائی کی دموں کی طرح کوڑے ہیں جن سے لوگوں کو ما رہے ہیں (2) اور وہ عورتیں ہیں جو کپڑے پہننے کے باوجو بھی ننگی ہیں دوسرے کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں اور خود بھی مائل ہوتی ہیں ان کے سر ایسے ہیں جیسے بختی اونٹ کی کوہان وہ جنت میں داخل نہیں ہوں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو پائیں گی۔ بلاشبہ جنت کی خوشبو اتنے اور اتنے فاصلے سے پائی جاتی ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن ابوہریرہ
45013- صنفان من أهل النار لم أرهما بعد: قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس، ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رؤسهن كأسنمة البخت المائلة، لا يدخلن الجنة ولا يجدن ريحها، وإن ريحها لتوجد من مسيرة كذا وكذا. "حم، م 1 - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45014 عام ابل نار عورتیں ہوں گی۔ رواہ الطبرانی عن عمران بن حصین
45014- عامة أهل النار النساء. "طب - عن عمران بن حصين".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45015 میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا، کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں عام داخل ہونے والے مساکین ہیں کیا دیکھتا ہوں کہ اصحاب جد محبوس ہیں بجز اہل نار کے انھیں دوزخ میں ڈالے جانے کا حکم دیا جارہا ہے۔ میں دوزخ کی دروازے پر کھڑا ہوا کیا دیکھتا ہوں کہ اس میں عام داخل ہونے والی عورتیں ہیں۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم کتاب الذکر رقم 93 والنسائی عن اسامۃ بن زید
45015- قمت على باب الجنة فإذا عامة من يدخلها المساكين وإذا أصحاب الجد محبوسون إلا أصحاب النار فقد أمر بهم إلى النار، وقمت على باب النار فإذا عامة من يدخلها النساء. "حم، ق "كتاب الذكر رقم 93"، ن - عن أسامة بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45016 دوزخیوں میں عورتوں کی تعداد غالب ہے۔ رواہ الطبرانی عن ام سلمۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6100
45016- هن أغلب - يعني النساء. "طب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45017 ہر آنکھ (جو غیر محرم کی طرف اٹھتی ہو) زانیہ ہے عورت جب خوشبو لگا کر مجلس کے پاس سے گزرتی ہے بلاشبہ وہ زانیہ ہے۔ رواہ احمد بن حنبل والترمذی عن ابی موسیٰ
45017- كل عين زانية، والمرأة إذا استعطرت فمرت بالمجلس فهي زانية. "حم، ت - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45018 عورتوں میں سے اس عورت پر اللہ تعالیٰ لعنت کرے جو مردوں کے ساتھ مشابہت کرتی ہو۔ رواہ ابوداؤد عن عائشۃ
45018- لعن الله الرجلة من النساء. "د - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45019 جو عورت چہرے کو صاف رنگ لانے کے لیے رگڑے یا رگڑوائے اس پر اللہ تعالیٰ لعنت بھیجتا ہے۔ رواہ احمد بن حنبل عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تبیض الصحیفہ 32 و ضعیف الجامع 4686
45019- لعن الله القاشرة والمقشورة "حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ نفلی روزہ کے لیے خاوند سے اجازت
45020 اللہ تعالیٰ ایسی عورتوں پر بعنت کرے جو مردوں کی مشابہت کریں اور ان مردوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو جو عورتوں کی مشابہت کرتے ہو۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والترمذی وابن ماجہ عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4455
45020- لعن الله المتشبهات من النساء بالرجال، والمتشبهين من الرجال بالنساء. "حم، د، ت، هـ - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45021 اللہ تعالیٰ اس عورت پر لعنت بھیجتا ہے جسے خاوند اپنے بستر پر بلاتا ہو اور وہ سوف (عنقریب آتی ہوں) کہہ کر ٹال دے حتیٰ کہ اس پر نیند غالب آجائے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4688 والغیر 14
45021- لعن الله المسوفات التي يدعوها زوجها إلى فراشه فتقول، سوف، حتى تغلبه عيناه. "طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45022 اس عورت پر اللہ کی لعنت ہو جسے شوہر اپنے پاس بلائے اور وہ حیض کا عذر ظاہر کرکے ٹال دے۔ رواہ البخاری فی التاریخ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4679
45022- لعن الله المفسلة التي إذا أراد زوجها قالت: أنا حائض. "تخ - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45023 اللہ تعالیٰ ان عورتوں پر لعنت کرتا ہے جو گودنے والیاں ہوں یا تو گودوانے والیاں ہوں (یعنی چہرے پر خال بنانے اور بنوانے والیاں) خوبصورتی کے لیے چہرے (پیشانی وغیرہ) کے بال نوچنے والیاں ہوں۔ اور خوبصورتی کے لیے دانتوں میں وقفہ ڈالتی ہوں اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بگاڑتی ہو۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن ابن معمود
45023- لعن الله الواشمات والمستوشمات والمتنمصات والمتفلجات للحسن، المغيرات خلق الله. "حم، ق ، - عن ابن مسعود".
তাহকীক: