কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৩১৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45304 ابراہیم (علیہ السلام) کی قدوم میں اسی (80) سال کی عمر میں ختنہ ہوئیں۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم عن ابوہریرہ نقل فی ذکر ابراھیم
45304- " اختتن إبراهيم وهو ابن ثمانين سنة بالقدوم. " حم، ق 2 عن أبي هريرة، نقل في ذكر إبراهيم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩১৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45305 مردوں کے لیے ختنہ سنت ہیں اور عورتوں کے لیے باعث عزت۔۔ رواہ احمد بن حنبل عن والدابی الملیح ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 159 اوحسن الاثر 468
45305- "الختان سنة للرجال ومكرمة للنساء. " حم - عن والد أبي المليح".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩১৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45306 ختنہ کرتی رہو اور زیادہ مبالغہ مت کرو چونکہ یہ چہرے کے لیے زیادہ باعث رونق ہے اور خاوند کے لیے زیادہ باعث لطف ہے۔ رواہ الطبرانی والحاکم عن الضحاک بن قیس الفھری ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الکشف الالٰہی 15
45306- "اخفضي ولا تنهكي فإنه أنضر للوجه وأحظى عند الزوج. " طب، ك - عن الضحاك بن قيس الفهري".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩১৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45307 جب تم ختنہ کرتی ہو تو مبالغہ سے کام مت لو چونکہ یہ عورت کے لیے زیادہ باعث لطف اور شوہر کے لیے زیادہ محبت کا باعث ہے۔ رواہ البیہقی فی النزعن ام عطیۃ
45307- " إذا اختتنت فلا تنهكي، فإن ذلك أحظى للمرأة وأحب إلى البعل. " هق - عن أم عطية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45308 جب تم (بچیوں کا ختنہ کرو) تو خوشبو سونگھا لیا کرو اور زیادہ مبالغہ نہ کرو چونکہ یہ چہرے کے لیے باعث حسن ہے اور خاوند کے لیے باعث رضا ہے۔ رواہ الخطیب عن علی
45308- "إذا خفضت فأشمي ، ولا تنهكي، فإنه أحسن للوجه وأرضى للزوج. " خط - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45309 جب تم بچیوں کی ختنیں کرنے لگو تو خوشبو سونگھا دیا کرو اور ختنہ میں زیادہ مبالغہ مت کرو بلاشبہ یہ چہرے کے لیے خوبصورتی کا باعث ہے اور خاوند کے لیے زیادہ لطف کا باعث ہے۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 1488
45309- "إذا خفضت فأشمي ولا تنهكي، فإنه أسرح للوجه وأحظى عند الزوج. " طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45310 اسلام میں کسی کو بھی غیر مختون نہیں چھوڑا جائے گا حتیٰ کہ اس کی ختنہ نہ کرلی جائیں گو وہ اسی (80) سال کی عمر کو کیوں نہ پہنچ جائے۔ رواہ البیہقی فی السنن عن الحسن بن علی ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1415
45310- "إن الأقلف لا يترك في الإسلام حتى يختتن ولو بلغ ثمانين سنة. " هق - عن الحسن بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل سوم۔۔۔ختنہ کے بیان میں
45311 ختنہ کرنے میں زیادہ مبالغہ نہ کرو چونکہ یہ (عورت کی ختنہ) عورت کے لیے زیادہ لطف کا باعث ہے اور شوہر کے دل میں زیادہ محبت پیدا کرتی ہے۔ رواہ ابوداؤد عن ام عطیۃ
45311- "لا تنهكي، فإن ذلك أحظى للمرأة وأحب إلى البعل. " د - عن أم عطية".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45312 ساتویں دن اپنے بچوں کی ختنیں کرو چونکہ ایسا کرنا زیادہ پاکی کا باعث ہے بدن میں زیادہ گوشت پیدا کرتا ہے اور دل کو راحت پہنچاتا ہے۔۔ رواہ ابوحفص عمر بن عبداللہ بن زاذان فی فوائد والدیلمی عن علی
45312- "اختنوا أولادكم يوم السابع، فإنه أطهر وأسرع نباتا للحم، وأروح للقلب. " أبو حفص عمر بن عبد الله بن زاذان في فوائده، والديلمي - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45313 اے ام عطیہ ! (بچیوں کی) ختنیں کرو مبالغہ سے کام نہ لو چونکہ یہ چمڑے کے لیے زیادہ خوشگوار ہے اور شوہر کے لیے زیادہ لطف کا باعث ہے۔۔ رواہ البخاری ومسلم والخطیب فی المتفق والمفترق عن الضحاک بن قیس
45313- "يا أم عطية! اخفضي ولا تنهكي، فإنه أسر للوجه وأحظى عند الزوج. " ق، والخطيب في المتفق والمفترق - عن الضحاك ابن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45314 اے ام عطیہ جب تم ختنہ کرو تو خوشبو سونگھا دو اور زیادہ مبالغہ نہ کرو چونکہ یہ چہرے کو زیادہ خوشنما بناتا ہے اور شوہر کے لیے زیادہ باعث لطف ہے۔۔ رواہ ثعلب فی امالیہ والطبرانی فی الاوسط وابن عدی والبخاری ومسلم والخطیب عن انس
45314- "يا أم عطية! إذا خفضت فأشمي ولا تنهكي، فإنه أسر للوجه وأحظى عند الزوج. " ثعلب في أماليه، طس، عد، ق والخطيب، عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45315 اے ام عطیہ ! ختنہ کرتی رہو اور زیادہ مبالغہ نہ کرو چونکہ یہ (ختنہ) چہرے کو زیادہ خوشنما بناتا ہے اور شوہر کے لیے زیادہ باعث لطف ہے۔ رواہ ابن مندہ وابن عساکر عن الضحاک ابن قیس
45315- "يا أم عطية! اخفضي ولا تنهكي، فإنه أسر للوجه وأحظى عند الزوج. " ابن منده، وابن عساكر - عن الضحاك ابن قيس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔حقوق اور آداب متفرقہ کے بیان میں اس میں پانچ فروع ہیں۔
45316 اپنے بچوں کو عشاء کے وقت باہر نہ نکلنے دو چونکہ اس وقت جنات اور محافظ فرشتے آتے جاتے ہیں۔ رواہ ابن ماجہ عن جابر
45316- "كفوا صبيانكم عند العشاء، فإن للجن انتشارا وحفظة. " هـ - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩২৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔حقوق اور آداب متفرقہ کے بیان میں اس میں پانچ فروع ہیں۔
45317 اپنے بچوں کو (باہر نکلنے سے) روکے رکھو حتیٰ کہ عشاء کا اول حصہ ختم ہوجائے چونکہ یہ وقت شیاطین کے آنے جانے کا وقت ہے۔ رواہ الحاکم عن جابر
45317- "احبسوا صبيانكم حتى تذهب فوعة 1 العشاء، فإنها ساعة تخترق فيها الشياطين. " ك - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔حقوق اور آداب متفرقہ کے بیان میں اس میں پانچ فروع ہیں۔
45318 جب رات آجائے اپنے بچوں کو روک لو چونکہ اس وقت شیاطین آتے جاتے ہیں جب رات کی ایک گھڑی گزر جائے تب بچوں کو چھوڑ دو ، رات کو دروازے بند رکھو اور اللہ تعالیٰ کا نام لے لو چونکہ شیطان بند دروازہ نہیں کھولتا، مشکیزوں کے منہ باندھ کر رکھو، اور اللہ تعالیٰ کا نام یاد رکھو، برتنوں کو ڈھانپ کر رکھو اور اللہ تعالیٰ کا نام بھی لو اور چراغ گل کردو۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابوداؤد والنسائی عن جابر
45318- "إذا كان جنح الليل فكفوا صبيانكم، فإن الشياطين تنتشر حينئذ، فإذا ذهب ساعة من الليل فخلوهم وأغلقوا الأبواب واذكروا اسم الله تعالى، وإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا، وأوكوا قربكم واذكروا اسم الله، وخمروا آنيتكم واذكروا اسم الله ولو أن تعرضوا عليه شيئا، وأطفئوا مصابيحكم. " حم، ق، د، ن، عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فصل۔۔۔حقوق اور آداب متفرقہ کے بیان میں اس میں پانچ فروع ہیں۔
45319 جب سورج غروب ہوجائے اپنے بچوں کو (باہر جانے سے) روکو چونکہ اس وقت شیاطین آتے جاتے ہیں۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
45319- "إذا غربت الشمس فكفوا صبيانكم، فإنها ساعة تنتشر فيها الشياطين. " طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کے وقت بچوں کو گھر میں رکھنا
45320 عشاء کے اول حصہ میں اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو گھروں میں بند رکھو چونکہ اس وقت جنات آتے جاتے ہیں۔ رواہ عبد بن حمید عن جابر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1271
45320- "أمسكوا أنفسكم وأهليكم في البيوت عند فورة 4 العشاء الأولى، فإن فيها تعم الجن. " عبد بن حميد - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ مغرب کے وقت بچوں کو گھر میں رکھنا
45321 جب سورج غروب ہوجائے اپنے مویشیوں اور بچوں کو باہر آزاد مت چھوڑے رکھو یہاں تک کہ عشاء کا اول حصہ ختم ہوجائے چونکہ جب سورج غروب ہوتا ہے شیاطین کا چلنا پھرنا شروع ہوجاتا ہے یہاں تک کہ عشاء کا اول حصہ ختم ہوجائے۔۔ رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابوداؤد عن جابر
45321- لا ترسلوا مواشيكم وصبيانكم إذا غابت الشمس حتى تذهب فحمة العشاء، فإن الشياطين تبعث إذا غابت الشمس حتى تذهب فحمة العشاء. " حم، م، د - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45322 جب رات چھا جائے یا شام ہوجائے بچوں کو باہر نکلنے سے روک لو چونکہ اس وقت شیاطین کا انتشار ہوتا ہے جب رات کی ایک گھڑی گزر جائے بچوں کو چھوڑ دو اور اللہ کا نام لے کر دروازے بند کرو چونکہ شیطان بند دروازہ نہیں کھولتا۔ مشکیزوں کے مونہوں باندھ دو اور اللہ تعالیٰ کا نام لو ، برتنوں کو ڈھانپ کر رکھو اور اللہ کا نام یاد کرو اچھا ہے اگر تم برتنوں پر کوئی چیز (کپڑا) پھیلا دو اور چراغ گل کرو۔۔ رواہ البخاری واحمد بن حنبل ومسلم ابوداؤد والنسائی وابن خزیمۃ وابن حبان عن جابر
45322- "إذا كان جنح الليل أو أمسيتم فكفوا صبيانكم، فإن الشياطين تنتشر حينئذ، فإذا ذهب ساعة من الليل فخلوها وأغلقوا الأبواب واذكروا اسم الله، فإن الشيطان لا يفتح بابا مغلقا، وأوكوا قربكم، واذكروا اسم الله، وخمروا آنيتكم واذكروا اسم الله ولو أن تعرضوا عليها شيئا، وأطفئوا مصابيحكم. " خ، حم، م، د، ن، وابن خزيمة، حب - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45323 عشاء کے ابتدائی حصہ سے ڈرتے رہو۔ رواہ احمد بن حنبل عن جابر
45323- "اتقوا فورة العشاء. " حم - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক: