কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫২৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45224 اگر کوئی قوم کسی مشورہ کے لیے جمع ہوئی، ان میں محمد، نام کا ایک آدمی بھی تھا جسے انھوں نے مشورے میں داخل نہیں کیا، ان کے مشورہ میں برکت نہیں ڈالی جائے گے۔ رواہ ابن عدی وابن عساکر عن علی وقال ابن عدی : حدیث غیر محفوظ ورواہ ابن الجوزی فی الموضوعات ۔ کلام : حدیث پر ۔ کلام کیا گیا ہے دیکھئے ترتیب الموضوعات 51 والتنزیۃ 1731
45224- ما اجتمع قوم في مشورة معهم رجل اسمه محمد لم يدخلوه في مشورتهم إلا لم يبارك لهم فيه. "عد، وابن عساكر - عن علي؛ قال عد: حديث غير محفوظ، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45225 انبیاء کے ناموں پر نام رکھو، اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں، سب سے سچے نام ھمام اور حارث ہیں سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں۔۔ رواہ ابویعلی عن ابی وھب الجسمی
45225- سموا بأسماء الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة. "ع عن أبي وهب الجسمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45226 انبیاء کے ناموں پر نام رکھو اور اللہ تعالیٰ کے محبوب ترین نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں سب سے سچے نام حارث اور ھمام ہیں، سب سے برے نام حرب اور مرہ ہیں سرحدوں کی حفاظت کے لیے گھوڑوں کو تیار رکھو، ان کی پیشانیوں اور دموں پر ہاتھ پھیرو ان میں ملادہ ڈالو، ان پر کمان کی تانتیں نہ ڈالو تمہیں کمیت (سرخ و سیاہ) گھوڑا پالنا چاہیے جس کی پیشانی اور ٹانگیں سفید ہوں یا تمہیں گہرے سرخ رنگ کا گھوڑا پالنا چاہیے جس کی پیشانی اور ٹانگیں سفید ہوں یا پھر گہرے سیاہ رنگ کا گھوڑا پالو جس کی پیشانی اور ٹانگیں سفید ہوں۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری فی الادب وابوداؤد والترمذی والبغوی وابن قانع والطبرانی والبخاری ومسلم عن ابی وھب الجسمی
45226- تسموا بأسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة، وارتبطوا الخيل، وأمسحوا بنواصيها وأكفالها، وقلدوها ولا تقلدوها الأوتار، وعليكم بكل كميت أغر محجل، أو أشعر أغر محجل، أو أدهم أغر محجل. "حم، خ في الأدب، د، ت، والبغوي، وابن قانع، طب، ق عن أبي وهب الجسمي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45227 بہترین نام عبداللہ عبدالرحمن اور حارث ہیں۔ رواہ ابواحمد الحاکم عن سبرۃ بن ابی سبرۃ
45227- إن من خير أسمائكم عبد الله وعبد الرحمن والحارث. "أبو أحمد الحاكم - عن سبرة بن أبي سبرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45228 بیٹے کا باپ پر سب سے پہلا حق یہ ہے کہ باپ اس کا اچھا نام رکھے۔۔ رواہ ابوالشیخ فی الثواب عن ابوہریرہ
45228- أول ما ينحل الرجل ولده اسمه فليحسن أسمه. "أبو الشيخ في الثواب - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45229 اچھے نام رکھو اور اچھے چہرے والوں سے اپنی حوائج پوری کرو۔ رواہ الدیلمی عن عائشۃ
45229- تسموا بخياركم، واطلبوا حوائجكم عند حسان الوجوه. "الديلمي - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45230 اپنی اولاد کا نام اور کنیت رکھنے میں جلدی کرو اور القاب کو لاحق نہ ہونے دو ۔۔ رواہ الشیرازی فی الالقاب عن انس
45230- بادروا بأبنائكم الكنى لا تلزمها الألقاب. "الشيرازي في الألقاب - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45231 اس کا نام حمزہ رکھو جو لوگوں میں میرا محبوب ترین ہے۔۔ رواہ محمد بن مخلد فی جزہ والحاکم والخطیب عن عمر وابن دینار عن رجل من الانصار عن ابیہ کہا کہ میرے ہاں بچہ پیدا ہوا، میں اسے لے کر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کیا : میں اس کا کیا نام رکھو ؟ یہ حدیث ذکر فرمائی۔
45231- سمه بأحب الناس إلي حمزة. "محمد بن مخلد في جزئه، ك، والخطيب - عن عمرو بن دينار عن رجل من الأنصار عن أبيه قال: ولد لي غلام فأتيت به النبي صلى الله عليه وسلم فقلت: ما اسميه؟ قال - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45232 اپنے ناتمام ساقط ہونے ولے بچوں کی نام بھی رکھو چونکہ وہ تمہاری پیشگی خوشی ہیں۔ (رواہ ابن عساکر عن النجتری بن عبید عن ابیہ عن ابوہریرہ والنجتری ضعیف ورواہ ابن عساکر، ابن عساکر نے ان الفاظ کے تغیر کے ساتھ رویت نقل کی ہی کہ وہ تمہارے اولاد اور تمہارے بچے ہیں۔ وقال المحفوظ الاول) ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3281 والضعیفہ 2006
45232- سموا أسقاطكم فإنهم من أفراطكم. "ابن عساكر عن البختري بن عبيد عن أبيه عن أبي هريرة؛ والبختري ضعيف؛ ورواه كر بلفظ: أولادكم فإنهم من أطفالكم - وقال: المحفوظ الأول".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مشورہ میں بےبرکتی کا واقعہ
45233 اپنے بیٹے عبداللہ بن زبیر کے نام سے اپنی کنیت رکھو۔ (رواہ ابن سعد والطبرانی عن عبادۃ بن حمزۃ بن عبداللہ بن الزبیر عائشۃ (رض) کہتی ہیں : میں نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ میری کنیت نہیں رکھتے ؟ یہ حدیث ارشاد فرمائی۔ ورواہ الطبرانی والحاکم والبخاری ومسلم عن عبادۃ عن عائشۃ واحمد بن حنبل والبغاری ومسلم عن عروۃ عن عائشۃ)
45233- اكتني بابنك عبد الله بن الزبير. "ابن سعد، طب - عن عبادة بن حمزة بن عبد الله بن الزبير أن عائشة قالت: يا رسول الله! ألا تكنيني؟ قال - فذكره؛ طب، ك، ق عن عبادة عن عائشة؛ حم، ق عن عروة عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45234 کلب یا کلیب نام رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ رواہ الطبرانی عن بریدۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 614
45234- نهى أن يسمى كلب أو كليب. "طب - عن بريدة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45235 چار نام رکھنے سے منع فرمایا ہے جو یہ ہیں افلح، یسارنافع، رباح۔۔ رواہ ابوداؤد وابن ماجہ عن سمرۃ
45235- نهى أن يسمى أربعة أفلح ويسارا ونافعا ورباحا. "د، هـ - عن سمرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45236 منع فرمایا ہے کہ کوئی آدمی نبی کریم۔۔۔کا نام اور کنیت جمع کرے۔۔ رواہ الترمذی عن ابوہریرہ
45236- نهى أن يجمع أحد بين - يعني اسم النبي صلى الله عليه وسلم - وكنيته. "ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45237 اجدع (ناک کٹا) شیطان کا نام ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد وابن ماجہ والحاکم عن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 818 و ضعیف الجامع 2271
45237- الأجدع شيطان. "حم، د هـ، ك - عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45238 قطع تعلقی کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ رواہ البغوی والطبرانی عن سعد بن یربوع ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3551
45238- الصرم قد ذهب. "البغوي، طب - عن سعد ابن يربوع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45239 شہاب شیطان کا نام ہے۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عائشہ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1866
45239- إن شهابا اسم شيطان. "هب - عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45240 حباب شیطان کا نام ہے۔ رواہ ابن سعد عن عررۃ وعن الشعبی وعن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم مرسلاً ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2753
45240- الحباب اسم شيطان. "ابن سعد - عن عروة وعن الشعبي وعن أبي بكر بن محمد بن عمرو بن حزم مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45241 ان ناموں کے رکھنے سے منع فرمایا ہے وہ یہ ہیں : حرب ولید، مرہ حکم، ابوالحکیم، افلح، نجیح، یسار۔ رواہ الطبرانی عن ابن مسعود ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6013
45241- نهى أن يسمى الرجل حربا أو وليدا أو مرة أو الحكم أو أبا الحكم أو أفلح أو نجيحا أو يسارا. "طب - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45242 قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے گھٹیاں نام ” ملک الاملک “ (بادشاہوں کا بادشاہ) ہے جبکہ بادشاہ صرف اللہ ہے۔ رواہ ابوداؤد والبخاری ومسلم والترمذی عن ابوہریرہ
45242- أخنع الأسماء عند الله يوم القيامة رجل يسمى ملك الأملاك، ولا مالك إلا الله. "د ، ق، ت - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫২৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع ممنوع ناموں کا بیان
45243 قیامت کے دن سب سے بڑا نام اس شخص کا ہوگا جس کا نام ” ملک الاملاک “ رکھا گیا ہو۔ رواہ ابوداؤد عن ابوہریرہ
45243- أحرج اسم عند الله يوم القيامة رجل يسمى ملك الأملاك. "د - عن أبي هريرة".
তাহকীক: