কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫১৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45164 چرغے سے عورتیں کی محبت بہت اچھی ہے۔ رواہ الدیلمی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الفوائد المجموعۃ 354
(45164 -) نعم لهو المرأة مغزلها (الديلمي - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45165 تم میں سے بہترین عورت وہ ہے جو پاکدامن ہو اور صرف اپنے خاوند سے شہوت پوری کرتی ہو۔ رواہ ابن عدی عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 2818 والضعیفۃ 1498
(45165 -) خير نسائكم العفيفة الغلمة (عد - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45166 عورت کے لیے دو ستر ہیں ، قبر اور شوہر کسی نے پوچھا : ان میں سے افضل کونسا ہے ؟ فرمایا : قبر افضل ہے۔ رواہ ابن عدی وقال منکر ورواہ ابن عساکر عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 215 و ترتیب الموضوعات 1104
(45166 -) للمرأة ستران : القبر والزوج ، قيل : فأيهما أفضل ؟ قال : القبر (عد وقال : منكر ، كر - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45167 عورت کے لیے دوستر ہیں قبر اور خاوند۔ رواہ ابن عدی عن ابن عباس
(45167 -) هما ستران : القبر والزوج (عد - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45168 عورتوں کی اجازت دو رات کو مسجد میں جاکر نماز پڑھیں۔ رواہ الطیالسی عن ابن عمر
(45168 -) ائذنوا للنساء يصلين بالليل في المسجد (الطيالسي عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45169 رات کے وقت عورتوں کو مسجدوں میں جانے کی اجازت دو ۔۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابوداؤد والترمذی عن ابن عمر
(45169 -) ائذنوا للنساء بالليل إلى المساجد (حم ، م ، د ،ت - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45170 جب تمہاری بیوی تم سے مسجد میں جانے کی اجازت طلب کرے اسے مت روکو۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والنسائی عن ابن عمر
(45170 -) إذا استأذنت أحدكم امرأته إلى المسجد فلا يمنعها (حم ، ق ، ن - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45171 اللہ تعالیٰ کی بندیوں کو مسجدوں میں جاکر نماز پڑھنے سے مت رکو۔۔ رواہ ابن ماجہ عن ابن عمر
(45171 -) لا تمنعوا إماء الله مساجد الله أن يصلين في المسجد (ه - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45172 مساجد میں عورتوں کے حصے سے انھیں مت روکو جب وہ تم سے اجازت طلب کریں۔۔ رواہ مسلم عن ابن عمر
(45172 -) لا تمنعوا النساء حظوظهن من المساجد إذا استأذنكم م - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45173 اللہ کی بندیوں کو مسجدوں سے مت روکو۔ رواہ احمدبن حنبل ومسلم عن ابن عمر
(45173 -) لا تمنعوا إماء الله مساجد الله (حم ، م - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45174 تم اپنی عورتوں کو مساجد سے مت روکو اور گھر ان کے لیے بہت بہتر ہیں۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والحاکم عن ابن عمر
(45174 -) لا تمنعوا نساءكم المساجد وبيوتهن خير لهن (حم ، د ، ك - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45175 اللہ کی بندیوں کو مساجد سے مت روکو لیکن جب وہ مساجد کی طرف آئیں خوشبو نہ لگائیں۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد عن ابوہریرہ
(45175 -) لا تمنعوا إماء الله المساجد ، ولكن ليخرجن وهن تفلات (حم ، د - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45176 اگر ہم یہ دروازہ عورتوں کے لیے چھوڑ دیتے اچھا ہوتا۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عمر
(45176 -) لو تركنا هذا الباب للنساء (د - عن ابن عمر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45177 جب تم میں سے کوئی عورت مسجد کی طرف جائے تو وہ خوشبو کے قریب بھی نہ جائے۔۔ رواہ احمد بن حنبل عن زینب الثفصیذ
(45177 -) إذا خرجت إحداكن إلى المسجد فلا تقربن طيبا (حم - عن زينب الثقفية).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45178 تم عورتوں میں سے جو مسجد جانا چاہے وہ ہرگز خوشبو نہ لگائے۔۔ رواہ النسائی عن زینب الثقفیۃ
(45178 -) أيتكن أراد ت المسجد فلا تقربن طيبا (ن - عن زينب الثقفية).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45179 جو عورت خوشبو لگا کر اس مسجد میں آئے اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی حتیٰ کہ واپس جائے اور جنابت کے غسل کی طرح غسل کرے۔ رواہ ابوداؤد عن ابوہریرہ
(45179 -) لا تقبل صلاة لامرأة تطيبت لهذا المسجد حتى ترجع فتغتسل غسلها من الجنابة (د - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45180 جب عورت مسجد میں جائے خوشبو (ختم کرنے کے لئے) غسل کرے جس طرح جنابت سے غسل کرتی ہے۔ رواہ ابوداؤد عن ابوہریرہ
(45180 -) إذا خرجت المرأة إلى المسجد فلتغتسل من الطيب كما تغتسل من الجنابة (د - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45181 جب عورت نے خوشبو لگائی ہو وہ ہمارے ساتھ عشاء کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں حاضر نہ ہو۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابوداؤد والترمذی عن ابوہریرہ
(45181 -) أيما امرأة أصابت بخورا فلا تشهد معنا العشاء الاخيرة (حم ، م ، د ، ت - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45182 تم میں سے جو عورت عشاء کی نماز کے لیے حاضر ہونا چاہے وہ خوشبو نہ لگائے۔۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم والنسائی ن زینب الثقفیۃ
(45182 -) إذا شهدت إحداكن العشاء فلا تمس طيبا (حم م ، ن - عن زينب الثقفية).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫১৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع۔۔۔نماز کے لیے عورتوں کے باہر جانے کے بیان میں شرائط پائے جانے پر اذن
45183 جو عورت خوشبو لگا کر مسجد میں آئے اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی حتیٰ کہ وہ غسل نہ کرے۔ رواہ ابن ماجہ عن ابوہریرہ
(45183 -) أيما امرأة تطيبت ثم خرجت إلى المسجد لم تقبل لها صلاة حتى تغتسل (ه - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক: