কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫১৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فعل دوم۔۔۔ترغیبات کے بیان میں جو عورتوں کے ساتھ مختص ہیں
45124 جب کوئی عورت خاوند کے حکم کے بغیر اس کی مال میں سے خرچ کرتی ہے تو اس کے لیے نصف اجر وثواب ہے۔ رواہ البخاری ومسلم وابوداؤد عن ابوہریرہ
45124- إذا أنفقت المرأة من بيت زوجها عن غير أمره فلها نصف أجره. "ق، د - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45125 عورت جب نماز پنجگانہ ادا کرتی ہو، ماہ رمضان کے روزے ر کھیتی ہو، اپنی عصمت کی حفاظت کرتی ہو اور اپنے خاوند کی فرمان برداری کرتی ہو جنت میں داخل ہوگی۔۔ رواہ البزار عن انس عن عبدالرحمن بن عوف والطبرانی عن عبدالرحمن بن حسنۃ
45125- إذا صلت المرأة خمسها وصامت شهرها، وحفظت فرجها وأطاعت زوجها دخلت الجنة. "البزار - عن أنس عن عبد الرحمن بن عوف؛ طب - عن عبد الرحمن بن حسنة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45126 جب عورت نماز پنجگانہ ادا کرتی ہو، ماہ رمضان کے روزے رکھتی ہو، اپنی عصمت کی حفاظت کرتی ہو، اپنے شوہر کی فرمان برداری کرتی ہو اس سے کہا جائے گا جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہوجا۔ رواہ ابن حبان عن ابوہریرہ
45126- إذا صلت المرأة خمسها، وصامت شهرها، وحصنت فرجها، وأطاعت زوجها، قيل لها: ادخلي الجنة من أي أبواب الجنة شئت. "حب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45127 حج تم عورتوں کا جہہاد ہے۔ رواہ البخاری عن عائشۃ
45127- جهادكن الحج. "خ - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45128 عورتوں پر جہاد، جمعہ اور جنازے کے ساتھ چلنا نہیں ہے۔۔ رواہ الطبرانی و سعید بن المنصور عن ابی قتادہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4897
45128- ليس على النساء غزو ولا جمعة ولا تشييع جنازة. "ط، ص - عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45129 یہ ہوگا پھر ظہور حصر ہوگا۔ رواہ احمد بن حنبل 218/5 عن ابی واقد
45129- هذه ثم ظهور الحصر. "حم - 5/218 عن أبي واقد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45130 اللہ تعالیٰ اس عورت کو پسند کرتا ہے جو اپنے خاوند کا دل بہلاتی ہو۔۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن علی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1709
45130- إن الله يحب المرأة الملقة البزعة مع زوجها الحصان عن غيره. "فر - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45131 عورتیں مردوں کی مانند ہیں۔ رواہ احمد بن حنبل عن عائشۃ
45131- إن النساء شقائق الرجال. "حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45132 عورتیں (طبائع اور خلقت میں) مردوں کی مانند ہیں۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والترمذی عن عائشۃ والبزار عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفائ 649
45132- إنما النساء شقائق الرجال. "حم، د، ت - عن عائشة؛ البزار - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45133 حاملہ عورتیں ، دودھ پلانے والی عورتیں، اپنی اولاد پر نرمی کرنے والی عورتیں اگر وہ اپنے خاوندوں کے پاس نہ جائیں ان میں سے نماز پڑھنے والیاں جنت میں داخل ہوجائیں۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ والطبرانی والحاکم عن ابی امامۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2678
45133- حاملات مرضعات رحيمات لأولادهن لولا ما يأتين إلى أزواجهن دخل مصلياتهن الجنة. "حم، هـ، طب، ك - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45134 اللہ تعالیٰ نے عورتوں پر غیرت فرض کردی ہے اور مردوں پر جہاد فرض کیا ہے سو جس عورت نے ایمان اور ثواب کی نیت سے صبر کیا اس کے لیے شہید کا اجر وثواب ہے۔۔ رواہ الطبرانی عن ابن مسعود ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 311، التمییز 43
45134- إن الله كتب الغيرة على النساء والجهاد على الرجال، فمن صبر منهن إيمانا واحتسابا كان لها مثل أجر الشهيد. "طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45135 جو عورت مرگئی اور اس کا خاوند اس سے راضی تھا وہ جنت میں داخل ہوگی۔۔ رواہ الترمذی وابن ماجہ والحاکم عن ام سلمۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 407 و ضعیف الجامع 227
45135- أيما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة. "ت، هـ، ك - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45136 جس عورت کے تین بچے مرگئے وہ اس عورت کے لیے دوزخ کا حجاب بن جائیں گے۔ رواہ البخاری کتاب الجنانز عن ابی سعید
45136- أيما امرأة مات لها ثلاثة من الولد كن لها حجابا من النار. "خ - كتاب الجنائز عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45137 جو عورت اپنی اولاد کے گھر میں بیٹھ گئی وہ جنت میں میرے ساتھ ہوگی۔۔ رواہ ابن بشر عن انس
45137- أيما امرأة قعدت على بيت أولادها فهي معي في الجنة. "ابن بشران - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45138 تم جو اپنی بیوی کی خدمت کرتے ہو وہ بھی ایک طرح کا صدقہ ہے۔۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2812
45138- خدمتك زوجتك صدقة. "فر - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنتی عورت کے اوصاف
45139 بہترین عورت وہ ہے کہ اس کا خاوند جب اس کی طرف دیکھے اسے خوش کردے ، جب وہ اسے حکم دے وہ بجا لائے اپنے نفس میں اس کی مخالفت نہ کرتی ہو اور اس کے مال میں اس کی ناپسندیدہ امور میں اس کی مخالفت نہ کرتی ہو۔ رواہ احمد بن حنبل والنسائی والحاکم عن ابوہریرہ
45139- خير النساء التي تسره إذا نظر، وتطيعه إذا أمر، ولا تخالفه في نفسها ولا مالها بما يكره. "حم، ن، ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45140 بہترین عورت وہ ہے جو تمہیں خوش کرے جب تم اس کی طرف دیکھو، جب تم اسے حکم دو تمہاری اطاعت کرے تمہاری عدم موجودگی میں اپنے نفس اور تمہارے مال کی حفاظت کرے۔۔ رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن سلام
45140- خير النساء من تسرك إذا أبصرت، وتطيعك إذا أمرت، وتحفظ غيبتك في نفسها ومالك. "طب - عن عبد الله ابن سلام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45141 جو عورتیں اپنی عصمت کی حفاظت کرتی ہوں ان پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد والحاکم فی تاریخہ والبیہقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ ، والخطیب فی المتفق والمفترق عن سعد بن طریف والبیہقی فی السنن عن مجاھد بلاغا ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3102 والکشف الالٰہی 421
45141- رحم الله المتسرولات من النساء. "قط في الأفراد، ك في تاريخه، هب - عن أبي هريرة؛ خط في المتفق والمفترق - عن سعد بن طريف؛ هق - عن مجاهد بلاغا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45142 گناہ گار عورت کا گناہ ایک ہزار گناہ گاروں کے گناہ کے برابر ہوتا ہے اور نیک عورت کی نیکی ستر صدیقین کے عمل کے برار ہوتی ہے۔ رواہ ابوالشیخ عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3957 والمغیر 100
45142- فجور المرأة الفاجرة كفجور ألف فاجر، وبر المرأة الصالحة كعمل سبعين صديقا. "أبو الشيخ - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45143 عورت کے لیے صرف دو ہی پردے ہیں ! قبر اور خاوند ۔ رواہ ابن عدی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 475 والفوائد المجموعۃ 830
45143- للمرأة ستران: القبر والزوج. "عد - عن ابن عباس".
তাহকীক: