কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫০৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت شوہر کسی کو گھر میں داخل نہ کرے
45064 عورتیں ، مردوں کو سلام نہ کریں اور نہ ہی نہیں سلام کیا جائے۔۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن عطاء الخراسائی مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4920 والضعیفۃ 143
45064- ليس للنساء سلام، ولا عليهن سلام. "حل - عن عطاء الخراساني مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت شوہر کسی کو گھر میں داخل نہ کرے
45065 جب تم ایسی عورتوں کو دیکھو جن کے سروں پر مثل اونٹ کی کوہان کے بال ہوں تو جان لو کہ ان کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔ رواہ الطبرانی عن ابی شفرۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 512 ۔
45065- إذا رأيتم اللاتي ألفين على رؤوسهن مثل أسنمة البعر فأعلموهن أنه لا تقبل لهن صلاة. "طب - عن أبي شقرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بغیر اجازت شوہر کسی کو گھر میں داخل نہ کرے
45066 مخنثوں (جو مرد عورتوں کی مشابہت کرتے ہوں) کو اپنے گھروں سے نکال دو ۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری وابوداؤد وابن ماجہ عن ابن عباس والبخاری وابوداؤد عن ام سلمۃ
45066- أخرجوا المخنثين من بيوتكم. "حم، خ، د، هـ - عن ابن عباس؛ خ، د - عن أم سلمة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45067 جو عورت خوشبو لگا کر مسجد میں آتی ہے کیا اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول کرے گا (نہیں) یہاں تک کہ وہ اس طرح غسل نہ کرلے جس طرح کہ جنابت کے لیے کرتی ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابوہریرہ
45067- ما من امرأة تطيب للمسجد فيقبل الله لها صلاة حتى تغتسل منه اغتسالها للجنابة. "حم - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45068 جو عورت گھر سے مسجد کی طرف جاتی ہے اور اس سے خوشبو پھوٹ رہی ہو اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرماتے تاوقتیکہ وہ اپنے گھر واپس لوٹ کر نہ آجائے اور غسل نہ کرے۔ رواہ البیہقی وابن عساکر عن ابوہریرہ
45068- ما من امرأة تخرج إلى المسجد تعصف ريحها فيقبل الله عز وجل منها صلاة حتى ترجع إلى بيتها فتغتسل. "ق،وابن عساكر - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45069 جس عورت کا خاوند غائب ہو (یعنی سفر پر ہو یا گھر سے دور ہو) اس کے لیے خوشبو لگانا جائز نہیں۔ رواہ الطبرانی عن اسماء بنت ابی بکر
45069- ما على المرأة أن لا تطيب وزوجها غائب. "طب - عن أسماء بنت أبي بكر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45070 بنی اسرائیل کی ایک عورت نے انگوٹھی بنوائی اور اسے مشک میں معطر کیا۔ مشک سب سے اچھی خوشبو ہے۔ رواہ النسائی عن ابی سعید
45070- إن امرأة من بني إسرائيل اتخذت خاتما من ذهب وحشته مسكا هو أطيب الطيب. "ن - عن أبي سعيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45071 بلاشبہ اللہ تعالیٰ کو پازیب کی آواز سے بغض ہے جس طرح گانے سے بغض ہے۔ پازیب پہننے والی کو اس طرح عذاب دیا جائے گا جس طرح باجہ بجانے والے کو، بجنے والی پازیب صرف ملعون عورت ہی پہنتی ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابی امامۃ
45071- إن الله تعالى يبغض صوت الخلخال كما يبغض الغناء ويعاقب صاحبه كما يعاقب الزامر، ولا تلبس خلخالا ذات صوت إلا ملعونة. "الديلمي - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45072 فساق ہی اہل نار ہیں، صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا، یارسول اللہ فساق کون لوگ ہیں، فرمایا : عورتیں۔ عرض کیا : کیا ہماری مائیں بہنیں، بیٹیاں نہیں ہیں ؟ فرمایا : کیوں نہیں لیکن وہ اس وقت ہوں جب انھیں عطا کیا جائے گا وہ شکر نہیں کریں گی اور جب ان کی آزمائش کی جائے گی وہ صبر نہیں کر پائیں گی۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والحاکم عن عبدالرحمن بن شبل
45072- إن الفساق هم أهل النار، قالوا يا رسول الله! ومن الفساق قال النساء، قالوا: أو لسن بأمهاتنا وبناتنا وأخواتنا؟ قال: بلى، ولكنهن إذا أعطين لم يشكرن، وإذا ابتلين لم يصبرن. "حم، طب، ك - عن عبد الرحمن بن شبل".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45073 مجھے جنت دکھائی گئی بمعہ اس کی رونقوں اور شادابیوں کے میں نے جنت کے انگوروں کا ایک خوشہ توڑنا چاہا تاکہ وہ میں تمہارے پاس لے کر آؤں ، اگر میں اسے لے آتا آسمان و زمین کے درمیان کی مخلوق اسے کھاتی وہ کم نہ ہونے پاتا لیکن میرے اور اس کے درمیان رکاوٹ ڈال دی گئی، مجھے دوزخ بھی دکھائی گئی جب میں نے دوزخ کے شعلوں کی تپش پائی میں پیچھے ہٹ گیا میں نے دوزخ میں عورتوں کو اکثریت میں دیکھا ہے کہ جن کے پاس راز بطور امانت رکھاجائے افساں کردیتی ہیں اگر سوال کرتی ہیں تو لپٹ جاتی ہیں اگر انھیں عطا کیا جائے تو شکر نہیں کرتی ہیں میں نے دوزخ میں عمرو بن لحی دیکھا چنانچہ اس کی انتڑیاں گھسیٹی جارہی تھیں معبد بن اکثم اس کے زیادہ مشابہ ہے معبدہ (رض) نے عرض کیا : یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی مشابہت سے خوفزدہ ہوجائے ؟ فرمایا : نہیں : تو مومن ہے وہ کافر تھا، عمرو بن لجی وہی ہے جس نے عربوں کو سب سے پہلے بتوں کی پوجا پر جمع کیا۔ رواہ احمد بن حنبل والحاکم و سعید بن المنصور من طریق الطیفل بن ابی بن کعب عن ابیہ
45073- إنه عرضت علي الجنة بما فيها من الزهرة والنضرة، فتناولت قطفا من عنبها لآتيكم به، ولو أخذته لأكل منه من بين السماء والأرض، لا ينقصونه، فحيل بيني وبينه؛ وعرضت علي النار، فلما وجدت حر شعاعها تأخرت، وأكثر ما رأيت فيها النساء اللاتي إن أوتمن أفشين، وإن سألن أحفين، وإن أعطين لم يشكرن، ورأيت فيها عمرو بن لحى يجر قصبه 1 في النار، وأشبه من رأيت به معبد بن أكثم، فقال معبد: يا رسول الله! أيخشى علي من شبهه؟ قال: لا، أنت مؤمن وهو كافر، وهو أول من جمع العرب على الأصنام. "حم، ك، ص - من طريق الطفيل بن أبي بن كعب عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45074 مجھے دوزخ دکھائی گئی اہل دوزخ میں اکثریت عورتوں کی تھی چونکہ عورتیں ناشکری کرتی ہیں پوچھا گیا : کیا اللہ تعالیٰ کی ناشکری کرتی ہیں ؟ فرمایا : خاوند کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان مندی کی ناشکری کرتی ہیں۔ اگر تم کسی عورت کے ساتھ عمر بھر اچھائی کرتے رہو پھر وہ تم سے کوئی ایک آدھ بری بات دیکھے کہے گی : میں نے تم سے کبھی بھی بھلائی نہیں دیکھی۔۔ رواہ مالک والبخاری کتاب الایمان عن ابن عباس
45074- أريت النار أكثر أهلها النساء يكفرن، قيل: أيكفرن بالله؟ قال: يكفرن العشير ويكفرن الإحسان، إن أحسنت إلى إحداهن الدهر، ثم رأت منك شيئا قالت: ما رأيت منك خيرا قط. "مالك، خ كتاب الإيمان - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45075 اے عورتوں کی جماعت ! صدقہ کرتی رہو اہل دوزخ میں تمہاری اکثریت دیکھ رہا ہوں۔ تم کثرت سے لعن طعن کرتی ہو اور اپنے خاوندوں کی ناشکری کرتی ہو میں نے تم سے زیادہ ناقص العمل ناقص دین اور عقلمند آدمی کی عقل کو بہکانے والا کوئی نہیں دیکھا عورتوں نے عرض کیا ہماری عقل اور دین میں نقصان کیسے ہے ؟ ارشاد فرمایا : کیا عورت کی گواہی مرد کی نصف گواہی کے برابر نہیں۔ یہ عورت کی عقل ناقص ہونے کی وجہ سے ہے عورت جبا حائضہ ہوتی ہے نماز بھی نہیں پڑھتی اور روزہ بھی نہیں رکھتی یہ اس کے دین کا نقصان ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم عن ابی معبد وابن ماجہ عن ابن عمرو ابن حبان والحاکم عن ابن مسعود (رض)
45075- يا معشر النساء! تصدقن، فإني أريتكن أكثر أهل النار، إنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير، ما رأيت من ناقصات عقل ودين أذهب للب الرجل الحازم من إحداكن، قلن: وما نقصان عقلنا وديننا؟ قال: أليس شهادة المرأة مثل نصف شهادة الرجل، فذلك من نقصان عقلها، أليس إذا حاضت لم تصل ولم تصم، فذلك من نقصان دينها. "حم، خ 1، م - عن أبي سعيد؛ هـ - عن ابن عمر؛ حب، ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45076 اے عورتوں کی جماعت ! تمہاری اکثریت دوزخ کا ایندھن ہے تمہیں جب عطا کردیا جاتا ہے اس پر شکر نہیں کرتی ہو ، جب تمہیں (کسی مصیبت میں) مبتلا کردیاجاتا ہے تم صبر نہیں کرتی ہو جب تمہیں عطا کرنا بند کردیا جاتا ہے شکایت کرنے لگتی ہو، نعمتیں کرنے والوں کی ناشکری سے پرہیز کرو چنانچہ کوئی عورت اپنے شوہر کے پاس دو تین بچے جنم دے لیتی ہے لیکن پھر بھی کہتی ہے ، میں نے تم سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔ رواہ الطبرانی عن اسماء بنت یزید
45076- يا معشر النساء! إنكن أكثر حطب جهنم، لأنكن إذا أعطيتن لم تشكرن، وإذا ابتليتين لم تصبرن، وإذا أمسك عنكن شكوتن، وإياكن وكفر المنعمين! المرأة تكون عند الرجل وقد ولدت له الولدين والثلاثة فتقول: ما رأيت منك خيرا قط. "طب - عن أسماء بنت يزيد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو صدقہ کرنے کا حکم
45077 اے عورتوں کی جماعت ! صدقہ کرتی رہو اگرچہ زیورات ہی صدقہ کرو، چونکہ اہل دوزخ میں تمہاری اکثریت ہے چونکہ تم کثرت سے لعنت کرتی ہو اور اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہو کوئی شخص نہیں پایا گیا جو ناقص دین اور ناقص رائے والا ہو عورتوں سے بڑھ کر چنانچہ عورتیں اچھے خاصے عقلمندوں کو بہکا دیتی ہیں چنانچہ دو عورتوں کی گواہی ایک مرد کے برابر ہے یہ ان کے ناقص الرائے ہونے کی وجہ سے ہے اور ان کے دین میں نقصان یوں ہے کہ عورت کئی کئی دن تک یوں ہی بیٹھی رہتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور (حائضہ ہونے کی وجہ سے) ایک سجدہ بھی نہیں کرپاتی۔ رواہ الحاکم عن ابن مسعود
45077- يا معشر النساء! تصدقن ولو من حليكن، فإنكن أكثر أهل جهنم، إنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير، وما وجد من ناقص الدين والرأي أغلب للرجال ذوي الأمر على أمورهن من النساء، أما نقص رأيهن فجعلت شهادة امرأتين شهادة رجل، وأما نقص دينهن فإن إحداهن تقعد ما شاء الله من يوم وليلة لا تسجد لله سجدة. "ك - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو صدقہ کرنے کا حکم
45078 ننانوے (99) عورتوں میں سے صرف ایک عورت جنت میں جائے گی مسلمان عورت جب حاملہ ہوجاتی ہے اس کے لیے ایسا ہی اجر وثواب ہے جیسے کہ دن کو روزہ رکھنے والے اور رات کو قیام کرنے والے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے لیے ہوتا ہے یہاں تک کہ وہ حمل وضع کردے پھر جب دودھ کی پہلی چسکی بچے کو پلاتی ہے اس کے لیے زندہ انسان کے عمر بھر کے اجر وثواب کی برابر اجر ہے۔ رواہ ابوالشیخ عن ابن عباس وفیہ حسن بن قیس
45078- من تسع وتسعين امرأة واحدة في الجنة، وبقيتهن في النار، إن المرأة المسلمة إذا حملت كان لها أجر الصائم القائم المحرم المجاهد في سبيل الله حتى وضعت، وإن لها من أول رضعة ترضعه أجر حياة نسمة. "أبو الشيخ - عن ابن عباس، وفيه حسن ابن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو صدقہ کرنے کا حکم
45079 تم صدقہ کرتی رہو چونکہ تمہاری اکثریت دوزخ کا ایندھن ہے چنانچہ تم کثرت سے شکوہ کرتی رہی ہو اور اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہو۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی عن جابر
45079- تصدقن، فإن أكثركن حطب جهنم، إنكن تكثرن الشكاة وتكفرن العشير. "حم، خ، م، ن - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو صدقہ کرنے کا حکم
45080 تم عورتیں صدقہ کرتی رہو اے عورتوں کی جماعت گو کہ تمہیں اپنے زیورات ہی صدقہ کیوں نہ کرنے پڑیں چونکہ تمہاری اکثریت اہل دوزخ میں سے ہے چونکہ تم کثرت سے لعنت کرتی ہو اور اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہو۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن مسعود
45080- تصدقن، فإنكن أكثر أهل النار لأنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير. "سمويه - عن حزام بن حلال عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو صدقہ کرنے کا حکم
45081 ۔۔۔ تم عورتیں صدقہ کرتی رہو اے عورتوں کی جماعت گو کہ تمہیں اپنے زیورات ہی صدقہ کیوں نہ کرنے پڑیں چونکہ تمہاری اکثریت اہل دوزخ میں سے ہے چونکہ تم کثرت سے لعنت کرتی ہو اور اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہو۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن مسعود۔
45081- تصدقن يا معشر النساء ولو من حليكن، فإنكن أكثر أهل النار، لأنكن تكثرن اللعن وتكفرن العشير. "حم - عن ابن مسعود".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عورت کو صدقہ کرنے کا حکم
45082 اللہ تعالیٰ اس عورت پر نظر نہیں کرے گا جو اپنے خاوند کا شکر ادا نہ کرتی ہو حالانکہ وہ اپنے شوہر سے بےنیاز نہیں ہوسکتی۔ رواہ الطبرانی والبیہقی والحاکم والخطیب عن ابن عمرو ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 63965
45082- لا ينظر الله إلى امرأة لا تشكر لزوجها وهي لا تستغني عنه. "طب، ق، ك، والخطيب - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫০৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45083 احسان کرنے والوں کی ناشکری مت کرو کسی نے سوال کیا : احسان کرنے والوں کی ناشکری کیا ہے ؟ ارشاد فرمایا : شاید تم میں سے کوئی عورت ایسی بھی ہوگی جو طویل مدت تک بغیر خاوند کے یا بن بیا ہے والدین کے پاس بیٹھی رہتی ہے پھر اللہ تعالیٰ اسے شوہر عطا فرماتا ہے اور اس سے اسے اولاد عطا کرتا ہے پھر وہ اپنے شوہر پر غصہ ہوتی ہے یوں اس کی ناشکری کر بیٹھتی ہے اور کہتی ہے بخدا ! میں نے تم سے کبھی کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی وابن عساکر عن اسماء بنت یزید
45083- إياكن وكفر المنعمين! قيل: وما كفر المنعمين؟قال: لعل إحداكن أن تطول أيمتها أو تعنس عند أبويها ثم يرزقها زوجا ثم يرزقها الله منه ولدا ثم تغضب الغضبة فتكفره فتقول: والله ما رأيت منك خيرا قط. "حم، طب، ابن عساكر - عن أسماء بنت يزيد".
tahqiq

তাহকীক: