কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫০৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45084 بلاشبہ تو ان عورتوں میں سے ہے جو کثیر کو بھی قلیل سمجھتی ہیں اور اس چیز سے روکتی ہیں جو انھیں بےنیاز نہیں کرتی اور فضول چیز کا سوال کرتی ہیں۔ رواہ البغوی وابن قانع عن شھاب بن مالک
45084- إنك من قبيل يقللن الكثير، ويمنعن ما لا يغنيها، وتسأل عما لا يعنيها. "البغوي، وابن قانع - عن شهاب بن مالك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45085 عورتوں میں مومنہ عورت کی مثال کو ؤں میں سفید کوے کی سی ہے، دوزخ بیوقوفوں کے لیے پیدا کی گئی ہے اور عورتیں بیوقوفوں میں سے ہیں سوائے اس عورت کے جو اپنے خاوند کی خدمت کرتی ہو اور خاوند کے لیے وضو کا پانی انڈیلے اور چراغ جلائے رکھے۔۔ رواہ الحکیم عن کثیر بن مرۃ
45085- إن المرأة المؤمنة في النساء كالغراب الأعصم في الغربان، والنار قد خلقت للسفهاء، وإن النساء من السفهاء، إلا صاحبة القسط والسراج. "الحكيم - عن كثير بن مرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45086 عورتوں میں مومنہ عورت کی مثال کو ؤں میں سفید کوے کی سی ہے بلاشبہ آتش دوزخ بیوقوفوں کے لیے پیدا کی گئی ہے اور عورتیں بیوقوفوں کی بیوقوف ہیں مگر وہ عورت جو اپنے خاوند کی خدمت کرتی ہو۔ رواہ ابن عساکر عن ابی شجرۃ
45086- المرأة المؤمنة في النساء كالغراب الأعصم في الغربان، فإن النار خلقت للسفهاء، وإن النساء أسفه السفهاء، إلا صاحبة القسط والسراج. "ابن عساكر - عن أبي شجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫০৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45087 عورتیں جنت میں داخل نہیں ہوں گی مگر وہ عورت کو کو ؤں میں اس کوئے کی مانند ہوگی۔۔ رواہ احمد بن حنبل عن عمارۃ بن خزیمۃ
45087- لا يدخل الجنة من النساء إلا من كان منهن مثل هذا الغراب في الغربان. "حم - عن عمارة بن خزيمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45088 عورتیں جنت میں داخل نہیں ہوں گی مگر اتنی ہی مقدار میں جتنی کہ سفید کوے کی مقدار ہے عام کو ؤں میں۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن عمرو
45088- لا يدخل الجنة من النساء إلا كقدر هذا الغراب الأعصم من هذه الغربان. "حم، طب، ك - عن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45089 فاجر عورت کا گناہ ایک ہزار گناہ گاروں کے گناہ کے برابر ہوتا ہے اور نیک عورت کا عمل ستر صدیقین کے عمل کے برابر ہوتا ہے۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابن عمر
45089- إن فجور المرأة الفاجرة كفجور ألف فاجر، وإن بر المؤمنة كعمل سبعين صديقا. "حل - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45090 مومنہ عورت کی نیکی ستر صدیقین کے عمل کے برابر ہوتی ہے اور مومنہ عورت کا گناہ ایک ہزار گناہ گار کے گناہ کے برابر ہوتا ہے۔ رواہ ابو الشیخ عن ابن عمرو
45090- بر المرأة المؤمنة كعمل سبعين صديقا، وفجور المرأة المؤمنة كفجور ألف فاجر. "أبو الشيخ - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45091 بنی اسرائیل کی عورتیں یہ چیز اپنے سروں میں بنالیتی تھی (یعنی جوڑا) ان پر لعنت کردی گئی اور مساجد میں آنا ان پر حرام کردیا گیا۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک قصہ سنایا گیا اس پر یہ حدیث ارشاد فرمائی)
45091- إن نساء بني إسرائيل كن يجعلن هذا في رؤسهن فلعن وحرم عليهن المساجد. "طب - عن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أتى بقصة فقال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45092 جو عورت بھی اپنے بالوں میں اضافہ کرتی ہے جو اس کا حصہ نہیں ہے وہ جھوٹ ہے جس میں وہ اضافہ کررہی ہے۔ رواہ النسائی والطبرانی عن معاویۃ
45092- إيما امرأة زادت في رأسها شعرا ليس منه فإنه زور تزيد فيه. "ن، طب - عن معاوية".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45093 دو سرخ چیزوں نے عورتوں کو ہلاک کردیا یعنی سونے اور زعفران نے۔۔ رواہ العسکری فی الامثال عن الحسن مرسلاً وقال ابوبکر الانباری ھکذا جاء ھذا الحرف مفسرافی الحدیث واحسب التفسیر من بعض نقلتہ
45093- أهلك النساء الأحمران: الذهب والزعفران. "العسكري في الأمثال - عن الحسن مرسلا، وقال أبو بكر الأنباري:هكذا جاء هذا الحرف مفسرا في الحديث، وأحسب التفسير من بعض نقلته".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45094 قیامت کے دن عورت سے سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا پھر شوہر کے متعلق سوال کیا جائے گا کہ اس کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا۔ رواہ ابوالشیخ فی الثواب عن انس
45094- أول ما تسأل المرأة يوم القيامة عن صلاتها، ثم عن بعلها كيف عملت إليه. "أبو الشيخ في الثواب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45095 خبردار ! دوزخ سفہاء کے لیے پیدا کی گئی ہے اور وہ عورتیں ہیں البتہ وہ عورت جو اپنے خاوند کی فرمان بردار ہو۔ رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ
45095- ألا! إن النار خلقت للسفهاء وهن النساء إلا التي أطاعت بعلها. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45096 جو عورت بھی اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلتی ہے اس پر ہر وہ چیز لعنت کرتی ہے جس پر سورج اور چاند طلوع ہوتے ہوں الایہ کہ اس سے اس کا خاوند راضی ہو۔۔ رواہ الدیلمی عن انس
45096- أيما امرأة خرجت من بيت زوجها بغير إذنه لعنها كل شيء طلعت عليه الشمس والقمر إلا أن يرضى عنها زوجها. "الديلمي - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کی ناشکری کی ممانعت
45097 جو عورت بھی اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کسی دوسرے کے گھر میں کپڑے اتارتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ پردے کا ہتک کرتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن ام الدرداء عن عائشۃ
45097- أيما امرأة وضعت ثيابها في غير بيتها هتكت ما بينها وبين الله من ستر. "طب - عن أم الدرداء عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےپردگی کی ممانعت
45098 قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جو عورت بھی اپنی دو ماؤں (ساس اور حقیقی ماں) کے گھر کے علاوہ کسی اور گھر میں کپڑے اتارتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ پردے کا ہتک کرتی ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی وابن عساکر عن سھل بن معاذ بن انس عن ابیہ عن ام الدرداء
45098- والذي نفسي بيده! ما من امرأة وضعت ثيابها في غير بيت إحدى أمهاتها إلا وهي هاتكة كل ستر بينها وبين الرحمن عز وجل. "حم، طب، وابن عساكر - عن سهل بن معاذ بن أنس عن أبيه عن أم الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےپردگی کی ممانعت
45099 قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جونسی عورت بھی اپنے شوہر یا اپنی ماؤں کے گھروں کے علاوہ کسی اور گھر میں کپڑے اتارتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ پردے کا ہتک کرتی ہے۔ رواہ الطبرانی عن ام الدرداء
45099- والذي نفسي بيده! ما من امراة تضع ثيابها في غير بيت زوجها وأمهاتها إلا وهي هاتكة ستر ما بينها وبين الرحمن. "طب -عن أم الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےپردگی کی ممانعت
45100 جو عورت بھی سونے کا ہار پہنتی ہے قیامت کے دن اس کے گلے میں آگ کا ہار پہنایا جائے گا اور جو عورت بھی اپنے کان میں سونے کی بالیاں ڈالتی ہے قیامت کے دن اسی جیسی آگ کی بنی ہوئی بالیاں اس کے کان میں ڈالی جائیں گی۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد عن اسماء بنت یزید
45100- أيما امرأة تقلدت قلادة من ذهب قلدت في عنقها مثله من النار يوم القيامة، وأيما امرأة جعلت في أذنها خرصا من ذهب جعل في أذنها من النار مثله يوم القيامة. "حم، د - عن أسماء بنت يزيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےپردگی کی ممانعت
45101 اسے چھوڑ دو یہ عورت زبردستی کررہی ہے۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس۔ فرمایا کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک راستے سے جارہے تھے اتنے میں ایک عورت گزری، اس عورت سے ایک آدمی نے کہا : راستے کا دھیان رکھو۔ وہ عورت بولی : راستہ وہاں ہے۔ اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا۔
45101- دعها فإنها جبارة. "طس - عن أنس قال: مر النبي صلى الله عليه وسلم في طريق ومرت امرأة فقال لها رجل: الطريق! فقالت: الطريق ثمه، فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےپردگی کی ممانعت
45102 اس عورت کو چھوڑ دو یہ زبردستی کرنے والی ہے۔ (رواہ ابویعلی عن انس) کہتی ہیں کہ رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک راستے سے جارہے تھے اتنے میں ایک سیاہ فام عورت گزری ، اس سے ایک آدمی نے کہا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے راستے سے ہٹ کر چلو۔ اس پر بولی : راستہ وسیع ہے۔ یہ حدیث ذکر کی ۔ رواہ الشیرازی فی الالقاب عن ابوہریرہ
45102- دعوها فإنها جبارة. "ع - عن أنس قال: مر رسول الله صلى الله عليه وسلم في طريق، ومرت امرأة سوداء فقال لها رجل، تنحي عن طريق النبي صلى الله عليه وسلم، فقالت: الطريق واسعة، قال - فذكره؛ الشيرازي في الألقاب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بےپردگی کی ممانعت
45103 اس عورت سے بات نہ کرو یہ مجبور ہے یہ بات اگرچہ اس کی قدرت میں نہیں ہے اس کے دل میں ضرور ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابی موسیٰ
45103- لا تكلمها فإنها جبارة، إنه إن لا يكون ذلك في قدرتها فإنه في قلبها. "طب - عن أبي موسى".
তাহকীক: