কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫১৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45144 اس عورت پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے جو رات کو اٹھ کر نماز پڑھے اور پھر اپنے خاوند کو جگائے اور وہ بھی نماز پڑھے اگر وہ نہ اٹھے تو اس کے منہ پر پانی کے چھینٹے مارے۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والنسائی وابن ماجہ وابن حبان والحاکم عن ابوہریرہ
45144- رحم الله امرأة قامت من الليل فصلت وأيقظت زوجها فصلى، فإن أبى نضحت في وجهه الماء. "حم، د، 1 ن، هـ، حب ك - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45145 نیک عورت کی مثال اعصم کوے کی طرح ہے جس کی ایک ٹانگ سفید ہوتی ہے۔۔ رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5246
45145- مثل المرأة الصالحة في النساء كمثل الغراب الأعصم الذي إحدى رجليه بيضاء. "طب - عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45146 عورت کا گھریلو کام کاج میں مصروف رہنا مجاہدین کے برابر ہے انشاء اللہ۔۔ رواہ ابویعلی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5898
45146- مهنة إحداكن في بيتها تدرك جهاد المجاهدين إن شاء الله تعالى. "ع - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45147 یا اللہ میری امت میں سے شلوار پہننے والی عورتوں کی مغفرت فرمادے۔۔ رواہ البیہقی فی الادب عن علی
45147- اللهم اغفر للمتسرولات من أمتي. "البيهقي في الأدب عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45148 بہترین عورت وہ ہے جو جوانی کے جوبن کو پہنچنے باوجود پاکدامن ہو اپنی شرمگاہ کے متعلق پاکدامن ہو اور صرف اپنے شور سے شہوت پوری کرتی ہو۔۔ رواہ الدیلمی فی الفردوس عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2929
45148- خير نساءكم العفيفة الغلمة ، عفيفة في فرجها غلمة على زوجها. "فر - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوہر کو خوش کرنے والی عورت
45149 اللہ تعالیٰ نے تم عورتوں کو اجازت دے رکھی ہے کہ تم اپنے ضروری کاموں کی خاطر گھر سے باہر نکل سکتی ہو۔ رواہ النسانئی عن عائشۃ
45149- قد أذن الله لكن أن تخرجن لحوائجكن. "ن - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45150 اسے خبردو کہ وہ اللہ تعالیٰ کے عالمین میں سے عمل کرنے والی ہے اور اس کے لیے مجاہد کا نصف اجروثواب۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق من طریق زافر بن سلیمان عن عبداللہ الرضاحی کہ ایک آدمی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میری بیوی ہے جب میں اس کے پاس آتا ہوں وہ کہتی ہے مرحبا خوش آمدید میرا اور میرے گھر کا سردار تشریف لایا جب وہ مجھے پریشان دیکھتی ہے تو کہتی ہے : تجھے دنیا غمزدہ نہیں کرسکتی تجھے آخرت کافی ہے۔ اس پر رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
45150- أخبرها أنها عاملة من عمال الله ولها نصف أجر المجاهد. "الخرائطي في مكارم الأخلاق من طريق زافر بن سليمان - عن عبد الله الوضاحي أن رجلا قال: يا رسول الله! إن لي امرأة إذا دخلت عليها قالت لي: مرحبا بسيدي وسيد أهل بيتي! وإذا رأتني حزينا قالت: ما يحزنك الدنيا وقد كفيت أمر الآخرة! قال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45151 بلاشبہ وہ یہی ہے پھر تم عورتیں خصار کے ظور کو لازم ہوجاؤ۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابوہریرہ کہ جب رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی ازواج کے ساتھ حج کیا یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
45151- إنما هي هذه، ثم ألزمن ظهور الحصر. "حم - عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم لما حج بنسائه قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45152 حج مبرور تم عورتوں کے لیے جہاد ہے۔ رواہ احمد حنبل عن عائشۃ
45152- جهادكن الحج المبرور هو لكن جهاد. "حم - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45153 تم عورتوں کے لیے حج سب سے اچھا جہاد ہے۔ رواہ النسائی عن انس
45153- لكن أحسن الجهاد وأجمله حج مبرور. "ن - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45154 اے ام سلمہ ! عورتوں پر جہاد فرض نہیں کیا گیا۔ رواہ الطبرانی عن انس
45154 - يا أم سلمة! إنه لم يكتب على النساء الجهاد. "طب، حل - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45155 عورت جب اپنے خاوند کے مال سے خرچ کرتی ہے بشرطیکہ مال ضائع نہ کرتی ہو اس کے لیے اجر وثواب ہے اس کے شوہر کے لیے بھی مال کمانے کا اجر وثواب ہے اس عورت کے لیے اس کی نیت کا ثواب ہے اور خزانچی کے لیے بھی اس کے بمثل اجر وثواب ہے۔۔ رواہ حبان والحاکم عن عائشۃ
45155- إذا تصدقت المرأة من بيت زوجها غير مفسدة فلها أجرها، ولزوجها أجر ما اكتسب، ولها أجر ما نوت، وللخازن مثل ذلك (حب ، ك - عن عائشة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45156 جو عورت مرگئی دراں حالیکہ اس کا خاوند اس سے راضی تھا وہ جنت میں داخل ہوگی۔۔ رواہ الترمذی وقال حسن غریب والطبرانی والحاکم عن ام سلمۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 407 و ضعیف الجامع 2227
(45156 -) أيما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة (ت : حسن غريب ، طب ، ك - عن أم سلمة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45157 اے عورت ! واپس لوٹ جا اور جان لے کہ تیرے پیچھے بہت ساری عورتیں ہیں اگر تم اپنے خاوند کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ اور اس کی رضامندی چاہو اس کی اتباع کرو اور اس کی موافقت کرو یہ ساری چیزیں ان امور کے برابر ہیں۔۔ رواہ ابن عساکر عن اسماء بنت یزید الانصاریۃ کہ انھوں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! میں عورتوں کی وکیل بن کر آئی ہوں کہ مرد حضرات ہم عورتوں پر فضیلت لے گئے چونکہ وہ نماز جمعہ پڑھتے ہیں، جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، مریضوں کی عیادت کرتے ہیں، نماز جنازہ میں شریک ہوتے ہیں حج وعمرہ کرتے ہیں اور سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
(45157 -) انصرفي أيتها المرأة وأعلمي من وراءك من النساء أن حسن تبعل إحداكن لزوجها وطلبها مرضاته واتباعها موافقته يعدل ذلك كله (كر - عن أسماء بنت يزيد الانصارية أنها قالت : يا رسول الله ! أنا وافدة النساء إليك أن الرجال فضلوا علينا بالجمع والجماعات وعيادة المرضى وشهود الجنائز والحج والعمرة والرباط ، قال - فذكره).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45158 عورت پردہ کی چیز ہے۔ جب وہ اپنے گھر سے باہر نکلتی ہے شیطان اسے تاکنے لگتا ہے، عورت اللہ تعالیٰ کے زیادہ قریب گھر کی چار دیواری میں رہ کر ہی ہوسکتی ہے۔۔ رواہ الطبرانی وابن حبان عن ابن مسعود ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5696
(45158 -) المرأة عورة ، وإنها إذا خرجت استشرفها الشيطان ، وإنها أقرب ما تكون إلى الله وهي في قعر بيتها (طب ، حب - عن ابن مسعود).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45159 عورت حمل سے کر وضع تک اور وضح حمل سے بچے کو دودھ چھوڑانے تک سرحدوں پر حفاظت کرنے والے سپاہی کی طرح ہے اگر اس عرصہ میں مرجائے اس کے لیے شھید کا اجرثواب ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر
(45159 -) المرأة في حملها إلى وضعها إلى فصالها كالمرابط في سبيل الله ، وإن ماتت فيما بين ذلك فانها أجر شهيد (طب - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45160 عورت جب حاملہ ہوجاتی ہے اس کے لیے روزہ دار مجاہد فی سبیل اللہ جیسا اجر وثواب ہے جب اسے دردزہ ہوتا ہے مخلوق کو اس کا کچھ علم نہیں ہوتا کہ اس کے لیے کتنا اجر وثواب ہے، جب حمل وضع کرلیتی ہے اس کے لیے دودھ کے ہر گھونٹ اور ہر چسکاری کے بدلہ میں اجر وثواب ہے۔ جب بچے کا دودھ چھڑا لیتی ہے اس کے کاندھے پر فرشتہ ہاتھ مار کر کہتا ہے ازسرنو عمل جاری رکھو۔ رواہ ابوالشیخ عن عمر عبدالرحمن بن عوف
(45160 -) المرأة إذا حملت كان لها أجر الصائم القائم المخبت المجاهد في سبيل الله ، وإذا ضربها الطلق فلا تدري الخلائق ، ما لها من الاجر ، فإذا وضعت كان لها بكل مصة أو رضعة أجر نفس تحييها ، فإذا فطمت ضرب الملك على منكبيها وقال : استأنفي العمل (أبو الشيخ - عبد الرحمن بن عوف).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45161 عورت اس وقت تک اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہیں کرسکتی جب تک خاوند کا حق ادا نہ کرے اگر عورت کجاوے میں بیٹھی ہو اور خاوند اپنے حق کا مطالبہ کرے وہاں بھی حق ادا کرنے سے انکار نہ کرے۔ رواہ الطبرانی عن زید بن ارقم
(45161 -) المرأة لا تودي حق الله حتى تؤدي حق زوجها كله ، ولو سألها وهي على ظهر قتب لم تمنعه حقها (طب - عن زيد بن أرقم).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45162 تم ایک دوسری کے ساتھ بات چیت کرسکتی ہو، جب تم نیند کا ارادہ کرو تو اپنے شوہروں کے گھر میں آؤ۔ رواہ الشافعی والبیہقی عن مجاھد مرسلاً
(45162 -) تحدثن عند إحداكن ما بدا لكن ، فإذا أردتن النوم فلتأت كل امرأة منكن إلى بيتها (الشافعي ، ق - عن مجاهد مرسلا).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫১৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45163 اے عورتوں کی جماعت ! تم میں بہترین عورتیں بہترین مردوں سے پہلے جنت میں داخل ہوں گی، غسل کریں گی اور خوشبو لگا کر برذون گھوڑے پر سوار ہو کر اپنے خاوندوں کے پسا جائیں گی۔ ان کے ساتھ ان کے بچے ہوں گے جیسے کہ بکھرے ہوئے موتی۔۔ رواہ ابوالشیخ عن ابی امامۃ
(45163 -) يا معشر النسوان ! أما ! إن خياركن يدخلن الجنة قبل خيار الرجال ، فليغسلن ويطببن فيدفعن إلى أزواجهن على براذين الحمر والصفر ، معهن الولدان كأنهن اللؤلؤ المنثور (أبو الشيخ - عن أبي أمامة).
তাহকীক: