কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৩৫৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔تیراندازی اور تیراکی کے بیان میں
45344 وہی حقوق بات کو بیٹے کے لیے لازم ہوتے ہیں جو بیٹے کو باپ کے لیے لازم ہوتے ہیں۔ رواہ ابن النجار عن ابوہریرہ
45344- "يلزم الوالد من الحقوق لولده ما يلزم الولد من الحقوق لوالده. " ابن النجار - عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تیسری فرع۔۔۔تیراندازی اور تیراکی کے بیان میں
45345 اے ابورافع اس وقت (قیامت کے دن) تمہارا کیا حال ہوگا جب تم فقیر ہوجاؤ گے ؟ عرض کیا : کیا میں اس سلسلہ میں کوئی پیش رفت نہ کروں ؟ فرمایا : ضرور کیوں نہیں، تمہارا کتنا مال ہے ؟ عرض کیا : چالیس (40) ہزار، اور وہ میں اللہ تعالیٰ کی راہ میں صدقہ کرتا ہوں۔ ارشاد فرمایا : نہیں۔ بلکہ کچھ صدقہ کرو اور کچھ روک لو۔ اور اپنی اولاد پر خرچ کرو عرض کیا : ہمارے اوپر ان کا حق ہے جس طرح ہمارا ان پر ہے ؟ فرمایا جی ہاں اولاد کا باپ پر حق ہے کہ اس کتاب اللہ کی تعلیم دے تیراندازی اور تیراکی سکھائے اور اسے حلال وطیب کا وارث بنائے۔۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابی رافع
45345- "كيف بك يا أبا رافع إذا افتقرت؟ قال: أفلا أتقدم في ذلك؟ قال: بلى، ما مالك؟ قال: أربعون ألفا وهي لله! قال: لا، أعط بعضا وأمسك بعضا، وأصلح إلى ولدك، قال: أولهم علينا حق كما لنا عليهم؟ قال: نعم، حق الولد على الوالد أن يعلمه كتاب الله والرمي والسباحة وأن يورثه طيبا. " حل - عن أبي رافع".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45346 عطیہ کے حوالے میں اپنی اولاد میں مساوات قائم رکھو اور میں کسی کو فضیلت دیتا تو عورتوں کو فضیلت دیتا۔ رواہ الطبرانی والخطیب وابن عساکر عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3223 و ضعیف الجامع 3215
45346- "ساووا بين أولادكم في العطية، فلو كنت مفضلا أحدا لفضلت النساء. " طب، خط، وابن عساكر - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৫৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45347 عطیات کے حوالے سے اپنی اولاد کے درمیان عدل و انصاف کرو جیسا کہ تم پسند کرتے ہو کہ وہ احسان اور مہربانی میں تمہارے درمیان عدل کریں۔۔ رواہ الطبرانی عن نعمان بن بشیر
45347- "اعدلوا بين أولادكم في النحل كما تحبون أن يعدلوا بينكم في البر واللطف. " طب - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45348 اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنی اولاد میں عدل کرو جیسا کہ تم پسند کرتے ہو کہ وہ تمہارے ساتھ احسان کریں۔ رواہ الطبرانی عن نعمان بن بشیر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 121
45348- "اتقوا الله واعدلوا بين أولادكم كما تحبون أن يبروكم. " طب - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45349 اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنی اولاد میں عدل کرو۔۔ رواہ البخاری ومسلم عن نعمان بن بشیر
45349- "اتقوا الله واعدلوا في أولادكم. " ق - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45350 اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے درمیان عدل و انصاف کرو یہاں تک کہ بوسے لینے میں بھی عدل کرو۔ رواہ ابن النجار عن نعمان بن بشیر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1712
45350- "إن الله تعالى يحب أن تعدلوا بين أولادكم حتى في القبل. " ابن النجار - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45351 بوسہ لینا نیکی ہے اور ن کی دس گناہ بڑھ جاتی ہے۔ رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن ابن عمر
45351- "القبلة حسنة والحسنة عشرة. " حل - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45352 اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنی اولاد میں عدل رکھو جیسا تمہارا ان پر حق ہے کہ وہ تمہارے ساتھ احسان کریں۔ رواہ الطبرانی عن نعمان
45352- "اتق الله واعدل بينهم كما لك عليهم من الحق أن يبروك. " طب - عن النعمان".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45353 اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو۔۔ رواہ البخاری ومسلم عن نعمان بن بشیر
45353- "اتقوا الله واعدلوا بين أولادكم. " خ، م - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45354 اپنی اولاد میں عدل قائم کرو اپنی اولاد میں عدل قائم کرو۔۔ رواہ البخاری ومسلم وابن النجار عن نعمان بن بشیر عن شیخ من اھل مکۃ
45354- "أعدلوا بين أولادكم، أعدلوا بين أولادكم. " ق، وابن النجار - عنه عنه شيخ من أهل مكة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45355 اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو۔ رواہ ابوداؤد والنسائی عن نعمان بن بشیر
45355- "اعدلوا بين أولادكم. " د ، ن - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45356 اللہ تعالیٰ پسند فرماتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو۔۔ رواہ الطبرانی عن نعمان بن بشیر
45356- "إن الله تعالى يحب أن تعدلوا بين أولادكم. " طب - عن النعمان بن بشير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৬৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45357 تمہارا اوپر حق ہے کہ تم اپنی اولاد کے درمیان عدل کرو جیسا کہ تمہارا ان پر حق ہے کہ وہ تمہارے ساتھ احسان کریں۔ رواہ الطبرانی عن نعمان بن بشیر
45357- " إن عليكم من الحق أن تعدل بين ولدك كما عليهم من الحق أن يبروك. " ط، ق - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৭০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45358 اولاد کا تمہارے اوپر حق ہے کہ تم ان کے درمیان عدل کروجیسا کہ تمہارا ان پر حق ہے کہ وہ تمہارے ساتھ احسان کریں۔ رواہ الطبرانی والبخاری ومسلم عن نعمان بن بشیر
45358- "إن لهم عليك من الحق أن تعدل بينهم كما أن لك عليهم من الحق أن يبروك. " طب - عنه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৭১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45359 اپنی اولاد میں مساوات قائم کرو اگر میں کسی کو فضیلت دیتا تو عورتوں کو فضیلت دیتا۔۔ رواہ سعید بن المنصور والطبرانی والبخاری ومسلم عن یحییٰ بن ابی کثیر عن عکرمۃ عن ابن عباس
45359- "سووا بين أولادكم في العطية، فلو كنت مفضلا أحدا لفضلت النساء. " ص، طب، ق - عن يحيى بن أبي كثير عن عكرمة عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৭২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45360 عطیات کے متعلق اپنی اولاد کے درمیان مساوات قائم کرو ۔ اگر میں کسی کو کسی پر ترجیح دیتا تو عورتوں کو مردوں پر ترجیح دیتا۔۔ رواہ سعید بن المنصور وابن عساکر عن یحییٰ بن ابی کثیر مرسلاً
45360- "سووا بين أولادكم في العطية، فإني لو كنت مؤثرا أحدا على أحد لآثرت النساء على الرجال. " ص، كر - عن يحيى بن أبي كثير مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৭৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ چوتھی فرع۔۔۔اولاد کے لیے عطیہ میں عدل و انصاف عطیہ دینے میں بچوں میں برابری کرنا
45361 میں گواہی نہیں دوں گا اگرچہ ایک جلی ہوئی روئی پر کیوں نہ ہو۔۔ رواہ ابن النجار عن سھل بن سعد کہ ایک آدمی نے عرض کیا : یارسول اللہ ! آپ میرے اس غلام کے متعلق گواہی دیں کہ وہ میرے بیٹے کے لیے ہے۔ ارشاد فرمایا : کیا تم نے اپنے ہر بیٹے کے لیے اتنا ہی حصہ رکھا ہے ؟ عرض کیا : نہیں تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
45361- "لا أشهد ولو على رغيف محترق. " ابن النجار - عن سهل بن سعد أن رجلا قال: يا رسول الله! اشهد بغلامي هذا لابني، قال: " ألكل ولدك جعلت مثله؟ قال: لا - فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৭৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔بیٹوں کے ساتھ احسان اور ان پر صبر کرنے کا بیان میں
45362 جو شخص بیٹیوں میں مبتلا ہوجائے اور پھر وہ ان پر صبر کرے تو وہ بیٹیاں اس کے لیے دوزخ کی آگ کے آگے حجاب ہوں گی۔ رواہ الترمذی عن عائشہ
(45362 -) من ابتلى بشئ من البنات فصبر عليهن كن له حجابا من النار (ت - عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৭৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔بیٹوں کے ساتھ احسان اور ان پر صبر کرنے کا بیان میں
45363 جو شخص ان بیٹیوں میں مبتلا کردیا گیا اور پھر ان پر صبر کیا اس کے لیے دوزخ کی آگ سے وہ سترہ پردہ ہوں گی۔ رواہ الترمذی عن احمد بن حنبل والبخاری مسلم عن عائشۃ
(45363 -) من ابتلي من هذه البنات بشئ فأحسن إليهن كن له سترا من النار (حم ، ق ، ت - عن عائشة).
tahqiq

তাহকীক: