কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৩৩৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45324 تمہاری اولاد جب سات سال کی عمر تک پہنچ جائے انھیں نماز کا حکم دو ، جب دس سال کے ہوجائیں نماز نہ پڑھنے پر انھیں مارو اور ان کے بستر الگ الگ کردو۔ تم میں سے کوئی اگر اپنے خادم یا غلام یا ملازم کی شادی کرئے تو اس کے جسم کی طرف ناف سے نیچے اور گھنٹوں سے اوپر نظر نہ کرے۔ رواہ احمد بن حنبل وابوداؤد والحاکم عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 1303 والتمییز 153
45324- "مروا أولادكم بالصلاة وهم أبناء سبع سنين،واضربوهم عليها وهم أبناء عشر سنين، وفرقوا بينهم في المضاجع، وإذا زوج أحدكم خادمه عبده أو أجيره فلا ينظر إلى ما دون السرة وفوق الركبة. " حم، د ، ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45325 جب لڑکا دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ سے ممتاز کرے اسے نماز کا حکم دو ۔۔ رواہ ابوداؤد والبیہقی فی السنن عن رجل من الصحابۃ ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الشذرۃ 871 و ضعیف الجامع 594
45325- " إذا عرف الغلام يمينه من شماله فمروه بالصلاة. " د ، ك - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45326 لڑکے پر اس وقت نماز واجب ہوجاتی ہے جب وہ سمجھ بوجھ کے قابل ہوجائے اور روزہ اس وقت واجب ہوتا ہے جب روزہ رکھنے کی طاقت اس میں آجائے لڑکے پر حد اور گواہی اس وقت واجب ہوجاتی ہے جب بالغ ہوجائے۔ رواہ المرھبی فی العلم عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2393 والکشف الالٰہی 267
45326- "تجب الصلاة على الغلام إذا عقل، والصوم إذا أطاق، والحدود والشهادات إذا احتلم. " المرهبي في العلم - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৩৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45327 بچہ جب سات سال کا ہوجائے اسے نماز سکھاؤ جب دس سال کا ہوجائے اور نماز نہ پڑھے اسے مارو۔ رواہ احمد بن حنبل والترمذی والحاکم عن سبرۃ
45327- "علموا الصبي الصلاة ابن سبع سنين، واضربوه عليها ابن عشر. " حم، ت، طب، ك - عن سبرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45328 جب تمہاری اولاد میں سمجھ بوجھ پیدا ہوجائے انھیں لا الہ الا اللہ سکھاؤ پھر تم لاپرواہ ہوجاؤ گے کہ جب بھی وہ مرجائیں۔ جب تمہاری اولاد کے دانت گرنے لگیں انھیں نماز کا حکم دو ۔۔ رواہ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن ابن عمرو ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 388 والضعیفہ 2336
45328- "إذا أفصح أولادكم فعلموهم لا إله إلا الله، ثم لا تبالوا متى ماتوا، وإذا اثغروا فمروهم بالصلاة. " ابن السني في عمل يوم وليلة - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45329 جب تمہاری اولاد سات سال کی ہوجائے ان کے بستروں کو الگ الگ کردو جب دس سال کی ہوجائیں تو نماز نہ پڑھنے پر انھیں مارو۔ رواہ الدارقطنی والحاکم عن سبرۃ بن معبد
45329- "إذا بلغ أولادكم سبع سنين ففرقوا بين فرشهم، وإذا بلغوا عشر سنين فاضربوهم على الصلاة. " قط، ك - عن سبرة ابن معبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45330 اپنی اولاد کو نماز سکھاؤ جب وہ سات سال کے ہوجائیں ، جب دس سال کے ہوجائیں نماز نہ پڑھنے پر انھیں مارو اور ان کے بستر الگ الگ کردو۔ رواہ البزار عن انس
45330- " علموا أولادكم الصلاة إذا بلغوا سبعا، واضربوهم عليها إذا بلغوا عشرا وفرقوا بينهم في المضاجع. " البزار - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فرع۔۔۔اولاد کے متعلق نماز کا حکم سات سال کی عمر سے نماز کا حکم
45331 بچہ جب سات سال کا ہوجائے اسے نماز کا حکم دو اور جب دس سال کا ہوجائے نماز نہ پڑھنے پر اسے مارو۔ رواہ ابوداؤد عن میسرۃ
45331- "مروا الصبي بالصلاة إذا بلغ سبع سنين، وإذا بلغ عشر سنين فاضربوه عليها. " د - عن ميسرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45332 اپنے بچوں کو سب سے پہلے کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ پڑھاؤ اور مرتے وقت بھی انھیں لا الہ الا اللہ کی تلقین کرو چونکہ جس کا پہلا ۔ کلام لا الہ الا اللہ ہوگا اس کا آخری ۔ کلام بھی لا الہ الا اللہ ہوگا۔ پھر وہ ایک ہزار سال بھی زندہ رہا اس سے کسی گناہ کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا۔۔ رواہ ابن عساکر وقال غریب فی تاریخہ والبیہقی فی شعب الایمان عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 310 و ترتیب الموضوعات 1070
45332- "افتحوا على صبيانكم أول كلمة لا إله إلا الله، ولقنوهم عند الموت لا إله إلا الله، فإنه من كان أول كلامه لا إله إلا الله وآخر كلامه لا إله إلا الله ثم عاش ألف سنة ما سئل عن ذنب واحد. " كر - وقال: غريب - في تاريخه؛ هب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45333 جب لڑکا سات سال کا ہوجائے اسے نماز کا حکم دو اور جب دس سال کا ہوجائے نماز نہ پڑھنے پر اسے مارو۔ رواہ ابن ابی شیبۃ عن سبرۃ بن معبد
45333- "إذا بلغ الغلام سبع سنين فأمروه بالصلاة، فإذا بلغ عشرا فاضربوه عليها. " ش - عن سبرة بن معبد".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45334 بچے جس سات سال کے ہوجائیں نماز نہ پڑھنے پر انھیں مارو، نوسال کے ہوجائیں ان کے بستر الگ الگ کردو سترہ سال کے جب ہوجائیں۔ (اور بالغ بھی ہوجائیں) ان کی شادی کرادو ، جب وہ ایسا کرے اسے اپنے سامنے بٹھائے اور کہے : اللہ تعالیٰ تجھے دنیا و آخرت میں میرے لیے فتنہ نہ بنائے۔ رواہ ابن السنی فی عمل یوم ولیلۃ عن انس
45334- "اضربوا على الصلاة لسبع، واعزلوا فراشه لتسع، وزوجوه لسبع عشرة إن كان؛ فإذا فعل ذلك فليجلسه بين يديه ثم ليقل لا جعلك الله علي فتنة في الدنيا ولا في الآخرة. " ابن السني في عمل يوم وليلة - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45335 بچے جب سات سال کے ہوجائیں انھیں نماز کا حکم دو اور تیرا سال کے ہوجائیں نماز نہ پڑھنے پر انھیں مارو۔ رواہ الدارقطنی والطبرانی فی الاوسط عن انس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الشذرۃ 871 و ضعیف الاثر 44
45335- "مروهم بالصلاة لسبع، واضربوهم عليها لثلاث عشرة. " قط، طس - عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45336 اولاد جب سات سال کی ہوجائے ان کے بستر الگ الگ کردو۔۔ رواہ النسائی عن ابن عمرو
45336- "فرقوا بين أولادكم في المضاجع إذا بلغوا سبع سنين. " ن - عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৪৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45337 جس شخص کا لڑکا حد نکاح تک پہنچ گیا، اس کے پاس لڑکے کا نکاح کرانے کے لیے رشتہ بھی تھا لیکن اس نے لڑکے کا نکاح نہیں کرایا پھر اگر خلاف شرع واقعہ پیش آیا اس کا گناہ باپ پر ہوگا۔ رواہ الدیلمی عن ابن عباس
45337- "من بلغ ولده النكاح وعنده ما ينكحه فلم ينكحه ثم أحدث حدثا فالإثم عليه. " الديلمي - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45338 سات سال کا لڑکا سردار ہوتا ہے سات سال کا لڑکا خادم بھی بن جاتا ہے، سات سال کا لڑکا وزیر بھی ہوتا ہے، اگر تم ایکس سال کے معاملات حل کرنے سے راضی ہوجائے وگرنہ اس کے کاندھے پر تھپکی مارو، میں نے اسے اللہ تعالیٰ کے ہاں معذور پایا۔ رواہ الحاکم فی الکنی والطبرانی فی الاوسط عن ابی جبیرۃ بن محمود بن ابی جبیرۃ عن ابیہ عن جدہ واوردہ ابن الجوزی فی الموضوعات ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے 1761
45338- "الولد سيد سبع سنين، وخادم سبع سنين، ووزير سبع سنين، فإن رضيت مكانفته لإحدى وعشرين، وإلا فاضرب على كتفه، قد أعذرت إلى الله فيه. " الحاكم في الكنى؛ طس - عن أبي جبيرة بن محمود بن أبي جبيرة عن أبيه عن جده؛ وأورده ابن الجوزي في الموضوعات".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بچوں کی پرورش کی فضیلت
45339 جس شخص نے بچے کو اس کے بچپن میں ایک گھونٹ پانی پلایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے ستر گھونٹ حوض کوثر سے پلائیں گے۔ رواہ نعیم عن ابن عمر
45339- "من سقى ولده شربة ماء في صغره سقاه الله سبعين شربة من ماء الكوثر يوم القيامة. " أبو نعيم - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔تیراندازی اور تیراکی کے بیان میں
45340 بیٹے کا باپ پر حق ہے کہ وہ بیٹے کو لکھائی تیراکی اور تیراندازی سکھائے اور اسے صرف رزق حلال کھلائے۔ رواہ الحکیم وابوالشیخ فی الثواب وابن حبان عن ابی رافع ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2732
45340- "حق الولد على والده أن يعلمه الكتابة والسباحة والرماية، وأن لا يرزقه إلا طيبا. " الحكيم، وأبو الشيخ في الثواب؛ هب - عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔تیراندازی اور تیراکی کے بیان میں
45341 اپنے بیٹوں کو تیراندازی سکھاؤ اور لڑکی کو چرغہ کا تنا سکھاؤ۔۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3828
45341- "علموا بنيكم الرمي، فإنه نكاية العدو. " فر - عن جابر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔تیراندازی اور تیراکی کے بیان میں
45342 اپنے لڑکوں کو تیراکی اور تیراندازی سکھاؤ اور لڑکی کو چرغہ کا تناسکھاؤ۔۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3727 والکشفالالٰہی 541
45342- "علموا أبناءكم السباحة والرمي والمرأة المغزل. " هب - عن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔تیراندازی اور تیراکی کے بیان میں
45343 اپنی اولاد کو تیراکی اور تیراندازی سکھاؤ مومن عورت کا گھر میں اچھا مشغلہ سوت کا تنا ہے اور جب تمہیں ماں باپ دونوں بلائیں تو تو والدہ کی پکار کا جواب دو ۔۔ رواہ ابن مندہ فی المعرفۃ وابو موسیٰ فی الذیل والدیلمی فی الفردوس عن بکر بن عبداللہ بن الربیع الانصاری ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 227 و ضعیف الجامع 3726
45343- "علموا أولادكم السباحة والرماية، ونعم لهو المؤمنة في بيتها الغزل! وإذا دعاك أبواك فأجب أمك. " ابن منده في المعرفة وأبو موسى في الذيل؛ فر - عن بكر بن عبد الله بن الربيع الأنصاري".
tahqiq

তাহকীক: