কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১৬৪৪ টি
হাদীস নং: ৪৫৩৭৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پانچویں فرع۔۔۔بیٹوں کے ساتھ احسان اور ان پر صبر کرنے کا بیان میں
45364 جس کے ہاں بچی ہو اس نے بچی کو زندہ درگورنہ کیا اس کی توہین نہ کی اور اپنے لڑکوں کو اس پر ترجیح نہ دی اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کریں گے۔ رواہ ابوداؤد عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 1104 و ضعیف الجامع 5807
(45364 -) من كانت له أنثى فلم يئذها ولم يهنها ولو يؤتر ولده عليها أدخله الله الجنة (د - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৭৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45365 اے سراقہ ! کیا میں تمہیں ایک عظیم صدقہ کے متعلق نہ بتاؤں ! بلاشبہ سب سے بڑا صدقہ بیٹی کے ساتھ احسان ہے وہ تمہیں پر لوٹا دیا جائے گا چونکہ تمہارے علاوہ اس کا کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ رواہ احمدبن حنبل وابن ماجہ والحاکم عن سراقۃ بن مالک ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الادب 18 و ضعیف الجامع 6393
(45365 -) يا سراقة ! ألا أخبرك بأعظم الصدقة ! إن من أعظم الصدقة أجرا بنتك ، فانها مردودة إليك ليس لها كاسب غيرك (حم ، ه ، ك - عن سراقة بن مالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৭৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45366 میری امت میں جس نے بھی تین بیٹیوں یا تین بہنوں کی پرورش کی اور ان کے ساتھ اچھائی سے پیش آیا تو یہ اس کے لیے آتش دوزخ کے آگے حجاب ہوں گی۔۔ رواہ البیہقی فی شعب الایمان عن عائشۃ
(45366 -) ليس أحد من أمتي يعول ثلاث بنات أو ثلاث أخوات فيحسن إليهن إلا كن له سترا من النار (هب - عن عائشة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৭৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45367 جس شخص کے پاس تین بیٹیاں ہوں یا تین بہنیں ہوں وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے وہ ضرور جنت میں داخل ہوگا۔ رواہ الترمذی عن ابی سعید ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 324 و ضعیف الجامع 6369
(45367 -) لا يكون لاحدكم ثلاث بنات أو ثلاث أخوات فيحسن إليهن إلا دخل الجنة (ت - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45368 جس شخص کے ہاں تین بیٹیاں ہوں وہ ان پر صبر کرے اور اپنی وسعت کے مطابق انھیں کھلاتا پلاتا رہا اور کپڑا دیتا رہا قیامت کے دن وہ اس کے لیے آتش دوزخ کے آگے حجاب ہوں گی۔ رواہ احمد بن حنبل وابن ماجہ عن عقبۃ بن عامر الجھنی
(45368 -) من كان له ثلاث بنات فصبر عليهن وأطعمهن وسقاهن وكساهن من جدته كن له حجابا من النار يوم القيامة (حم ، ه - عن عقبة بن عامر الجهني).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45369 جس کی تین بیٹیاں یا تین بہنیں ہوں یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہا اس کے لیے جنت ہے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والترمذی وابن حبان عن ابی سعید ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5508
(45369 -) من كانت له ثلاث بنات أو ثلاث أخوات أو ابنتان أو أختان فأحسن صحبتهن واتقى الله فيهن فله الجنة (حم ، ت ، حب - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45370 جس مسلمان کے ہاں بھی دو بیٹیاں ہوں ان کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آتا رہا، وہ دونوں اسے جنت میں داخل کریں گی۔۔ رواہ احمد بن حنبل والبخاری فی الافراد والخرائطی فی مکارم الاخلاق والحاکم وابن حبان عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5216
(45370 -) ما من مسلم تدرك له ابنتان فيحسن إليهما ما صحبتاه إلا أدخلتاه الجنة (حم ، خد ، الخرائطي في مكارم الاخلاق ك ، حب - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45371 جس شخص کے ہاں دو بیٹیاں ہوں اس نے ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا وہ دونوں اسے جنت میں داخل کریں گی۔ رواہ ابن ماجہ عن ابن عباس
(45371 -) ما من رجل تدرك له ابنتان فيحسن إليهما ما صحبتاه أو صحبهما إلا أدخلتاه الجنة (ه - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45372 جس شخص نے دو لڑکیوں کی پرورش کی یہاں تک کہ وہ بالغ ہوگئیں میں اور وہ جنت میں اسی طرح داخل ہوں گے جس طرح یہ دو انگلیاں۔ رواہ مسلم والترمذی عن انس
(45372 -) من عال جاريتين حتى تدركا دخلت أنا وهو الجنة كهاتين (م ، ت - عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45373 جس شخص نے اپنی تین بیٹیوں کی پرورش کی ان کی تربیت کی اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا اس کے لیے جنت ہے۔ رواہ ابوداؤد عن ابی سعید
(45373 -) من عال ثلاث بنات فأدبهن وأحسن إليهن فله الجنة (د - عن أبي سعيد).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ لڑکی کے ساتھ احسان بڑا صدقہ ہے
45374 بیٹیوں پر زبردستی مت کرو چونکہ وہ دل میں انس و محبت رکھتی ہیں۔۔ رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن عقبہ بن عامر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الشذرۃ 1034 و ضعیف الجامع 6268
45374 لا تكرهوا البنات ، فانهن المؤنسات الغاليات (حم ، طب - عن عقبة بن عامر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45375 لڑکی جب نو سال گزرجائیں وہ اس وقت عورت بن جاتی ہیں۔۔ رواہ الخطیب والدیلمی فی الفردوس وابن عساکر عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 283
(45375 -) إذا أتى على الجارية تسع سنين فهي امرأة (خط ، فر ، وابن عساكر - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45376 الحمد للہ بیٹیوں کو دفن کرنا (جب اپنی موت مرجائیں) عزت ہے۔۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے التذکرۃ 186 و ضعیف الجامع 2792
(45376 -) الحمد لله ، دفن البنات من المكرمات (طب - عن ابن عباس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৮৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45377 بیٹیوں کو دفن کرنا (جب اپنی موت مرجائیں) عزت ہے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عمر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 663 وتحذیر المسلمین 86
(45377 -) دفن البنات من المكرمات (طب - عن ابن عمر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৯০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45378 جب کسی مرد کے ہاں بیٹی پیدا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھیجتے ہیں جو زمین پر آکر کہتے ہیں : السلام علیکم اے اہل بیت ! اس بچی کو اپنے پروں تلے ڈھانپ لیتے ہیں اور بچی کے سر پر اپنے ہاتھ پھیرتے ہیں اور کہتے ہیں۔ کمزور جان کمزور سے پیدا ہوتی ہے ، جو شخص اس بچی کا انتظام چلاتا ہے قیامت کے دن تک اس کی معاونت کی جاتی ہے۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن لبیط بن شریط
(45378 -) إذا وجد للرجل ابنة بعث الله ملائكة يقولون : السلام عليكم أهل البيت ! فيكسونها بأجنحتها ، ويمسحون بأيديهم على رأسها ويقولون : ضعيفة خرجت من ضعيفة ، القيم عليها يعان إلى يوم القيامة (طس - عن نبيط بن شريط).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৯১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45379 جب کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتے ہیں فرشتہ اسے برکت میں سجا دیتا ہے اور کہتا ہے کمزور بچی کمزور ماں سے پیدا ہوئی ہے اس بچی کا انتظام چلانے والا تاقیامت معان رہتا ہے اور جب بچہ پیدا ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے پاس ایک فرشتہ بھیجتے ہیں جو اس کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیتا ہے اور کہتا ہے اللہ تعالیٰ تجھے سلام کہتے ہیں۔۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس
(45379 -) إذا ولدت الجارية بعث الله عزوجل إليها ملكا يزف البركة زفا يقول : ضعيفة خرجت من ضعيفة ، القيم عليها معان إلى يوم القيامة ، وإذا ولد الغلام بعث الله إليه ملكا من السماء فقبل بين عينيه وقال : الله يقرئك السلام (طس - عن أنس).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৯২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حصہ اکمال
45380 بلاشبہ اللہ تعالیٰ بیٹیوں کے باپ سے محبت کرتے ہیں جو بیٹیوں پر صبر کیے ہوئے ہو اور ثواب کا امیدوار ہو۔ رواہ ابوالشیخ عن ابوہریرہ وفیہ اسحاق بن بشیر
(45380 -) إن الله عزوجل يحب أبا البنات الصابر المحتسب (أبو الشيخ - عن أبي هريرة ، وفيه إسحاق بن بشر).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৯৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45381 جس مسلمان کی بھی تین بیٹیاں ہوں وہ ان پر خرچ کرتا ہوحتیٰ کہ ان کی شادی کرادے یا وہ مرجائیں وہ باپ کے لیے دوزخ کی آگ کے آگے حجاب ہوں گی، کسی نے عرض کیا : اگر دو بیٹیاں ہوں ؟ فرمایا : اگر دو بیٹیاں ہوں ان کا بھی یہی حکم ہے۔۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق والطبرانی عن عرف بن مالک
(45381 -) ما من مسلم يكون له ثلاث بنات فينفق عليهن حتى يبن أو يمتن إلا كن له حجابا من النار ، قيل : أو اثنتان ؟ قال : واثنتان (الخرائطي في مكارم الاخلاق ، طب - عن عوف بن مالك).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৯৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45382 میں اور وہ عورت جس نے شادی اور زیب وزینت کو ترک کردیا ہو جو جاہ منصب والی ہو اور حسن و جمال کی مالکہ ہو اس نے اپنے آپ کو بیٹیوں کی نگہداشت کے لیے روک لیا ہو حتیٰ کہ بیٹیوں کی شادی ہوجائے یا مرجائیں وہ عورت جنت میں میرے ساتھ یوں ہوگی جیسے یہ دو انگلیاں ۔ رواہ الخرائطی عن ابوہریرہ
(45382 -) أنا وامرأة سفعاء ذات منصب وجمال حبست نفسها على بناتها حتى بانوا أو ماتوا في الجنة كهاتين (الخرائطي - عن أبي هريرة).
তাহকীক:
হাদীস নং: ৪৫৩৯৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45383 جس شخص نے ایک بیٹی کی شادی کرائی قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کے سر پر بادشاہ کا تاج سجائیں گے۔ رواہ ابن شاھین عائشۃ
(45383 -) من زوج بنتا توجه الله يوم القيامة تاج الملك (ابن شاهين - عن عائشة.
তাহকীক: