কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

نکاح کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১৬৪৪ টি

হাদীস নং: ৪৫৩৯৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45384 جس شخص نے دو بیٹیوں یا دو بہنوں یا تین کی پرورش کی حتیٰ کہ ان کی شادی کرادی یا وہ انھیں چھوڑ کر خود مرگیا میں اور وہ جنت میں یوں ہوں گے جیسے یہ دوانگلیاں۔۔ رواہ عبدبن حمید وابن حبان عن ثابت عن انس
(45384 -) من عال ابنتين أو أختين أو ثلاثا حتى يبن أو يموت عنهن كنت أنا وهو في الجنة كهاتين (عبد بن حميد ، حب - عن ثابت - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৯৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45385 جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی حتیٰ کہ ان کی شادی کرادی وہ اس کے لیے دوزخ کے آگے حجاب بن جائیں گی۔ رواہ الخطیب عن انس
(45385 -) من عال ثلاث بنات حتى يين كن له حجابا من النار (الخطيب - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৯৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45386 جس شخص نے دو بیٹیوں یا دو بہنوں یا دو خالاؤں یا دو پھوپھیوں یا دو وادیوں کی پرورش کی وہ جنت میں میرے ساتھ یوں ہوگا جیسے یہ دو انگلیاں۔ اگر وہ (عورتیں) تین ہوں تو یہ اس کے لیے زیادہ باعث فرحت ہے اگر عورتیں چار ہوں یا پانچ ہوں اے اللہ کے بندو ! اسے پاؤ اسے قرضہ دو اور اس کی مثال بنو۔ رواہ الطبرانی ابونعیم عن ابی المجر ۔ کلام : حدیث ضعیف ہے دیکھئے الفوائد 1 المجموعۃ 373
(45386 -) من عال ابنتين أو أختين أو خالتين أعمتين أو جدتين فهو معي في الجنة كهاتين ، فان كن ثلاثا فهو مفرح ، وإن كن أربعا أو خمسا فيا عباد الله ! أدركوه أقرضوه ضاربوه (طب ، وأبو نعيم - عن أبي المجبر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৩৯৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45387 جس شخص نے تین بیٹیوں کی پرورش کی ان پر خرچ کیا ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا یہاں تک کہ بیٹیاں اس سے بےنیاز ہوگئیں اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب کردیتے ہیں الایہ کہ وہ کوئی ایسا عمل کردے جس کی مغفرت نہ ہو کسی نے عرض کیا : جس کی دو بیٹیاں ہوں ؟ ارشاد فرمایا : جس کی دو بیٹیاں ہوں اس کا بھی یہی حکم۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن عباس
(45387 -) من عال ثلاث بنات فأنفق عليهن وأحسن إليهن حتى يغنيهن الله عنه أوجب الله له الجنة إلا أن يعمل عملا لا يغفر له ، قيل : أو اثنتين ؟ قال أو اثنتين (الخرائطي في مكارم الاخلاق عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45388 جس شخص کی تین بیٹیاں ہو یا تین بہنیں ہوں، وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہا اور ان کی دیکھ بھال کرتا رہا وہ جنت میں میرے ساتھ یوں ہوگا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاروں انگلیوں سے ارشاد کیا۔۔ رواہ احمد بن حنبل وابویعلی وابوالشیخ والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن انس
(45388 -) من كن له ثلاث بنات أو ثلاث أخوات فاتقى الله وقام عليهن كان معي في الجنة هكذا - وأشار بأصابعه الاربع (حم ، ع ، وأبو الشيخ ، والخرائطي في مكارم الاخلاق - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ تین بیٹیوں کی پرورش پر جنت کی بشارت
45389 جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں وہ ان کی دیکھ بھال کرتا ہو اور ان پر رحم کھاتا ہو اس کے لیے جنت ہے۔ رواہ الدارقطنی فی الافراد عن جابر
(45389 -) من كان له ثلاث بنات يعولهن ويرحمهن فله بهن الجنة (قط في الافراد - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45390 جس شخص کی دو بیٹیاں ہوں وہ انھیں کھلاتا پلاتا ہو اپنی طاقت کے مطابق انھیں کپڑا دیتا ہو اس نے ان پر صبر کرلیا وہ اس کے لیے دوزخ کی آگ سے حجاب ہوں گی جس کی تین بیٹیاں ہو اور وہ ان پر صبر کرے انھیں کھلاتا پلاتا ہو اور کپڑا بھی دیتا ہو وہ اس کے لیے دوزخ سے حجاب ہوں گی اس کے ذمہ صدقہ اور جہاد نہیں ہے۔ رواہ الحاکم فی الکنی عن ابی عرش وقال سندہ مجھول ضعیف
(45390 -) من كانت له بنتان فأطعهما وسقاهما وكساهما من جدته فصبر عليهما كن له حجابا من النار ، ومن كانت له ثلاث فصبر عليهن وسقاهن وأطعمهن وكساهن كن له حجابا من النار ، ولم يكن عليه صدقة ولا جهاد (الحاكم في الكني - عن أبي عرس ، وقال : سنده مجهول ضعيف).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45391 جس شخص کے ہاں ایک بیٹی ہو اس نے اچھی طرح سے اس کی تربیت کی اچھی تعلیم سے اسے آراستہ کیا اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں کی اس پر وسعت کی وہ بیٹی اس کے لیے دوزخ سے رکاوٹ اور پردہ ہوگی۔ رواہ الطبرانی والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن ابن مسعود
(45391 -) من كانت له ابنة فأدبها وأحسن أدبها وعلمها فأحسن تعليمها فأوسع عليها من نعم الله التي أسبغ عليه كانت له منعة وسترا من النار (طب ، والخرائطي في مكارم الاخلاق - عن ابن مسعود).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45392 جس شخص کی دو بہنیں ہوں اس نے ان کے اٹھنے بیٹھنے کا اچھا بند و بست کیا وہ ان دونوں کے درمیان جنت میں داخل ہوگا ۔ رواہ احمد بن حنبل عن ابن عباس
(45392 -) من كانت له أختان فأحسن صحبتهما دخل بينهما الجنة (حم - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45393 جس شخص کی تین بیٹیاں ہو یا تین بہنیں ہو اس نے ان کی خوشی غمی پر صبر کرلیا اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کرے گا چونکہ ان عورتوں پر وہ رحم کھاتا رہا ہے کسی نے عرض کیا : جس کی دو بیٹیاں ہوں ؟ فرمایا : جس کی دو بیٹیاں ہوا سکا بھی یہی حکم ہے عرض کیا گیا : جس کی ایک بیٹی ہوں ؟ فرمایا جس کی ایک بیٹی ہو اس کا بھی یہی حکم ہے۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن انس
(45393 -) من كانت له ثلا ث بنات أو أخوات فصبر على لاوائهن أو ضرائهن وسرائهن أدخله الله الجنة بفضل رحمته إياهن ، قيل : وثنتين ؟ قال : وثنتنين ، قيل : وواحدة ؟ قال : وواحدة (الخرائطي في مكارم الاخلاق - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০৬
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45394 جس کی دو بیٹیاں ہو یا دو بہنیں ہوں وہ ان کی دیکھ بھال کرتا ہو یہاں تک کہ ان کی شادی کرادی وہ جنت میں میرے ساتھ یوں ہوگا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی دو انگلیوں سبابہ اور وسطی کو جمع کیا۔ رواہ الطبرانی والضیاء عن انس
(45394 -) من كانت له ابنتان أو أختان يعولهن حتى يبنهن إلا كان في الجنة معي هكذا وجمع بيه أصبعيه : السبابة والوسطى (طب ، ض - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০৭
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45395 جس شخص کی دو بیٹیاں ہوں یا دو بہنیں ہوں اچھی طرح سے ان کی دیکھ بھال کی میں اور وہ جنت میں یوں ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں۔ رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن انس
(45395 -) من كانت له بنتان أو أختان فأحسن إليهما ما صحبتاه كنت أنا وهو في الجنة كهاتين (الخرائطي في مكارم الاخلاق - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০৮
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45396 جس شخص کی ایک بیٹی ہو وہ تھکا ہوتا ہے جس کی دو بیٹیاں ہوں وہ بوجھل ہوتا ہے، جس کی پانچ بیٹیاں ہوں وہ میرے ساتھ جنت میں یوں ہوگا جیسے یہ دو انگلیاں اور جس شخص کی چھ بیٹیاں ہوں اس کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی وہ آٹھ دروازوں میں سے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے ۔ رواہ ابوالشیخ عن انس
(45396 -) من كانت له ابنة فهو متعب ، ومن كانت له ابنتان فهو مثقل ، ومن كانت له خمس بنات فهو معي في الجنة كهاتين ، ومن كانت له ست بنات لم يحجب من أي أبواب الجنة الثمانية شاء (أبو الشيخ - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪০৯
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45397 جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں وہ ان کی دیکھ بھال کرتا رہا، ان پر رحم کھایا اور ان کی کفالت کی یقیناً اس کے لیے جنت واجب ہوجاتی ہے عرض کیا گیا : یارسول اللہ ! اگر دو بیٹیاں ہوں ؟ فرمایا اگر تین ہوں تب بھی یہی حکم ہے۔ رواہ احمد بن حنبل وابن منیع والضیاء عن جابر
(45397 -) من كن له ثلاث بنات يموتهن ويرحمهن ويكفلهن وجبت له الجنة البتة ، قيل : يارسول الله ! وإن كن اثنتين ؟ قال : وإن كن اثنتين (حم ، وابن منيع ، ض - عن جابر).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১০
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45398 جس شخص کی تین بیٹیاں ہوں اس نے ان کی پرورش کی انھیں ٹھکانا مہیا کیا اور ان کی کفالت کی اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی، عرض کیا گیا : اگر دو ہوں ؟ فرمایا دو کا بھی یہی حکم ہے عرض کیا گیا اگر ایک ہو فرمایا : ایک کا بھی یہی حکم ہے۔ رواہ الطبرانی فی لاوسط عن ابوہریرہ
(45398 -) من كن له ثلاث بنات فعالهن وآواهن وكفلهن وجبت له الجنة ، قيل : وثنتين ؟ قال : وثنتين ، قيل : وواحدة ؟ قال : وواحدة (طس - عن أبي هريرة).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১১
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دو لڑکیوں کی پرورش پر بشارت
45399 بیٹیاں شفقت کی دلدادہ ہوتی ہیں اور بابرکت ہوتی ہیں جس کی ایک بیٹی ہو اللہ تعالیٰ اس کے لیے دوزخ کے آگے پردہ کردیتے ہیں جس کی دو بیٹیاں ہو اسے جنت میں داخل کردیا جائے گا، جس کے یہاں تین بیٹیاں ہوں یا اتنی ہی تعداد میں بہنیں ہوں اس کے ذمہ سے جہاد اور صدقہ اٹھالیا جاتا ہے۔ رواہ الدیلمی عن ابن انس
(45399 -) البنات هن المشفقات المجهزات المباركات ، من كانت له ابنة واحدة جعلها الله له سترا من النار ، ومن كانت عنده ابنتان أدخل الجنة بهما ، ومن كانت عند ثلاث بنات أو مثلهن من الاخوات وضع عنه الجهاد والصدقة (الديلمي - عن أبان عن أنس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১২
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی جائے
45400 جس کے ہاں بیٹی پیدا ہو اس نے بیٹی کو اذیت نہ پہنچائی اسے اچھائی سے نہ روکا اور بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل فرمائیں گے۔۔ رواہ احمد بن حنبل والحاکم عن ابن عباس
(45400 -) من ولدت له ابنة فلم يؤذها ولم يهنها ولم يؤثر ولده عليها - يعني الذكور - أدخله الله بها الجنة (حم ، ك - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১৩
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی جائے
45401 تم میں سے کوئی شخص اپنی بیٹی کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور ایک بدصورت گھٹیا شخص سے اس کی شادی کرادیتا ہے حالانکہ عورتیں بھی وہی کچھ چاہتی ہیں جو تم چاہتے ہو۔۔ رواہ ابونعیم عن الزبیر
(45401 -) يعمد أحدكم إلى ابنته فيزوجها القبيح الذميم انهن يردن ما تريدون (أبو نعيم - عن الزبير).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১৪
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی جائے
45402 جس شخص کے ہاں دو بیٹیاں جوان ہوجائیں اور اس نے بیٹیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا ہم اسے جنت میں داخل کریں گے۔ رواہ الطبرانی عن ابن عباس
(45402 -) ما من أحد تدرك له ابنتان فيحسن إليهما ما صحبناه وصحبهما إلا أدخلناه الجنة (طب - عن ابن عباس).
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ৪৫৪১৫
نکاح کا بیان
পরিচ্ছেদঃ بیٹے کو بیٹی پر ترجیح نہ دی جائے
45403 میری امت میں جس شخص کے ہاں تین بیٹیاں ہوں یا تین بہنیں ہوں وہ اچھی طرح سے ان کی پرورش کرے حتیٰ کہ انھیں بیاہ دے یا وہ مرجائیں وہ شخص جنت میں میرے ساتھ یوں ہوگا جیسے یہ دو انگلیاں سبابہ اور وسطی جمع کرکے اشارہ کیا۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس
(45403 -) ما من أمتي أحد يكون له ثلاث بنات أو ثلاث أخوات يعولهن حتى يبن أو يمتن إلا كان معي في الجنة هكذا وجمع بين إصبعيه السبابة والوسطى (طس - عن أنس).
tahqiq

তাহকীক: