কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫০৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45024 اللہ تعالیٰ ایسی عورت پر لعنت کرتا ہے جو دوسروں کے بال لگاتی ہو یا لگواتی ہو یا گودتی ہو یا گودواتی ہو۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الاربعۃ عن ابن عمر
45024- لعن الله الواصلة والمستوصلة والواشمة والمستوشمة. "حم،ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45025 بنی اسرائیل اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی عورتوں نے بالوں کے جوڑے بنانے شروع کردیئے۔ رواہ البخاری ومسلم واصحاب السنن الثلاثۃ عن معاویۃ
45025- إنما هلك بنو إسرائيل حين اتخذ هذه نساؤهم - يعني قصة من شعر. "ق - عن معاوية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45026 وہ عورتیں جو دوسری عورتوں کے بالوں کو اپنے بالوں کے ساتھ جوڑ لیتی ہوں ان پر لعنت کی گئی ہے۔ رواہ البخاری ومسلم عن عائشۃ
45026- إنه قد لعن الموصولات "ق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45027 بنی اسرائیل کی ایک عورت تھی جس کا قدکوتاہ تھا وہ دو لمبے قدر والی عورتوں کے درمیان چلتی تھی اس نے لکڑی سے بنی ہوئی (مصنوعی) ٹانگیں لگوالیں اور سونے کی انگوٹھی پہنی اور مشک خوشبو سے اپنے آپ کو معطر کیا جب وہ عورتوں کے درمیان سے گزرتی لوگ اسے نہ پہچان سکتے چنانچہ وہ اپنے ہاتھ سے یوں اشارہ کردیتی۔ رواہ مسلم عن ام سعد
45027- كانت امرأة من بني إسرائيل قصيرة تمشى مع امرأتين طويلتين، فاتخذت رجلين من خشب وخاتما من ذهب مغلق مطبق ثم حشته مسكا - وهو أطيب من الطيب - فمرت بين المرأتين، فلم يعرفوها فقالت بيدها: هكذا. "م - عن أم سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45028 میں نے تم عورتوں سے زیادہ عم عقل کم دین اور مغلوب العقل کوئی نہیں دیکھا کم عقل ہونے کے باعث دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کی گواہی کے برابر قرار دی گئی ہے، عورتوں کے دین میں نقص ہونے کی وجہ سے رمضان کے روزے افطار کرتی ہیں اور کئی کئی دن نماز نہیں پڑھتی۔۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عمر فائدہ : عورت حائضہ ہونے کی حالت میں روز رکھ سکتی ہے اور نہ ہی نماز پڑھ سکتی ہے روزے کی قضا اس کے ذمہ واجب ہوتی ہے جبکہ نماز معاف ہے۔
45028- ما رأيت من ناقصات عقل ولا دين أغلب لذي لب منكن، أما نقصان العقل فشهادة امرأتين بشهادة رجل، وأما نقصان الدين فإن إحداكن تفطر رمضان، وتقيم أياما لا تصلي. "د - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45029 جو عورت کسی غیر کے گھر میں کپڑے اتارتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ پردے کو چاک کرتی ہے۔ رواہ ابوداؤد والترمذی عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے حسن الاثر 495
45029- ما من امرأة تخلع ثيابها في غير بيتها إلا هتكت ما بينها وبين الله. "د، ت - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ملعون عورت کی پہچان
45030 جو عورت خوشبو لگاکر اپنے گھر سے نکلتی ہے مرد اسے دیکھتے ہیں اس عورت پر اللہ تعالیٰ کا غضب نازل ہوتا ہے تاوقتیکہ گھر واپس لوٹ آئے ۔ رواہ الطبرانی عن میمونہ بنت سعد ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5154
45030 - ما من امرأة تخرج في شهرة من الطيب فينظر الرجال إليها إلا لم تزل في سخط الله تعالى حتى ترجع إلى بيتها. "طب - عن ميمونة بنت سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45031 بلاوجہ کوئی عورت اپنے خاوند سے طلاق کا مطالبہ نہ کرے تب وہ جنت کی خوشبو پائے گی۔ بلاشبہ جنت کی خوشبو چالیس سال کی مسافت کے فاصلہ سے پائی جاتی ہے۔ راہ ابوداؤد عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 445 و ضعیف الجامع 6219
45031 - لا تسأل المرأة زوجها الطلاق في غير كنهه فتجد ريح الجنة! وإن ريحها لتوجد من مسيرة أربعين عاما. "د - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45032 کوئی عورت بھی اپنی بہن کو طلاق دینے کا مطالبہ نہ کرے کہ وہ اس کے حصہ کو اپنے لیے فارغ کرلے اور پھر خود نکاح کرے، چونکہ اس کے حصہ میں وہی کچھ ہے جو اس کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے۔ رواہ البخاری وابوداؤد عن ابوہریرہ
45032- لا تسأل المرأة طلاق أختها لتستفرغ صحفتها ولتنكح فإن لها ما قدر لها. "خ، د - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45033 اے لوگو ! اپنی عورتوں کو زیب وزینت کرنے اور مساجد میں ناز سے چلنے سے منع کرو چونکہ بنی اسرائیل کی عورتوں نے جب تک زینت نہیں کی اور مساجد میں نازو نخرے سے نہیں چلیں ان پر اس وقت تک لعنت نہیں کی گئی۔ رواہ ابن ماجہ عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6385
45033- يا أيها الناس! انهوا نساءكم عن لبس الزينة والتبختر في المسجد، فإن بني إسرائيل لم يلعنوا حتى لبس نساؤهم الزينة وتبخترن في المساجد. "هـ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45034 مجھے جنت میں داخل کیا گیا وہاں میں نے مومنین کی اولاد اور فقراء کی اکثریت پائی جبکہ عورتوں اور مالداروں کو قلیل پایا۔ رواہ ھناد عن حبان بن ابی جبلہ مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 256
45034- أدخلت الجنة فوجدت أكثر أهلها ذرية المؤمنين والفقراء، ووجدت أقل أهلها النساء والأغنياء. "هناد - عن حبان بن أبي جبلة مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45035 میں جنت میں رونما ہوا دیکھا کہ اہل جنت میں فقراء کی اکثریت ہے، میں نے دوزخ میں جھانک کر دیکھا وہاں مالداروں اور عورتوں کی اکثریت تھی۔۔ رواہ عبداللہ بن احمد بن حنبل عن ابن عمرو ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 911
45035- اطلعت في الجنة فرأيت أكثر أهلها الفقراء، واطلعت في النار فرأيت أكثر أهلها الأغنياء والنساء. "عم – عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45036 تم عورتیں پیچھے رہو لیکن تم راستے کے درمیان میں مت چلو تمہیں راستے کے اطراف میں چلنا چاہیے۔ رواہ ابوداؤد عن اسید الانصاری
45036- استأخرن، فإنه ليس لكن أن تحققن الطريق، عليكن بحافات الطريق. "د - عن أسيد الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45037 اے عورتوں کی جماعت ، سونے کے زیور سے مزین مت ہو لیکن چاندی کے زیورات پہن سکتی ہو چونکہ جو عورت بھی سونے کا زیور پہن کر ظاہر ہوتی ہے اسے قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی والبیہقی فی شعب الایمان عن خولۃ بن الیمان ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6407
45037- يا معشر النساء! لا تحلين الذهب، أما لكن في الفضة ما تحلين به؟ أما! إنه ليس منكن امرأة تحلى ذهبا تظهره إلا عذبت يوم القيامة. "حم، د، ن، هب - عن خولة بنت اليمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45038 قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر اللہ کی لعنت ہو اور جو لوگ قبروں پر مسجدیں بنائیں اور قبروں پر چراغ جلائیں ان پر بھی اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔۔ رواہ اصحاب السنن الثلاثۃ والحاکم عن ابن عباس
45038- لعن الله زائرات القبور، والمتخذين عليها المساجد والسرج. ك - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45039 قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔ رواہ احمد بن حنبل والترمذی وابن ماجہ والحاکم عن حسان بن ثابت واحمد بن حنبل والترمذی وابن ماجہ عن ابوہریرہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4452
45039- لعن الله زوارات القبور. "حم، ت، هـ، ك - عن حسان بن ثابت؛ حم، ت، هـ - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45040 اگر تو عورت ہوتی اپنے ناخنوں کو مہندی سے متغیر کردیتی۔۔ رواہ احمد بن حنبل والسانی عن عائشۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4843 والکشف الالٰہی 741
45040- لو كنت امرأة غيرت أظفارك بالحناء. "حم، ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45041 جو عورت اپنے گھر والوں کے لیے زینت کرے اس کی مثال قیامت کے دن کی تاریکی جیسی ہے جس میں روشنی کا نام تک نہیں ہوگا۔ رواہ الترمذی عن میمونۃ بنت سعد ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 180
45041- مثل الرافلة في الزينة في غير أهلها كمثل ظلة يوم القيامة لا نور لها. "ت - عن ميمونة بنت سعد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45042 خلع کا مطالبہ کرنے والی عورتیں منافقات ہیں۔ رواہ الترمذی عن ثوبان
45042- المختلعات هن المنافقات. "ت - عن ثوبان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ طلاق کا مطالبہ نہ کرے
45043 خلع کا مطالبہ کرنے الی عورتیں اور زیب وزینت کرکے گھر سے باہر نکلے والی عورتیں منافقات ہیں۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابی مسعود ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5917
45043- المختلعات والمتبرجات هن المنافقات. "حل - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক: